Baaghi TV

Tag: اچھرہ

  • اے ایس پی شہربانو پیا گھر سدھار گئیں

    اے ایس پی شہربانو پیا گھر سدھار گئیں

    اچھرہ بازار میں عربی حروف "حلوہ” سے مزین لباس پہن کر آنیوالی خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی پولیس اہلکار اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہربانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہربانو نقوی کی گزشتہ دنوں شادی ہوئی ہے، اچھرہ واقعہ کے بعد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہربانو نقوی سوشل میڈیا پر زیر بحث رہیں ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بھی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہربانو نقوی کی ملاقات ہوئی تھی،اب ان کی شادی ہوئی تو تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی ہیں

    اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہربانو نقوی کی شادی اشتر نقوی نامی شخص سے ہوئی ہے، ان کی مہندی کی تصاویر فوٹوگرافر نے شیئر کیں اور ساتھ ہی میک اپ آرٹسٹ نے بھی خاتون پولیس افسر کی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں،شہربانو نے مہندی پر ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا شرارا زیب تن کیا جو کہ پیلے رنگ کا تھا، بارات پر اے ایس پی شہربانو سرخ رنگ کے عروسی لباس میں نظر آئیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شہربانو کی مہندی اور شادی کی تقریبات لاہور میں منعقد ہوئیں جب کہ ان کے ولیمے کی تقریب 28 اپریل کو ہوئی ہے.

    اچھرہ میں خاتون کو بچانے والی اے ایس پی شہربانو نقوی کی آرمی چیف سے ملاقات

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

  • اچھرہ مارکیٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج

    اچھرہ مارکیٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج

    عربی رسم الخط والا لباس پہننے پر خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ،اچھرہ تھانے میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،

    مقدمہ چند نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا، مقدمہ درج کرنے کے بعد ایف آئی آر سیل کر دی گئی، خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ چند دن پہلے اچھرہ بازار میں پیش آیا تھا،: ایف آئی آر کی کاپی اعلیٰ پولیس آفسر کے حکم پر سیل کردی گئی ، ایف آئی آر ایس ایچ او اچھرہ بلال کی مدعیت میں درج کی گئی ،ایف آئی آر کے حوالے سے پولیس کی جانب سے متعدد میٹنگز ہوئیں ،مذہبی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے افسران کی جانب سے ایف آئی آر نہ درج کرنے کا کہا گیا ، حکومتی شخصیات کی پولیس کے ساتھ میٹنگ میں ایف آئی آر کا حکم دیا گیا ،ایف آئی آر میں 5 کے قریب نامزد اور متعدد نامعلوم کے خلاف درج کی گئی ،مقدمے کی تفتیش انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے ،

    اچھرہ میں خاتون کو بچانے والی اے ایس پی شہربانو نقوی کی آرمی چیف سے ملاقات

    واضح رہے کہ اچھرہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، خاتون نے لبا س پہن رکھا تھا جس پر حلوہ عربی رسم الخط میں لکھا ہوا تھا، بازار میں لوگوں‌نے کہا کہ قرآنی طرز کی تحریری لکھی ہے اور وہ مشتعل ہو گئے،واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی،جس میں خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہربانو نقوی کو بہادری کے ساتھ مشتعل ہجوم سے بات کرتے اور سکیورٹی حصار میں ایک خاتون کو ڈھانپ کر لاہور کے علاقے اچھرا سے بحفاظت لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.اے ایس پی شہر بانو کے مطابق ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ اچھرا بازار آئیں، انہوں نے ایک کرتا پہنا ہوا تھا جس کے اوپر کچھ حروف لکھے ہوئے تھے،جب لوگوں نے وہ حروف دیکھے تو مذکورہ خاتون سے کہا کہ وہ کرتا اتار دیں اور اس طرح ایک کیفیوژن پیدا ہو گئی کہ ‘گستاخی‘ ہوئی ہے۔اے ایس پی شہر بانو نے موقع پر موجود شخص سے پوچھا تو شخص نے بتایا کہ بیٹی سے میری بات ہوئی، ان سے غلطی ہوئی الفاظ ٹھیک تھے لیکن اس کی ڈیزائننگ کچھ ایسی تھی جسے لوگوں نے دیکھ کر کہا کہ یہ خرابی کا باعث بن رہا ہے، اب انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ وہ ایسا لباس نہیں پہنیں گی۔خاتون نے کہا کہ انہوں نے کرتا ڈیزائن سمجھ کر لیا، انہیں نہیں معلوم تھا کہ اس پر کچھ اس طرح لکھا ہے جس سے لوگ یہ سمجھیں گے شاید کوئی عربی لکھی ہے،میری ایسی کوئی نیت نہیں تھی لیکن میں پھر بھی معافی مانگتی ہوں۔خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے پر ایس پی شہربانو نقوی کے لیے حکومت نے قائد اعظم پولیس میڈل دینے کا فیصلہ کیاہے-

  • اچھرہ میں گھر میں آتشزدگی،چار بہن بھائی جاں‌بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس

    اچھرہ میں گھر میں آتشزدگی،چار بہن بھائی جاں‌بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، اچھرہ میں گھر میں آتشزدگی سے 4 بچے جاں بحق ہو گئے، آگ عمارت کی پانچویں منزل پر لگی۔

    اعظم چوک اچھرہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،آگ لگنے سے گھر میں موجود 4 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والوں میں 12سالہ امان ،8سالہ نور ،5سالہ ابراہیم ،2سالہ اسماعیل شامل ہیں،ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے،پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی مکمل کر لی، پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کے تعین کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ سلنڈر کی وجہ سے لگی،رات کو سلنڈر جل رہا تھا،

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ہے اور بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں

    4 بہن بھائیوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی افسوسناک اطلاع نے نہایت غمزدہ کر دیا،شہباز شریف
    سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اچھرہ، لاہور میں ایک گھر میں آتشزدگی سے 4 بہن بھائیوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی افسوسناک اطلاع نے نہایت غمزدہ کر دیا ہے۔ گیس سلنڈرز کے معیار کو بہتر بنانے اور خصوصاً سردیوں میں چولہوں اور ہیٹرز کے استعمال کو محفوظ بنانے کے لیے ایک آگاہی مہم کی اشد ضرورت ہے تاکہ معصوم جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے، آمین۔

    صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا اچھرہ آگ سے متاثرہ گھر کا دورہ،لواحقین سے کی ملاقات
    صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے اچھرہ میں آتشزدگی سے مرنے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی، انہوں نے گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے رشتہ داروں سے تعزیت کی،صوبائی وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر اظفر علی ناصر اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا بھی ہمراہ تھے، اس موقع پر عامر میر کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت عمارت کی پانچویں منزل میں آگ بھڑکنے سے چار بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔ دکھ اور غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دی تھیں۔ پولیس اس واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش بھی کر رہی ہے۔

    عامر میر اور اظفر علی ناصر نے عمارت کی 5ویں منزل پر جلنے والے کمرے کا جائزہ بھی لیا، ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق کمرے میں آگ چولہے کے باعث لگی۔ آگ اچانک بھڑکی اور منٹوں میں پورا کمرہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔کمشنر لاہور کے مطابق تمام انتظامی افسران موقع پر موجود ہیں، متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہیں۔صوبائی وزیر ہاوسنگ پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے دعا کرائی۔

    ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے ادویات کی قلت پر توجہ دلاؤ نوٹس دیا،

    فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • اچھرہ :ڈمپر کی ٹکر سے 3  بچے  جاں بحق 1 زخمی،ڈسکہ میں بارودی مواد پھٹنے سےدو افراد جاں بحق

    اچھرہ :ڈمپر کی ٹکر سے 3 بچے جاں بحق 1 زخمی،ڈسکہ میں بارودی مواد پھٹنے سےدو افراد جاں بحق

    لاہور: اچھرہ کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں ڈمپر نے راہ چلتے بچوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی کو سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان ہیں، دو جاں بحق بچوں کی شناخت حمزہ شاہد اور منیب احمد کی نام سے ہوئی ہے، اور تیسرے کی شناخت نہیں ہوسکی، جب کہ زخمی بچے کی شناخت ذکریا الیاس کے نام سے ہوئی ہے جو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ بچے اچھرہ کے علاقہ احاطہ مولچند کے رہائشی ہیں پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے فرار ڈرائیور احمد علی کو گرفتار کر لیا ہے-

    ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسکہ کے علاقہ مترانوالی میں بچہ بارودی مواد سے بھری اشیا کے ساتھ کھیلتا ہوا اسے گھر لے آیا اور چیز کھیلتے ہوئے اچانک پھٹ گئی جس سے دھماکہ ہوگیا دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت خاتون موقع پر جاں بحق ہوئی جبکہ ماں اور بیٹی زخمی ہوگئیں۔

    کوٹری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوگیا:وزیرستان میں ڈرون حملہ؟حقیقت سامنے آگئی

    ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 12 سالہ عبداللہ ولد عاصم اور 25 سالہ نگینہ زوجہ نبیل کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ 35 سالہ نبیلہ زوجہ عاصم اور 6 سالہ بیٹی زخمی ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے مترانوالی میں مبینہ طور پر آتش گیر مواد کے پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    بنوں:سی ٹی ڈی کی کاروائی میں5 دہشت گرد ہلاک