Baaghi TV

Tag: اڈیالہ جیل

  • پی ٹی آئی احتجاج، اڈیالہ جیل کی سیکورٹی سخت

    پی ٹی آئی احتجاج، اڈیالہ جیل کی سیکورٹی سخت

    تحریک انصاف کا احتجاج، اڈیالہ جیل جانے والے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

    اڈیالہ جیل کے گردو نواح کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کو تھانہ ڈکلیئر کرکے پولیس تعینات کر دی گئی ہے، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سیل سرکل 4 کو تھانہ نیو ٹاؤن قرار دے دیا گیا ہے، سرکل 4 کو تھانہ قرار دینے کے احکامات سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں

    دوسری جانب جڑواں شہروں ے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والا مرکزی راستہ فیض آباد انٹرچینج بھی بند کر دیا گیا ہے،سکستھ روڈ سے فیض آباد تک بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ فیض آباد لاری اڈے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ خالی کرا دیے گئے،سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ امن و امان خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، سیف سٹی کیمروں سے شہر کی نگرانی کی جا رہی ہے

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے اپنے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پلان پارٹی کے بانی کے وکلا اور بہنوں کے مشورے کے بعد طے کیا گیا۔منصوبے کے تحت ملک بھر سے پی ٹی آئی کے قافلے 24 نومبر کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلوں کو اسلام آباد پہنچنے میں 2 سے 3 دن لگیں گے، اور 26 نومبر کو اسلام آباد میں داخلے کی تیاری کی گئی ہے۔ تمام کارکنان اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور دھرنے کا پروگرام بھی اس منصوبے کا حصہ ہوگا۔

  • ملک کا نظام عدالتوں ،پارلیمنٹ کے ہاتھ سے نکل کر کہیں اور جا چکا،عدالت

    ملک کا نظام عدالتوں ،پارلیمنٹ کے ہاتھ سے نکل کر کہیں اور جا چکا،عدالت

    عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،

    راولپنڈی پولیس کے حکام اور درخواست گزار علی اعجاز بٹر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ۔ راولپنڈی پولیس کے آر پی او اور جیل سپرنٹینڈنٹ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نا کرانے پر توہین عدالت کیس،غیر مشروط معافی چاہتے ہیں ، سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے بیان حلفی عدالت میں پیش کر دیا گیا ،سپریڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ عدالتی حکم کے حوالے سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا ، ہم سوچ بھی نہیں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کریں ، عدالت نے کہا کہ ان کے بیان حلفی کے مطابق دو بجے وہ اڈیالہ جیل کے گیٹ پر تھے چار بجے تک وہ موجود رہے ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ بچے بچے کو معلوم تھا کورٹ نے آرڈر کیا تھا آپ کہہ رہے ہیں ہمیں یہ آرڈر معلوم ہی نہیں ،ریجنل پولیس افسر راولپنڈی اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بتا دیں کہ آپکو پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات روکنے کا کس نے کہا تھا تو کارروائی آپکے نہیں بلکہ اُن کے خلاف کروں گا ورنہ مجھے آپکے خلاف کارروائی کرنی پڑے گی،

    شعیب شاہین نے کہا کہ ہم گیٹ کے اندر موجود تھے اس کی ویڈیوز موجود ہیں ،اپوزیشن لیڈر کو گھسیٹتے ہوئے لیکر جاتے ہیں ،کوئی اور بندے نہیں تھے وہ صرف 5 بندے ہی موجود تھے

    عدالتی احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل جانے سے روکنے کی عمر ایوب کی درخواست پر سماعت کے دوران شعیب شاہین نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود چار چار گھنٹے مجھے اڈیالہ جیل کے گیٹ پر بیٹھایا جاتا ہے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ شعیب صاحب غصہ ان پر نکال رہے ہیں غصہ کسی اور پر نکالیں ،

    عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ،عدالت نے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل اور آر پی او راولپنڈی کی غیر مشروط معافی منظور کر لی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کاروائی شروع نا کرنے کا فیصلہ کر لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آر پی او راولپنڈی اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی معافی قبول کر لی عدالت نے کہا کہ آپکو یہ آخری بار موقع دیا جا رہا ہے،عدالت نے ہدایات کے ساتھ توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

    شعیب شاہین نے کہا کہ ہمارے ملک کا نظام ہی ایسا ہے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ شعیب صاحب ملک کا نظام ایک یا دو عدالتوں سے ٹھیک نہیں ہو گا،آپ کے ملک کا نظام عدالتوں کے ہاتھ سے نکل کر پارلیمنٹ کے ہاتھ سے نکل کر کہیں اور جا چکا ہے ،

    بشری بی بی کے شریعت ختم کرنے کےالزام،جنرل باجوہ کا ردعمل

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    24 نومبر حتمی ، سب نکلیں،بشری بی بی کا برقع میں خطاب

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

  • آفر کی گئی،10 دن احتجاج ملتوی کریں تو بات چیت کیلئے تیار ہیں،عمران خان

    آفر کی گئی،10 دن احتجاج ملتوی کریں تو بات چیت کیلئے تیار ہیں،عمران خان

    سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ روز سُنتے ہیں عمران خان ڈیل کررہا ہے، اگر ڈیل کرنا تھی تو ڈیڑھ سال جیل میں رہتے؟ 5 دن کیلئے عمران خان مزاحیہ کیس پر اب پولیس کی کسٹڈی میں ہیں،

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کرے گا، کیا انہوں نے فسطائیت گزار کر ڈیل کرنی تھی، عمران خان نے جیل میں رہ کر یہ سب کرنا تھا؟ عمران خان کی ضمانت میرٹ پر ہوئی، سب کیسز ختم ہوئے، جب کیسز نے دم توڑا تو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا، کل ہمیں کہا گیا کہ عمران خان رہا ہو جائیں گے تو ہمیں یقین نہیں آ رہا تھا، ہمیں خوشی تھی لیکن اعتبار تھا کہ یہ عمران خان کو رہا نہیں کریں گے،جب سارے کیسز ختم ہو گئے تو ایک مزاحیہ قسم کا کیس میں عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا، عمران خان کا پانچ دن کا آج جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے،پولیس تحقیقات کرنا چاہ رہی ہے، ایک پولیس والے نے یہ بتایا کہ گاڑی کو آگ لگائی جانے لگی تھی اور پولیس نے بچا لیا، ایک پولیس والے کے گریبان کا بٹن ٹوٹا، عمران خان نے جیل میں بیٹھ کر اکسایا اس وجہ سے یہ سب ہوا،

    علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نےکہا کل مجھےانہوں نےآفر کی آپ 10 دن کیلئے احتجاج ملتوی کریں ہم بات چیت کیلئے تیارہیں،میں نے کہا ٹھیک ہے ،پہلا قدم ہے جو ناحق قید میں ہیں،پہلےبے گناہ لوگوں کو رہا کرو،بجائے رہائی کے مجھ پر کیس بنا دیا، اس سے واضح ہوا طاقتور لوگ جس وقت چاہئیں آپ کو قید میں رکھ لیں اور رہا کردیں،عدالت حکم دے گی رہائی کا پھر بھی وہ قید میں رکھیں گے، اور جس طرح چاہیں رہا بھی کر سکتے ہیں جیسے نواز شریف کے دو دن میں کیسز ختم ہو گئے،عمران خان نے کہا ورغلایا جارہا ہے، 24 نومبر میری فائنل کال ہے، 8 فروری کو نکلنے کا کہا تھا، اب 24 نومبر کو دوسری کال دے رہا ہوں، سارے قوم نکلے،عمران خان نے کہا ہے پوری دنیا میں پاکستانی احتجاج کیلئے نکلیں گے،کیونکہ ان کے ملک آزاد ہیں وہ وہاں پر نکل سکیں گے، اگر پاکستا ن میں آزادی ہوئی تو ہم بھی نکل سکیں گے، ہمارا پیسہ، لوگ باہر جا رہے ہیں، نوجوان نسل باہر جا رہی ،کیسے ہم نے دوبارہ پاکستان کو بنانا؟

    احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب

    دہشتگردی کی نئی لہر،ذمہ دار کون؟فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت

    ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں

    ہمیں حکومت کی نیت کا پتہ چل چُکا ،احتجاج بھی ہوگا مذاکرات بھی چلتے رہیں گے، عمران خان
    دوسری جانب عمران خان نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کے ذریعے آفر آئی کہ احتجاج ملتوی کر دیں،24 نومبر کا احتجاج ہر صورت ہو گا، مذاکرات چلتے رہتے ہیں مگر یہ پتہ چل گیا کہ یہ سیریس نہیں تھے،یہ صرف احتجاج ملتوی کرانا چاہتے تھے،ہائی کورٹ نے کل ضمانت منظور کی حکومت کے پاس سنہری موقع تھاکہ مجھے رہا کر دیتے، واضح ہو گیا کہ حکومت مجھے انگیج کر کے معاملے کو طول دینا چاہتی ہے،یہ بھی واضح ہو گیا کہ اصل طاقت جس کے پاس ہے اسی نے یہ سب کیا،یہ سب کچھ یہ بتانے کے لیے کیا گیا کہ وہ جو چاہیں کریں وہ قانون سے بالاتر ہیں، میں جیل میں ہوں اور مجھ پر کیسز پر کیسز بنائے جا رہے ہیں،ہائی کورٹ ضمانت منظور کرتی ہے اور یہاں پہلے سے طے ہو جاتا ہے کہ رہائی نہیں دینی، 26 ویں آئینی ترمیم مکمل نافذ ہو گئی تو کہیں سے ریلیف نہیں ملے گا،ہمارے پاس زندہ قوم کی طرح احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،24 نومبر کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ریکارڈ احتجاج ہوگا، ہمیں حکومت کی نیت کا پتہ چل چُکا ہے،احتجاج بھی ہوگا مذاکرات بھی چلتے رہیں گے، اب واضح ہو چکا ہے کہ مجھے 24 نومبر سے پہلے رہا نہیں کریں گے،ہم ان کی کیا بات مانیں مذاکرات ہوں گے تو بات آگے چلے گی،اگر وہ بات چیت میں سنجیدہ ہیں تو ہمارے لوگوں کو رہا کیا جائے،جیل میں رہتے ہوئے مجھ پر 60 کیسز ہو چکے ہیں،نواز شریف نے کتنے شورٹی بانڈ جمع کروائے تھے،نواز شریف کی بائیو میٹرک بھی ایئرپورٹ گئی تھی،مذاکرات جن سے ہو رہے ہیں نام نہیں بتا سکتا، ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ میں سب گرفتار لوگوں کی رہائی ہے،سارے مین کیسز میں میری ضمانت ہو چکی ہے،یہ جو مذاکرات تھے اس میں سنجیدگی نظر نہیں آئی،میں نے خود سمیت انڈر ٹرائل لوگوں کی رہائی کا مطالبہ رکھا تھا،یہ ڈیمانڈ وہ تھی جو فوری طور پر پوری ہو سکتی تھی جو انھوں نے نہیں کی،

  • توشہ خانہ ٹو،عمران ،بشریٰ پر پھر فردجرم عائد نہ ہوسکی،بشریٰ بیمار

    توشہ خانہ ٹو،عمران ،بشریٰ پر پھر فردجرم عائد نہ ہوسکی،بشریٰ بیمار

    اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت ہوئی

    سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت کی ،بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ،عمران خان اور بشری بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،بشری بی بی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی ،وکیل سلمان صفدرنے کہا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی میڈیکل چیک اپ رپورٹ بھی حاضری سے استثنی کی درخواست کے ساتھ منسلک ہے۔

    ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے بشری بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ فرد جرم کو تاخیر کا شکار کرنے کے لیے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دی جا رہی ہیں ۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں گواہوں کے بیان نیب قانون کے تحت ریکارڈ ہوئے۔ توشہ خانہ ٹو کیس ایف ائی اے کو ٹرانسفر ہو چکا ہے اور اب ضابطہ فوجداری قانون کے تحت چل رہا ہے۔کیس ایف ائی اے کو ٹرانسفر ہونے کے بعد ضابطہ فوجداری قانون کے لوازمات پورے نہیں کیے گئے۔

    سلمان صفدر نے توشہ خانہ ٹو کیس کاریکارڈ فراہمی کی تحریری درخواست بھی عدالت میں جمع کرا دی،عدالت نے بشری بی بی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی

    پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ،موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

    پولیس چھاپے کے دوران چھت سے گرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی موت

    احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب

    دہشتگردی کی نئی لہر،ذمہ دار کون؟فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت

    ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں

  • عمران خان کی رہائی کے لئے کینیڈین پارلیمنٹ میں قرارداد

    عمران خان کی رہائی کے لئے کینیڈین پارلیمنٹ میں قرارداد

    کینیڈین پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی کے وائس چیئرمین مائیکل کرام کی طرف سے سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی صوابدیدی نظربندی کے خلاف 2 درخواستیں پیش کی گئی ہیں۔

    یہ درخواستیں پاکستانی کمیونٹی کے دستخطوں کے ساتھ کینیڈین پارلیمنٹ میں پیش کی گئیں، جن میں کینیڈین حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان حکومت سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرے۔دونوں درخواستیں کینیڈا کے ریجائنا ساسکاچوئن سے منتخب ممبر پارلیمنٹ مائیکل کرام نے پیش کیں۔ ان کے مطابق پہلی درخواست میں اسلام آباد میں کینیڈین ہائی کمشنر سے کہا گیا ہے کہ وہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں اور ان کی صحت کے بارے میں رپورٹ فراہم کریں۔

    مائیکل کرام نے کینیڈین پارلیمنٹ کو بتایا کہ دونوں درخواستیں عمران خان کے حوالے سے ہیں، جنہیں اقوام متحدہ کے مطابق ’صوابدیدی حراست‘ میں رکھا گیا ہے، جو انسانی حقوق کی عالمی دستاویز کی خلاف ورزی ہے۔ اپنے حلقہ انتخاب سے پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے مائیکل کرام نے بتایا کہ دوسری درخواست میں کینیڈین حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی کے لیے تمام سفارتی اقدامات کرے۔

    امریکی کانگریس اراکین کا عمران کی رہائی بارے خط،پاکستانی اراکین پارلیمنٹ بھی متحرک

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

  • سنبھلتی معیشت پی ٹی آئی کو نہ”بھائی”عمران خان کی ایک بار پھر انتشار کی کوشش

    سنبھلتی معیشت پی ٹی آئی کو نہ”بھائی”عمران خان کی ایک بار پھر انتشار کی کوشش

    پاکستان بڑی مشکل سے سنبھلا ہے، لیکن ایک بار پھر انتشار کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ عمران خان، جنہیں ماضی میں بھی اسلام آباد کو سیاسی تجربات کا مرکز بنانے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، اب 190 ملین پاؤنڈ کیس اور 9 مئی کیس کے آخری مراحل میں داخل ہونے پر شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے اپنی جماعت کے باقی ماندہ افراد کو قربانی کا بکرا بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    پشاور میں بشریٰ بی بی کی ارکان اسمبلی کو دھمکیاں، جس میں انہوں نے کہا کہ ہزاروں افراد کو انتشار کے لئے نہیں لے کر آئیں گےتو پارٹی میں جگہ نہیں ہو گی،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شدید مایوسی اور پریشانی کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ واضح ہو چکا ہے کہ ان کی جماعت جھوٹے پراپیگنڈے، دھمکیوں، اور مالی وسائل کے ذریعے عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ان کے غیر ملکی مفادات پورے ہو سکیں۔

    عمران خان کے وہ بیانات جن میں انہوں نے ملک کی تباہی کو اپنے اقتدار سے مشروط کیا، ان کے عزائم کی عکاسی کرتے ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے لاکھوں شہری بارہا ان کی اقتدار کی خواہش کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ حکومتی اقدامات، جیسے کنٹینرز لگا کر راستے بند کرنا اور موبائل سروس معطل کرنا، شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ناگزیر ہو چکے ہیں۔اس دوران عام آدمی کے مسائل جیسے روزگار، بیماروں کی ہسپتال تک رسائی، اور اشیائے خوراک کی ترسیل بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ اگر 24 نومبر کے قریب بھی ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے، جو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے عوام کو مشکلات میں ڈال رہے ہیں۔اور حکومت کو انتہائی اقدام پر مجبور کرتے ہیں، 24 نومبر کے قریب حکومت انتشاریوں کو روکنے کے لیے ممکنہ اقدامات کرے گی، شہریوں کو آنے والی مشکلات کا ذمہ دار اڈیالہ میں قید مجرم عمران خان اور اسکے ملکی اور غیر ملکی سرپرست ہوں گی

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

  • ڈیل نہ ڈھیل،فوج کا عمران خان کو جواب، برطانوی اخبار

    ڈیل نہ ڈھیل،فوج کا عمران خان کو جواب، برطانوی اخبار

    پاکستان کی فوج کے سینئر ذرائع نے گارڈین کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات یا ڈیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، یہ بات اس وقت سامنے آئی جب عمران خان نے کہا کہ وہ جیل سے فوجی قیادت سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    عمران خان، جو اس وقت پاکستان کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، گارڈین نے ان کی قانونی ٹیم کے ذریعے سوالات ارسال کیے تھے۔جس کے عمران خان نے جواب دیئے، عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی گرفتاری اور اگست 2022 میں جیل جانے کے بعد سے فوج کے ساتھ کوئی ذاتی بات چیت نہیں کی۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان کے طاقتور فوجی ادارے کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل کرنے سے انکار نہیں کرتے، حالانکہ ماضی میں انہوں نے فوج کو اپنی حکومت گرانے اور قید میں ڈالنے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

    عمران خان نے گارڈین کو بتایا، "فوج کے ساتھ کسی ڈیل کا معاملہ اصولوں پر مبنی ہوگا اور عوام کے مفاد میں ہوگا، نہ کہ ذاتی فائدے یا ان سمجھوتوں پر جو پاکستان کی جمہوری اقدار کو نقصان پہنچائیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ "اپنے اصولوں پر سمجھوتہ کیے بغیر جیل میں زندگی گزارنے کو ترجیح دیں گے۔”

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان، 2018 میں فوج کی حمایت سے اقتدار میں آئے تھے، کیونکہ پاکستانی سیاست میں فوج ہمیشہ سے ایک طاقتور کھلاڑی سمجھی جاتی ہے ،عمران خان کے فوجی قیادت کے ساتھ تعلقات 2022 میں ٹوٹ گئے تھے، جس کے بعد وہ اقتدار سے ہٹ گئے تھے اور پھر فوج پر اپنی حکومت کے خاتمے اور گرفتاری میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ ا

    عمران خان اس وقت درجنوں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں جنہیں وہ فوج اور سیاسی حریفوں کا منصوبہ قرار دیتے ہیں۔ جون میں اقوام متحدہ کی ورکنگ گروپ برائے غیرقانونی حراست نے کہا تھا کہ خان کی حراست غیرقانونی ہے۔

    تاہم، جیل میں اپنے وقت کے دوران عمران خان کا فوجی قیادت کے لئےلہجہ نرم پڑا ہے۔ جولائی میں عمران خان نے فوج کے ساتھ "مشروط” بات چیت کرنے کی پیشکش کی تھی، بشرطیکہ وہ "صاف اور شفاف” انتخابات کرانے پر رضا مند ہوں۔ عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 2023 کے فروری کے انتخابات کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے ان میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں، اور یہ دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے عوامی ووٹ سے انتخابات جیتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق، حالیہ مہینوں میں عمران خان نے فوج کے ساتھ بات چیت کے لیے اور اپنی رہائی کے لیے "غیر مشروط” مذاکرات کی پیشکش کی تھی، تاہم فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ خان کو اپنے مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا اور فوج کسی قسم کی ڈیل یا مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔

    ایک فوجی ذرائع نے کہا، ” عمران خان کو اپنے مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا، وہ فوج سے کسی قسم کی ڈیل کی توقع نہیں کر سکتے۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ سب لوگ قانون کے تحت عمل کریں، لیکن وہ خود اس قانون کا اطلاق اپنے لیے نہیں چاہتے۔”

    موجودہ حکومت، جو کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ایک اتحادی حکومت ہے، کو فوج کی حمایت حاصل ہے۔ حالیہ مہینوں میں انہوں نے فوجی سربراہ کی مدت ملازمت میں پانچ سال کی توسیع اور سپریم کورٹ کے حوالے سے بعض آئینی ترامیم کی ہیں، جسے پی ٹی آئی نے فوج کے ایجنڈے کی تکمیل اور خان کی رہائی کی راہ روکنے کے لیے قرار دیا ہے۔

    اس دوران عمران خان نے حکومت کے اقدامات اور انتخابات میں دھاندلی کے خلاف 24 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی ایک "آخری کال” دی ہے۔ پی ٹی آئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ایک مسلسل کریک ڈاؤن کا سامنا ہے اور پارٹی کی بیشتر قیادت جیل یا جلاوطن ہو چکی ہے۔حکومت ابھی تک یہ واضح نہیں کر سکی کہ عمران خان کو کسی فوجی عدالت میں لے جایا جائے گا یا نہیں، جہاں ان پر رشوت ستانی اور دہشت گردی جیسے سنگین الزامات عائد ہیں۔ عمران خان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں اور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ایک سابق وزیر اعظم کو فوجی عدالت میں پیش کرنا مضحکہ خیز ہے۔

    عمران خان نے کہا، "کسی بھی سول فرد کو فوجی عدالت میں کیوں پیش کیا جائے، خاص طور پر ایک سابق وزیر اعظم کو؟ یہ مضحکہ خیز ہے۔ فوجی عدالت میں کسی شہری کو مقدمہ چلانے کی واحد وجہ یہ ہے کہ کوئی اور عدالت مجھے سزا نہیں دے سکتی۔”

    عمران خان کی جیل کی حالت پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ، ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو انفرادی حراست میں رکھا جا رہا ہے اور انہیں اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ حکومت نے اس الزام کی تردید کی ہے،تاہم عمران خان نے اس بات کی تردید کی کہ انہیں کوئی خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے اور کہا کہ انہیں ان حالات میں رکھا جا رہا ہے جو انہیں ذہنی طور پر توڑنے اور ان کا حوصلہ پست کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ 15 دن تک، میری کسی سے ملاقات نہیں کروائی گئی سیل میں بجلی نہیں تھی اور بغیر رسائی کے 24 گھنٹے لاک اپ میں رکھا گیا تھا۔

    دہشتگردوں کا ہتھیار "وی پی این” حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    دہشتگرد بھی وی پی این کا استعمال کر کے اپنی شناخت چھپانے لگے

    غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے ایک محفوظ عمل متعارف

    سوشل میڈیا،فحش مواد دیکھنے کیلئے پاکستانی وی پی این استعمال کرنے لگے

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

  • 190ملین پاؤنڈ ریفرنس،کاروائی آج بھی آگے نہ بڑھ سکی

    190ملین پاؤنڈ ریفرنس،کاروائی آج بھی آگے نہ بڑھ سکی

    اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی،

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی ،عمران خان کو عدالت پیش کیا گیا، دوران سماعت وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ پہلے ملزمان کی بریت پر ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے۔ احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ابھی تک کوئی حکم نامہ موصول نہیں ہوا،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ تحریری طور پر کہہ رہے ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا تھا،نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ جن وکلاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیے انہی کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ کیا جانا چاہیے تھا، اگر وکلاء تحریری طور پر عدالت کو دے رہے ہیں تو عدالت اس معاملے کو دیکھ لے، عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی۔

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

  • عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمے

    عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمے

    عمران خان کے خلاف اسلام آباد پولیس میں 62 مقدمات درج ہیں، اسلام آباد پولیس کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ لیگل ساجد چیمہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا

    اسلام آباد پولیس کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ نے عدالت میں عمران خان کے خلاف 62 مقدمات کی عبوری رپورٹ جمع کرانے کی استدعا کی لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عبوری رپورٹ کی بجائے حتمی تفصیلی رپورٹ 18 نومبر کو جمع کرانے کا حکم دیدیا،عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے کیس میں عدالت اور پولیس کا مکالمہ ہوا، پولیس کے ڈی ایس لیگل نے استدعا کی کہ ہمیں کل شام کو ہی نوٹس ملا ہے اس لیے کچھ وقت دیدیا جائے،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ یہ پھر آپکے آفس کی غلطی تھی ہم نے تو پرسوں نوٹس کر دیا تھا، ڈی ایس پی ساجد چیمہ نے کہا کہ عدالت کہے تو میں عبوری رپورٹ پیش کر دیتا ہوں، حتمی بعد میں دے دوں گا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ عبوری والی طرف نہ جائیں، کل حتمی اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں،ڈی ایس پی ساجد چیمہ نے استدعا کی کہ ہمیں رپورٹ پیش کرنے کیلئے پیر تک کا وقت دیدیا جائے، جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ اتنا وقت کیوں چاہیے، کیا زیادہ ایف آئی آرز ہیں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی

    اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی ،معاون وکیل فیصل چوہدری عدالت پیش ہوئے اور کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ پہلے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے، احتساب عدالت نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا کوئی بھی حکم نامہ ابھی تک ٹرائل کورٹ کو موصول نہیں ہوا۔ نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سماعت کے خلاف کوئی حکم امتناع نہیں دیا ۔کریمینل کیس کی سماعت میں حکم امتناع نہیں ہو سکتا۔ملزمان کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے ۔ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بریت کے معاملے کو دیکھا جا سکتا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت سے نہیں روکا۔342 کا بیان ریکارڈ کرانے کے حوالے سے ملزمان کو تین مواقع مل چکے ہیں۔اس سے قبل آخری گواہ پر جرح کے لیے بھی عدالت وکلا صفائی کو 37 مواقع فراہم کر چکی ہے۔احتساب عدالت نے ریفرنس پر سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی