Baaghi TV

Tag: ایئرپورٹ

  • روس: ایئرپورٹ کی آفیشل ویب سائٹ ہیک

    روس: ایئرپورٹ کی آفیشل ویب سائٹ ہیک

    ماسکو: سینٹ پیٹرزبرگ کے بین الاقوامی پلکوو ایئرپورٹ کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ہے۔

    روسی میڈیا کے مطابق،سائبر حملے کے بعد ویب سائٹ کچھ گھنٹوں تک مکمل طور پرغیر فعال رہی، جس کے باعث مسافروں کو فلائٹ شیڈولزاوردیگرمعلومات حاصل کرنے میں مشکلات پیش آئیں،پلکوو ایئرپورٹ روس کا دوسرا مصروف ترین ایئرپورٹ سمجھا جاتا ہے، جہاں روزانہ ہزاروں مسافراندرون و بیرون ملک سفرکرتے ہیں ویب سائٹ بند ہونے کے باعث مسافر ایئرلائنزکے کاؤنٹرزاورموبائل ایپلی کیشنزپرانحصارکرنے پرمجبورہوگئے۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ سائبر حملے کے فوری بعد سائبرسیکیورٹی ٹیموں کومتحرک کردیا گیا تھا اور ویب سائٹ کی بحالی پرکام کیا جا رہا ہے،ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ یہ حملہ ایئرپورٹ کے ڈیٹا بیس تک رسائی کے بجائے صرف ویب پورٹل کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا اس وقت تک کسی حساس مسافر یا فلائٹ ڈیٹا کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ملی،روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے سائبر حملے ایوی ایشن سیکٹرکے لئے نہایت تشویشناک ہیں کیونکہ اس سے نہ صرف مسافروں کو مشکلات ہوتی ہیں بلکہ سیکیورٹی خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

    پاکستان پر پابندیوں کے بعد سعودی عرب کی حمایت بڑی اہم تھی،اسحاق ڈار

    دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی اداروں نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے، یہ پہلا موقع نہیں کہ روسی اداروں کوسائبرحملوں کا سامنا کرنا پڑا ہو،ماضی میں بھی متعدد سرکاری ویب سائٹس اوربینکنگ سسٹمز ہیک کئے جا چکے ہیں تاہم ایئرپورٹ کی ویب سائٹ پر حملہ زیادہ اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اس کا براہِ راست تعلق عوام کے سفری امور سے ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کا چیف جسٹس کے اختیارات اور اقدامات کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

  • شدیددھندسیالکوٹ میں اترنے والی پروازیں لاہور ایئرپورٹ پر اتار دی گئیں

    شدیددھندسیالکوٹ میں اترنے والی پروازیں لاہور ایئرپورٹ پر اتار دی گئیں

    سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی شاہدریاض)سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے والی چار پروازیں موسم کی خرابی کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر اتار دی گئیں۔

    دھند کے باعث سیالکوٹ سے دبئی، بحرین، شارجہ،جانے والی چار پرواز منسوخ کر دی گئیں، منسوخ ہونے والی پروازوں میں دبئی جانے والی Ek 2115 ، بحرین جانے والی پرواز GF77 اور GF 769 اور شارجہ جانے والی پرواز G9 553 شامل ہیں۔

    جدہ جانے والی پرواز Pk 745 اب لاہور سے آپریٹ ہو گی، دبئی جانے والی پرواز Ek 619 بھی تاخیر کا شکار ہو گئی۔

    علاوہ ازیں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اترنے والی 4 پروازیں شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر اتار دی گئیں۔

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور توسیعی منصوبہ کی تفصیلات جاری

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور توسیعی منصوبہ کی تفصیلات جاری

    لاہور:پاکستان سول ایوی ایشن نےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور توسیعی منصوبہ کی تفصیلات شیئرکردیں‌ ، پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ وضاحت بابت علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور توسیعی منصوبے سے متعلق اٹھنے والے سوالات کے بعد ضروری تھی

    1. پی سی اے اے نے 2017-18 میں لاہور کے علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے کی توسیع کا منصوبہ بنایا تاکہ بڑھتی ائیر ٹریفک سے نمٹا جاسکے۔ فلائٹ آپریشنز کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مراحل میں توسیع کی منصوبہ بندی کی گئی کیونکہ ہوائی اڈے کی مکمل بندش ممکن نہیں تھی۔

    2. براؤن فیلڈ ہوائی اڈے کے توسیعی منصوبہ بندی درج ذیل مراحل میں کی گئی تاکہ محفوظ فلائٹ آپریشنز میں کم سے کم خلل پڑے:

    لاہور:علامہ اقبال ایئر پورٹ کے رن وے پر جدید نظام کی تنصیب:پاکستانی فضائی نظام…

    فیز 1 – لینڈ سائیڈ ڈویلپمنٹ (کار پارک، سڑکیں، انڈر پاس): مکمل

    فیز 2 – مین رن وے، ریپڈ ایگزٹ ٹیکسی ویز (کوڈ 4F): مکمل

    فیز 3 – ٹرمینل، ایپرن اور متعلقہ سہولیات کی توسیع: اسکیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    فیز 4 – بقیہ ایئر سائیڈ انفراسٹرکچر: منصوبہ انڈر پروسیس ہے

    3. کوڈ 4F (فیز 2) کے نئے کنکریٹ رن وے اور ریپڈ ٹیکسی ویز کو مکمل کر کے آپریشنل کر دیا گیا ہے۔

    4. کنکریٹ کے رن وے کی زندگی 25 سے 30 سال ہے اور اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس کی مفید عمر کے دوران یہاں سب سے بڑی کیٹگری کے ہوائی جہاز اترسکتے ہیں اور رن وے کی مفید عمر کے دوران اس کی تعمیر نو کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”526048″ /]

    کوڈ 4F کی تفصیلات(ICAO Doc 9157)

    5. ICAO Doc 9157- Aerodrome Design Manual & Annex 14 (8th Edition) کے مطابق
    کوڈ 4F کے حامل ہوائی جہاز کے لئے رن وے کی پیمائش یہ ہے۔

    اے- رن وے کی کل چوڑائی: 75 میٹر

    بی- ٹیکسی ویز کی کل چوڑائی: 44 میٹر

    6. کوڈ 4F کیٹیگری میں بہت سے طیارے آتے ہیں جن کا وزن اور پروں کی پیمائش مختلف ہوتی ہے جیسے بوئنگ 747-800، 777-900، اور ائر بس 380-800 وغیرہ۔

    علامہ اقبال ایئرپورٹ پر غیرقانونی ہتھیاروں کی کھیپ پکڑی گئی

    لاہور ایئرپورٹ کا رن وے:

    7. لاہور ایئرپورٹ پر مین رن وے اور اس سے منسلک ٹیکسی ویز کے پیمائش درج ذیل ہے:

    اے: مین رن وے کی کل چوڑائی 75 میٹر

    بی: نئی تعمیر کردہ ریپڈ ٹیکسی ویز کی کل چوڑائی: 44 میٹر

    سی: موجودہ ٹیکسی ویز ‘این’، ‘کیو’ اور ‘ایس’: 44 میٹر

    ڈی: موجودہ ٹیکسی ویز ‘پی’ اینڈ ‘آر’: 65 میٹر

    8. رن وے کی طول و عرض کی پیمائش واضح طور پرICAO کوڈ 4F کے معیار پر پورا اترتی ہے۔ تاہم ہوائی جہاز کے وزن کے حوالے سے پابندیاں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لاہور ایئرپورٹ کو جاری کردہ سرٹیفکیٹ کوڈ 4F یا اس سے کم (محدود) نوعیت کا ہے۔

    نتیجہ:
    9. مندرجہ بالا تفصیلات کی بنیاد پر لاہور ایروڈروم کو کوڈ 4F یا اس سے کم (محدود) کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔ مکمل تفصیلات AIP پاکستان میں بھی شائع کی جائیں گی۔

    10. یاد رہے کہ نیا مین رن وے مال بردار B 747-800، بوئنگ 777-900 کے محدود آپریشنز کے لئے استعمال ہو سکتا ہے، جو کہ کوڈ 4F رن وے ہوائی جہاز ہیں۔ مزید برآں کسی بھی ہنگامی صورت حال کی صورت میں، ایئربس 380 بھی لینڈ کر سکتا ہے لیکن اس کے پروں کے پھیلاؤ کی وجہ سے اسے فی الحال ٹرمینل بلڈنگ میں کھڑا نہیں کیا جاسکے گا۔

    لاہور ائیر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات،سی اے اے نے اہم فیصلہ کر لیا

    11. اس امر سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے کہ ایئربس 380 کوڈ 4E کے حامل ایروڈرومز پر بھی اپریٹ کر سکتا ہے بشرطیکہ مخصوص شرائط پوری ہوتی ہوں۔ (دستاویز منسلک)

    12. فیز 3 اور 4 میں ٹیکسی ویز اور ایپرن کو مسحکم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے بعد کوڈ 4F طیاروں کے حوالے سے حدود و قیود ختم ہو جائیں گی۔

  • نئی دہلی: مقبوضہ کشمیرجانے والا  طیارہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا

    نئی دہلی: مقبوضہ کشمیرجانے والا طیارہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت سے مقبوضہ جموں کشمیر جانے والا مسافر بردار طیارہ ایئرپورٹ پر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا –

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے ایئرپورٹ پر جموں جانے والا طیارہ پرواز بھرنے سے قبل پش بیک کے دوران بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔

    الیکٹرک پول سے ٹکرانے کے باعث طیارے کے ونگ کو شدید نقصان پہنچا۔ پرواز کو منسوخ کرکے مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ ٹکر پش بیک کے دوران ہوئی ۔ یعنی جب طیارہ کو مسافر ٹرمنل سے سے رن وے پر لے جایا جارہا تھا ۔ اس طیارہ کو دہلی سے جموں کیلئے اڑان بھرنی تھی جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ، اس وقت طیارہ میں مسافر سوار نہیں تھے ۔ بعد میں دوسری فلائٹ سے مسافروں کو بھیجا گیا ۔

    بیٹی کی لاش کندھےپراٹھا کر10کلومیٹرپیدل سفرکرنےوالےباپ کی دردناک کہانی نےسب کورُلا…

    اس واقعہ کے بعد اسپائس جیٹ کی طرف سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسپائس جیٹ کی فلائٹ نمبر ایس جی 160 دہلی سے جموں جانے والی تھی ، لیکن پش بیک کے دوران اس کی ٹکر بجلی کے کھمبے سے ہوگئی ، جس کی وجہ سے ایلیران کو نقصان پہنچا ۔ اس کے بعد دوسری فلائٹ کا انتظام کیا گیا ۔

    حادثے کے وقت طیارے میں مسافر اور عملے کے ارکان موجود تھے جو محفوظ رہے۔ ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

    بھارتی حکومت کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے درجنوں سرمایہ کار کشمیرپہنچ گئے

  • اے این ایف انٹیلیجنس کی کراچی میں تین بڑی کارروائیاں

    اے این ایف انٹیلیجنس کی کراچی میں تین بڑی کارروائیاں

    کراچی: اے این ایف انٹیلیجنس نے کراچی میں تین بڑی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 30 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر آسٹریلیا بھیجے جانے والے کارگو سے 20 کلوگرام آئس پکڑی گئی،برآمد شدہ آئس تولیوں میں جذب کی گئی تھی، کارگو کراچی کی رہائشی امبر رمضان کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

    خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کی زندگیاں غیر محفوظ،ایک مہینے میں چار قتل

    دوسری کارروائی میں سری لنکابھیجےجانے والے پارسل سے 3 کلو گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ کارروائی شاہراہ فیصل پر واقع کوریئر کمپنی پر عمل میں لائی گئی، برآمدشدہ آئس لیڈیز کپڑوں میں جذب کی گئی تھی، پارسل شیخوپورہ کی رہائشی شگفتہ بانو کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

    لاہور:پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ کوشرپسندوں نےآگ لگا دی

    تیسری کارروائی میں کوریئر کمپنی کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 7 کلوگرام آئس برآمد ہوئی ہے برآمدشدہ آئس 3 عدد جائے نمازوں میں جذب کی گئی تھی، پارسل لاہور کے رہائشی ارشد علی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

  • کراچی ایئرپورٹ کا رن وے ایک ماہ کے لئے اچانک بند کردیا گیا

    کراچی ایئرپورٹ کا رن وے ایک ماہ کے لئے اچانک بند کردیا گیا

    کراچی :کراچی ایئرپورٹ کا رن وے ایک ماہ کے لئے اچانک بند کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے ایک ماہ کے لئے جزوی طور پر بند کردیا گیا، گزشتہ روز بند کیا جانے والا رن وے پورے مہینے بند رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے کل بروز منگل یکم مارچ سے31 مارچ تک ہفتے کے پانچ یوم دو گھنٹوں کے لیے بند رہے گا۔اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا نوٹم کے مطابق دوران بندش مرکزی رن وے7آر25ایل پر جہازوں کی لینڈنگ بند رہے گی۔

    سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ رن وے کے بند ہونے کے دوران دوسرا رن وے07ایل 25آر لینڈنگ کے لیے استعمال ہوگا ۔سول ایوی ایشن کے مطابق اس بندش کی وجہ رن وے پر جہازوں کی لینڈنگ کے دوران جمع ہونے والے ٹائروں کی ربر ہٹانے کا کام جاری رہے گا۔

    ذرائع کے مطابق پیر، منگل اور جمعرات کو رن وے کی بندش کے اوقات صبح8 بجے سے10 بجے تک ہوں گے، بدھ کے اوقات30: 9 سے 11:30 اور جمعہ کو صبح9 سے11 بجے تک ہوں گے۔

  • نیشنل بینک سے 1 کروڑ سے زائد رقم چوری کرنے والا مفرورملازم ایئرپورٹ سے گرفتار

    نیشنل بینک سے 1 کروڑ سے زائد رقم چوری کرنے والا مفرورملازم ایئرپورٹ سے گرفتار

    مردان: نیشل بینک مردان سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے چوری کرنے والا مفرور ملزم امیرزیب ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ملزم امیر زیب اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے مردان نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے نیشل بینک مردان سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے چوری کرنے والے مفرور ملزم امیرزیب کو گرفتار کرلیا۔

    کرپشن کیس: سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو سزا سنا دی گئی

    ڈپٹی ڈائریکٹرمردان لیاقت علی کے مطابق امیر زیب نیشنل بنک میں کیشیر تھا اور بینک سے کیش لے کے فرار ہو گیا تھا، اور ملزم کی نشان دہی بینک میں لگے سی سی ٹی وی اور سالانہ آڈٹ کی مدد سے ہوئی تھی-

    ڈپٹی ڈائریکٹرمردان لیاقت علی نے بتایا کہ بینک سے کیش چوری کی ایف آئی آر لیڈی مینیجر اورآپریشن مینیجر کے خلاف بھی درج تھی، دیگر دو ملزمان کے خلاف چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو 10 سال کے لئے نااہل ،4 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی احتساب عدالت لاہور نے حکم دیا تھا کہ مجرم کی زمینوں کو فروحت کر کے جرمانہ کی رقم ادا کی جائے جبکہ عدالت نے سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو 10 سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا نیب ریفرنس کے مطابق بطور صدر نیشنل بینک عثمان سعید نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی تھی-

    وزیر اعلیٰ سندھ کی دعا منگی کیس کےملزم کے فرار ہونے کے واقعہ پر سخت کاروائی کی…

    عثمان سعید کو مجرم قرار دیتے ہوئے فیصلہ لاہور کی احتساب عدالت نمبر 4 کے جج عزیزاللہ کیجانب سے جاری کیا گیا عثمان سعید نیشنل بینک مال توڈ برانچ میں وائس پریزیڈنٹ کے طور پر تعینات رہا مجرم عثمان سعید نے فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر اپنے عہدہ کا ناجائز استعمال کیامجرم عثمان سعید جعلی لیجرز اور ایل سیز (لیٹر آف کریڈٹ) کے زریعے قومی خزانہ کو مالی نقصان کا موجب بنا مجرم بوگس ایل سیز کے زریعے جعلی ڈلیوری آرڈر دیتا رہا اور پرائیویٹ فرمز کو مالی فائدہ پہنچاتا رہا۔

    عثمان سعید پر الزام تھا کہ اس نے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچایا اور یہ تمام کارروائی 2005 سے 2018 کے درمیان کی گئی۔ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران 10 کمپنیوں کو 93 کروڑ 89 لاکھ 78 ہزار روپے کی رقم تقیسم کی اور اس کے علاوہ انہوں نے کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے 126 اکاؤنٹس بنائے جس سے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا-

    بلدیاتی بل میں ترمیم:وزیراعلی سندھ نےکابینہ اجلاس طلب کر لیا

  • لاہور:علامہ اقبال ایئر پورٹ کے رن وے پر جدید نظام کی تنصیب:پاکستانی فضائی نظام بہترسے بہترہونے لگا

    لاہور:علامہ اقبال ایئر پورٹ کے رن وے پر جدید نظام کی تنصیب:پاکستانی فضائی نظام بہترسے بہترہونے لگا

    لاہور : لاہور:علامہ اقبال ایئر پورٹ کے رن وے پر جدید نظام کی تنصیب:پاکستانی فضائی نظام بہترسے بہترہونے لگا ،اطلاعات کے مطابق عالمی معیار کے درجے کا مقام رکھنے والے لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن کا معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر مرکزی رن وے 6450ملین روپے کی لاگت سے اپریل تک مکمل کرلیا جائے گا۔
    لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرالفا پرائمری رن وے18ایل آر /36 کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

    ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر طیاروں کی رہنمائی کیلئے جدید لینڈنگ انسٹومنٹ سسٹم نصب کئے گئے ہیں، موسم کی خرابی اور دھند کی وجہ سے بھی طیاروں کو لینڈنگ میں جدید نظام کے ذریعے رہنمائی حاصل ہوسکے گی۔

    سی اے اے ذرائع کے مطابق فیز ٹو کے کاموں کیلئے رن وے18ایل آر/36 فلائٹ آپریشنز کیلئے بند ہے، فیز ٹو کے کاموں کیلئے رن وے20اپریل تک رن وے استعمال نہیں ہوسکے گا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رن وے18آر/36ایل کو ٹیکسی ان، ٹیکسی آؤٹ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ سال 2018 میں حکومت پاکستان نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر نو کے لیے چینی کمپنی سے 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا تھا، تعمیر نو مکمل ہونے کے بعد یہ ایئرپورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ بن جائے گا۔

    واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے شعبہ ایرو ڈروم کی جانب سے ٹیکنیکل آڈٹ رپورٹ میں لاہور ایئرپورٹ کو کلیئر قرار دیا گیا، لاہور ایئرپورٹ بوئنگ اور ائیر بس طیاروں کے لیے مستند ہے۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈائریکٹریٹ برائے ائیر اسپیس اینڈ ائیروڈروم ریگولائیزیشن سروے کے بعد مستند قرار دیا گیا۔ ایروڈروم ریفرنس فور ای کوڈ کے تحت لاہور ائیرپورٹ پر بڑے طیاروں کو آپریشن کے لیے سند مل گئی۔

  • لاہور میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل

    لاہور میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند نے ڈیرہ ڈال لیا، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مقامی و بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا ہے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن معطل۔۔ رن وے پر حد نگاہ 50میٹر ہونے کے باعث گزشتہ 11 گھنٹوں سے لاہور ایئرپورٹ بند ہے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے جس کے باعث اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کی جانب سے مسافروں کو اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرکے ایئرپورٹ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ جونہی دھند میں کمی واقع ہوگی، حد نگاہ ٹھیک ہوتے ہی فضائی آپریشن کو معمول پر لے آئیں گے۔

    ادھر اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ‏لاہور جہاں دھند میں اضافے کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے اوراسی وجہ سے ‏ائیر بلیو کی لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز 412صبح 9بجے تک تاخیر کا شکار‏ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق ائیر بلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز 430 دوپہر بارہ بجے تک تاخیر کا شکار‏ہے ، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی لاہور سے دوحہ جانےو الی پرواز 621دوپہر 1:30تک تاخیر کا شکار‏ہے اور ایسے ہی پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز 789صبح 9:30تک تاخیر کا شکارہے

  • برٹش ایئرویز کا  لاہور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان

    برٹش ایئرویز کا لاہور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان

    لاہور:برٹش ایئرویز کا لاہور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق برٹش ایئرویزلاہور کے لیے اپنے شروع ہونے کے صرف 16 ماہ بعد 27 فروری 2022 سے لاہور، پاکستان سے لندن، ہیتھرو کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا ہے،

    تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے لاہور سے ہیتھرو روٹ کی بکنگ بند کر دی ہے اور اس کی ویب سائٹ میں فروری 2022 کے بعد کی کوئی بکنگ نہیں دکھائی دے رہی ۔ ایوی ایشن رپورٹر طاہر عمران میاں نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے تصدیق کی ہے

     

    طاہر عمران نے اتوار کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "برٹش ایئرویز 16 ماہ بعد لاہور کی پروازیں بند کر دے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی فلیگ کیرئیر کے حکام کی جانب سے ہوائی اڈے کا حالیہ دورہ اس فیصلے کے پیچھے ایک اہم عنصر ہو سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپنے مرکزی رن وے کی تعمیر کے باعث دیر سے تعطل کا شکار ہے۔ مزید یہ کہ صوبائی دارالحکومت میں موسم کی خرابی کے باعث پروازیں باقاعدگی سے تاخیر کا شکار اور منسوخ ہو رہی ہیں۔شاید یہی وجہ ہے کہ برٹش ایئرویزنے اپنی سروسز لاہور کے لیے معطل کردی ہیں

     

     

    طاہر عمران کہتے ہیں کہ یہ چیز پاکستان میں تبدیلی کے خواہاں لوگوں کے لیے ایک پریشان کن چیز ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اگریہ حال رہا تو کل کو اور بھی انٹرنیشنل فضائی کمپنی ایسا فیصلہ کرسکتی ہے

    یاد رہے کہ لاہور کےلیے برٹش ایئرویز نے 14 اکتوبر 2020 کو ہفتے میں چار دن کی پرواز کا شیڈول شروع کیا،

    ہیتھرو سے لاہور بدھ، جمعہ اور اتوار کو آؤٹ باؤنڈ اور پیر، جمعرات اور ہفتہ کو ان باؤنڈ چلتی ہے۔ یہ 214 سیٹ والے B787-8s کا استعمال کرتا ہے، خاص طور پر کم پریمیم روٹس کے لیے اچھا ہے

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ برٹش ایئر ویز نے لاہور کےلیے پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ اس وقت کیا جب کیریئر 27 مارچ کو اسلام آباد کو ہیتھرو سے گیٹوک کے لیے پرواز کرے گا،

    کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں برٹش ایئرویز اور ورجن کی دلچسپی مختلف وجوہات کی بنا پر ہے،جن میں سب سے پہلے تو مضبوط پوائنٹ ٹو پوائنٹ ڈیمانڈ، عام طور پر مضبوط فریٹ ڈیمانڈ ہے ،پھر ہی بین الاقوامی فضائی کمپنیاں اپنی سروسز کی فراہمی پر سوچتی ہیں