Baaghi TV

Tag: اہم پیغام

  • عثمان بزدار کا  ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر  اہم پیغام۔

    عثمان بزدار کا ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر اہم پیغام۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام ہے کہ ریڈیو ابلاغ عامہ کا بہترین اور موثر ذریعہ ہے۔الیکٹرانک و سوشل میڈیا کی تیزی سے ترقی کے باوجود ریڈیو کی اہمیت اب بھی مسلمہ ہے۔بلاشبہ ریڈیو مستند انفارمیشن کا اہم ترین ذریعہ ہے۔وقت کے ساتھ ریڈیو میں بھی جدت آئی ہے۔ زمانہ جنگ ہو یا امن، ریڈیو پاکستان نے ہر دور میں نہایت احسن انداز میں ذمہ داری نبھائی۔ ریڈیو پاکستان نے زمانہ جنگ میں اپنے سامعین کو ہر پل کی خبر سے باخبر رکھا۔ 1965 اور 1971 کی جنگ کے دوران ریڈیو پاکستان کا کردار نہایت اہم رہا۔ میرے اپنے علاقے میں جب بجلی کی سہولت نہیں تھی، میں ریڈیو کی نشریات سے مستفید ہوتا رہا ہوں۔ ریڈیو پاکستان سے جاری ہاکی اور کرکٹ میچوں کی کمنٹری نے کھیلوں کے شائقین تک ہر لمحے کی صورتحال پہنچائی۔ ریڈیو سے جاری ہونے والے پروگرامز مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے دلچسپی کے حامل ہیں۔ شعبہ زراعت، صحت، کھیل الغرض تمام شعبوں سے متعلق ریڈیو اپنے سامعین کی آج بھی رہنمائی کر رہا ہے۔پولیو مہم ہو، ڈینگی کے خلاف جنگ ہو یا کوویڈ19 سے آگاہی مہم، ریڈیو پاکستان نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ ریڈیو پاکستان کا مثالی کردار آج بھی قابل ستائش ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ عوام تک حکومتی اقدامات اور مختلف پروگرامز سے آگاہی کیلئے آج بھی ریڈیو کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

  • یوم کشمیر کے موقع پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا اہم پیغام

    یوم کشمیر کے موقع پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا اہم پیغام

    *عزم و ہمت کی مثال،ظلم و ستم کے خلاف بر سر پیکار کشمیریوں کو ہمارا سلام*
    کشمیر ہمارے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
    کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بریریت اور ظلم و ستم کا یہ سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے.تمام تر ظلم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم نہیں ہوا۔عالمی برادری کو کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کے لیے جلد از جلد اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔کیپٹن(ر)محمد عثمان
    نہتے کشمیری بھائیوں کو اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ آزادی کی اس جنگ میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں.یوم کشمیر کی مناسبت سے عالم اقوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر.