Baaghi TV

Tag: ایاز صادق

  • مسٹر ایکس اور مسٹر وائے کون ہیں؟ایاز صادق نے وضاحت کردی

    مسٹر ایکس اور مسٹر وائے کون ہیں؟ایاز صادق نے وضاحت کردی

    مسٹر ایکس اور مسٹر وائے کون ہیں؟ مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے وضاحت کردی۔

    باغی ٹی وی : رہنما مسلم لیگ ن ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسٹر ایکس مانیکا صاحب ہے۔ مسٹر وائی عمران خان خود ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت میں بیڈ گورننس کی انتہاء کی گئی۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہم 50 روپے پر چینی فی کلو چھوڑ کرگئے تھے۔ عمران خان کی حکومت نے مہنگائی کو پروان چڑھایا۔ ایازصادق نے جلیل شرقپوری کے استعفے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ استعفی خوش آئند ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات ضمنی انتخابات سے چند گھنٹوں قبل مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن میاں جلیل احمد شرقپوری پنجاب اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا ۔

    خیال رہے کہ عمران خان پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں مہم کے دوران تحریک انصاف کی ممکنہ شکست کو کاؤنٹر کرنے کے لئے مسلسل یہ الزام لگا تے رہے اپنے جلسے میں انہوں نے مسٹر ایکس اور مسٹر وائے کے الفاظ کا انتخاب کیا تھا کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے انتخابی دھاندلی کا پلان بنا رکھا ہے اور مسٹر ایکس نے اس حوالے سے مسٹر وائے کی ڈیوٹی لگا رکھی ہے تا کہ مرضی کے نتائج حاصل کیے جا سکیں –

    عمران خان نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی تیاریوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھ کہ ایک ‘مسٹر ایکس’ ہے جنہوں نے ‘مسٹر وائی’ کو دھاندلی کے لیے ملتان بھیج دیا ہے لیکن قوم ان کو ہرائے گی۔بعد ازاں یہ سوال زبان زد عام رہا کہ عمران مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کس کو قرار دے رہے ہیں؟-

    علاوہ ازیں انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا تھاعمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ، ریاستی مشینری، متعصب الیکشن کمیشن، مسٹر ایکس اور مسٹر وائی سے مقابلہ ہو گا میری ٹیم کو اس کو نگاہوں کے سامنے رکھنا ہو گا۔

    بعد ازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہم اپنا آئینی کردار بلا کسی خوف و خطر ادا کرتے رہیں گے، آپس کے جھگڑوں کو اپنے تک محدود رکھیں کیونکہ ہمارے لیے سب یکساں حیثیت رکھتے ہیں، سیاستدان خود چیف الیکشن کمشنر سے ملنے آتے ہیں، الزام لگانا بہت آسان ہے، لہٰذا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں-

    ترجمان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کسی مسٹر ایکس، وائے اور زیڈ کو نہیں جانتے، الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب ضمنی انتخابات کے لیے ڈی آر اوز، آر اوز، مانیٹرنگ ٹیمیں اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، پر امن پولنگ کے لئے سکیورٹی اداروں کو اپنا موثر کردار ادا کرنے کو کہا گیا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا خوف و امتیاز قانونی کارروائی کی جا رہی ہے-

  • سلمان رفیق اور ایاز صادق نے وزارتوں سے استعفے دے دیئے

    سلمان رفیق اور ایاز صادق نے وزارتوں سے استعفے دے دیئے

    لاہور:سلمان رفیق اور ایاز صادق نے وزارتوں سے استعفے دے دیئے،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کوپنجاب اور وفاق میں اس وقت پریشانی اٹھانی پڑی جب دواہم لیگی شخصیات نے استعفے دے کرسب کوحیران کردیا ،یہ دونوں شخصیتیں لاہور سے تعلق رکھتی ہیں‌،

    اس حوالے سے کچھ خبریں گردش کررہی ہیں کہ پی پی ایک سواٹھاون رانااحسن شرافت کا ضمنی الیکشن اس وقت زوروں پر ہے اور دوسری طرف رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سردارایاز صادق کا ذاتی وجوہات کی بنا پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں اوریہ بھی سُننے میں آیا ہے انہوں نے وزیراعظم کواپنا استعفیٰ ارسال کردیا ہے

     

    لاہور سے دوسری بڑی شخصیت جنہوںنے استعفیٰ‌ دیا ہے وہ خواجہ سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق ہیں جنہوں نے اپنی وزارت سے استعفی وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کو بجھوا دیا ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے خواجہ سلمان رفیق کا استعفی منظور کر لیا

    ادھر ذرائع کے مطابق عطا تارڈ کا کہنا ہے کہ ان دونوں رہنماوں نے الیکشن مہم چلانے کے لیے استعفے دیےہیں‌، خواجہ سلمان رفیق اورسردار ایاز صادق بہت جلد اتنخابی مہم میں شامل ہوجائیں گے

  • اسپیکرعمران خان کی پاکستان ٹوٹنے،فوج کے حوالے سے بات پرکارروائی کیلئے خط لکھیں،ایاز صادق

    اسپیکرعمران خان کی پاکستان ٹوٹنے،فوج کے حوالے سے بات پرکارروائی کیلئے خط لکھیں،ایاز صادق

    اسپیکرعمران خان کی پاکستان ٹوٹنے،فوج کے حوالے سے بات پرکارروائی کیلئے خط لکھیں،ایاز صادق

    ن لیگی رہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ملک میں پام آئل کی وافر مقدار یقینی بنانے کیلئے وزیرصنعت نے ملائیشیا کا دورہ کیا،یقینی بنایا جائے گا کہ کسانوں تک بروقت کھاد پہنچے،

    قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ صدر نے احتساب ایکٹ بغیر دستخط واپس بھیج دیا ہے،صدر عارف علوی کے اس اقدام کو اچھی نظر سے دیکھا نہیں جاسکتا، الیکشن ترامیمی بل بھی صدر نے بغیر دستخط واپس بھیج دیا، الیکشن کمیشن اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے الیکشن بل تیار کیا گیا موجودہ چیف الیکشن کمشنر بھی عمران خان نے لگایا تھا، عمران خان نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے آئین کو داؤ پر لگایا،عمران خان اداروں کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں عمران خان کی مرضی سے ملک نہیں چل سکتا،صدر مملکت کسی ایک پارٹی کے صدر نہیں ہیں، صدر مملکت کو ایک پارٹی سے ڈکٹیشن نہیں لینی چاہیے اپنی کرسی کی خاطر عمران خان نے پارلیمان کی دھجیاں بکھیریں،صدر نے پہلی مرتبہ بھی الیکشن بل واپس بھیجا، دوبارہ پھر ایسا کیا، یہ ہماری کنپٹی پر پستول رکھ کر الیکشن نہیں چھین سکتے،کل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ یہ ایکٹ نوٹیفائی کردے گا،صدر عارف علوی کا طریقہ کار درست نہیں، یہ آئین پاکستان سے اس طرح کھیلنے کی کوشش نہ کریں، اسپیکر عمران خان کی پاکستان ٹوٹنے ،فوج کے حوالے سے بات پر کارروائی کیلئے خط لکھیں،جس پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایاز صادق صاحب اب آئینی طریقہ یہی ہے جو آپ بتا رہے ہیں،

    ن لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا تھا کہ کل عمران خان نے ناکام احتجاج کی ہیٹرک مکمل کی،کل کسی کو نہیں روکا ، پولیس نے کوئی کارروائی بھی نہیں کی،انقلاب اتنے لوگ اکٹھے کرنے سے نہیں آتا،عمران خان نے اپنی گھر والی کے نام پر درجنوں کمپنیاں بنائیں،کسی کمپنی کی ڈائریکٹر فرح گوگی ،کسی کی پنکی باجی ہے،جس دن عمران خان کی چوری پکڑی جائے اس دن انقلاب آجاتا ہے عمران خان کا انقلاب آنسو گیس،لاٹھی چارج سے ڈرتا ہے، عمران خان کی احتجاج کی تینوں کالز بری طرح ناکام ہوئیں،

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

    شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

    نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ووٹنگ مکمل ہو گئی

    شہباز شریف ملک کے 23 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے شہباز شریف کو ایوان میں 174 ووٹ ملے جس کے بعد وہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ شاہ محمودقریشی کےحق میں کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا، شہباز شریف نے بلاول بھٹواوردیگررہنماوَں کی نشستوں پرجا کران کا شکریہ ادا کیا ،شہبازشریف نے آصف زرداری ،اسعد محموداوراخترمینگل کا بھی شکریہ ادا کیا شہبازشریف نےقائدایوان کی نشست سنبھال لی ،

    عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد شہباز شریف اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار تھے، آج کامیاب ہو گئے اور وزیراعطم بن گئے، شہبازشریف آج رات 8 بجے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

    شہباز شریف نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1988 میں اسلامی جمہوری اتحاد کے پلیٹ فارم سے لاہور کے حلقہ پی پی 122سے بطور رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو کر کیا 1990ء کے انتخابات میں آئی جے آئی کے پلیٹ فارم سے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 124 سے بیک وقت بطور رکن قومی و پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ بعدازاں پنجاب اسمبلی کی سیٹ چھوڑ کر بطور رکن قومی اسمبلی حلف لیا۔ 1993ء میں اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے بطور رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 96 اور رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 125 منتخب ہوئے۔ قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ کر بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف لیا اور بطور قائد حزب اختلاف کام کیا۔ 1997ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن ) کے پلیٹ فارم ایک بار پھر حلقہ این اے 96 اور پی پی 125سے رکن منتخب ہوئے قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دی اور پہلی بار صوبہ پنجاب کے 13ویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا۔ 1999ء میں وفاقی حکومت کی برطرفی کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو ہٹایا گیا تو پنجاب سے انکی حکومت بھی برخاست کر دی گئی۔

    بعدازاں دونوں بھائیوں کو خاندان سمیت جلا وطن کر دیا گیا۔ دوران جلاوطنی سعودی عرب میں رہائش کے دوران 2002ء میںمیاں محمد شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنا دیا گیا۔ 2006ء میں دوبارہ پارٹی صدر منتخب ہوئے اور 2007ء میں اپنے بھائی میاں نواز شریف کے ہمراہ پاکستان واپس آگئے۔2008ء کے انتخابات میں مقدمات کیوجہ سے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی، بعدازاں2008ء میں ضمنی انتخابات میں بھکر سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 48 سے بلامقابلہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور پنجاب اسمبلی میں 265 ووٹ لیکر بلامقابلہ دوسری بار وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوئے۔ فروری 2009ء میں سپریم کورٹ نے انہیں نااہل قراردیا اور بعدازاں عدالت ہی کے حکم پر بطور وزیراعلی پنجاب بحال ہو گئے۔

    2013ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129سے رکن پنجاب اسمبلی جبکہ تین حلقوں پی پی 159، پی پی161 لاہور اور پی پی247 راجن پور سے رکن منتخب ہوئے، باقی سیٹیں چھوڑ کر لاہورکے حلقہ پی پی 159سے حلف لیا اور ایک بار پھر بلامقابلہ 300 ووٹ لیکر تیسری بار وزیراعلی پنجاب منتخب ہو گئے۔ 2018ء کے عام انتخابات میں شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 اور پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 164,165سے الیکشن میں حصہ لیا۔ پنجاب اسمبلی کی سیٹیں چھوڑ کر بطور رکن قومی اسمبلی حلف لیا۔ قومی اسمبلی میں عمران خان کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے وزیراعظم سامنے آئے۔ 96 ووٹ حاصل کئے اور بعدازاں 111ووٹ لیکر قائد حزب اختلاف منتخب ہوئے۔ شہباز شریف نے بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی کام کیا ہے۔ عمران خان کے وزارت عظمی سے ہٹائے جانے کے بعد میاں شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے امیدوار برائے وزیراعظم تھے

    قبل ازیں تحریک انصاف کی جانب سے استعفوں کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا،ڈپٹی سپیکر اسکے بعد چلے گئے اور ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت سنبھال لی، شہبازشریف اور بلاول بھٹو واپس ایوان میں آ گئے ، قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کی کارروائی شروع ہوئی،ایاز صادق نت طریقہ کار بتا یا، جس کے بعد پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں،ایاز صادق نے شہبازشریف کی بجائے نوازشریف کو وزیراعظم کا امیدوار کہہ دیا

    بلاول بھٹو زرداری مہمانوں کی گیلری پہنچ گئے بلاول بھٹو کی مریم نواز اور حمزہ شہباز سے بات چیت ہوئی، مریم نواز اپنے شوہر کے ہمراہ اسمبلی اجلاس میں موجود تھیں،اراکین اسمبلی ایوان میں شہبازشریف کیساتھ تصاویربنواتے رہے

    جی ڈی اے کے ارکان فہمیدہ مرزا اور غوث بخش مہر ایوان میں موجودتھے پی ٹی آئی کے منحرف رکن عامر لیاقت ایوان میں آئے عامر لیاقت نے آصف زرداری سے بات کی اور واپس باہر چلے گئے، قومی اسمبلی اجلاس میں کئی اراکین نواز شریف کی تصویریں اٹھا کر لائے تھے،

    جی ڈی اے کے ترجمان سردار رحیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پی ٹی آئی کے ساتھ رہے، اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جی ڈی اے قیادت آئندہ اجلاس میں صورتحال پر غور کرے گی، جی ڈی اے کا فیصلہ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کا تھا جی ڈی اے نے اپنی کمٹمنٹ پوری کی آئندہ کا لائے عمل کا فیصلہ پیر صاحب پگارا اجلاس میں کریں گے اجلاس جلد بلایا جائے گا ،پیپلز پارٹی رہنماؤں نے جی ڈی اے سے شہباز شریف کیلئے ووٹ مانگ لیا شگفتہ جمانی جی ڈی اے ارکان کی نشست پر پہنچ گئیں ،نوید قمر بھی جی ڈی اے کو منانے پہنچ گئے

    شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ

    ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

    عمران خان منتخب وزیراعظم تھے مشرف کے ساتھ پلیز موازنہ نہ کریں،عدالت

    وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کی اراکین کو ہدایات جاری

    اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

    استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

    پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ ، اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی

  • ان ہاؤس تبدیلی، اہم شخصیت حکومتی اراکین کی فہرست لے کر نواز شریف سے ملنے پہنچ گئی

    ان ہاؤس تبدیلی، اہم شخصیت حکومتی اراکین کی فہرست لے کر نواز شریف سے ملنے پہنچ گئی

    ان ہاؤس تبدیلی، اہم شخصیت حکومتی اراکین کی فہرست لے کر نواز شریف سے ملنے پہنچ گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاق اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق دوبارہ کوششیں شروع کر دی گئی ہیں

    مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق مشن لندن میں موجود ہیں ایازصادق لندن میں ن لیگی قائد سے ملاقات کریں گے، نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگی رہنما، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ان ہاؤس تبدیلی کے لیے نواز شریف کو قائل کریں گے،لیگی رہنما خورشید شاہ فارمولے کے خدوخال سے آگاہ کریں گے،ان ہاؤس تبدیلی کی بابت پیپلز پارٹی سے رابطوں کا ذکر کریں گے نواز شریف کی ’ہاں‘ کی صورت میں ان ہاؤس تبدیلی کی تیاری ہو گی،ن لیگی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 25 سے زائد حکومتی ارکان مشروط حمایت پر تیار ہیں،ایاز صادق ناراض ارکان کی ایک فہرست بھی ن لیگی قائد کو دیں گے،ن لیگ کے قائد کا گرین سگنل ملنے پر ناراض ارکان کو ملایا جائے گا،ناراض حکومتی ارکان اگلا الیکشن ن لیگ کے پلیٹ فارم پر لڑیں گے،ایاز صادق کی چند روز قبل حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین سے بھی ملاقات ہوئی تھی،

    شہباز شریف بھی کہہ چکے ہیں کہ اپوزیشن تمام ہتھیار آ زمائے گی، ان ہاﺅس تبدیلی کا بھی آپشن ہے،دوسری جانب اپوزیشن نے ان ہاؤس تبدیلی کے آپشن پر غور شروع کر دیا، پیپلز پارٹی نے تجویز دی کہ ان ہاؤس تبدیلی مرحلہ وار لائی جائے،چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے آغاز کیا جائے، سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے وہاں سے آغاز کیا جائے،سینیٹ میں کامیابی کے بعد اسد قیصرکے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی،

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

    متحدہ اپوزیشن، بلاول نے آج سب کو بلا لیا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر

    چاہتے ہیں اگلے الیکشن میں دھاندلی کا رونا نہ ہو،وزیراعظم

    گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

     سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سب مان گئے، اب ہو گی ان ہاؤس تبدیلی، پہلے جائے گا کون؟ فیصلہ ہو گیا

    اور حکومت شہباز شریف کے آگے جھک گئی،مدد مانگ لی

    ان ہاؤس تبدیلی نہیں بلکہ نئے انتخابات، مولانا فضل الرحمان کا بلاول کو مشورہ