Baaghi TV

Tag: ایئر لائن

  • پی آئی اے کی دوبارہ نجکاری کی طرف جائیں گے ،علیم خان

    پی آئی اے کی دوبارہ نجکاری کی طرف جائیں گے ،علیم خان

    اسلام آباد ( محمداویس)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کرنی ہے تو دل بڑا رکھنا ہوگا،پی آئی اے کی دوبارہ نجکاری کی طرف جائیں گے پہلے کنسلٹنٹ نے مطمئن نہیں کیا اب نیا کنسلٹنٹ ہائیر کریں گے صاف پی آئی اے کو لے کر جائیں گے توہی نجکاری ہوگی۔حکام نے بتایا کہ پہلے تین ڈیسکوز کی نجکاری کا عمل 31 جنوری 2025تک مکمل ہوجائے گا ۔کمیٹی نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بی او ڈی کے چیئرمین کی مبینہ کرپشن پر ایف آئی اے کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس چیئرمین طلال چوہدری کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں خالدہ اطیب ،سینیٹر اشرف علی جتوئی،سینیٹر ندیم نے شرکت کی ،قائمہ کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے خریداروں کی عدم دلچسپی کا معاملہ زیر بحث آیا ۔کمیٹی میں پی آئی اے کیلئے بینچ مارک سے کئی گنا کم بولی آنے کی وجوہات بھی زیر بحث آئیں

    ائیر انڈیا کی پانچویں بار کامیاب نجکاری ہوئی،پی آئی اے میں ٹوٹل 830 ارب نقصانات تھے،علیم خان
    وفاقی وزیر نجکاری علیم خان کی قائمہ کمیٹی نجکاری کو پی آئی اے نجکاری پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 28 نومبر 2023 کو پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع کیا گیا، میں جب وزیر بنا تو پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع ہو چکا تھا،پی آئی اے میں ٹوٹل 830 ارب نقصانات تھے، ہم نے پی آئی اے کے 623 ارب بقایا جات ہولڈکو کمپنی میں پارک کیا، ہم نے باقی 200 ارب کو پی آئی اے کے ساتھ ہی پارک کیا،پی آئی اے میں نجکاری کے وقت 45 ارب کا خسارہ تھا، جب ہم نے پی آئی اے کیلئے بولیاں مانگیں تو خواہش رکھنے والی پارٹیز آئیں، ایک دفعہ نجکاری کا عمل شروع ہو جائے تو اس کو تبدیل نہیں کر سکتے، وزیر نجکاری نے کہاکہ ائیر انڈیا کی پانچویں بار کامیاب نجکاری ہوئی ہے ۔پی آئی اے کے 600ارب کا قرض پارک کیا گیا مجھے سمجھ نہیں آتی کہ سارا قرض پارک کیوں کیا گیا ہے ۔پی آئی اے کی نجکاری جی ٹو جی میں جاسکتے ہیں ۔ ابھی پی آئی اے کے روٹ مکمل کھلے بھی نہیں ہیں پی آئی اے ہو تو پاکستان نے براہ راست فلائیٹ مختلف ممالک کو جاسکیں گی ابھی مسافروں کو دوسرے ملک جاکر دوسرے ملک میں جاتے ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ پی آئی اے لینے والے کہتے ہیں کہ 18فیصد جی ایس ٹی کو کم کیا جائے اسی وجہ سے جو لینے آئے تھے وہ واپس چلے گئے ہیں آئی ایم ایف سے بھی اس بارے میں بات ہوئی ہے ۔ ابوظہبی سے بھی پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے بات ہوئی ہے نجکاری کے لیے دوبارہ جائیں گے ۔اس نجکاری کا عمل اب کم ہوگا ۔

    وفاقی وزیر علیم خان نے پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی ایف بی آر پر ڈال دی
    وفاقی وزیر علیم خان نے پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی ایف بی آر پر ڈالتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر سے کہا تھا کہ نئے طیاروں کی خریداری پر جی ایس ٹی ہٹا لیں،پوری دنیا میں اس طرح طیاروں پر جی ایس ٹی نہیں لیا جاتا، ایف بی آر اپنے ایک محور کے اندر جو بات نہیں سمجھتا،

    جو لوگ پی آئی اے لینا چاہتے تھے ان کے خدشات دور نہیں کئے گئے،پی آئی اے منافع بخش ہوسکتی ہے،علیم خان
    چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ آپ نے کہا حکومت نے سبق سیکھا ہے، معذرت کے ساتھ یہ سبق بہت مہنگا ہے، آپ ایک تگڑے وزیر ہیں، نجکاری ہو جاتی تو آپ کو کریڈٹ جاتا، اب نجکاری نہیں ہوئی تو اس کا وزن بھی آپ پر جاتا ہے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہاکہ ایئر انڈیا کی نجکاری بھی 5 بار ناکام ہوئی تھی، اس کے بعد جا کر ایئر انڈیا کی نجکاری ہوئی تھی، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اس عمل سے جو سبق سیکھا ہے کیا مستقبل میں اچھی خبر آجائے گی؟وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہاکہ جو لوگ پی آئی اے لینا چاہتے تھے ان کے خدشات دور نہیں کئے گئے،پی آئی اے منافع بخش ہوسکتی ہے ۔ حکومت کو دل بڑا کرکے بیچنا چاہیے ادارہ صاف ہوگا تو ہی لوگ اس کو خریدیں گے ۔ جو چیزیں ہم نے خراب کی ہے وہ ہم ہی ٹھیک کریں گے ۔سینیٹر خالدہ اطیب نے کہاکہ چیز کو بہتر کریں گے تو ہی لوگ خریدیں گے ۔

    پی آئی اے کے کنسلٹنٹ کو اب تبدیل کریں گے پہلے جو رکھا تھا اس سے ہم مطمئن نہیں،وفاقی وزیر نجکاری
    وزیر عبدالعلیم خان نے کہاکہ صاف پی آئی اے دی جائے گی تو اس کی نجکاری ہوگی ۔پی آئی اے کے کنسلٹنٹ کو اب تبدیل کریں گے پہلے جو رکھا تھا اس سے ہم مطمئن نہیں ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 1.95ارب روپے پی آئی اے کے لیے رکھے گئے کنسلٹنٹ کو پیسے ادا کئے جانے تھے جس میں سے 25 فیصد نیلامی کے بعد ادا کرنے تھے باقی رقم ادا کردی گئی ہے۔وزیر نجکاری نے کہاکہ ڈیسکو کی نجکاری کے حوالے سے کام کررہے ہیں ڈیسکو کے حوالے سے پرانی چیزوں کو ٹھیک کرنا ہوگا ،حکام نے بتایا کہ فنائنشل ایڈوائزر کو نومبر کے آخر تک ہائیر کرلیں گے تین ڈسکوز کی پہلے نجکاری کرنی ہے مگر کنسلٹنٹ نے بتانا ہے کہ سب کو ایک ساتھ مارکیٹ میں نجکاری کے لیے لے کر جانا ہے یا ایک ایک کرکے ڈسکو کو نجکاری کے لیے لے کر جانا ہے ۔ڈسکوز کی نجکاری بہت مشکل ہے پی آئی اے سے بھی مشکل ہے ۔ڈسکوز کی نجکاری کے لیے 9 پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ آئی پی پیز کے ساتھ نئے معائدوں کی وجہ سے بھی پی آئی اے کی نجکاری میں سرمایہ کاروں نے دلچسپی نہیں لی؟سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہاکہ ان میں صرف ایک آئی پی پیز میں سرکاری تھی کسی نے اس حوالے سے ہمیں نہیں کہا ہے ۔ جس ڈیسکوز کی نجکاری پہلے کررہے ہیں یہ منافع بخش ہیں حکومت سمجھتی ہے کہ منافع بخش ڈیسکوز کی نجکاری میں سرماریہ کار زیادہ آئیں گے ۔پہلے تین ڈیسکو کی نجکاری کا عمل 31جنوری تک مکمل کرلیں گے ۔سینیٹر ندیم نے کہاکہ پہلے نقصان والی ڈیسکوز کی نجکاری کی جائے ۔حکام نے بتایا کہ 15 دن کے اندر ورلڈ بینک کی رپورٹ پر کمیٹی کو بریفنگ دے دیں گے ۔چیئرمین بی او ڈی فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی محمد تحسین علوی کے معاملے پر ایف آئی اے کو طلب کرلیا۔

    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

    بلیو ورلڈ کی جانب سےپی آئی اے کی 10 ارب کی بولی کو مسترد کرنے کی سفارش منظور

    پی آئی اے کی نجکاری،سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش آ گئی

    چندہ ڈالیں گے لیکن پی آئی اے خریدیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    بشریٰ کا رونا اچھی حکمت عملی،گنڈا پور”نمونہ” پی آئی اے نہیں خرید رہے،عظمیٰ بخاری

    پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں، شیخ رشید

    اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

    پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

    پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

  • پی آئی اے کا 2010 سے 2020 تک آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف

    پی آئی اے کا 2010 سے 2020 تک آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف

    قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے کا 2010 سے 2020 تک آڈٹ ہی نہیں ہوا،کمیٹی نے دس سال آڈٹ نہ کرانے کا تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ رمیش لال نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں کہا کہ سابق وفاقی وزیرسرورخان نے ادارے کا بیڑہ غرق کیا، دنیا میں بدنام کیا

    نوابزادہ افتخاراحمد بابرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس ہوا۔ منزہ حسن نے پی آئی اے کے بحرین اوربرمنگھم میں دوافسران پر الزامات کا معاملہ اٹھایا،سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ کہ اویس کنٹری مینیجر کوواپس بلا لیا ہے، رکن کمیٹی ڈاکٹردرشن نے پی آئی اے کے بندروٹس کھولنے سے متعلق سوال کیا تو سیکرٹری ایوی ایشن نےکہاکہ ایاسا ریگولیٹری رجیم سے مطمئن ہیں پابندی اگلے چند مہینوں میں اٹھ جائے گی۔

    قائمہ کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کا دس سال آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف ہوا، تو مہرین رزاق بھٹونےکہا کہ دس سال آڈٹ نہیں ہوا، کون ذمہ دارہے؟ رمیش لال نےکہا کہ دس سال آڈٹ کیوں نہیں ہوا وجہ کیا تھی؟ سیکرٹری ایوی ایشن نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں دس سال آڈٹ نہ ہونے کی تصدیق کی اور کہاکہ پی ٹی آئی کا گزشتہ چارسال میں دو بار آڈٹ کرایا ہے، رکن کمیٹی منزہ حسن نےپوچھاکہ ان دس سالوں میں پی آئی اے کا کوئی جہاز کریش نہیں ہوا؟ سیکرٹری ایوی ایشن نے کہا کہ چارحادثات ہوئے کمیٹی نے دس سال آڈٹ نہ کرانے کے معاملے کا تفصیلی جواب طلب کرلیا

    سی ای اونے بتایا کہ پی آئی اے کے پاس 10جہاز320 اوردو اے ٹی آرز ہیں، کورونا کے وقت بارہ 777 جہازتھے، اب پانچ جہازفعال ہیں حج سے پہلے سات 777 جہاز فعال ہو جائیں گے ،رکن کمیٹی رمیش لال نے کہاکہ سابق وزیر سرور خان نے پی آئی اے کا بیڑہ غرق کیا، دنیا میں بدنام کیاجب تک ادارے میں کالی بھیڑیں بیٹھی ہیں، پی آئی اے ترقی نہیں کرسکتا،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ 2022 میں قومی اسمبلی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام شہید بے نظیربھٹوکے نام پررکھنے کی قرارداد مںظور کی تھی سیکرٹری ایوی ایشن نے کہاکہ نام کابینہ ڈویژن کے ذریعے تبدیل ہوتا ہے، مہرین رزاق بھٹو نے وزیراعظم کو خط لکھنا کی تجویز دی۔

    پی آئی اے کی نجکاری،سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش آ گئی

    چندہ ڈالیں گے لیکن پی آئی اے خریدیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    بشریٰ کا رونا اچھی حکمت عملی،گنڈا پور”نمونہ” پی آئی اے نہیں خرید رہے،عظمیٰ بخاری

    پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں، شیخ رشید

    اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

    پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

    پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا آڈٹ نہ ہونا ایک سنگین مسئلہ ہے جو ادارے کی مالی شفافیت اور کارکردگی کے بارے میں اہم سوالات اٹھاتا ہے۔ 2010 سے 2020 تک کے عرصے میں پی آئی اے کو کافی مشکلات کا سامنا رہا، اور اس دوران قومی ایئرلائن کے حکام نے متعدد مالیاتی بحرانوں، بدانتظامیوں اور بے ضابطگیوں کا سامنا کیا۔ اگرچہ پی آئی اے کا آڈٹ نہ ہونے کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ ادارے کی مالی صحت اور اخراجات کی نگرانی نہیں کی گئی، لیکن اس کا ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ اس سے ادارے کی مالی بدعنوانیوں کا پردہ بھی اٹھا سکتا ہے جو عوام سے چھپی رہی ہیں۔آڈٹ نہ ہونے کی صورت میں یہ ضروری ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے پی آئی اے کی مالی صورتحال کا جائزہ لیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ کتنی رقم غیر ضروری طور پر ضائع ہوئی اور کہاں کہاں بدعنوانی یا غفلت ہوئی۔ آڈٹ ایک اہم عمل ہے جس کے ذریعے نہ صرف مالی بے ضابطگیاں سامنے آتی ہیں بلکہ اس سے ادارے کی مجموعی کارکردگی میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔

    پی آئی اے کی بہتر کارکردگی اور مالی استحکام کے لئے ضروری ہے کہ اس کے آڈٹس کو وقت پر مکمل کیا جائے، تاکہ عوامی پیسہ ضائع ہونے سے بچایا جا سکے اور اس ادارے کی غیر معمولی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے معاملات کو بہتر بنایا جا سکے۔یہ واقعہ حکومت اور متعلقہ حکام کے لیے ایک سنجیدہ انتباہ ہے کہ وہ پی آئی اے جیسے اہم قومی ادارے کی مالی نگرانی کو مضبوط کریں، تاکہ عوام کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے اور اس ادارے کی بحالی کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔

  • پی آئی اے کی حالت بدتر،  نئی ایئرلائن شروع کی جائے،عمران اسلم خان

    پی آئی اے کی حالت بدتر، نئی ایئرلائن شروع کی جائے،عمران اسلم خان

    ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹر ایسوسی ایشن کے بانی، ایوی ایشن ایکسپرٹ، عمران اسلم خان نے حالیہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں نئی ایئرلائن شروع کی جانی چاہیے اور اس مقصد کے لیے ایک مضبوط کنسورشیم تشکیل دیا جائے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عمران اسلم خان کا کہنا تھا کہ ایئر لائن انڈسٹری کی ترقی کے لیے نجی سرمایہ کاروں کا ساتھ بہت ضروری ہے اور اس ضمن میں ایئر کرافٹ اونر ز اینڈ آپریٹر ایسوسی ایشن مکمل طور پر معاونت فراہم کرے گا۔پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو خریدنے کا خیال بالکل بے فائدہ ہے، کیونکہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے اس ادارے کی حالت بدتر ہوچکی ہے۔  "پی آئی اے کو خریدنے کی باتیں بے معنی ہیں، ایک روپے میں بھی یہ خریدنے کے قابل نہیں رہا۔”عمران اسلم خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں ایوی ایشن کے شعبے کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے تو صرف نجی اداروں اور سرمایہ کاروں کی شمولیت ضروری ہے، جن کے پاس جدید ترین تکنیکی صلاحیتیں اور وژن ہو۔

    پی آئی اے کی نجکاری،سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش آ گئی

    چندہ ڈالیں گے لیکن پی آئی اے خریدیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    بشریٰ کا رونا اچھی حکمت عملی،گنڈا پور”نمونہ” پی آئی اے نہیں خرید رہے،عظمیٰ بخاری

    پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں، شیخ رشید

    اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

    پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

    پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پی آئی اے کی نجکاری: مفتاح اسماعیل کا صوبوں کے کردار پر سوال

    میری ذمہ داری پی آئی اے ٹھیک کرنا نہیں، بیچنے آیا ہوں، علیم خان

  • دوران پرواز مسافر نےراہداری میں پیشاب کر دیا،ایئرلائن نے بلائی پولیس

    دوران پرواز مسافر نےراہداری میں پیشاب کر دیا،ایئرلائن نے بلائی پولیس

    ریان ایئر کی ایک پرواز پر بدتمیزی کی انتہاء دیکھنے کو ملی جب ایک مسافر نے جہاز کے درمیان میں پیشاب کرنے کی حرکت کی، جس پر ایئر لائن حکام کو مقامی پولیس کو طلب کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق، ریان ایئر کی پرواز ٹینیریف جا رہی تھی، ایک مسافر نے دوران پرواز بدتمیزی کی اور جہاز کے گزرگاہ میں پیشاب کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد عملے نے فوری طور پر ایمرجنسی پروسیجرز کے تحت متعلقہ حکام کو اطلاع دی اور طیارے کی لینڈنگ کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا۔اس واقعہ کی وجہ سے جہاز کا عملہ اور دیگر مسافر شدید پریشانی کا شکار ہو گئے، ایئر لائن کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ مسافر کو مقامی حکام کے حوالے کیا گیا اور اس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ریان ایئر نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ساتھ ہی مسافروں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جہاز فضائی سفر کے دوران معمول کی پرواز کر رہا تھا، اور طیارہ منزل پر پہنچتے ہی اس کے دوران کی جانے والی غیر قانونی حرکت پر مسافر کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

    ریان ایئر کی ایک پرواز کو ٹینیرف ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل حکام کو اطلاع دینی پڑی، کیونکہ پرواز کے دوران ایک شخص نے راہداری میں پیشاب کردیا تھا۔یہ واقعہ ریان ایئر کی پرواز FR3152 پر پیش آیا، جو 4 نومبر بروز پیر کو ایسٹ مڈلینڈ ایئرپورٹ سے صبح 6:29 بجے ٹینیرف جنوبی ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ پرواز کی مدت چار گھنٹے 30 منٹ تھی۔پرواز کے دوران مسافروں کے غیر مہذب سلوک کے پیش نظر، طیارے کے عملے نے فیصلہ کیا کہ جب پرواز ٹینیرف ایئرپورٹ پر پہنچے گی تو پولیس کی مدد کے لیے حکام کو پہلے ہی اطلاع دی جائے۔ اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ مسافر کس طرح کے غیر مہذب سلوک میں ملوث تھے، ایک ذریعے نے "ٹراول اینڈ ٹور ورلڈ” کو بتایا کہ ایک شخص راہداری میں زمین پر پیشاب کر رہا تھا۔ریان ایئر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ "ایسٹ مڈلینڈ سے ٹینیرف (4 نومبر) جانے والی اس پرواز کے عملے نے چند مسافروں کی جانب سے غیر مہذب سلوک کے باعث پولیس کی مدد کے لیے پہلے ہی اطلاع دی تھی۔””جب طیارہ ٹینیرف ایئرپورٹ پر پہنچا تو مقامی پولیس نے اسے وصول کیا اور ان مسافروں کو طیارے سے اتار دیا۔”

    پرواز نےمقامی وقت کے مطابق 11 بجے کے قریب ٹینیرف ایئرپورٹ پر لینڈ کی، جہاں مسافروں کو مقامی حکام کے ذریعے طیارے سے باہر نکال لیا گیا۔ریان ایئر کے سی ای او مائیکل او لیری نے اگست میں "دی انڈیپنڈنٹ” کے ٹریول پوڈکاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پروازوں پر مسافروں کی جانب سے بدتمیزی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ موسم گرما میں پروازوں کی تاخیر اور مسافروں کی جانب سے منشیات اور شراب نوشی میں اضافہ ہے۔ہم اور یورپ کی زیادہ تر ایئرلائنز اس موسم گرما میں مسافروں کے غیر مہذب سلوک میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔”پروازوں میں تاخیر اس موسم گرما میں ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے لوگ ایئرپورٹس پر شراب پینے میں زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔

    اس سال ریان ایئر کو کئی بدسلوکی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا، جیسے کہ ستمبر میں ایک مسافر کو ایبیزا جانے والی پرواز سے نکالنا پڑا، کیونکہ اس نے کیبن عملے کو مارا پیٹا اور دوسرے مسافروں پر تھوکا۔ ایک اور واقعہ اگست میں پیش آیا جب ایک مسافر شراب کے نشے میں اپنے گرل فرینڈ پر گالی گلوچ کر رہا تھا اور طیارے کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا رہا تھا۔

  • ایئرلائن کے مسافروں کو ہڑتال کی وجہ سے پروازوں میں کھانے کی کمی کا خدشہ

    ایئرلائن کے مسافروں کو ہڑتال کی وجہ سے پروازوں میں کھانے کی کمی کا خدشہ

    ایئرلائن کے مسافروں کو کھانے اور مشروبات کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ کیٹرنگ اسٹاف کی ہڑتال کا امکان ہے، ایک تجارتی یونین نے خبردار کیا ہے۔

    یونائٹ یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہیتھرو، گیٹ وک، اسٹین سٹیڈ اور برمنگھم سمیت بڑے ایئرپورٹس سے پروازوں کے لیے کھانے، اسنیکس اور مشروبات فراہم کرنے والے کارکنوں کی ووٹنگ کرائے گی۔یونین نے خبردار کیا کہ ممکنہ ہڑتالوں کا اثر مانچسٹر، برسٹل، گلاسگو اور لندن سٹی ایئرپورٹ پر بھی پڑے گا اور یہ ہڑتالیں کرسمس کے مصروف ترین سفری دور میں متوقع ہیں۔یونین نے کہا کہ اگر اس کے اراکین، جو سروس پرووائیڈر ڈناتا میں کام کرتے ہیں، تنخواہوں اور شرائط و ضوابط پر اختلافات کے باعث ہڑتال پر چلے گئے تو مسافروں کو "کھانے کے بغیر پروازوں” کا سامنا ہو سکتا ہے۔

    یونائٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا: "ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو طویل اور قلیل فاصلے کی پروازوں میں کھانے یا مشروبات کی فراہمی کے بغیر سفر کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ڈناتا کیٹرنگ کے کارکن ہڑتال کے لیے ووٹنگ کر رہے ہیں۔”بیان میں مزید کہا گیا کہ "ہزاروں ڈناتا کے کارکن ہیتھرو، گیٹ وک، گلاسگو، لندن سٹی، اسٹین سٹیڈ، برسٹل، مانچسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر ایئرلائنز کے لیے کھانا فراہم کرتے ہیں اور وہ ہڑتال کے لیے ووٹنگ کر رہے ہیں۔”یہ کارکن کمپنی کی جانب سے شرائط و ضوابط میں تبدیلی کی کوششوں پر غصے میں ہیں اور یونین نے ان الزامات کو لگایا کہ کمپنی بغیر مشاورت کے ان کی شرائط بدلنا چاہتی ہے۔یونائٹ کے جنرل سیکریٹری شیرون گراہم نے کہا: "ڈناتا کی جانب سے اپنے کارکنوں کو نظر انداز کر کے شرائط و ضوابط میں نقصان دہ تبدیلیاں مسلط کرنے کی کوششیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔”

    ڈناتا،نے یونین کے نمائندوں سے بیماری کی چھٹیوں، ملازمین کی تعطیلات اور شفٹ کے شیڈول کے حوالے سے مشاورت کرنے سے انکار کیا ہے۔یونین کے مطابق: "ہڑتال کے لیے ووٹنگ کا عمل اس ہفتے شروع ہوا ہے اور 5 دسمبر تک جاری رہے گا، جس کے بعد کرسمس کی تعطیلات کے دوران ہڑتال کا امکان ہے۔”یونائٹ کے ایوی ایشن کے قومی افسر بالوینڈر بر نے کہا: "ہڑتال کا اثر برطانیہ کے آٹھ بڑے ایئرپورٹس پر ہونے والی پروازوں پر پڑے گا اور اس کا ذمہ دار مکمل طور پر ڈناتا ہوگا۔”ڈناتا کیٹرنگ اینڈ ریٹیل یوکے کے ترجمان نے کہا: "ہم نے اپنے ملازمین کے لیے اجرت اور حالات بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں لیکن یونائٹ نے ہماری معقول تجاویز کو مسترد کر دیا اور ہڑتال کے لیے ووٹنگ شروع کر دی ہے۔””ہم نے پہلے ہی اپنے ٹیم کے لیے تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے تاکہ ان کی زندگی کی لاگت میں اضافے کو مدنظر رکھا جا سکے اور کمپنی کے لیے ان کی خدمات کو تسلیم کیا جا سکے۔”

    ماہرین ہمیشہ مسافروں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ پروازوں کے دوران کھانے کا ذخیرہ اپنے ساتھ رکھیں تاکہ کسی بھی آخری لمحے کی کمی کا سامنا نہ ہو۔فلائٹ اٹینڈنٹ ڈیستینی آرمسٹرانگ نے اپنے ٹِک ٹاک پر بتایا کہ وہ ہمیشہ دو پٹیاں نوڈلز اپنے ساتھ رکھتی ہیں اور عملے سے گرم پانی کی درخواست کرتی ہیں۔انہوں نے کہا: "آپ ان پروازوں پر کھانے پر انحصار نہیں کر سکتے اور اگر وہ فراہم بھی کرتے ہیں، تو اکثر آپشنز کھانے کے نہیں ہوتے۔”

    یاد رہے کہ ہوائی جہاز کا کھانا ایک وقت میں مختلف ہوتا تھا، جب اس میں روایتی طور پر روسٹ چکن، سبز سلاد، اور میلبا ساس کے ساتھ آڑو ،پنیر اور شراب شامل ہوتے تھے۔

  • پی آئی اے کی نجکاری،سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش آ گئی

    پی آئی اے کی نجکاری،سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش آ گئی

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،

    بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش کردی، النہانگ گروپ نے قومی ایئرلائن پر واجب الادا 250 ارب روپے بھی ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی،النہانگ گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بذریعہ ای میل پیشکش ارسال کردی ، گروپ نے حکومت کو پی آئی اے کے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے، تنخواہوں میں مرحلہ وار 30 سے 100 فیصد اضافے کی بھی پیشکش کی ہے،پاکستانی کاروباری گروپ نے قومی ایئرلائن کے لیے بہترین بزنس پلان ، فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دہانی کرادی، پیشکش میں قومی ائرلائن کو دیگرائرلائننز کے لئےانجینئرنگ اورمینٹینس حب بنانے کا آپشن بھی شامل ہے

    گروپ "ال نہانگ” نے رپورٹ کے مطابق پرائیویٹائزیشن، ایوی ایشن، اور دفاعی وزیروں کو ای میل کے ذریعے ایک باضابطہ پیشکش بھیجی ہے، جس میں پی آئی اے کو نئی زندگی دینے کے لیے اپنے ویژن کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔قرض کی ادائیگی کے علاوہ، ال نہانگ کی پیشکش میں یہ وعدہ بھی کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کو فارغ نہیں کیا جائے گا اور 30 تنخواہ کی اقساط میں تنخواہیں دوگنا کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔گروپ نے ایک جامع کاروباری منصوبہ بھی پیش کیا ہے، جس میں پی آئی اے کی بیڑے میں جدید طیاروں کا اضافہ اور ایئرلائن کو دوسرے کیریئرز کے لیے مینٹیننس ہب بنانے کی تجویز شامل ہے۔

    دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اپنے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تلاش میں ہے، تاکہ امیر حیات کی مدت مکمل ہونے کے بعد ایئرلائن کی قیادت سنبھالی جا سکے۔پی آئی اے نے ایک اشتہار جاری کیا ہے جس میں 15 دنوں کے اندر موزوں امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ امیدواروں کی عمر 45 سے 57 سال کے درمیان ہونی چاہیے اور ان کے پاس بڑی کمپنی چلانے کا 20 سال کا تجربہ یا ایوی ایشن صنعت میں کم از کم 10 سال کا مینیجمنٹ کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کے جواب میں ان کے دفتر کو سیل کرنے کی کوشش کی ہے،جب پی آئی اے کی سیکیورٹی ٹیم SAEP کے دفتر کو سیل کرنے پہنچی، تو انجینئرز خود ہی دفتر کو تالے لگا کر احتجاج کرنے کے لیے پہنچ گئے۔سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان کے سیکریٹری اویس خان جدون نے کہا کہ انتظامیہ نے پی آئی اے کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر سستے حربے اختیار کیے اور پی آئی اے کی ٹیم تحریری حکم کے بغیر دفتر سیل کرنے پہنچی تھی۔دوسری طرف، پی آئی اے کے ترجمان نے سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان کے کرپشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے قوانین کے مطابق طیاروں کے خراب انجن بیچ رہا ہے، جو کہ ایوی ایشن انڈسٹری میں معمول کی کارروائی ہے۔

    علاوہ ازیں خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو خریدنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی آئی اے خریدنے کے بعد اس کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ صوبے کے لوگ اس قومی اثاثے کو سستے داموں بیچنے کے خلاف پیسے دینے کے لیے تیار ہیں۔ اگر صوبہ پی آئی اے خریدتا ہے تو یہ اسی نام یعنی "پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز” کے تحت چلایا جائے گا اور حکومتی ملکیت میں رہے گا۔ "ہم اسے سستے داموں بیچنے نہیں دیں گے۔”ہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے کہ ایئرلائن عوامی ملکیت میں رہے اور اس کا نام برقرار رہے۔

    چندہ ڈالیں گے لیکن پی آئی اے خریدیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    بشریٰ کا رونا اچھی حکمت عملی،گنڈا پور”نمونہ” پی آئی اے نہیں خرید رہے،عظمیٰ بخاری

    پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں، شیخ رشید

    اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

    پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

    پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پی آئی اے کی نجکاری: مفتاح اسماعیل کا صوبوں کے کردار پر سوال

    میری ذمہ داری پی آئی اے ٹھیک کرنا نہیں، بیچنے آیا ہوں، علیم خان

  • کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز میں فنی خرابی،مسافروں کا ایئر پورٹ پر احتجاج

    کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز میں فنی خرابی،مسافروں کا ایئر پورٹ پر احتجاج

    کراچی سے لاہور جانے والی نجی ائیر لائن کے طیارے میں اچانک فنی خرابی پیدا ہو گئی

    طیارے میں فنی خرابی پیدا ہونے کے بعد کپتان طیارہ کو واپس ریمپ پر لے آیا، مسافروں کو لاونج منتقل کر دیا گیا، اس دوران ائیرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کیا، ائیرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کے دوران عملے سے تلخ کلامی بھی کی،طیارے میں اڑان بھرتے ہی خرابی پیدا ہوئی جس پر طیارے کو دوبارہ واپس کراچی اتار لیا گیا، سرین ایئر لائن کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی تھی، اس پرواز نے کل رات دس بجے روانہ ہونا تھا لیکن تاخیر کا شکار تھی،مسافروں کو رات گھر بھیج دیا گیا جس پر مسافر صبح آئے تو پرواز خراب ہو گئی، جس پر مسافروں نے دھرنا دیا اور کہا کہ ہمیں متبادل پرواز سے بھجوایا جائے یا ٹکٹ واپس کئے جائیں

    اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

    پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

    پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

  • پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

    پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

    پی آئی اے کی نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟ بلیو ورلڈ سٹی نے کم بولی کیوں لگائی؟چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر نے نجی ٹی وی 365 نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے سوالات کے جوابات دئے ہیں

    مبشر لقمان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سعد نذیر کاکہنا تھا کہ ہم مختلف ایئر لائنزکے ساتھ رابطے میں تھے، ہم شیئرنگ کر سکتے ہیں، ایئر کرافٹ پروڈیوسر کے ساتھ بھی ہماری بات ہو رہی تھی،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ نے کہا سب سے بڑا مسئلہ سات ہزار ملازمین کا ہے،سعد نذیر کا کہنا تھاکہ اس وقت پی آئی اے کا مسئلہ ریونیو نقصان کا تھا اضافی انکم شروع کر دیتے تو سرمایہ آ جاتا، اپنے ایئر کرافٹ یا لیزز پر، سرمایہ آنے سے وہ کھڑے ہو سکتے تھے,مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ کو سسٹم کو امپروو کرنا ہے، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ اگر ایئرلائن مجھے ملتی تو ہم آپ کوکنسلٹنٹ کے طور پر رکھتے، ہم جوائنٹ ویچر کے طور پر جو ہمیں ایئر کرافٹ آفر ہوتے ہم لیتے،آپریشنل فارمولے پر ہم سو جہاز کر سکتے ہیں، آہستہ آہستہ وہ شامل ہوجاتے، یہ کوئی مشکل کام نہیں،

    اسلام آباد ایئر پورٹ بھی ہمیں نہیں لینے دیا گیا،ہم عدالت جا رہے، سعد نذیر
    مبشر لقمان کا کہناتھا کہ آپ ریئل اسٹیٹ ٹائیکون ہیں،بلیو ایریا کی ایک بلڈنگ کی اتنی ویلیو نہیں جتنی آپ نے پی آئی اے کی لگائی، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ یہ ایک سیریس بڈ تھی،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر میں یہ کہوں کہ آپ کی ایوی ایشن میں کوئی تجربہ نہیں، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں پی آئی اے میں کام کرنے والے افراد ہیں اور موجود ہیں، نجکاری کمیشن کی شرط تھی کہ تین سال یا اٹھارہ ماہ کسی کو نہیں چھیڑنا، ہم نے انکو بھی سیلری دینی تھی،اسٹرکچر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہم نے تو کہا حکومت یہ بھی ٹھیک کرے، حج اور عمرہ کے روٹس بہت چلتے ہیں، ہم اسلام آباد ایئر پورٹ لے رہے تھے، اس پر بھی ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، کہا گیا کہ پیپرا رولز کہتے ہیں کہ باقی بڈرز کو چانس دینا چاہئے لیکن وہاں ایک ہی بڈر آیا جو بڑا ہے اور آج کل ملک سے باہر گیا ہوا ہے، ہم اسکو چیلنج کر رہے ہیں، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ صدر پاکستان پر الزام لگا رہے ہین، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ صدرپاکستان پر نہیں لگا رہا الزام، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کل اگر نجکاری ہوتی تو وہ بھی پیپرا رولز بائی پاس ہو رہے تھے، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے، اب کابینہ کمیٹی میں فیصلہ ہو گا، ہمیں ہماری قیمت کے ساتھ شاید قبول نہ کیا جائے، آدھے گھنٹے میں کنسلٹنٹ بیٹھے، وہاں بات چیت ہوئی ہم نے یقین دہانی کروائی کہ ہم حکومت کی پالیسی کے مطابق کسی کو فارغ نہیں کریں گے،ایم کیو ایم کا سوال تھا کہ ہیڈ آفس کو کراچی ہی رکھیں گے یا اسلام آباد ، ہمارے ورکرز بہت سارے ہمارے ریفرنس سے ہائر ہوئے انکا خیال کرنا ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جیسی پارٹی پی آئی اے کے لئے نقصان کا باعث بن رہی ہے، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ورکرز کے لئے بات کی تھی، بہت سارے ملازمین ہیں جنہوں نے جان دی ،انکے بچوں فیملی کا کیا بنا، اگر دیکھا جائے تو لوگوں کو بھی نکالا جا سکتا ہے، لیکن یہ ہائرنگ کے وقت کیا جا سکتا ہے،ہمیں کہا گیا کہ بڈ تب قبول ہو گی جب ہماری قیمت مانیں گے، حکومت نے اپنی کیلکولیشن کی ہوئی تھی ،حیرانگی کی بات تھی کہ 85 ارب دس دن میں شو کروانا ہے، یہ نہیں ہو سکتا ، 85 ارب کس کے پاس ہے، بلیو ورلڈ ایک فرم ہے، پارٹنر شپ فرم ہے، دو پارٹنر ہیں اس میں،

    سعد نذیر کا کہنا تھا کہ اب کابینہ فیصلہ کرے گی، ہم دعا ہی کر سکتے ہیں کہ خیر کا فیصلہ ہو، اگر مسترد کر دیں تو کوئی بات نہیں، ہمارے پاس کوئی ایسا پوائنٹ نہیں کہ ہم عدالت میں جائیں، ہاں ہم پبلک مہم ضرور کر سکتے ہیں ،

    سربراہ نجکاری کمیشن علیم خان پی آئی اے لینا چاہتے ہیں؟ سعد نذیر نے کیا دیا جواب
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایک طرف سعد نذیر اور دوسری طرف علیم خان یا نجکاری کمیشن کا کوئی بندہ ہونا چاہیئے تھا تا کہ میں بتاتا کہ کیسے انہوں نے پاکستان کے ساتھ ظلم کر دیا،میں آن ایئر کہہ رہا ہوں کہ ایوی ایشن کا بزنس پلین سکیچی ہے، اس میں کافی کمزوریاں ہیں، آپ کو اللہ نے موقع دیا ہے کہ بزنس پلان پر کام کریں، جو آپ مجھے بتا رہے کہ اتنے جہاز لے لیں گے یا اور لوگوں کو لے آئیں گے، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ آپ کا ایوی ایشن کے ساتھ تعلق ہے،آپ جانتے ہیں،ہم معاملات کو ریویو کرتے، ماہرین کی رائے کو بھی ساتھ رکھتے، فنانسر ہم خود ہی ہیں، اگر اسکا جو اپنا ریونیو ہے جو کلیم کرتے ہیں وہ دو سو بلین کا ہے، اگر اتناریونیو ہے تو اس سے نیا بزنس سرکل کھڑا ہو سکتا ہے،اگر ہمیں موقع ملا تو ہم کچھ کر کے دکھائیں گے،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جو کام ایوی ایشن والے نہیں کر سکے وہ کام نجکاری کمیشن والے آپ سے ،گورمے والوں سے کروائیں گے، کیسے ہو گا یہ، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ چھ خریدار آئے جن میں سے 5 نے آمادگی کا اظہار نہیں کیا، اب ایک ہے تو کہتے کہ وہ ایکسپرٹ نہیں، آخری آپشن کوئی نہیں آئے گا تو ایئر لائن بند ہو جائے گی، ایک جو آیا اسکو تو دیں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ نے جو بڈ کی وہ مذاق بن گئی ہے، سعد نذیر کا کہنا تھا کہ میں ساری دنیا کو بتا رہا ہوں کہ ہمیں کنسلٹنٹ نے ایک ڈالر لگانے کا کہا، پھر دنیا ہمارا اور پی آئی اے کا مذاق اڑاتی، ہم نے نیشنل فلائٹ کیریئر کی عزت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ رقم لگائی تا کہ وہاں نجکاری کمیشن والوں کے لئے سبکی کا باعث نہ بنے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ نے ایک پلازہ بیچ کر دس ارب کما لینا ہے، فائلیں ہی بیچنی ہیں جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس زمنیں بھی ہیں، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی ایک پراپرٹی ٹائیکون کا ایک انٹرویو کیا تھا جس کے بعد چار ماہ آف ایئر ہو گیا تھا، سعد نذیر کہنا تھا کہ نجکاری کمیشن کا چیئرمین ایک ڈیولپر، پی آئی اے خریدنے والا ایک ڈیولپر ہے اور جو بیچنے والا ڈیولپر ہے اس کا ایک بیان گھوم رہا ہے کہ میں اسکو ہنڈرڈ بلین ڈالر کی خریدنا، شاید تین سو ارب ڈالر کی ، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس میں زیرو بھی گن لیں، سعد نذیر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی گفتگو سے کام خراب ہوا ہے،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایسا تو نہیں کہ وہ علیم خان خود لینا چاہتے ہیں، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے،

    پی آئی اے نجکاری پر خیبر پختونخوا حکومت بھی اپنی مارکیٹنگ کرنے لگی ہے،سعد نذیر
    سعد نذیر نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے آفر پر کہا کہ شاید وہ بھی اپنی مارکیٹنگ کر رہے ہیں، مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ ویسے تو وہ رو رہے ہیں کہ وفاق ہمیں پیسے نہیں دیتا، سعد نذیر کا کہنا تھا کہ ایک دو جہاز آپ کے پاس بھی ہیں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میرے پاس ہیں، ایوی ایشن کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ جو کرتا دھرتا ہیں انکو کمرشل ایوی ایشن کا کچھ نہیں پتہ، جس پر سعد نذیر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کمرشل ایوی ایشن کے لوگ بھی ہیں،جو ایک آیا اس کے ساتھ ان پر بات کی جائے جو نہیں آئے.مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستا ن کے ساتھ جو لوگ زیادتیاں کر رہے ہیں ان سب کا احتساب ہونا چاہئے

    پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

    پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

     پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف 

    پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن

  • پی آئی اےکی نجکاری آج،اثاثہ جات کی تفصیل سامنے آ گئی

    پی آئی اےکی نجکاری آج،اثاثہ جات کی تفصیل سامنے آ گئی

    پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آگئیں

    پی آئی اے کے کل 152ارب روپے کے اثاثہ جات ہیں، اثاثہ جات میں جہاز،، روٹس و دیگر اثاثے شامل ہیں ،پی آئی اےکی مجموعی رائلٹی 202 ارب روپے ہے،پی آئی اے نے مختلف مد میں 16 سے 17 ارب روپے وصول کرنا ہے،پی آئی اے کے ملازمین کی تعداد 7ہزار 100 ہے،پی آئی اے کی بولی کیلئے بلو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے علاوہ کسی اور گروپ نے تاحال کاغذات جمع نہیں کرائے،نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع کر کے 31 اکتوبر مقرر کر رکھی ہے،نجکاری سے حکومت کو خسارے اور قرض کی ادائیگی میں اربوں روپے سالانہ کی بچت ہو  گی

    پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی آج ہوگی۔نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بولی کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں،پی آئی اے کی نجکاری کی حتمی منظوری آج نجکاری کمیشن بورڈ اجلاس سے لی جائے گی،کابینہ کی نجکاری کمیٹی سے بھی قومی ائیر لائن کی نجکاری کی منظوری لی جائے گی،وفاقی کابینہ سے پی آئی اے کی ریزو پرائس کی منظوری سرکولیشن سے حاصل کی جائے گی،پی آئی اے کی نجکاری کا عمل آج دوپہر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا،پی آئی اے کی بولی کا عمل 1 بج کر 30 منٹ پر شروع کیا جائے گا، بولی کی تقریب سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے گی،پی آئی اے کی بولی کیلئے بلو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے علاوہ کسی اور گروپ نے کاغذات جمع نہیں کرائے،نجکاری سے حکومت کو ائیر لائن کے خسارے اور قرض کی ادائیگی میں 260 ارب روپے سالانہ کی بچت ہو گی،

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

    پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

     پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف 

    پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن

  • استنبول سے لاہور آنے والے طیارے میں مسافر کی موت

    استنبول سے لاہور آنے والے طیارے میں مسافر کی موت

    استنبول سے لاہور کی پرواز میں ایک مسافر کی موت ہو ئی جس کے بعد طیارے نے باکو میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، فلائٹ ٹی کے 714 کو آج صبح 4:35 بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچنا تھا۔ تاہم، آذربائیجان کی فضائی حدود میں ایک مسافر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ پائلٹ نے باکو ایئر ٹریفک کنٹرول سے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، جس پر ایئر بس اے 330 طیارہ باکو ایئر پورٹ پر ہنگامی طور پر اتارا گیا،باکو ایئر پورٹ پر مسافر کا فوری طبی معائنہ کیا گیا، لیکن مسافر کی موت ہو چکی تھی،میڈیکل ٹیم نے موت کی تصدیق کی، اور ضروری کارروائی کے بعد میت ایئر لائن انتظامیہ کے حوالے کی گئی۔

    طیارہ تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد باکو سے لاہور کے لیے روانہ ہوا، جس کی وجہ سے لاہور پہنچنے میں تقریباً 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی،

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

    نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود