Baaghi TV

Tag: ایئر ایمبولینس

  • خیبرپختونخوا کا بڑا ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس میں تبدیل

    خیبرپختونخوا کا بڑا ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس میں تبدیل

    چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کا بڑا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 اب مکمل طور پر ایئر ایمبولینس میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جو ہنگامی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے استعمال ہو گا۔

    کوہاٹی گیٹ میں سپریم کمانڈ پوسٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے بتایا کہ مذکورہ ہیلی کاپٹر پہلے بھی کرم میں میڈیکل سروسز کے لیے استعمال ہو چکا ہے اور اب اسے باقاعدہ ایئر ایمبولینس کا درجہ دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوات واقعہ افسوسناک ضرور تھا مگر اس میں 80 افراد کی جانیں بچائی گئیں، ریسکیو 1122 کو جدید ترین آلات فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ ایسی صورتحال میں بروقت امداد دی جا سکے۔

    اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں، اب تک تمام جلوس بخیریت گزرے ہیں، پولیس مکمل الرٹ ہے اور 11 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

    خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،مزید 5 افراد جاں بحق

    پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں موبائل فونز پر پابندی، خلاف ورزی پر برخاستگی کا حکم

    لیاری بلڈنگ حادثہ، 27 جاں بحق افراد میں 20 ہندو کمیونٹی سے تھے

    یمنی میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے بین گوریون ایئرپورٹ بند کر دیا

  • نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

    نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

    پاکستان کی نجی فضائی کمپنی نے ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سی اے اے نے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی، اسکائی ونگز ایوی ایشن جدید پائپر سینیکا طیارہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے استعمال کرے گا ایدھی کے بعد اسکائی ونگز ملک کی دوسری فضائی کمپنی ہے جو ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے، ایئر ایمبولینس طیارے کو سول ایوی ایشن نے کلیرنس دے دی۔

    اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولینس سے مریضوں کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے منتقل کیا جاسکے گا ایئر ایمبولینس سروس کے لئے دوسرا طیارہ بھی جلد بیڑے میں شامل کریں گے۔

    اسرائیل کی حامی لابی ہر جگہ موجود، لیکن ان کی کوئی حیثیت نہیں،مولانا فضل الرحمان

    کینالز معاملہ:رانا ثنااللہ کا شرجیل انعام میمن سے ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ

    کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے،عظمٰی بخاری

  • ادویات کی عدم دستیابی، پاراچنار میں 29 بچوں کی موت

    ادویات کی عدم دستیابی، پاراچنار میں 29 بچوں کی موت

    پاراچنار کے عوام اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں، جہاں 65 دنوں سے محاصرے کی حالت برقرار ہے۔ علاقے میں بنیادی ضروریاتِ زندگی بشمول ادویات، خوراک، اور پیٹرول کی کمی کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ عوام فاقوں پر مجبور ہیں، اور کئی معصوم بچے علاج نہ ملنے کے باعث اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

    ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید میر حسن جان نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے ہسپتال میں دواوں اور بنیادی سہولتوں کی کمی کے باعث مریضوں کو مناسب علاج فراہم نہیں کیا جا سکا ہے۔ اُنہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ صورتحال صحت کے شعبے میں سنگین بحران پیدا کر سکتی ہے۔ڈاکٹر سید میر حسن جان نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ "ہسپتال میں دواوں کا ذخیرہ پشاور ہیلتھ ڈائریکٹریٹ سے موصول ہوا تھا، لیکن یہ مقدار ہسپتال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔” اُنہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے باعث دواوں اور سرجیکل سامان کا استعمال بہت زیادہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں دواوں کی کمی شدت اختیار کر گئی ہے۔ڈاکٹر حسن جان نے بتایا کہ "اس وقت ہسپتال کے مختلف یونٹس میں دواوں کی شدید کمی ہے اور اس مسئلے کو انسانیت کے ناطے فوراً حل کرنے کی ضرورت ہے۔” بیان میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ یکم اکتوبر 2024 سے اب تک 29 بچے ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ دواوں کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ تھل-پاراچنار روڈ بند ہونے کے باعث دوا فراہم کرنے والی کمپنیاں دواوں کو پاراچنار تک پہنچانے میں ناکام ہیں۔ اس روڈ کی بندش کو 69 دن ہو چکے ہیں، جس سے نہ صرف دوا کی فراہمی متاثر ہوئی ہے بلکہ پاراچنار اور اپر کرم کے علاقے میں ضروری اشیاء جیسے کہ کھانے پینے کی چیزیں، ایندھن اور گیس کی کمی بھی شدت اختیار کر گئی ہے۔

    سماجی کارکن اسد اللہ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغان سرحد اور اہم شاہراہوں کو فوراً کھولا نہ گیا تو علاقے میں ایک بڑا انسانی سانحہ پیش آ سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ "ہمیں فوری طور پر ضرورت مند افراد کے لیے کھانے پینے کی امداد فراہم کرنی چاہیے کیونکہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے مقامی لوگ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔”مقامی انتظامیہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی کوششیں کر رہی ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کوہاٹ میں ملتوی ہونے والی گرینڈ جرگہ کو دوبارہ طلب کیا جائے گا تاکہ شاہراہوں کی بحالی اور دیگر مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔ اس جرگہ کا مقصد علاقے میں امن و امان قائم کرنے اور ضروری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

    پاراچنار کی صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ یہاں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی افراد اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس بات کا بار بار مطالبہ کر رہی ہیں کہ علاقے کے راستے کھولے جائیں تاکہ متاثرین کو ادویات، خوراک، اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا سکے۔ لیکن محاصرے کی وجہ سے ان تک امداد پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔ پاراچنار میں ادویات کی شدید کمی کے باعث مریضوں کا علاج معالجہ ممکن نہیں ہو پا رہا۔ کئی بچے جنہیں معمولی علاج کی ضرورت تھی، وہ اس کمی کے باعث اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، علاقے میں خوراک کی کمی کی وجہ سے روزے رکھنے والے عوام کے لئے حالات اور بھی بدتر ہو گئے ہیں۔پاراچنار میں پیٹرول اور دیگر ضروری اشیائے خورد و نوش کی شدید کمی ہو چکی ہے، جس کے باعث عوام کو روزمرہ کی زندگی گزارنے میں سخت مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ علاقے کے مختلف حصوں میں پیٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اور لوگ اپنی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ روزانہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی دشواری محسوس کر رہے ہیں۔

    فیصل ایدھی ایئر ایمبولینس کے ہمراہ پارا چنار پہنچ گئے
    پاراچنار میں جاری اس انسانی بحران کے حل کے لئے ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ ایدھی ایئر ایمبولینس کی پہلی پرواز پاراچنار ایئرپورٹ پر پہنچی ہے، جس میں فیصل ایدھی بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ پاراچنار پہنچے۔ فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ وہ خود یہاں آ کر عوام کی مشکلات کا جائزہ لینے کے لیے آئے ہیں اور اس بحران کے حل کے لیے اپنے ادارے کی طرف سے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔ایدھی ایئر ایمبولینس کی پرواز کے ذریعے پشاور سے ادویات پاراچنار پہنچائی جائیں گی اور ساتھ ہی مقامی مریضوں کو پشاور منتقل کر کے ان کا علاج کیا جائے گا۔ فیصل ایدھی نے کہا کہ ان کی ٹیم پاراچنار کے ہسپتالوں میں ضروری امداد فراہم کرے گی اور جلد از جلد مزید امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صحافی وقار ستی کہتے ہیں کہ خیبر پختونخواہ کے علاقے پارہ چنار ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث 29 معصوم بچوں نے دم توڑ دیا، مگر انسانی حقوق کے ٹھیکیدار اور نام نہاد جعلی انقلابی سب کے سب خاموش ہیں۔ لگتا ہے ان بچوں کی موت میں کوئی “سیاسی فائدہ” نہیں تھا، اس لیے نہ کوئی مارچ نکلا، نہ کوئی ٹویٹ ہوا۔ انسانیت یہاں مر گئی اور ضمیر کہیں بیچا جا چکا ہے۔

  • صحت کارڈ کے تحت 12 مارچ سے 8 اپریل تک   52542 مریضوں کا علاج

    صحت کارڈ کے تحت 12 مارچ سے 8 اپریل تک 52542 مریضوں کا علاج

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صحت کارڈ سے متعلق اجلاس ہوا

    اجلاس کو صحت کارڈ کےتحت مریضوں کے علاج معالجے اور صحت کارڈ کے غلط استعمال کی روک تھام سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ صحت کارڈ کے تحت 12 مارچ سے 8 اپریل تک مجموعی طور پر 52542 مریضوں کا علاج کیا گیا،ان مریضوں کے علاج پر کل 1314 ملین روپے لاگت آئی ہے، صحت کارڈ کے غلط استعمال کو روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے،شہریوں کی سہولت کے لیے صحت کارڈ بارے موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی گئی ہے ،صحت کارڈ سے متعلق عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری منعقد کی جاتی ہے، صحت کارڈ کے تحت علاج کروانے والے  شہریوں کا فیڈ بیک لینے کے لیے رینڈم کالز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، نادرا کے ذریعے ہونے والی فیڈ بیک کالز کے مطابق شہریوں کے اطمینان کی شرح 98.5 فیصد ہے،

    وزیر اعلیٰ نے صحت کارڈ پلس پروگرام کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان  کا اظہار کیا اور کہا کہ صحت کارڈ عوامی فلاح کا ایک زبردست پروگرام ہے، اس کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے ،اسے مزید بہتر اور عوامی توقعات کے مطابق بنایا جائے،صحت کارڈ کے غلط استعمال کے سدباب کے لیے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے، شہریوں کی شکایات سننے کے لیے ریجن وائز کھلی کچہری منعقد کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کی شکایات سنی جا سکیں،

     پشاور میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا علی امین گنڈا پور نے   پشاور میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی زیرصدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا جس دوران وزیر اعلیٰ نے حکام کو 4 ماہ میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مراکز صحت میں الٹراساؤنڈ، آپریشن تھیٹراورگائنی کیلئے اقدامات کیے جائیں، مراکز صحت میں ڈاکٹر، نرسوں اورطبی عملےکی دستیابی یقینی بنائی جائے، تمام ڈی ایچ کیو اسپتالوں کو اپ گریڈ کرکے صحت کارڈ پینل میں شامل کیاجائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسپتالوں میں فیئر پرائس فارمیسی جلد قائم کی جائیں، اسپتالوں کو درکار عملے اور طبی آلات کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جائے، ایک مہینے میں نئی ہیلتھ پالیسی تیار کی جائے، اسپتالوں میں تیمارداروں کے بیٹھنے اور سونے کیلئے الگ سے جگہیں مختص کی جائیں۔اس کے علاوہ اجلاس میں گنجان آباد علاقوں کیلئے موٹربائیک رسپانس یونٹ قائم کرنے، حیات آباد کو ہیلتھ کیئر سٹی ڈکلیئر کرنے، اسپتالوں کی بہتری کیلئے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ قائم کرنے اور اسپتالوں میں بزرگ شہریوں کیلئے ایگزیکٹو ہیلتھ چیک اپ پروگرام کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر سٹی کا مقصد علاج کی جدید سہولیات فراہم کرنا ہے،  65 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کا ہر 3 ماہ میں مفت چیک اپ کیا جائےگا، اس کیلئے سرکاری اسپتالوں میں الگ ڈیسک اور عملہ مختص کیا جائے گا جہاں  فری چیک اپ میں لیب ٹیسٹس، سٹی اسکین، ایم آر آئی، ایکسرے، ایکو اور ای سی جی شامل ہوں گے۔

    اچھرہ میں خاتون کو بچانے والی اے ایس پی شہربانو نقوی کی آرمی چیف سے ملاقات

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے