Baaghi TV

Tag: اڈے

  • ٹاؤٹ مافیا اور جووے کے اڈوں کا راج

    ٹاؤٹ مافیا اور جووے کے اڈوں کا راج

    قصور
    الہ آباد میں ٹاؤٹ مافیاءاور منشیات فروشی سمیت جوے کے اڈوں کی بھرمار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد کی حدود چوکی تلونڈی کے متعدد علاقوں بھیڑ سوہڈیاں،ججل،بگھیانہ خورد،کھوکھر ٹوچر،جھگے چوبیل ،قلعہ ناتھا سنگھ میں نوجوان نسل کی زندگیاں داو پر سماج دشمن عناصر نے معاشرے میں تباہی مچادی جگہ جگہ جوے کے اڈے اور منشیات فروشی کا دھندہ چلانے والے متحرک ہیں مقامی پولیس ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں نظر آتی ہے متعدد مرتبہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کیجاتی ہے تو ٹاؤٹ مافیاء کی فوری مداخلت پر معاملے کو دبایا جاتا ہے
    علاقہ کی سماجی و معزز شخصیات حاکم علی ،اللہ دتہ ،بشارت علی ،محمد اعظم ،لطیف خاں و دیگر نے ڈی پی او قصور سے میڈیا کے توسط پر اپیل کی ہے کہ تھانہ الہ آباد پولیس چوکی تلونڈی کی حدود میں منشیات فروشی اور جوے کے اڈے چلانے والوں کے خلاف فوری طور عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ نوجوان نسل تباہ ہونےاور معاشرے میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح پر کنٹرول پایا جاسکے

  • بن قاسم پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ ،کیا حقیقت سامنے آیی ؟

    بن قاسم پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ ،کیا حقیقت سامنے آیی ؟

    بن قاسم پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ۔
    چھ جواری گرفتار، جوئے پر لگی رقم اور دیگر سامان برآمد۔گرفتار ملزم گل شیر کا نام آئی آر لسٹ میں شامل تھا۔ملزم گل شیر بن قاسم کے علاقے میں جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کرتا تھا۔گرفتار جوارایوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا۔گرفتار ملزمان میں گل شیر، خلیل احمد، شاہ محمد، سجاد، غلام حیدر اور ممتاز علی شامل ہیں۔