Baaghi TV

Tag: اہیران

  • ٹرمپ نے آخری لمحے میں  ایران پر حملہ کیوں روکا؟اسرائیلی صحافی کا اہم انکشاف

    ٹرمپ نے آخری لمحے میں ایران پر حملہ کیوں روکا؟اسرائیلی صحافی کا اہم انکشاف

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ممکنہ فوجی حملہ روکنے کی وجہ اسرائیلی صحافی نے بے نقاب کر دی-

    اسرائیلی صحافی براک راویڈ نے امریکی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات نے امریکا کو واضح پیغام دیا تھا کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کے نتائج اور نقصان خلیجی ممالک کو برداشت کرنا پڑیں گے، صدر ٹرمپ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، قطر کے امیر تمیم بن حماد اور یو اے ای کے صدر زائد النیہان سے رابطے کیے۔

    اسرائیلی صحافی کے مطابق دوحہ، ریاض اور ابوظبی نے مشترکہ طور پر امریکی صدر پر زور دیا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بجائے مذاکرات کو موقع دیا جائے کیونکہ جنگ کی صورت میں خلیجی ممالک کی آئل اور انرجی تنصیبات شدید خطرے میں پڑ سکتی ہیں صدر ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں اور ایران پر حملے کے حامی ساتھیوں کو بھی اس صورتحال سے آگاہ کیا ٹرمپ نے کہا کہ خلیجی اتحادی خطے میں مزید تباہی اور توانائی تنصیبات پر حملوں سے بچنا چاہتے ہیں۔

    پاکستان کی ترقی کو پروپیگنڈا،بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا،فیلڈ مارشل

    امریکی نشریاتی ادارے Axios کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اپنے حامی سیاستدانوں اور مشیروں کو بھی اس صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کی درخواست پر وہ فی الحال سفارتی مذاکرات کو ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں تاہم، معاہدہ طے نہ پانے کی صورت میں امریکی افواج کو کسی بھی بڑے حملے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی درخواست پر ایران پر طے شدہ فوجی حملہ مؤخر کیا جا رہا ہے ان رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس وقت سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں اور ایک ایسا معاہدہ ممکن ہے جو امریکا، مشرق وسطیٰ اور عالمی برادری کے لیے قابل قبول ہو امریکی صدر نے کہا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے، انہوں نے سیکریٹری آف وار پیٹ ہیگستھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈینیئل کین اور امریکی فوج کو ہدایت جاری کردی ہے کہ ایران پر طے شدہ حملہ فی الحال نہ کیا جائے۔

    پیٹ ہیگستھ کی انتخابی مہم میں شرکت سے سیاسی حلقوں میں ہلچل