Baaghi TV

Tag: اڈیالہ

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ منتقل کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ منتقل کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو اڈیالہ منتقل کرنے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ًمحفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کر لی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کو بنی گالہ سب جیل میں رکھنے کا 31 جنوری کا چیف کمشنر اسلام آباد کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دےدیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنایا،وکلاء سلمان اکرم راجہ،عثمان ریاض گل اور دیگر عدالت پیش ہوئے،

    خدا کاخوف کریں کبھی آپ کہتےہیں عدالت پیش نہیں کرسکتے خطرہ ہے، کبھی کہتے ہیں جیل محفوظ نہیں ، کیا آپ محفوظ ہیں؟عدالت
    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو نہیں لگتایہ پہلے سے طے شدہ تھا کہ بشریٰ بی بی کو منتقل کرنا ہے؟بشریٰ بی بی کو گھر بھیجنے کے بعد کتنی خواتین کو اڈیالہ جیل لایا گیا؟ جو 141خواتین اس کے بعد لائی گئیں کیا وہ کم استحقاق رکھتی تھیں؟جو خواتین بعد میں لائی گئیں انہیں بھی گھر بھیج دیں ناں،اسٹیٹ کونسل نے عدالت میں کہا کہ جیل میں خطرے کے باعث بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کیا گیا ہے،عدالت نے کہا کہ آپ ابھی بھی جوازپیش کررہے ہیں کہ ہم نےٹھیک کیا اور آئندہ بھی کرینگے؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ خدا کاخوف کریں کبھی آپ کہتےہیں عدالت پیش نہیں کرسکتے خطرہ ہے، کبھی آپ کہتے ہیں جیل محفوظ نہیں ہے، کیا آپ محفوظ ہیں؟ اگر میری مرضی سے مجھے گھر میں قید کیا جائے تو میں بہت خوش ہوں گا، قیدی کی مرضی کےخلاف اسکی پراپرٹی کوسب جیل کیسے بنایاجاسکتا ہے؟ “ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ عدالتوں میں سیکیورٹی خطرہ ہے جیل میں سماعت ہوگی دوسری جانب آپ کہتے ہیں جیل میں سکیورٹی خطرہ ہے بنی گالہ گھر میں منتقل کرتےِ”

    بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی “لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

    عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس

    100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    عمران خان سے خود کو اور آنے والی نسلوں سے محفوظ رکھیں،بشریٰ بی بی کی بیٹی کا بیان

    بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں قید کی سزا گزارنا چاہتی ہیں فوری بنی گالہ گھر سے جیل منتقل کیا جائے، بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا انتظامیہ کا 31 جنوری کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کر دی ، بشری بی بی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا اڈیالہ جیل میں پوری کرنا چاہتی ہوں تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہی بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے 31 جنوری کو صبح دس بجے سے لیکر رات نو بجے تک مجھے اڈیالہ جیل میں انتظار کروانے کے بعد سب جیل میں منتقل کیا گی، پوچھنے پر مجھے بتایا گیا بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دے دیا گیا چیف کمشنر آفس اسلام آباد کا اکتیس جنوری کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیا جائے.

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی گئی تو وہ اڈیالہ جیل آئیں تا ہم بنی گالہ کو سب جیل قرار دے کر بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کر دیا گیا، جس پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے بھی سوال اٹھائے گئے تھے کہ ایسا دوہرا معیار کیوں، یاسمین راشد، صنم جاوید، عالیہ حمزہ کئی ماہ سے جیل میں ہیں اب بشریٰ کو سزا ہوئی تو اسکو جیل میں کیوں نہیں رکھا جا رہا.

    واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،فیصلے سے قبل جج کورٹ روم آئے توجج نے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ،اہلیہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے،

    واضح رہے کہ ‏توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنا دی گئی.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی،توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو 787 ملین جرمانہ بھی کیا،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عوامی عہدے کیلئے10 سال کیلئے نااہل کردیا.عدالت نے بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا.جس وقت فیصلہ سنایا گیا بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھی،

    قبل ازیں سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید با مشقت کی سزا سنادی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی۔

  • بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    عمران خان کا اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کو کس کیس میں کب سزا ہوئی؟بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس میں سزا ہوئی، توشہ خانہ میں 31 جنوری اور عدت نکاح کیس میں 3 فروری کو سزا ہوئی،دونوں کیسز میں غیرقانونی طریقے سے ٹرائل چلا کر سزا دی گئی، سزا ہونے کے بعد وارنٹ آف اریسٹ جاری ہوتا ہے جو سپرنٹنڈنٹ جیل کو جاتا ہے، سزا سنانے کے وقت بشریٰ بی بی کورٹ میں نہیں تھیں، انہوں نے خود سرنڈر کیا، چیف کمشنر کے حکم پر بنی گالہ کو سب جیل قرار دے کر بشریٰ بی بی کو وہاں منتقل کیا گیا، سب جیل کا آرڈر چیف کمشنر آفس نے جاری کیا اور اسی وقت منتقلی بھی ہو گئی، پریزن ایکٹ کے تحت بنی گالہ کے گھر کو سب جیل کا درجہ دیا گیا۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کے وکیل سے کہا کہ جیل رولز پڑھ لیں وہ کیا کہتے ہیں،وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی ٹرائل کورٹ کے آرڈر پر اڈیالہ جیل گئیں جو سپرنٹنڈنٹ جیل کو بھیجا گیا تھا، بعد میں وزارت داخلہ کے حکم پر چیف کمشنر نے منتقلی کا غیرقانونی نوٹیفکیشن جاری کیا،اڈیالہ جیل سے بنی گالہ سب جیل منتقلی سے متعلق حکام کی کوئی ہدایت نہیں تھی، چیف کمشنر کا نوٹیفکیشن متعلقہ حکام یعنی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی ہدایات نہیں تھیں، نہ صوبائی حکومت نے کوئی ہدایت جاری کی اور نہ آئی جی جیل نے کوئی ہدایت کی، بنی گالہ سب جیل منتقلی کا چیف کمشنر کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے،

    عدالت نے استفسار کیا کہ ایک صوبے سے دوسرے صوبے منتقلی کا کیا پراسس ہوتا ہے؟وکیل عثمان ریاض گل نے کہا کہ قید کی جگہ کا تعین ٹرائل کورٹ نے کرنا تھا چیف کمشنر نے نہیں، بشریٰ بی بی کی قید کا حکم نامہ اڈیالہ جیل کا تھا، چیف کمشنر کا بنی گالہ سب جیل منتقلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل کے دلائل مکمل ہو گئے۔

    خدا کاخوف کریں کبھی آپ کہتےہیں عدالت پیش نہیں کرسکتے خطرہ ہے، کبھی کہتے ہیں جیل محفوظ نہیں ، کیا آپ محفوظ ہیں؟عدالت
    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو نہیں لگتایہ پہلے سے طے شدہ تھا کہ بشریٰ بی بی کو منتقل کرنا ہے؟بشریٰ بی بی کو گھر بھیجنے کے بعد کتنی خواتین کو اڈیالہ جیل لایا گیا؟ جو 141خواتین اس کے بعد لائی گئیں کیا وہ کم استحقاق رکھتی تھیں؟جو خواتین بعد میں لائی گئیں انہیں بھی گھر بھیج دیں ناں،اسٹیٹ کونسل نے عدالت میں کہا کہ جیل میں خطرے کے باعث بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کیا گیا ہے،عدالت نے کہا کہ آپ ابھی بھی جوازپیش کررہے ہیں کہ ہم نےٹھیک کیا اور آئندہ بھی کرینگے؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ خدا کاخوف کریں کبھی آپ کہتےہیں عدالت پیش نہیں کرسکتے خطرہ ہے، کبھی آپ کہتے ہیں جیل محفوظ نہیں ہے، کیا آپ محفوظ ہیں؟ اگر میری مرضی سے مجھے گھر میں قید کیا جائے تو میں بہت خوش ہوں گا، قیدی کی مرضی کےخلاف اسکی پراپرٹی کوسب جیل کیسے بنایاجاسکتا ہے؟ “ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ عدالتوں میں سیکیورٹی خطرہ ہے جیل میں سماعت ہوگی دوسری جانب آپ کہتے ہیں جیل میں سکیورٹی خطرہ ہے بنی گالہ گھر میں منتقل کرتےِ”

    بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

    بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی “لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

    عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس

    100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

  • بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم کے بعد نجی ہسپتال میں طبی معائنہ

    بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم کے بعد نجی ہسپتال میں طبی معائنہ

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر نجی ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا

    بشریٰ بی بی کو سخت سیکورٹی میں بنی گالہ سے ہسپتال لے جایا گیا،بشریٰ بی بی کے ہمراہ انکے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم بھی موجود ہیں، بشری بی بی کی قانونی ٹیم بھی ہسپتال میں موجود ہے ،نجی ہسپتال میں بشریٰ بی بی کا معدے اور خون کا ٹیسٹ گیا گیا اور انڈو اسکوپی بھی کی گئی،

    بشریٰ بی بی کا الشفا ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ، تمام رپورٹیں نارمل آئی ہیں، الشفا ہسپتال اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا ،چیک اپ میں میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے ،بشریٰ بی بی کے کیے جانے والے میڈیکل ٹیسٹس میں ای سی جی، ایکو، الٹراساؤنڈ اور اینڈوسکوپی شامل ہیں،بشریٰ بی بی کے تمام میڈیکل ٹیسٹ نارمل آئے ہیں،بشریٰ بی بی کو صرف گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے ،بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا،تمام میڈیکل رپورٹیں مکمل ہونے کے بعد ان کی کاپیاں جیل سپریٹنٹ، پمز ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم کو مہیا کی جائیں گی

    بشریٰ بی بی بولنے سے مکمل طور پر قاصر ،زہر کے خدشات واضح پائے گئے، انتظار پنجھوتہ
    بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے بعد وکیل انتظار پنجھوتہ کا کہنا ہے کہ آخرکار ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا، شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم اور جیل کا اسٹاف بھی الشفاء ہسپتال میں موجود تھا، بنیادی طور پر کھانے میں زہر کے خدشات تھے،آج کی رپورٹ میں وہ تمام خدشات واضح طور پر پائے گئے ہیں،آج بھی بشریٰ بی بی کو چیسٹ پین، دل کے دائیں جانب بلاکیج ہے،بشریٰ بی بی کو اس کے علاوہ کوئی بیماری نہیں ہے، بشریٰ بی بی کی اینڈوسکوپی کی گئی ہے، لیکن ان کی رپورٹس ہمارے سامنے نہیں لائی گئیں، اینڈوسکوپی میں تصاویر سے معائنہ کیا جاتا ہے، رپورٹس میں خوراک کی نالی اور معدہ پر زخم پائے گئے ہیں، ڈاکٹرز نے کھانے کو بہتر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بشریٰ بی بی کی جسمانی حالت بہت ہی بری تھی،بشریٰ بی بی کے ہونٹوں کی جلد خراب ہو چکی ہے، بشریٰ بی بی مکمل طور پر بولنے سے قاصر ہیں،دن بدن ان کی طبیعت خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے،ہماری اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی کو ہارپک دیا گیا ہے،بشریٰ بی بی کے معدے میں تیزاب کی نارمل مقدار سے بہت زیادہ پائی گئی ہے،سابق خاتون اول سے اس قسم کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، ان ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی کو توڑنا اور اپنے من مانے مطالبات کو پورا کروانا ہے،

    معدے میں کیمرہ ڈال کر معائنہ کیا گیا “ہارپک کےچار قطرے” تو کیا ایک قطرہ بھی نہیں ملا ،طلال چوہدری
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے بشری بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے، ایک اعلی پرائیویٹ ہسپتال سے سرکاری خرچ پر ہونے والے طبی معائنے کی رپورٹ نے “ہارپک کہانی” کو جھوٹ ثابت کر دیا ہے، معدے میں کیمرہ ڈال کر معائنہ کیا گیا “ہارپک کےچار قطرے” تو کیا ایک قطرہ بھی نہیں ملا ، ثابت ہوا کہ “نہیں چھوڑوں گا” کے دعوے کرنے والا صرف “لمبی لمبی چھوڑتا” ہے،پی ٹی آئی جماعت ہو، بانی یا عارضی چیئرمین ہو یا کارکن جھوٹ ان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے اور ان جھوٹ بولنے والوں کو شرم آنی چاہیئے،

    بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں: عظمیٰ بخاری
    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف نے تین ہفتوں سے زہر کا واویلا مچایا ہوا تھا جبکہ بشریٰ بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں۔رپورٹس آنے کے بعد معمولی نوعیت کے گیسٹرو کی تشخیص ہوئی ہے۔ جبکہ موصوفہ نے بلڈ ٹیسٹ کروانے کے لیے خون کے نمونے دینا ہی مناسب نہیں سمجھے۔انہوں نے کہا کہ یہ تھا وہ زہر جس کے لیے تین روز سے خیبر پختونخواہ حکومت بھی سولی پر لٹکی ہوئی تھی؟ تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے یہ جو بھی پروپگنڈہ کرتے ان کا پروپگنڈہ خود ہی ایکسپوز ہو جاتا ہے۔جھوٹی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے پروپگنڈے اور مظلومیت کارڈ زیادہ دیر کارآمد ثابت نہیں ہوتے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ ہسپتال میں طبی معائنے کا حکم دیا تھا،عدالت نے حکم دیا ہے میڈیکل چیک اپ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم کی نگرانی میں کرا کر 24 اپریل سے پہلے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے عدالت نے عمران خان کا بھی میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا

    قبل ازیں بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے صوبائی وزیرِ صحت خیبر پختونخوا قاسم علی شاہ کی جانب سے حکومتِ پنجاب کو لکھے گئے خط پر یاد دہانی خط بھی جاری کر دیا گیا جس میں کہا کہ 3 اپریل کو لکھے گئے خط کا ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ کے صحت کے حوالے سے خیبر پختونخوا کی عوام کو بھی شدید تحفظات ہے۔ حکومتِ خیبر پختونخوا کیجانب سے طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم کو بشریٰ بی بی کی طبی معائنے کی اجازت دی جائے.

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے

    جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

    دوران سفر جہازکے واش روم میں “گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

    عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    بشریٰ بی بی کے واش روم میں کیمرے لگائے جانے کا انکشاف

    عمران خان کی اہلیہ کا شوکت خانم میں چیک اپ،جیل حکام نے انکار کر دیا

    بشری بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہے،عظمیٰ بخاری
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں چار رکنی میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا،بشری بی بی نے کہا مجھے ہارپک کے قطرے دیے گئے ہیں،پھر بیرسٹر سیف کو الہام ہوا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا؟محترم آپ وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں،آپکے جھوٹے بیانات کی بجائے میڈیکل وفد کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی،برائے مہربانی ہر معاملے میں طبع آزمائی نہیں کرتے،میڈیکل بورڈ نے بشری بی بی کو کچھ ٹیسٹ لکھ کر دیے تھے جو انہوں نے نہیں کروائے، ایسے بیہودہ اور مظلومیت کارڈ کھیلنے سے آپ کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا، بشری بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہے، لیکن فتنہ فساد پارٹی کو پروپگنڈے کرنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں ہے،بیرسٹر صاحب کے پی کے میں اتنے ہی اچھے ڈاکٹرز ہیں تو وہاں سے اپنا اور اپنے وزیراعلی کا علاج کروائیں

  • عمران خان کی اہلیہ کا شوکت خانم میں چیک اپ،جیل حکام نے انکار کر دیا

    عمران خان کی اہلیہ کا شوکت خانم میں چیک اپ،جیل حکام نے انکار کر دیا

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کا شوکت خانم میں چیک اپ،جیل حکام نے انکار کر دیا

    جیل حکام نے بشریٰ بی بی کی انڈوسکوپی پرائیوٹ لیب سے کروانے سے انکار کردیا ہے، جیل حکام کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے چیک اپ، ٹیسٹ پرائیوٹ لیب سے نہیں کروائے جا سکتے اسلئے شوکت خانم میں انکا چیک اپ نہیں‌ہو سکتا ، جیل حکام کے انکار کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست کی گئی کہ شفا اسپتال سے ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی جائے تا ہم جیل حکام سرکاری ہسپتال سے ٹیسٹ کروانے پر ڈٹے ہوئے ہیں،

    بشریٰ بی بی کی ٹیم کا کہناہے کہ ہمیں سرکاری ہسپتالوں کی رپورٹس پر اعتبار ہی نہیں آپ کسی بھی پرائیوٹ لیب سے کروادیں جس پر جیل حکام نے ٹیسٹ کروانے سے ہی انکار کردیا ہ

    واضح رہے گزشتہ کئی دنوں سے بشریٰ بی بی اور ان کی ٹیم ٹیسٹ کروانے کے لیے جیل حکام سے اجازت طلب کررہی ہے لیکن پرائیویٹ ٹیسٹ کی اجازت نہیں دی جا رہی،

    بشریٰ بی بی اور عمران خان کےوکیل نعیم حیدر کاکہنا ہے کہ بشری عمران خان صاحبہ کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ بشری بی بی نے وکلاء کو بتایا کہ عید کے دن بھی میری اور خان صاحب کی ملاقات ایک دوسرے سے بہت دور بٹھا کے کروائی گئی تھی درمیان میں جیل کے 4 لوگ کھڑے تھے، ان کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت ہے, ناک اور گلے میں خارش کی شکایت جب کے اِنکا معدہ ڈسٹرب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پیٹ میں شدید جلن ہے، جیسے کے ان کے پیٹ پر کسی نے استری رکھی ہو، وہ دن میں ایک لیٹر کے 8/9 بوتل پانی پیتی ہے کہ جلن تھوڑی کم ہوجائے۔ بشری بی بی کے میڈیکل چیک اپ نہیں کروائے جارہے ہیں۔ پرسوں ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی تو اڈیالہ جیل سے ڈاکٹر کو بنی گالا بلایا گیا تھا

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے

    جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

    دوران سفر جہازکے واش روم میں “گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

    عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    بشریٰ بی بی کے واش روم میں کیمرے لگائے جانے کا انکشاف

  • بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ منتقلی کی درخواست خارج

    بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ منتقلی کی درخواست خارج

    اسلام آباد ہائیکورٹ،بشریٰ بی بی کی جانب سے سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق درخواست بحالی کی درخواست دائر کر دی گئی

    بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گِل اور خالد یوسف چوہدری نے درخواست دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ سرینا چوک ناکے پر ٹریفک جام کے باعث عدالت پہنچنے میں تاخیر ہوئی، عدالت درخواست بحال کرے،

    دوسری جانب بشریٰ بی بی کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے، بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل لایا گیا، جہاں بشریٰ نے اپنے شوہر سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی کو واپس بنی گالہ منتقل کر دیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بشری بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست خارج کر دی گئی،عدالت نے عدم پیروی پر بشری بی بی کی درخواست خارج کردی،بشری بی بی کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست خارج کردی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر بشریٰ بی بی کے وکیل یہ کیس جیت جاتے تو بشریٰ بی بی جیل چلی جاتی وہ خود بھی نہیں چاہتے کہ بشری بی بی جیل چلی جائیں دونوں طرف سے عدالت کے ساتھ سیاست کھیلی جارہی.مذاق بنایا ہوا ہے پتہ نہیں وہ ریلیف چاہتے بھی ہیں جو انہوں نے مانگا ہے کہ گھر سے جیل منتقل کر دیا جائے

    بشری بی بی کے وکیل عثمان گل عدالت پہنچ گئے، اور کہا کہ رستے میں ناکے لگے ہوئے تھے لیٹ ہوگئے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گل صاحب آپ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ہے ، اب آپ بحالی درخواست دے سکتے ہیں ، وکیل نے کہا کہ ہم پٹیشن بحالی کی درخواست ابھی تھوڑی دیر میں دے رہے ہیں ،

    بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں قید کی سزا گزارنا چاہتی ہیں فوری بنی گالہ گھر سے جیل منتقل کیا جائے، بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا انتظامیہ کا 31 جنوری کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کر دی ، بشری بی بی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا اڈیالہ جیل میں پوری کرنا چاہتی ہوں تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہی بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے 31 جنوری کو صبح دس بجے سے لیکر رات نو بجے تک مجھے اڈیالہ جیل میں انتظار کروانے کے بعد سب جیل میں منتقل کیا گی، پوچھنے پر مجھے بتایا گیا بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دے دیا گیا چیف کمشنر آفس اسلام آباد کا اکتیس جنوری کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیا جائے.

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی گئی تو وہ اڈیالہ جیل آئیں تا ہم بنی گالہ کو سب جیل قرار دے کر بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کر دیا گیا، جس پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے بھی سوال اٹھائے گئے تھے کہ ایسا دوہرا معیار کیوں، یاسمین راشد، صنم جاوید، عالیہ حمزہ کئی ماہ سے جیل میں ہیں اب بشریٰ کو سزا ہوئی تو اسکو جیل میں کیوں نہیں رکھا جا رہا.

    واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،فیصلے سے قبل جج کورٹ روم آئے توجج نے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ،اہلیہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے،

    واضح رہے کہ ‏توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنا دی گئی.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی،توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو 787 ملین جرمانہ بھی کیا،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عوامی عہدے کیلئے10 سال کیلئے نااہل کردیا.عدالت نے بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا.جس وقت فیصلہ سنایا گیا بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھی،

    قبل ازیں سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید با مشقت کی سزا سنادی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی۔

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

  • بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ منتقل کرنےکی درخواست پر نوٹس جاری

    بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ منتقل کرنےکی درخواست پر نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر نوٹس جاری کر کے 22 فروری کو جواب طلب کر لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل عدالت کے روبرو پیش ہوئے،وکیل عثمان گل نے کہا کہ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا سنائی،بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچیں تو کہا گیا آپ کو اڈیالہ جیل میں قید کیا جا رہا ہے، بعد میں بتایا گیا کہ بنی گالہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر آپ کو وہاں منتقل کیا جا رہا ہے،چیف کمشنر کا بنی گالہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، بشریٰ بی بی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے احکامات جارج کیے جائیں،عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 فروری تک جواب طلب کر لی.

    بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں قید کی سزا گزارنا چاہتی ہیں فوری بنی گالہ گھر سے جیل منتقل کیا جائے، بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا انتظامیہ کا 31 جنوری کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کر دی ، بشری بی بی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا اڈیالہ جیل میں پوری کرنا چاہتی ہوں تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہی بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے 31 جنوری کو صبح دس بجے سے لیکر رات نو بجے تک مجھے اڈیالہ جیل میں انتظار کروانے کے بعد سب جیل میں منتقل کیا گی، پوچھنے پر مجھے بتایا گیا بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دے دیا گیا چیف کمشنر آفس اسلام آباد کا اکتیس جنوری کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیا جائے.

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی گئی تو وہ اڈیالہ جیل آئیں تا ہم بنی گالہ کو سب جیل قرار دے کر بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کر دیا گیا، جس پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے بھی سوال اٹھائے گئے تھے کہ ایسا دوہرا معیار کیوں، یاسمین راشد، صنم جاوید، عالیہ حمزہ کئی ماہ سے جیل میں ہیں اب بشریٰ کو سزا ہوئی تو اسکو جیل میں کیوں نہیں رکھا جا رہا.

    واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،فیصلے سے قبل جج کورٹ روم آئے توجج نے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ،اہلیہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے،

    واضح رہے کہ ‏توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنا دی گئی.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی،توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو 787 ملین جرمانہ بھی کیا،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عوامی عہدے کیلئے10 سال کیلئے نااہل کردیا.عدالت نے بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا.جس وقت فیصلہ سنایا گیا بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھی،

    قبل ازیں سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید با مشقت کی سزا سنادی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی۔

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت  ملتوی

    چیئرمین پی ٹی آئی کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی-

    باغی ٹی وی:اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اٹک سےاڈیالہ جیل منتقلی کےلیےدائر درخواست کی سماعت آج ہونا تھی تاہم ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدم موجودگی کےباعث آج سماعت ملتوی کر دی گئی-

    گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی عدالت نے کہا بتایا جائے کن وجوہات کی بنیاد پر اٹک جیل میں رکھا گیا عدالت نے اس بات پر معاونت طلب کی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا دیا جاسکتا ہے یا نہیں۔

    مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایسا کچھ ریکارڈ پر نہیں جو قیدی کو ہفتے میں ایک سے زائد بار ملاقات سے روکے، جیل رولز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی دوست، رشتے دار اور وکلا سے ملاقات کروائیں، انہیں جائے نماز اور انگریزی ترجمے کے ساتھ قرآن مجید دیا جائے چیئرمین پی ٹی آئی کو مناسب طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

    سرکاری ملازمین اور فوجیوں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا اعلان

    عمران خان کے قانونی امور کے ترجمان نعیم پنجوتھہ نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو محفوظ کھانا مہیا کرنے پر تاحال فیصلہ نہ ہوا، ان کو اڈیالہ جیل میں بھی منتقل نہیں کیا گیا، عدالتی فیصلہ اس وقت جاری کیا جب ملاقات کا وقت ہی ختم ہوچکا چیئرمین تحریک انصاف کے بنیادی انسانی حقوق چھینے جارہے ہیں، ہم نے تمام گزارشات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے رکھی ہیں۔

    لاطینی امریکہ میں دھماکا، 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی

    واضح رہے کہ رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سز اسنائی گئی تھی اور اسی روز عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی اور ٹرائل کورٹ کے جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

    لاہورہائیکورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کواو ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن جاری

  • اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کے خلاف درخواست،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کے خلاف درخواست،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کے خلاف درخواست،عدالت نے فیصلہ سنا دیا
    اسلام آباد ہائی کورٹ سے اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کے خلاف درخواست خارج کر دی گئی

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے، یہ انسانی حقوق کا ایک بڑا مسئلہ ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بتاؤں یہ لوگ وہاں قیدیوں کے ساتھ کیا کیا کرتے ہیں؟ وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ آپکی بات درست ہے لیکن جو لوگ ملوث تھے انہیں چھوڑ دیا گیا، جو بے گناہ تھے اور ملوث نہیں تھے انھیں معطل کیا گیا،

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن اس معاملے پر کام کر رہا ہے،ہیومن رائٹس کمیشن کو تحقیقات کا حکم دیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کے خلاف درخواست خارج کردی

    قبل ازیں گزشتہ ایک سماعت پر اڈیالہ جیل کے قیدی پر جیل حکام کے ٹارچر کی بادی النظر میں تصدیق ہوگئی۔ انسانی حقوق کمیشن نے جیل حراست میں ٹارچر اور کرپشن کی نشاندہی بھی کرتے ہوئے رپورٹ پیش کردی۔ عدالت نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹر نے قیدی کا طبی معائنہ کیا ، میڈیکل رپورٹ قیدی کے والدین کی شکایت کے ٹارچر کے الزام کو سپورٹ کرتی ہے، میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ قیدی کے نشان ٹارچر کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں ، بادی النظر میں میڈیکل رپورٹ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ظاہر کرتی ہے۔

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار