Baaghi TV

Tag: اہلیہ

  • بشارالاسد مشکل میں،اقتدار جانے کے بعد بیوی بھی جانے کو تیار

    بشارالاسد مشکل میں،اقتدار جانے کے بعد بیوی بھی جانے کو تیار

    شام کے معزول صدر بشار الاسد کی اہلیہ، برطانوی نژاد اسماء الاسد نے روس کی عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔

    ترک اور عرب میڈیا کے مطابق اسماء الاسد اس وقت ماسکو میں خوش نہیں ہیں اور وہ لندن واپس جانا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ 2011 میں شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد بشار الاسد اپنے خاندان کے ہمراہ روس فرار ہو گئے تھے، جہاں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے انہیں سیاسی پناہ دی تھی۔اسماء الاسد نے روس کی عدالت میں طلاق کی درخواست کے ساتھ ساتھ ماسکو چھوڑنے کی خصوصی اجازت کی درخواست بھی دائر کی ہے۔ ان کی درخواست پر روسی حکام غور کر رہے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، اسماء کے پاس برطانیہ اور شام کی دوہری شہریت ہے، اور وہ لندن میں شامی والدین کے یہاں پیدا ہوئیں۔ وہ 2000 میں شام گئی اور اسی سال 25 سال کی عمر میں بشار الاسد سے شادی کی تھی۔

    اگرچہ روس نے بشار الاسد کی سیاسی پناہ کی درخواست قبول کر لی ہے، لیکن وہ اب بھی سخت پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ بشار الاسد کو ماسکو چھوڑنے یا کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔ روسی حکام نے بشار الاسد کی جائیداد اور رقم بھی ضبط کر لی ہے، جس میں 270 کلو سونا، 2 بلین ڈالر اور ماسکو میں 18 اپارٹمنٹس شامل ہیں۔سعودی اور ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق، بشار الاسد کے بھائی مہر الاسد کو روس میں سیاسی پناہ نہیں دی گئی ہے اور ان کی درخواست کا ابھی تک جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مہر الاسد اور اس کا خاندان اس وقت روس میں نظر بند ہیں۔

    یہ پیش رفت اس بات کا غماز ہے کہ بشار الاسد اور ان کے خاندان کے لیے صورتحال پیچیدہ ہو چکی ہے۔ روس میں سیاسی پناہ کی درخواستیں اور ان کے ساتھ جڑے مسائل عالمی سطح پر اس بات کا اشارہ ہیں کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت اور ان کے خاندان کا مستقبل غیر یقینی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسماء الاسد کی طرف سے طلاق کی درخواست نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کی نیت رکھتی ہیں، جس سے مزید سیاسی اور معاشی دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔

    اسعد الشیبانی شام کے عبوری وزیر خارجہ منتخب

    امریکا نے شامی باغی رہنما کی گرفتاری پر 10 ملین ڈالر کا انعام ختم کر دیا

    13 سال بعد گھر آیا تو والدہ سجدے میں تھیں،شامی نوجوان کی کہانی

    بشار الاسد شام سے کیسے فرار ہوئے، تفصیلات آ گئیں

  • اسلام آباد،ویتنام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کو تلاش کر لیا گیا

    اسلام آباد،ویتنام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کو تلاش کر لیا گیا

    پاکستان میں موجود ویتنام کے سفیر کی اہلیہ اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئی تھیں جن کو تلاش کر لیا گیا ہے

    4 گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ٹریس کرلی۔ سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں اس پر کام کر رہی تھیں۔خاتون کو ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا۔ سفیر کی اہلیہ ایف نائن پارک میں بیٹھی ہوئی تھی۔

    قبل ازیں ویتنام کے سفیر نے پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پر اہلیہ کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی،ترجمان اسلام آباد پولیس نے ون فائیو پر ویتنام کے سفیر کی کال کی تصدیق کی ہے،ویتنام کے سفیر نے پولیس کو بتایا کہ اہلیہ دن گیارہ بجے واک کیلئے نکلی تھی اور کہا تھا کہ بیوٹی پارلر بھی جائیں گی،وہ ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچی،اہلیہ جاتے ہوئے موبائل فون اور پرس بھی گھر چھوڑ گئی ہیں ،واقعہ ایف ایٹ میں پیش آیا ہے،پولیس کے مطابق سفیر کی اہلیہ بیوٹی پارلر پہنچی ہی نہیں، خدشہ ہے کہ وہ کسی دوست کے گھر گئی ہوں گی.

    ترجمان اسلام آباد کے مطابق پولیس نے شکایت ملنے پر سفیر کی اہلیہ کی تلاش شروع کردی تھی، پاکستان میں ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات پر پولیس کے اعلی حکام ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کے لئے سرگرم ہو گئے تھے.

  • ارشد شریف کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ارشد شریف کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ارشد شریف قتل کیس ،جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ارشد شریف کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

    اہلیہ سمیعہ ارشد کے ناقابلِ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ،ارشدشریف کے پروڈیوسر علی عثمان کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،عدالت نے متعدد سماعتوں سے ارشدشریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر کو بیان کے لیے طلب کررکھا تھا، عدم پیشی پر وارنٹ جاری کئے گئے،ارشد شریف کی اہلیہ، بیٹا اور پروڈیوسر علی عثمان سمیت انیس افراد گواہان میں شامل ہیں، واضح رہے کہ ارشد شریف کی اہلیہ کی وارنٹ پہلے جاری ہوئے تھے جو آج برقرار رکھے گئے ہیں

    ارشد شریف کی فیملی سرکار کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کو پہلے ہی رد کرچکی ہے

    ارشد شریف کی اہلیہ سمیعہ ارشد نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کہا کہ مجسٹریٹ کی سطح پر کیس اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا علم نہیں مجھے صرف سپریم کورٹ کے کیس کا علم ہے میرے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا میڈیا سے پتا چلا ہماری درخواست پر ایف آر نہیں کاٹی گئی مجسٹریٹ کی سطح پر کیس کیا چل رہا ہے اور کہاں چل رہا ہے اس کا علم نہیں

    خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا ہے، ارشد شریف قتل کیس پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا،،پی ایف یو جے نے چیف جسٹس سے معاملے پر ازخود نوٹس کی اپیل کی تھی،پی ایف یو جے نے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی، خط مین کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل سے صحافی برادری گہرے صدمے میں ہیں،پوری قوم ارشد شریف قتل سے جڑے سوالات کے جوابات چاہتی ہے، ارشد شریف کی فیملی اور صحافی برداری کو عدالت عظمیٰ پر اعتماد ہے،سپریم کورٹ صحافی برداری اور ارشد شریف کی فیملی کو انصاف فراہم کرے،

    ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی رپورٹ مسترد

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    واضح رہے کہ ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں ارشد شریف کی والدہ نے عمران خان ،فیصل واڈا ،سلمان اقبال ،مراد سعید ،عمران ریاض کو شامل تفتیش کرنے کیلئے استدعا کی، ارشد شریف کی والدہ کی درخواست میں کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق ان تمام افراد سے شواہد حاصل کئے جائیں ،والدہ ارشد شریف نے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

  • لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا

    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا

    لاہور میں سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا-

    باغی ٹی وی: امریکی نژاد خاتون کو قتل کرکے اکیلے ہی قبرستان لے کر دفنانے کی کوشش کرنے والا سفاک شوہر گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق اہلیہ کو قتل کر کے واردات کو چھپانے کے لئے اکیلےہی لاش اٹھا کرقبرستان پہنچ گیا، تاکہ گرفتاری سےبچا جاسکے، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور کے فیکٹری ایریا میں کاظم خان نامی ملزم نے اپنی اہلیہ ڈائینا کرسٹوخان پر بدترین تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی، اور ملزم اکیلا ہی بیوی کی لاش دفنانے قبرستان لے کرگیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاظم کو گرفتار کرلیا، اور اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، جب کہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے-

    سرگودھا : بنیادی طبی مرکز صحت بچہ کلاں انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق

    دوسری جانب اسلام آباد کے تھانہ سمبل کے علاقے سے 8 سالہ فاطمہ مظہر کو اغوا کے بعد قتل کردیا، بچی ایک روز قبل سے چنیوٹ سے اپنی نانی کے گھر آئی تھی، اور گزشتہ روز مدرسے سے واپس گئی لیکن گھر نہیں آئی، جس کی لاش نسوار چوک کے قریب گلی میں پڑی ہوئی ملی،لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس پوسٹ مارٹم جاری ہے، رپورٹ ملنے کے بعد بچی کے قتل کے محرکات سامنے آئیں گے۔

    معروف ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا ست دوری کی وجہ بتا دی

  • سابق گورنر پنجاب کی اہلیہ گرفتار

    سابق گورنر پنجاب کی اہلیہ گرفتار

    انسداد دہشت گردی عدالت،سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا

    عمر سرفراز چیمہ کو آج جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے عدالت میں پیش کیا گیا تھا عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ ملنے کیلئے عدالت پہنجی تھیں،پولیس نے کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا،کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا یہ واضح نہیں ہو سکا،عمر سرفراز چیمہ کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے،وہ ریمانڈ پر ہیں، گزشتہ سماعت پر عدالت پیشی کے دوران عمر سرفراز چیمہ نے تحریک انصاف چھوڑنے کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ کارکن پارٹی نہیں چھوڑتا

    عمر سرفراز چیمہ کو آج جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا ،پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو آج پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے گرفتار کر لیا۔ رابعہ سلطان جناح ہاوس پر حملہ کی تفتیش میں پولیس کو مطلوب تھیں۔رابعہ سلطان کی جناح ہاؤس پر9مئی کو حملے کے دوران موجودگی کے شواہد ملے تھے اورجیو فینسنگ کے ذریعے رابعہ سلطان کی جناح ہاؤس میں موجودگی ثابت ہوئی ہے۔ پولیس رابعہ سلطان کی تلاش میں تھی جنہیں آج گرفتار کر لیا گیا ہے

    عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمر چیمہ کی اہلیہ، جو ایک ماہ سے زائد عرصے سے جیل میں قید اپنے خاوند کی پیشی کیلئے انسدادِ دہشتگردی عدالت آئیں، کو جس انداز میں عدالت کے باہر سے غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے وہ نہایت شرمناک ہے ،اسی طرح تحریک انصاف چکوال کے صدر علی ناصر بھٹی کے کم سِن (سکول جانے والے) بیٹے کو بھی اٹھا لیا گیا ہے ،خواتین اور بچوں کیخلاف اس نوعیت کا جبر اور اس سطح کی فسطائیت ملکی تاریخ میں آج سے پہلے کبھی دکھائی نہیں دی۔ حتّٰی کہ بدترین مارشل لاء ادوار بھی ایسی وحشت و بربریت سے خالی ہیں ،محض مجھے تنہا کرنے کی خواہش میں یہ سرکار ( یہ بندوبست) کس حد تک گِرچکا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ (اس جبر و فسطائیت کے نتائج انکی توقعات کے) بالکل برعکس وارد ہورہے ہیں۔ عوام برسرِاقتدار گروہ سے مکمل نفرت و لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ لوگ تحریک انصاف کے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں۔

    سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی 9 مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے کیس میں زیر حراست ہیں اور ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے واضح رہے کہ نو مئی کے حملوں کے بعد تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں، کئی گرفتار ہیں، عمران خان اکیلے رہ گئے ہیں، اسد عمر سمیت کئی رہنما جا چکے ، عمران خان کو اب سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ کیا کریں، اسلئے رات کو خطاب میں کہتے نظر آتے ہیں کہ کوئی مجھ سے بات نہیں کرتا،

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • اوریا جان مقبول کی بازیابی کی درخواست،عدالت نے نمٹا دی

    اوریا جان مقبول کی بازیابی کی درخواست،عدالت نے نمٹا دی

    لاہور ہائیکورٹ میں اوریا جان مقبول کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست واپس لینے پر نمٹا دی، عدالت نے کہا کہ غیر قانونی گرفتاری کی درخواست آئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،درخواست اوریا جان مقبول کی اہلیہ نے دائر کی درخواست میں آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے ،بیرسٹر ردا نور نے عدالت میں کہا کہ اوریا مقبول جان حفاظت سے گھر پہنچ گئے ہیں،درخواست پر مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتے،

    عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ اوریا مقبول جان مشہور تجزیہ کار اور صحافی ہیں،بارہ اور تیرہ مئی کی رات کو بھاری تعداد میں پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا،بغیر وارنٹ گرفتاری دکھائے انہیں پولیس اپنے ساتھ لے گئی پولیس نے انہیں غیر قانونی طور پر اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے،عدالت اوریا مقبول جان کو فوری طور پر پیش کر کے رہا کرنے کا حکم دے،

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ ایوانا73 برس کی عمر میں وفات پاگئیں

    ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ ایوانا73 برس کی عمر میں وفات پاگئیں

    نیویارک:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی اہلیہ ایوانا ٹرمپ 73 برس کی عمر میں وفات پا گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ان کے خاندان نے جمعرات کو ان کی وفات کا اعلان کیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ’میں بہت دکھ کے ساتھ آپ کو مطلع کر رہا ہوں کہ ایوانا ٹرمپ آج نیویارک میں اپنے گھر پر وفات پا گئی ہیں۔‘

    انہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ بہت شاندار خاتون تھیں، جنہوں نے ایک متاثرکن زندگی گزاری، ان کے تین بچے ان کے لیے فخر اور مسرت کا سامان تھے۔ ڈونلڈ جونیئر، ایوانکا اور ایری۔ وہ ان پر بہت فخر کرتی تھیں جیسا کہ ہم سب کو ان پر فخر ہے۔ ریسٹ اِن پیس ایوانا۔‘

    ٹرمپ خاندان کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ’ہم بہت دکھ کے ساتھ اپنی ماں کی وفات کا اعلان کرتے ہیں، وہ ایک اچھی کاروباری شخصیت، شاندار ایتھلیٹ، خوبصورت خاتون اور سب کا خیال رکھنے والی ماں تھیں۔‘بیان میں کہا گیا کہ ’انہوں نے کمیونزم سے نکل کر اس ملک کو گلے لگایا تھا اور اپنے بچوں کو تحمل، مضبوطی، ہمدردی اور پرعزم رہنا سکھایا۔ ان کو ہمیشہ ایک شفیق ماں کے طور پر یاد کیا جائے گا۔‘

    ٹرمپس کو 80 کی دہائی میں ایک طاقتور جوڑے کے طور پر دیکھا جاتا تھا، جس کے بعد طلاق ہوئی اور ڈونلڈ ٹرمپ نے مرلا میپلز سے دوسری شادی کر لی تاہم حالیہ برسوں کے دوران ایوانا کے سابق شوہر کے ساتھ خوشگوار تعلقات رہے، ایوانا نے 2017 میں اپنی کتاب میں لکھا کہ وہ ہفتے میں ایک بار آپس میں بات کرتے تھے۔

    اسی طرح ایوانا نے 2016 میں نیویارک پوسٹ کو بتایا تھا کہ وہ سابق صدر کی حمایتی رہیں اور ان کو مشورے بھی دیتی رہیں۔ایوانا کے مطابق ’میں نے انہیں کچھ مشورے دیے جن میں پرسکون رہنا بھی شامل تھا۔‘

    انہوں نے ٹرمپ کے حوالے سے بتایا کہ ’وہ بہت زیادہ باتونی ہیں، وہ سب کچھ صاف صاف بول دیتے ہیں۔‘ایوانا 1949 میں گوٹوالدوف کے شہر زیکوسلوواک میں پیدا ہوئیں۔ اس شہر کا پرانا نام زلن تھا، جس کو کمیونسٹوں نے 1948 میں قبضے کے بعد تبدیل کر دیا تھا۔انہوں نے 1977 میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شادی کی تھی۔

  • شہباز گل کی اہلیہ  کے نادہندہ ہونے کا معاملہ، قائمہ کمیٹی میں اعتراض عائد

    شہباز گل کی اہلیہ کے نادہندہ ہونے کا معاملہ، قائمہ کمیٹی میں اعتراض عائد

    شہباز گل کی اہلیہ کے نادہندہ ہونے کا معاملہ، قائمہ کمیٹی میں اعتراض عائد
    چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا

    چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ فیک اکاؤنٹ پر ٹویٹر تھوڑا زیادہ وقت لیتا ہے ، فیس بک جلدی کاروائی کر دیتا ہے،ہر ماہ 12 سے 13ہزار رپورٹس مختلف پلیٹ فارمز کو بھیجتے ہیں،70 فیصد فیک اکاونٹس کو ختم کیا جاتا ہے ،ملک میں 115 ملین افراد انٹر نیٹ استعمال کرتے ہیں ، ملک میں 113 ملین افراد موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں،فائیو جی پر ابھی تک ہمیں پالیسی ڈائریکٹو نہیں ملا،

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آئی پی پیز کے تمام معاہدوں کی تفصیلات طلب کر لیں ،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ بعض آئی پی پیز کو بجلی استعمال نہ کرنے کے باوجود بھی پیسے دیئے جارہے ہیں،جب عوام بجلی لے نہیں رہے تو آئی پی پیز کو پیسے کیوں دیں؟ اس وقت ملک میں کتنے فیصد بجلی چوری ہورہی ہے؟ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ڈسکوز کو 13فیصد بجلی لائن لاسز کی رعایت ہے مگر عملا بجلی کا نقصان 17فیصد پایا گیا، اس وقت سب سے زیادہ بجلی کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں چوری ہورہی ہے، کیسکو میں 65فیصد بجلی چوری ہورہی ہے،بجلی صارفین کو نیٹ میٹرنگ کی سہولت دینے سے نقصان ہورہا ہے،

    پی اے سی اجلاس میں چیئرمین اوگرا نے کہا کہ پیٹرول کی اب بھی سبسٹڈی 9 سے 10روپے فی لٹر ہے، ڈیزل پر پچیس چھبیس روپے سبسٹڈی دی جارہی ہے، ملک اور غریب آدمی کی معیشت ڈیزل پر منحصر ہے،غریب آدمی کی معیشت کا ڈیزل کم قیمت پر ہونا چاہیے،سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پی ایس او کے علاوہ نجی آئل کمپنیوں کو مارکیٹ کے مقابلے پر تیل بیچنے دیں،

    کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ دنیا بھر میں بجلی صارفین جتنی زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں انہیں اتنی سستی دی جاتی ہے، پاکستان میں بجلی صارفین جتنی زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں انہیں اتنی ہی مہنگی دی جاتی ہے،پاکستان میں کیپسٹی پیمنٹ کے نام پر بجلی کمپنیوں کو بجلی نہ بنانے پر بھی پیسے دیئے جاتے ہیں، آئی ایم ایف سے بات کرتے ہوئے صارفین کا خیال کیوں نہیں رکھا جاتا،اب پھر کہا جارہا ہے کہ سات روپے یونٹ بجلی مہنگی ہورہی ہے،اگر بجلی مہنگی ہونے کا یہی سلسلہ جاری رہا تو ایسے ملک ٹوٹ جائے گا،

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی اہلیہ کی ڈگری کا معاملہ سائنس ٹیکنالوجی کمیٹی کمیٹی میں زیربحث آیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں شہبازگل کی اہلیہ کو کمیٹی میں بلا لیتے ہیں یا ویڈیوپر لے لیتے ہیں،سینیٹر ہمایوں نے کہا کہ شہبازگل کی اہلیہ کا مسئلہ سیاسی ہے ،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ شہبازگل کی اہلیہ نے ڈگری مکمل کی نہ رپورٹ جمع کروائی ، یونیورسٹی کا پیسہ ضائع ہوا، شہبازگل کی اہلیہ کے معاملے پر کمیٹی میں گرما گرمی ہوئی

    شبلی فراز نے کہا کہ شہبازگل کی اہلیہ کے معاملے کو سیاسی ایجنڈے کی بنیاد پر کمیٹی میں شامل کیا گیا، نور عالم نے کہا کہ آپ کرپشن کا دفاع کررہے ہیں؟ اگر کمیٹی میں بحث نہیں ہوگی تو زیادہ مسئلہ ہوگا،شبلی فراز نے کہا کہ شہبازگل کی اہلیہ جیسے کئی کیسز ہیں، پہلے دیگر کی بھی لسٹ مہیا کرنی چاہیے،شہبازگل کی اہلیہ کے معاملے پر چیئرمین کمیٹی سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں

    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی شہباز گل کی اہلیہ کی ڈگری کے معاملے پر بحث کے دوران قائمقام چیئرمین کمیٹی افنان اللہ اور پی ٹی آئی سینیٹرز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، ڈاکٹر ہمایوں نے کہا کہ کمیٹی کسی کی عدم موجودگی میں معاملے کو نہیں سن سکتی .شبلی فراز نے کہا کہ آپ گالیاں دے کر سینٹر بنے آپ نوازشریف کو بچانا چاہ رہے ہیں،یہ چیئرمین سیاسی ہیں ، غلط بندہ بیٹھ گیا، سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ آپ کون ؟ کوئی جانتا تک نہیں ، پیٹی بائی کی کرپشن کو چھپانا چاہ رہے ہیں ، آپ کو عدالت میں لے کر جاؤں گا،سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ آپ کو کمیٹی روم سے باہر نکال دینا چاہیے، کمیٹی کے چیئرمین کے لائق نہیں،چیئرمین کمیٹی سینیٹر افنان اللہ کی شبلی فراز سے تلخ کلامی کے دوران کمیٹی روم میں سارجینٹ آگئے سینیٹر فوزیہ ارشد کی چیئرمین کمیٹی افنان اللہ کے ساتھ شدید گرما گرمی ہوئی ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کمیٹی میں سینیٹرز کے درمیان گرما گرمی کے باعث بریک کردی گئی تلخ کلامی افنان اللہ ، شبلی فراز، فوزیہ ارشد اور ہمایوں محمند کے درمیان ہوئی

    سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کمیٹی میں سینیٹرز نے ایک دوسرے پر پیسے لے کر سینیٹر بننے کا الزام لگایا،سینیٹر ہمایوں محمند نے کہا کہ نوازشریف تمہیں قیامت کے دن نہیں بچائے گا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ تمہیں بھی عمران خان قیامت والے دن نہیں بچائے گا،

    واضح رہے کہ کمیٹی ایجنڈا پر شہباز گل کی اہلیہ کے نادہندہ ہونے کا معاملہ تھا جس پر تحریک انصاف کے سینیٹرز نے اعتراض کر دیا۔

     شہباز گل کی اہلیہ کامسیٹس یونیورسٹی کی ایک کروڑ 86لاکھ روپے کی نادہندہ نکلی

    شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

  • میرے شوہراور خاندان کوکسی قسم کا نقصان ہوا تووزیر اعظم سمیت دیگر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی،اہلیہ محسن جمیل بیگ

    میرے شوہراور خاندان کوکسی قسم کا نقصان ہوا تووزیر اعظم سمیت دیگر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی،اہلیہ محسن جمیل بیگ

    یڈیٹر ان چیف آن لائن نیوز ایجنسی و روزنامہ جناح محسن جمیل بیگ کی اہلیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے شوہر اور ہمارے خاندان کو کوئی جانی ومالی نقصان ہوا تو اس کی ایف آئی آر وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت ملوث دیگر سرکاری افسران و عملے کیخلاف کاٹی جائے ۔

    باغی ٹی وی :محسن جمیل بیگ کی اہلیہ نے کہا کہ میری چیف جسٹس آف پاکستان اور غیر جانبدار حلقوں سے اپیل ہے کہ حقائق کو منظر عام پر لانے اور انصاف کی فراہمی کے تقاضے پورے کرنے کےلئے اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن قائم کیا جائے 16فروری کو چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے گھر میں چند نامعلوم افراد زبردستی داخل ہوگئے ملازمین اور بچوں کا شور سن کر ہم سب پریشان ہوگئے جبکہ میرے شوہر محسن جمیل بیگ اس وقت اپنے کمرے میں سو رہے تھے چیخ و پکارسن کر جاگ اٹھے اور کمرے سے باہر آئے-

    انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد جوکہ سادہ کپڑوں میں تھے میرے شوہر نے شناخت کا کہا تو وہ اپنی شناخت کرانے میں ناکام رہے انہوں نے میرے خاوند کے ساتھ دست درازی شروع کردی ، جواب میں میرے شوہر نے دفاع کا حق استعمال کیا اسی دوران ہم نے پولیس کو کال کرکے گھر میں داخل ہونے والے لوگوں کی بابت آگاہ کیا مذکورہ نامعلوم افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی تو میرے شوہر نے ایک شخص کا ہاتھ پکڑلیا تاکہ پولیس کے حوالے کیا جاسکے ۔اسی اثناءمیں پولیس موقع پر پہنچ گئی میرے خاوند نے پولیس افسران سے کہا کہ آپ ان لوگوں سے پوچھیں کہ یہ کون لوگ ہیں اور میرے گھر میں زبردستی کیسے داخل ہوئے ہیں-

    محسن جمیل بیگ کی اہلیہ نے کہا کہ جس پر ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد فیصل کامران نے کہا کہ میں معاملے کو ابھی ”سارٹ آﺅٹ“ کرتا ہوں ۔ایس ایس پی کو مذکورہ افراد نے بتایا کہ ہم ایف آئی اے سے ہیں جس پر ایس ایس پی نے ان سے ایف آئی آر،وارنٹ گرفتاری اورچھاپہ مار ٹیم کی شناخت کی بابت دفتری کارڈوں اور تفتیشی آفیسر کی موجودگی کا پوچھا تو یہ لوگ کچھ بھی فراہم کرنے میں کامیاب نہ ہوئے مگر ظلم کی انتہا دیکھیں ،ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ پولیس ان لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرتی الٹا پولیس نے گھسیٹ کر میرے خاوند کو گاڑی میں ڈالا اور اس کی تذلیل کرتے ہوئے تھانہ مارگلہ لے گئے ۔

    سینئیر صحافی و تجزیہ نگار کی اہلیہ نے کہا کہ ایس ایچ او مارگلہ کے کمرے میں آٹھ افراد نے میرے خاوند کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ان کوایک آنکھ کی بینائی متاثر ہوئی ،ناک کی ہڈی سمیت جسم پر شدید ضربیں لگائی گئیں مذکورہ تشدد کے حوالے سے تمام ٹی وی چینلز و اخبارات میں فوٹیجز و خبریں شائع و نشر ہوئیں بے پناہ تشدد کے حوالے سے میرے شوہر نے بھی آگاہ کیا پولیس حراست میں ایک شریف شہری اور سینئرصحافی پر وحشیانہ تشدد کہاں کا انصاف ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اعدالت نے حکم دیاتھا کہ محسن جمیل بیگ کا میڈیکل کرایا جائے مگر پولیس رات گئے تک میڈیکل کی آڑمیں ا نہیں سڑکوں پر گھماتی رہی ۔عدالتی حکم کے باوجود میرے شوہر کوطبی امداد نہ دلوائی گئی پولیس اورایف آئی اے کی ٹیمیں متعدد بار ہمارے گھر پر آئیںتلاشی کی آڑ میں ہماری تذلیل کی جارہی ہے ہمیں مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس نے اس قدرسختی کررکھی ہے کہ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی تھی حتیٰ کہ حق دفاع کےلئے عدالتی کارروائی کی خاطر ہمیں وکالت نامہ بھی دستخط کرانے سے روکے رکھا گیا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے معزز چیف جسٹس کوہمار ی طرف سے کی جانیوالی استدعا پر وکیل کو ملنے کی اجازت ملی ۔ہمارے گھر میں نامعلوم افراد کے داخلے سے لے کر اب تک پیش آنے والی سنگین صورتحال سے لگ رہا ہے کہ میرے شوہر کوجانی نقصان پہنچایا جاسکتا ہے ۔یہ بات بھی ریکارڈ پر آچکی ہے کہ یہ لوگ جب ہمارے گھر میں داخل ہوئے تو ان کے پاس نہ تو ایف آئی آر تھی نہ ہی وارنٹ گرفتاری ،حتیٰ کہ اپنی شناخت بھی نہ کراسکے جب میرے خاوند نے حق دفاع استعمال کیا اور یہ لوگ میرے خاوند کو اٹھانے میں ناکام ہوئے تو فوری طور پر درخواست دے کر میرے خاوند کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا

    تجزیہ نگار کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہرکوتھانہ مارگلہ منتقل کرنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے ڈی جی ایف آئی اے کو شاباش دینا،میرٹ پرفیصلہ دینے والے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کے خلاف کارروائی کی بابت ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو بلوا کر جج کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے دھمکی آمیز بیان دیا جانا اور ان واقعات کے بعد میرے شوہر کے خلاف مزید مقدمات قائم کرناواضح کررہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس معاملے میں ذاتی طور پرملوث ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ اگر محسن جمیل بیگ اپنے دفاع کاقانونی حق استعمال نہ کرتے اور خدانخواستہ یہ لوگ میرے خاوند اٹھا کرکہیں لے جاتے تو ان کے ساتھ کیا کچھ ہوتا اس بات کا اندازہ آپ اب تک پیش آنیوالے اندوہناک واقعات سے لگا سکتے ہیں ۔ایف آئی اے کی طرف سے لاہور میں ایف آئی آر درج کرنا بھی بدنیتی پر مبنی ہے یہ لوگ لاہور ایف آئی آر درج کرکے میرے خاوند کو لاہور لے جانے کی آڑ میں جانی نقصان بھی پہنچا سکتے تھے ۔

    محسن جمیل بیگ کی اہلیہ نے مزید کہا کہ مجھے اور میرے بچوں اور میرے شوہر محسن جمیل بیگ جو اس وقت پولیس حراست میں ہیں ،کو کوئی جانی و مالی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،ڈی جی ایف آئی اے اور انکی ٹیم اوراسلام آباد پولیس کے متعلقہ حکام ہونگے اس بیان کو آن ریکارڈ رکھا جائے ،میں ملک پاکستان کی اعلی عدلیہ اور غیر جانبدار اعلی حکام کو آگاہ کرتی ہوں کہ گزشتہ کئی ماہ سے میرے شوہر کو ملنے والے سنگین دھمکیوں پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے جس کےلئے وزیر اعظم پاکستان ذاتی طور پر متحرک ہوچکے ہیں-

    صحافی کی اہلیہ نے کہا کہ مجھے اندیشہ ہے کہ میرے شوہر کو مستقبل میں جانی و مالی نقصان پہنچایا جاسکتا ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور غیر جانبدار اعلی حکام سے اپیل ہے کہ میرے خاوند کے خلاف کی جانیوالی انتقامی کارروائیوں کو فوری روکا جائے انہیں رہا کیا جائے اور اعلی سطحی عدالتی کمیشن قائم کر کے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔

  • سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی اہلیہ کی وفات پا گئیں‌:    سیاسی رہنماوں کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری

    سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی اہلیہ کی وفات پا گئیں‌: سیاسی رہنماوں کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی اہلیہ کی وفات پا گئیں‌،اطلاعات کے مطابق سابق وزیرخزانہ سرتاج عزیز کی اہلیہ محترمہ آج شام قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں‌، بیگم سرتاج عزیز کی وفات کی خبر پرملک بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے ،

    دیگررہنماوں کی طرف نواز لیگ کے صدر پاکستان کے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے بیگم سرتاج عزیز کی وفات پرافسوس کرتے ہوئے اسے سرتاج فیملی کےلیے ایک بہت بڑا صدمہ قرار دیا ہے

     

     

    شہبازشریف نے اس حوالے سے اظہارافسوس کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ "پارٹی کے سینئر راہنما، سابق وزیر خزانہ محترم سرتاج عزیز کی اہلیہ کی وفات پر تمام اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کرتا ہوں۔ غم کی اس گھڑی میں ہم سب ان کے ساتھ شریک ہیں۔ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین

     

    دوسری طرف خاندان کی طرف سے ان کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے حوالے سے بتا دیا گیا ہےکہ آج شام 4 بجے ان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے اور بیگم سرتاج عزیز کو ایچ 8 قبرستان میں دفن کردگیا ہے

     

    لواحقین کی طرف سے یہ بھی پیغآم جاری جاری دیا گیا ہے کہ  کل  30 دسمبر سہ پہر 3 بجے چک شہزاد فارم اسلام آباد میں رسم سوئم ادا کی جائے گی