Baaghi TV

Tag: ایئر لائن

  • دھند،لاہور ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن متاثر،پروازیں تاخیر کا شکار

    دھند،لاہور ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن متاثر،پروازیں تاخیر کا شکار

    لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے

    سیرین ائیر کی جدہ سے آنیوالی پرواز ای آر 922 کی آمد میں چار گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے،ائیربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 875 کو آٹھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے،سیرین ائیر کی کراچی سے آنے والی پرواز ای آر 524 بھی دو گھنٹے تاخیر سے آئے گی ،پی آئی اے کی کویت سے آنیوالی پرواز پی کے 240 نو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،ائیربلیو کی جدہ سے آنیوالی پرواز پی اے 873 منسوخ ،فلائی جناح کی کراچی سے آنیوالی پرواز 9پی 840 دو گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی

    پی آئی اے کی دبئی سے آنیوالی پروازپی کے 236 دو گھنٹے تاخیر کا شکارہے،پی آئی اے کی کوئٹہ سے آنیوالی پرواز پی کے 323 بھی دو گھنٹے تاخیر سے آئے گی ،سیرین ائیر کی کراچی جانیوالی پرواز پی ایف 525 تاخیر کا شکار ہے،پی آئی اے کی دمام جانیوالی پرواز پی کے 243 چھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی ، ائیربلیو کی جدہ جانیوالی پرواز پی اے 874 چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،قطر ائیر کی دوحا جانیوالی پرواز کیو آر 629 کو تاخیر کا سامنا ہے،پی آئی اے کی کوئٹہ جانیوالی پرواز پی کے 322 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،ائیربلیو کی کراچی جانیوالی پرواز پی اے 401 تاخیر سے جائے گی ،فلائی جناح کی کراچی جانیوالی پرواز 9پی 941 بھی تاخیر کا شکار ہے،پی آئی اے کی دوبئی جانیوالی پرواز پی کے 203 بھی تاخیر کا شکارہے،

  • ایمریٹس ایئر لائن کے اسلام آباد سے  کامیاب آپریشنز کے 25 سال

    ایمریٹس ایئر لائن کے اسلام آباد سے کامیاب آپریشنز کے 25 سال

    ایمریٹس ائیرلائن اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد سے ایئر لائن کے کامیاب آپریشنز کے 25 سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

    ہوائی اڈے پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خطے میں ایئر لائن کے سفر اور اس میں ہوائی اڈے کے کردار کا اعتراف کیا گیا۔ ایمریٹس کی اعلیٰ انتظامیہ نے شاندار خدمات پر پاکستان سول ایویشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔ ہوائی اڈے کے حکام کو پیشہ ورانہ مہارت کے اعتراف اور کامیاب ایئر لائن آپریشنز کو یقینی بنانے کے اعتراف میں عزت مآب شیخ احمد بن سعید المخدوم، چیئرمین ایمریٹس ایئرلائنز اور گروپ کے سی ای او کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ دئے گئے۔ اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی ہوئی جس میں پی سی اے اے اور ایمریٹس کے کامیاب مشترکہ سفر کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا اعادہ کیا گیا۔

    1999 کے بعد سے، ایمریٹس نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتہ میں چار پروازوں سے بڑھ کر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فی ہفتہ دس پروازیں کر دی ہیں، جو علاقائی رابط کو مزید بہتر بنانے کے لئے ائرلائین کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اسلام آباد ہوائی اڈے اور ایئر لائن نے پاکستان کے دارالحکومت کو دنیا سے جوڑنے، بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے اور علاقائی اقتصادی اور ثقافتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ایمریٹس کے عالمی معیار کے بہترین ہوائی سفر کی فراہمی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے اور یہ سالگرہ اس مشترکہ عزم کی پائیدار کامیابی کا ثبوت ہے۔

     غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 615 چھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد ملتوی

    پاکستانی ائیرلائنز پر یورپ میں پابندی ختم ہوگی یا نہیں فیصلہ اگلے سال مئی میں 

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

    پی آئی اے،بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں آگ،حادثے سے بچ گیا

    پی آئی اے اور گو لوٹ لو کی جانب سے قرعہ اندازی، گاڑیاں اور سمارٹ فون کے انعامات

    پی آئی اے ایک بار پھر مشکل کا شکار،اکاونٹس منجمد

    پرواز سے قبل پی آئی اے عملے کیلئے شراب نوشی کا ٹیسٹ لازمی قرار

     پی آئی اے کے دو مزید فضائی میزبان ٹورنٹو میں پراسرار طور پر لاپتہ 

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

  • پی آئی اے کے دو مزید فضائی میزبان ٹورنٹو میں‌غائب

    پی آئی اے کے دو مزید فضائی میزبان ٹورنٹو میں‌غائب

    پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کا ٹورنٹو میں غائب ہوجانا معمول بن گیا،پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے دو مزید فضائی میزبان ٹورنٹو میں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے

    ٹورنٹو میں لاپتہ ہونے والے فضائی میزبانوں میں سید وزیر علی شاہ اور فرخندہ شاہین شامل ہیں،دونوں ٹورنٹو پہنچے تا ہم ہوٹل سے غائب ہو گئے،منگل کی شام ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز تھی جس میں ان دونوں نے آنا تھا تا ہم یہ غائب ہو گئے، پی آئی اے کے عملے کا اس طرح غائب ہونا ہمارے امیج کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے،اس سے قبل تین دسمبر کو پی آئی اے کا فضائی میزبان ایازقریشی کینیڈا پہنچ کرغائب ہو گیا تھا،ایاز قریشی نے ٹورنٹو سے واپسی کی پرواز کیلئے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا، فضائی میزبان ایاز قریشی کا تعلق پی آئی اے لاہور بیس سے ہے

    فضائی میزبانوں کی ٹورنٹو میں گمشدگی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں، پی آئی اے ہمیشہ فضائی میزبانوں کے لاپتہ ہونے پر تحقیقات کا اعلان کرتی ہے لیکن عملا کچھ سامنے نہیں آتا،کینیڈا میں جا کر پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کا غائب ہو جانا ایک معمول بن چکا ہے،ایسے لگتا ہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا اپنے عملے پر کسی قسم کا کوئی کنٹرول نہیں رہا،

    واضح رہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے، پی آئی اے کی نجکاری کی جا رہی ہے، ایسے میں فضائی میزبانوں کی مسلسل گمشدگی پی آئی اے کے لئے نیک شگون نہیں ہے،

    ماضی میں اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے فضائی میزبان یاسر اس ہوٹل سے غائب ہوئے جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے۔اسی طرح رمضان گل نامی فضائی میزبان جس کا سروس نمبر 62739 ہے کسی کام کے سلسلے میں ہوٹل سے باہرگیا مگرواپس نہ آئے،ایئر ہوسٹس زاہدہ بلوچ ایئرلائن کی پرواز پی کے-797 کے پر گئی تھیں اور وہ مبینہ طور پر غائب ہو گئی تھیں.2022 کے ماہ فروری میں فلائٹ اسٹیورڈ وقار احمد خان جدون ٹورنٹو میں غائب ہو گئے تھے،

    جس کے بعد جی ایم فلائٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ فضائی عملے کے غائب ہونے کی وجہ سے کچھ اقدامات کو فوری اٹھایا جا رہا ہے، اس ضمن میں نئے ایس او پیز بنائے گئے ہیں ،فضائی میزبان کا پاسپورٹ سٹیشن منیجر کے پاس رکھا جائے گا اور اسکے پاس جمع ہو گا پاسپورٹ واپسی پر کسٹم کی قانونی کاروائی کے بعد واپس کیا جائے گا ہوٹل سیکورٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر ایک پہنچ گیا ہے اگر کوئی بھی غائب یا لاپتہ ہوا تو ہوٹل سٹاف فوری آگاہ کرے گا ،کسی بھی فضائی میزبان کو ہوٹل چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی، تاہم اب ایسے لگتا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے اب ایک بار پھر ایک فضائی میزبان غائب ہو گیا ہے

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

  • اسلام آباد،غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز چھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد ملتوی

    اسلام آباد،غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز چھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد ملتوی

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 615 چھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد ملتوی کر دی گئی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، پرواز میں سینئر صحافی عبدالقیوم صدیقی بھی سوار تھے، عبدالقیوم صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پرواز کی تاخیر، ملتوی ہونے بارے لکھا ہے

    غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کو رات 3 بج کر 15 منٹ پر دبئی روانہ ہونا تھا تا ہم پرواز 6 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9 بجے ملتوی کر دی گئی ،عبدالقیوم صدیقی کہتے ہیں کہ امارات ائیر لائن کی پرواز EK615 کو آج صبح تین بج کر پندرہ منٹ پر دوبئی کے لیے روانہ ہونا تھا مقررہ وقت سے پندرہ منٹ کی تاخیر سے جہاز چلنا شروع ہوا اور پھر اچانک رن وے پر رک گیا آدھ گھنٹہ رکے رہنے کے بعد کیپٹن کی جانب سے بتایا گیا کہ کوئی تیکنیکی ایشو آ گیا ہے اور چند منٹ میں درست ہو جائیگا اس اعلان کے آدھ گھنٹے بعد بتایا گیا کہ ہم واپس ائیر پورٹ پر جا رہے ہیں اور پھر گزشتہ دو گھنٹے سے سینکڑوں مسافر جہاز کے اندر قیدیوں کی مانند بیٹھے ہیں مسافر خاتون کی جانب سے پانی مانگنے پر ہوائی میزبان نے کہا کہ ہمارے پاس پانی نہیں کیپٹن نے روک رکھا ہے چھوٹے سے بچے کو گود میں لیے خاتون بیچاری غصے سے دانت پیس کر رہ گئی دائیں بائیں چھوٹے چھوٹے بچے رو رہے ہیں مائیں چپ کرانے کی کوشش کر رہی ہیں جہاز کا اے سی بند ہونے کے باعث گرمی اور گھٹن میں سب بیچارے مسافر منتظر ہیں کہ کب جہاز ٹھیک ہو گا اور کب تمام مسافر اپنی اپنی منزل پر پہنچ پائیں گے فلائٹ تقریبا تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہو چکی ہے بالآخر 20 بعد احتجاج کرنے پر فضائی میزبان ایک ٹرے میں رکھے چند چھوٹے گلاس۔ جن میں ایک تہائی پانی تھا لے آیا ہے اسی دوران جہاز کے کپتان نے گھنٹی بجا کر اعلان کیا کہ انجن بند ہونے کی وجہ سے گرمی اور گھٹن ہے جیسے ہی انجن اسٹارٹ ہوں گے جہاز کا درجہ حرارت معمول پر آ جائے گا یقین مانئیے دسمبر کی اس سرد رات میں ایسے لگ رہا ہے جیسے جون کی دوپہر کی گرمی ہو پسینے سے شرابور ہیں لیجئے اسی دوران جہاز کے کپتان نے مسافروں کے صبر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ نقص دور ہو رہا ہے جیسے ہی دروازے بند ہوں گے انجن اسٹارٹ کریں گے ہم پرواز کے لیے تیار ہیں دیکھتے ہیں EK615 کب روانہ ہوتی ہے اب فکر یہ کہ اگلی فلائٹ تک ہم دوبئی تو نہیں پہنچ پائیں گے اگلا کیا سرپرائز ملے گا پھر بات ہو گی .

    ایک اور ٹویٹ میں عبدالقیوم صدیقی کا کہنا تھا کہ ایمارات ائیر لائن کی فلائٹ EK615 میں مسافروں کو تقریبا سوا چھ گھنٹے تک جہاز میں محبوس رکھنے کے بعد کہا گیا جہاز نہیں اڑ سکتا جہاز سے اتار کر سینکڑوں مسافروں کو لاونج میں بٹھا دیا گیا ہے اور کوئی نہیں بتا رہا کہ اگلا مرحلہ کیا ہے ائیر لائن کا عملہ غائب مسافر کنفیوژڈ لوگوں کے احتجاج پر دو لوگ کاؤنٹر پر آئے تو ہیں.

    ایک اور ٹویٹ میں عبدالقیو م صدیقی کہتے ہیں کہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر آج عجیب واقعہ ہوا لندن کی فلائٹ تھی لیکن چھ گھنٹے جہاز میں بٹھانے کے بعد اعلان ہوا فلائٹ منسوخ ہے سب مسافر آف لوڈ ہوئے میں اپنا بیگ کاؤنٹر پر بھول کر ویسا ہی لندن کے ایک پروفیسر صاحب کا بیگ لیکر باہر آ گیا باہر آیا تو دیکھا بیگ میرا نہیں پھر طویل تگ دو ہوئی اچانک ایک کال موصول ہوئی یہ کال اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کنٹرول روم سے تھی مجھ سے کچھ سوالات پوچھے میں نے بتایا میرا بیگ تبدیل ہوا ہے اے ایس کے افسران اور اسٹاف نے اچھی طرح تسلی کے بعد میرا بیگ مجھے لوٹایا دیا ایک روپیہ تک ویسے ہی موجود تھا اے ایس ایف اسلام آباد ائیر پورٹ کے اہلکار ستائش کے مستحق ہیں ویل ڈن اے ایس ایف اسلام آباد ائیر پورٹ شکریہ

  • سول ایوی ایشن کے شعبہ جات کا آڈٹ، یورپی سیفٹی ایجنسی کی ٹیم آئیگی پاکستان

    سول ایوی ایشن کے شعبہ جات کا آڈٹ، یورپی سیفٹی ایجنسی کی ٹیم آئیگی پاکستان

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی مشکلات میں کمی کا امکان نظر آ رہا ہے،یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کے طیاروں پر سے پابندی ختم ہونے کی امید کی جا رہی ہے

    اس ضمن میں یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم شہر قائد کراچی میں 26 نومبر کو آئے گی، ایاسا کی ٹیم پاکستانی سول ایوی ایشن کے شعبہ جات کا آڈٹ کرے گی،ٹیم سول ایوی ایشن کے لائسنسنگ،فلائٹ سیفٹی، فلائٹ سٹینڈرڈ اور ائیر وردیننس کا بھی اسسمنٹ کرے گی

    اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایاسا کی ٹیم ایئر ٹرانسپورٹ سمیت دیگر تمام اہم شعبہ جات کا اسسمنٹ کریگی،سول ایوی ایشن نے اس ضمن میں تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، کامیاب اسسمنٹ کے بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی یورپ اوربرطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے کا امکان ہے

    پرواز سے قبل پی آئی اے عملے کیلئے شراب نوشی کا ٹیسٹ لازمی قرار

    پی آئی اے کے دو مزید فضائی میزبان ٹورنٹو میں پراسرار طور پر لاپتہ

    پی آئی اے نے ایک سیاسی جماعت کی پریس کانفرنس کے حوالے سے وضاحت جاری کی

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

  • نجکاری کے حوالہ سے الزامات سیاسی مقاصد پر مبنی ہیں، ترجمان پی آئی اے

    نجکاری کے حوالہ سے الزامات سیاسی مقاصد پر مبنی ہیں، ترجمان پی آئی اے

    کراچی ۔پی آئی اے نے ایک سیاسی جماعت کی پریس کانفرنس کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ چند روز قبل لاہور میں ہونے والی ایک سیاسی جماعت کی پریس کانفرنس کہ جس میں کہا گیا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے ایک کاروباری ٹائیکون کی صاحبزادی کے ساتھ ڈیٹا شئر کیا ہے، کی سختی سے تردید کی جاتی ہے،پی آئی اے کی نجکاری کا عمل نجکاری کمیشن، حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں مکمل کررہا ہے۔ نجکاری کے عمل کے دوران کسی بھی شخصیت کے ساتھ کوئی ترجیحی برتاو نہ رکھا گیا ہے اور نا ہی ایسے کئے جانے کا کوئی امکان بھی ہے۔ پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی ہیں ۔ پی آئی اے انتظامیہ ان کی پرزور آواز میں تردید اور مذمت کرتی ہے۔

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پی آئی اے کی نجکاری کی مخالف ہے ،فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز دھرتی ماں کے زیور ہیں،لاہور میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سابق وزیر کی شرکت سوالیہ نشان ہے، نجکاری در اصل پی آئی اے اور اس کے اثاثوں کو ہتھیانے کی منصوبہ بندی ہے ،پائلٹوں کی ڈگریوں کو سوالیہ نشان بنا کر پی آئی اے کی ساکھ خراب کی گئی ،پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن فراہم نہ کرنے کے پیچھے گھناؤنی سازش ہے،

    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

  • پی آئی اے کا دوران پرواز سوار بچوں کے لیے الگ مینو متعارف

    پی آئی اے کا دوران پرواز سوار بچوں کے لیے الگ مینو متعارف

    قومی ائیرلائن نے دوران پرواز سوار بچوں کے لیے الگ مینو متعارف کروا دیا گیا
    دوران پرواز جہاز میں سوار بچوں کو لنچ اور ڈنر میں سپیشل مینو پیش کیا جائے گا،کڈز مینو میں ڈونٹس، کپ کیک، نگٹس، پیسٹریز، جوسز سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں، ترجمان پی آئی اے کے مطابق 30ہزار کی بلندی پر جہاز میں بچوں کو انکے من پسند کھانے دستیاب ہونگے.

    واضح رہے کہ قومی ایئر لائن کی پروازیں تاخیر کا شکارہو رہی ہیں،جس کی وجہ سے شہریوں نے پی آئی اے پر سفر کرنا ترک کر دیا ہے، آئے روز ایئر پورٹس پر پی آئی اے کی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے جھگڑے ہوتے رہتے ہیں

    دوسری جانب پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا اندرون وبیرون ملک آپریشن 90 فیصد بحال کر دیا گیا ہےپی آئی اے کی آج 61 پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا اندرون و بیرون ملک آپریشن90فیصد بحال ہواہے، بدھ کو 51 پروازوں کے ذریعے مسافروں کی آمد وروانگی ہوئی تھی، پروازوں میں بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس تھی

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

  • پی آئی اے کی آج پھر 58 پروازیں منسوخ

    پی آئی اے کی آج پھر 58 پروازیں منسوخ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا معاشی بحران ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا، پی آئی اے کی روزانہ کی بنیاد پر قومی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں، آج بھی لاہور، اسلام آباد، کراچی سمیت دیگر شہروں سے 58 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں

    پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے اپنا معمول کا آپریشن معطل کر رکھا ہے، یومیہ بنیاد پر پروازیں شیڈول کی جارہی ہیں،ایندھن کی مقدار میں دستیابی کو مد نظر رکھ کر پروازیں چلائی جارہی ہے،پی آئی اے وہ صرف پروازیں آپریٹ کر رہی ہے جن کے لئے ایندھن کی فراہمی یقینی ہوتی ہے،یہ کہنا کہ پی آئی اے کی بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں درست نہیں ہے۔ پی آئی اے، پی ایس او کو پروازوں کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے پیشگی ادائیگی کرتا ہے.پی آئی اے انتظامیہ اپنے ذرائع سے کچھ فنڈز کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔فنڈز دستیاب ہوتے ہی پی آئی اے معمول کی پروازیں چلانا شروع کر دے گی۔

    قومی ایئر لائن پی آئی اے کی آج کراچی اسلام آباد کی تمام 7 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 308 اور پی کے 309، پی کے 368، پی کے 369، پی کے 319 جبکہ کراچی سے لاہور 4 پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305 منسوخ کی گئی ہیں،کراچی بہاولپور پی کے 588، پی کے 589 اورکراچی سے رحیم یار خان پی کے 582، پی کے 583 جبکہ کراچی سے کوئٹہ پی کے 310، پی کے 311، کراچی سے سکھر پی کے 536، پی کے 537 اور کراچی سے ملتان پی کے 330 بھی منسوخ کی گئی ہیں،کراچی سے دبئی جانے والی پی کے 213، دمام سے کراچی پی کے 242 منسوخ کی گئی ہیں.

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

  • پی آئی اے کی پروازوں میں تاخیر،منسوخی معمول،مسافروں کا احتجاج

    پی آئی اے کی پروازوں میں تاخیر،منسوخی معمول،مسافروں کا احتجاج

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازیں منسوخ یا ملتوی ہونا آئے روز ملتوی بن گیا، باخبر ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے جہاز موجود ہیں، جان بوجھ کر پروازیں تاخیر کا شکار کی جا رہی ہیں کیونکہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کی جا رہی ہے اور پروازوں میں تاخیر یا منسوخ کر کے اونے پونے داموں پی آئی اے دی جا سکے

    پی آئی اے کی پروازیں منسوخ ہونے یا لیٹ ہونے پر مسافر سراپا احتجاج ہیں، ایئر پورٹس پر ہنگامے ہو رہے ہیں تا ہم حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے، گزشتہ ایک ہفتے سے روزانہ کی بنیاد پر 20 سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں،باغی ٹی وی کے سینئر کالم نگار شہزاد قریشی نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پر اسنتبول جانے کی کوشش کی لیکن وہ قومی ایئر لائن پر نہ جا سکے، شہزاد قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز صبح پانچ بج کر پچاس منٹ پر روانہ ہونی تھی، میں تین بجے ایئر پورٹ پہنچا تو اعلان ہوا کہ پی آئی اے کی استنبول جانے والی پرواز ساڑھے سات بجے جائے گی، میری آگے کنکشن فلائٹ تھی، اورترکش ایئر لائن نے انتظار نہیں کرنا تھا،میں پریشان ہو گیا، تھوڑی دیر بعد اعلان ہواکہ اب استنبول جانے والی فلائٹ ساڑھے نو بجے جائے گی، اس اعلان کے بعد میں ایئر پورٹ سے نکلا اور واپس آ گیا،کیونکہ میری اگلی کنکشن فلائٹ بھی مجھے نہیں ملنی تھی، میں نے باہر آ‌کر ایجنٹ کو فون کیا اور دوسری ایئر لائن کی بکنگ کروائی،

    پی آئی اے کی نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک جانے والی پروازوں کی حالت یہ ہے کہ مسافروں کو بلا کر تاخیر کا شکار کیا جاتا ہے،لیٹ ہونے پر مسافروں کا کہنا ہے کہ اگر پی آئی اے نہیں چلا سکتے تو کسی کو دے دیں تا ہم اس طرح ہمیں رسوا تو نہ کریں

    باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے جہاز ٹھیک ہیں،جب سے پرائیویٹائزیشن کا عمل شروع ہوا ہے تب سے جان بوجھ کر پروازیں تاخیر کا شکار کی جا رہی ہیں تا کہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ پی آئی اے بند ہونے کے قریب پہنچ چکی تھی،اسے بچانے کے لئے پرائیویٹائزیشن کی گئی، اپنی کس من پسند پارٹی کو اونے پونے داموں پی آئی اے دے دی جائے گی،

    اسلام آباد سے صحافی محمد اویس کا بھی یہی کہنا ہے کہ کبھی ایندھن ختم تو کبھی پروازیں تاخیر کا شکار، یہ اونے پونے داموں پی آئی اے دینے کے لئے ایک ماحول بنایا جا رہا ہے،حالانکہ پی آئی اے کے پاس جہاز ہیں، عملہ ہیں تو پروازیں کیوں تاخیر کا شکار ہیں،پی آئی اے خسارے میں ہے تو خرچے کم کر کے اسکو بہتر بنایا جا سکتا ہے .

    دوسری جانب ایندھن کی عدم فراہمی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے پی آئی اے کی آج ایک دن میں ملکی و غیر ملکی 19 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ 20سے زائد تاخیر کا شکار ہیں، پی آئی اے کی پاکستان کے تمام ایئر پورٹس سے پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لاہور سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 307 اور پی کے 309 کراچی کے لیے جبکہ کراچی سے اسلام آباد کی دن کی پروازیں پی کے 368 اور پی کے 369 منسوخ کر دی گئیں،

    کراچی سے دبئی کی پروازیں پی کے 213 اور پی کے 214، کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 206، سیالکوٹ سے دبئی کے لیے پرواز پی کے 179 اور اسلام آباد سے دبئی کی پروازیں پی کے 211 اور پی کے 212 ،ابوظہبی سے اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 262، اسلام آباد سے اسکردو کے لیے پی کے 605 اور پی کے 606، اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 601 اور پی کے 602، پشاور سے ابوظہبی کے لیے پرواز پی کے 217،ملتان دبئی روٹ کی پی کے 221 اور پی کے 222، لاہور سے ابوظہبی کے لیے پرواز پی کے 263 بھی منسوخ کر دی گئی،

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    پی آئی اے کا قرض اور واجبات 743 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

  • خسارے میں چلنے والی پی آئی اے کا ملازمین کے لئے بونس کا اعلان

    خسارے میں چلنے والی پی آئی اے کا ملازمین کے لئے بونس کا اعلان

    خسارے میں چلنے والی پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ملازمین کیلئے بونس اور انکریمنٹ کا اعلان کیا ہے

    بونس کا اعلان اپریل تا ستمبر 2023 کے دوران مثبت مالی نتائج کیلئے ملازمین کی کاوشوں کے اعتراف میں کیا گیا ہے، پی آئی اے کا مجموعی خسارہ تقریبا 740 ارب روپے ہے، اسکے باوجود پی آئی اے نے ملازمین کے لئے بونس کا اعلان کیا ہے،جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا.

    قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بونس کا اعلان اپریل تا ستمبر 2023 تک مثبت مالی نتائج کیلئے ملازمین کی کاوشوں کے اعتراف میں کیا گیا ہ، یکم اپریل 2022 سے 30 ستمبر 2023 کے دوران نئے بھرتی، ترقی یا تنخواہ میں اضافہ پانے والے ملازمین اس انکریمنٹ اہل نہیں ہوں گے ،اکتوبر 2023 یا اس سے قبل کمپنی چھوڑنے کا نوٹس دینے والے ملازمین بھی بونس کیلئے اہل تصور نہیں کیے جائیں گے، ایسے ملازمین جن کے خلاف تادیبی کیس زیر التوا ہیں وہ بھی بونس کے اہل نہیں ہوں گے، بونس 31 مارچ 2023 کی تنخواہ کے پانچ سے 10 فیصد پر مشتمل ہوگا۔

    پاکستان کی قومی ائیرلائنu ان دنوں مشکلات کا شکار ہے، پی آئی اے کو فیول کی بار بار بندش پر اپنا آپریشن بحال رکھنا بھی مشکل ہو رہا ہے ، پی آئی اے کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں۔ حکومتی گارنٹی پر پی آئی اے کمرشل بینکوں سے 260 ارب قرض بھی لے چکی ہے۔نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کے مطابق پی آئی اے کے 34 میں سے 15 ہوائی جہاز گراؤنڈ ہیں صرف 19 ہوائی جہازوں سے ائیر لائن چل رہی ہے ان میں سے بھی بعض گراؤنڈ ہوتے رہتے ہیں۔

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    پی آئی اے کا قرض اور واجبات 743 ارب روپے سے تجاوز کر گئے