خیبر پختونخوا کے ضلع ابیٹ آباد میں مویشیوں کے ساتھ ایک باڑے میں رکھنے والی ثوبیہ نامی خاتون کو پولیس نے بازیاب کر لیا۔ ثوبیہ بی بی کے اہل خانہ کے لوگ دیسال، درمڑھیا گاوں میں ایک شادی پر بطور مہمان گئے تھے جہاں دیسال کے کچھ باسیوں نے ثوبیہ کے والد اور بھائی کو بتایا کہ کہ ثوبیہ کو اپنے شوہر حمید، دیوروں سعید اور شافی اور اپنی ساس یاسمین نے بکریوں کے ایک باڑے میں رکھا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ساس یاسمین ان پر تشدد بھی کرتی رہتی ہے۔
جسکے بعد بھائی اور والد دیسال کے چند رہائشیوں کو ساتھ لیکر حمید کے گھر چلے گئے اسی موقع ہی پر تھانہ بگنوتر پولیس کو بھی مطلع کیا گیا۔ ثوبیہ بی بی کو بکریوں کے باڑے میں باندھے ہوئے پایا گیا ،پولیس کے مطابق ثوبیہ کے جسم پر زخم و تشدد کے نشانات بھی ہے اور ثوبیہ کی حالت بھی تشویش ناک ہے،۔
تھانہ بگنوتر پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی انہوں نے حمید کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ثوبیہ کو بحفاظت بازیاب کر کے انکو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سب سے پہلے انکا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا۔ ثوبیہ کو 3 سے 4 ماہ تک بکریوں کے ایک باڑے میں رکھا گیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ثوبیہ کی ساس اور ایک دیور کو گرفتار کر دیا ہے جبکہ ابیٹ آباد کی پولیس جلد ہی حمید کو بھی گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ثوبیہ کو انصاف دلایا جائے گا۔
Tag: ایبٹ آباد

ایبٹ آباد میں سسرالیوں کے ہاتھوں خاتون کے ساتھ ناروا سلوک

کار کھائی میں جا گری،3 افراد جاں بحق
ایبٹ آباد چنالی کے مقام پر کار کھائی میں گر نے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا،حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا،حادثے کے بعد علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کھائی سے لاشوں اور زخمی سخص کا نکالا،
چنالی حادثہ میں مرنے والوں میں توقیر افتخار شبیر شامل ہیں جن کا تعلق چنالی سے ہی ہے جبکہ حادثہ میں چوہدری مشتاق شدید زخمی ہے لاشوں کو نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا،
ایبٹ آباد:پولیس کی پھرتیاں:پیٹی بھائی کوبچانےکےلیےشریف شہری کوجیل بھیج دیا
ایبٹ آباد :ایبٹ آبادپولیس کی پھرتیاں:پیٹی بھائی کوبچانے کےلیےشریف شہری کوجیل بھیج دیا،اطلاعات کےمطابق ایبٹ آباد میں پولیس نے اپنے ایک افسرا کے خلاف ہونے والی انکوائری کا بڑے عجیب انداز میں بدلہ لیا ہے ،
باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عمرفیاض نامی ایک نوجوان نے ڈی پی اوایبٹ آباد اور آئی جی کے پی کودرخواست ارسال کی ہے جس میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ کی حقیقت آشکار کی ہے ، عمرفیاض نے اپنی گزارشات میں کہا ہے کہ وہ حویلیاں ٹوٹل پٹرول پمپ پرکھڑا تھاکہ ایک پولیس والے نے ایک عورت کو ساتھ لیا اورمیری گاڑی میں بیٹھ گیا
اس درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کے بعد اس پولیس والے نے جو کہ شراب کے نشے میں لت پت تھا مجھ سے کرایہ پوچھا تو میں نے عرض کیا کہ مجھے کرائے کا نہیں پتہ ،میں کبھی کرائے پر گاڑی لے کرنہیں گیا ،جس پرپولیس والے نے مجھے گالیاں دیں اور دھمکیاں بھی دیں ، اس موقع پر اس پولیس اہلکار جس کا نام آفتاب تنولی ہے نے جواپنے ساتھ گاڑی میں عورت بٹھائی تھی اس نے مجھے بڑے دھمکی آمیز انداز میں کہا یہ پولیس والا ہے ، جس طرح کہتا ہے اس کی بات مان لیں

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمرفیاض نے درخواست میں کہا ہے کہ اس کے بعد مجھے اس پولیس اہلکار نے دھمکیاں دیں ، اس موقع پر وہاں موجود کچھ لوگوں کا کہنا تھاکہ یہ پولیس اہلکار ایک گندے کردار کا مالک ہے
یاد رہے کہ اس درخواست کے خلاف پولیس اہلکاروں نے اپنے ساتھی کا دفاع کرنے اور اس کوبچانے کے لیے سائل کو موقع پاکرپریشان کرنے کی کوشش کی اور ،عمر فیاض کسی مریض کے علاج معالجے کے سلسلے میں ہسپتال پہنچے تو آفتاب تنولی کے ساتھیوں نے موقع پا کر عمرفیاض کی گاڑی لے گئے اورپھر اس پرایف آئی آر کاٹ کراسے جیل بھیج دیا ہے
اس موقع پر یہ بھی یاد رہے کہ دو دن گزرگئے ہیں ، ابھی تک پولیس حکام نے اس شریف شہری کی درخواست کی پرواہ نہیں کی اور یہ سائل جس کا نام عمرفیاض ہے ابھی جیل میں ہے ، حالانکہ اس کے خلاف کوئی اسی شکایت نہیں کہ اس سے پولیس اس قسم کا رویہ روا رکھے
دوسری طرف ایبٹ آباد کےشہریوں کا کہنا ہے کہ اگریہ حال رہا ہے کہ ڈی پی او اور آئی جی کے پی نے ابھی تک اس شہری کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس نہیں لیا تو پھرعوام الناس کا اللہ ہی حافظ ہے ، یہ پولیس اہلکار اس طرح لوگوں کو رسوا کرتے رہیں گے اورشہری اپنی بے بسی بیان کرتے رہ جائیں گے پھر معاشرے میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں رہے گی
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

عمران خان آج ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان آج ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
باغی ٹی وی : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایبٹ آباد جلسے کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا کہ ایبٹ آباد میں آج آ رہا ہوں اور آپ نے بھرپور طریقے سے جلسے میں شرکت کرنی ہے۔
انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ میں کیوں آ رہا ہوں ؟ ہم امپورٹڈ حکومت کے خلاف جلسہ کر رہے ہیں اور عوام کو آگاہ کرنا ہے، ساری قوم کو تیار کر رہے ہیں اسلام آباد میں جب میں کال دوں گا تو سب نے اس میں شرکت کرنی ہے۔
ہاتھ باندھ کراورہمیں آئسولیٹ کرکے حکومت بنائی گئی:عمران خان
واضح رہے کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ ہاتھ باندھ کراورہمیں آئسولیٹ کرکےحکومت بنائی گئی قوم ساری صورت حال سے اچھی طرح واقف ہے اور میری قوم غیرت مند ہے اوراس عظیم قوم نے نہ پہلے ہندووں اور انگریزوں کی غلامی قبول کی اور نہ اب امریکنوں کی غلامی قبول کریں گے ساری قوم ’غلامی، امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘پرمتحد ہوچکی ہے، میں اینٹی امریکن نہیں، امریکا کو آزادانہ فیصلے کرنے والی حکومت کی عادت نہیں روس سے تعلقات میں بہتری پر ہمیں بہت فائدہ ہے۔
حکومت کا آٹے کی قیمت میں کمی کرنے کا اصولی فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ سازش کے خلاف اوورسیز پاکستانیوں کو احتجاج کرنے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں، امریکا کوآزادانہ فیصلے کرنے والی حکومت کی عادت نہیں ہے، میں اینٹی امریکن نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ سے بڑے اچھے تعلقات تھے۔
اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ چین کا مستقبل زبردست ہے، ہم چاہتے تھے کہ ان کے ساتھ تعلقات مزید بہترہوں، اُدھر امریکن کو مسائل تھے کہ تعلقات میں بہتری کیوں آ رہی ہے، افغانستان میں سرد جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے پر ہمارے روس سے تعلقات کبھی ٹھیک نہیں تھے، پہلی دفعہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر کر رہے تھے، اس کے لیے بہت دیر سے کوششیں کی جا رہی تھیں۔

ایبٹ آباد:ممبر ایاز کےبیٹوں کی غنڈا گردی کے ہرطرف چرچے
ایبٹ آباد:ممبر ایاز کےبیٹوں کی غنڈا گردی کے ہرطرف چرچے ،اطلاعات کے مطابق کے پی کے بڑے مشہور شہر ایبٹ آباد میں ممبر ایاز کےبیٹوں کی غنڈا گردی بڑھتی جارہی ہے،اس غنڈہ گردی کے چرچے نے ہرسننے والے اور دیکھنے والے کو پریشان کردیا ہے ،یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مقامی لوگ ان سے خوفزدہ ہیں
اس حوالےسے ویسے تو کافی دنوں سے غنڈہ گردی کی اطلاعات موصول ہورہی تھی تاہم تازہ واقعہ آج ایک گاڑی جس میں عورتیں سوار تھیں اسکو اس گاڑی نمبر نے روکاجب ڈرائیور نےگاڑی روکی تو ڈرائیور کےسر پہ پستول رکھ کےگاڑی میں سوار عورتوں کو زبردستی گاڑی سےاتارا,عورتوں کےکپڑےپھاڑ دئیے
https://twitter.com/Rehna_7/status/1491404875556868097?s=19
دوسری طرف ایک خاتون جن کا نام ریحانہ جدون ہے وہ کہتی ہیں کہ لگتا ہےکہ شاید ایاز ممبر کے بیٹے قانون سے اتنا بالا تر ہیں جو ابھی تک گرفتار نہیں کئے جاسکے یہ مظلوم عورتیں انصاف مانگ رہی ہیں انکو انصاف ملنا چاہیے ایبٹ آباد میں عورتوں کے ساتھ ایسا سلوک ناقابل بر داشت ہے
ایک صارف سیف جن کا نام ہے وہ کہتے ہیںکہ ہ ایبٹ آباد ہے کوئی نوگو ایرایا نہیں جہاں کسی کو گاڑی کھڑی کرنے پہ جانوروں کی طرح مارا پیٹا جائے۔
دوسری طرف مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ انتظامیہ کو ان غنڈہ گردوں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے اگرانتظامیہ نے ایکشن نہ لیا تو پھر عوامی احتجاج سامنے آئے گا پھرانتظامیہ کو بھی پتہ لگ جائے گا اس لیے جتنی جلدی ممکن ہوان کے خلاف ایکشن لیا جائے

آرمی چیف کا آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ یادگار شہداء پرفاتحہ خوانی
راولپنڈی :-آرمی چیف کا آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ یادگار شہداء پرفاتحہ خوانی،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کےسربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج اہم دورے پر آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد پہنچے جہاں ان کا بھرپوراستقبال کیا کیا
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبیٹ آباد پہنچے پر آرمی چیف نے یادگار شہداء پرفاتحہ خوانی کی اور شہدائے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ،
ذرائع کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےاےایم سی کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر کوبیجز لگائے اور مبارکباد پیش کی
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ تھری اسٹارخاتون جنرل کوکرنل کمانڈنٹ بننےپرفوج اورقوم کوفخرہے،
اس موقع پر آرمی چیف نےامن اورجنگ کےماحول میں صحت کی سہولتوں پراےایم سی کے کردارکوسراہا اور کہا کہ امن اورجنگ کےماحول میں اےایم سی کاکردارقابل ستائش ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آرمی میڈیکل کورایبٹ آباد کے دورے کے دوران آرمی چیف نے کوروناکےدوران آرمی میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کی

بااثر افراد نے بیوہ خاتون سے شادی کرنے والے شخص کے خاندان پر عرصہ حیات کیا تنگ ۔
ایبٹ آباد بااثر افراد نے بیوہ خاتون سے شادی کرنے والے شخص کے خاندان پر عرصہ حیات تنگ کردیا۔مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرنے کے بعد پولیس کی ملی بھگت سے متاثرہ شخص پر مقدمات بھی درج کروادئیے۔10دن بعد جیل سے رہائی ملی۔متاثرہ شخص کی ڈی آئی جی ہزارہ اورڈی پی او ایبٹ آباد سے خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل۔ا س حوالہ سے ملکپورہ کے رہائشی ڈاکٹر پرویز راجپوت نے پریس کلب ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس نے بیوہ خاتون سے شادی کی۔ا س کے اہلیہ کے سابق دیورمحمد ساجد کے ایما پر جاوید نامی شخص نے مسلح افراد کے ہمراہ اس کی غیر موجودگی میں مکان پر قبضہ کرنے ے کیلئے اورتعمیرات رکواکیلئے اس کے گھر پر حملہ کیااوراس کی اہلیہ کو زدوکوب کیا۔بعد ازاں پولیس کی ملی بھگت سے بااثر افراد نے اس کے خلاف تھانہ سٹی میں زیردفعات506,365,337/34,107مقدمات درج کروائے جس پر پولیس نے اسے گرفتار کیا۔وہ 10روز بعد جیل سے رہا ہوا ہے۔ڈاکٹر پرویز راجپوت نے کہا کہ اس کے مکان کا کیس عدالت میں زیرسماعت رہا بعد ازاں باہمی مفاہمت کے بعد کیس ختم کیا گیا۔اس کی اہلیہ کا سابق دیور محمد ساجد مکان پر قبضہ کرنے کیلئے دھمکی آمیز خطوط گھر میں پھینک ر ہا ہے۔ڈاکٹر پرویز کے مطابق بااثر افراد سے اس کے خاندان کے افراد کو جان کا خطرہ ہے۔اسے یا اس کے خاندان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دای محمد ساجد،جاوید اورا س کے ساتھیوں پر ہوگی۔متا ثرہ شخص نے ڈی آئی جی ہزارہ،ڈی پی او ایبٹ آباد،کمشنر ہزارہ اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے اپیل کی ہے کہ اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کیاجائے اوربااثر افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے

بچے سے جنسی زیادتی کے ملزمان قتل کی دھمکیاں دینے لگے
ایبٹ آباد
بچے سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان نے پرچہ درج ہونے کے بعد عبوری ضمانتیں کروا لیں اور مدعی باپ کو قتل کی دھمکیاں دینا شروع ہو گئے
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی تحصیل نتھیا گلی کے گاؤں کڑوالا تھانہ ڈونگہ گلی کے رہائشی سردار الطاف کے اکلوتے بیٹے معاذ الطاف کو مقامی دیہاتی گل عباس کے بیٹوں نے گزشتہ ماہ 27 تاریخ کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر معاذ نے اپنے والد الطاف کو گھر آ کر بتایا تو الطاف نے تھانہ ڈونگہ گلی میں ایف آئی آر درج کروا دی جس پر ملزمان روپوش ہو گئے اور تین دن بعد عبوری ضمانت کروالی لی اب ملزمان سرعام دندناتے پھر رہے ہیں اور الطاف کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ فوری صلح کرو لو ورنہ جان سے مار دیا جائے گا الطاف جو کہ ایک مزدور ہے اور صحافی بھی ہے ،نے وزیراعظم پاکستان ،وزیراعلی خیبرپختونخوا اور چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ مجھے انصاف دلوایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ دوسرے بچے ان کی جنسی درندگی سے بچ سکیں
ایبٹ آباد میں ترقی
ایبٹ آباد میں ترقیاتی کام جاری لیگی ایم پی اے نے کسالا کروالا روڈ کا افتتاح کیا
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی ایم پی اے سردار اورنگریب نلوٹھہ نے کسالا کروالا روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ھوۓ کہا کہ میں نگری بالا یوسی میں ترقياتی کاموں کا جال بچھاٶں گا تفصيلات کے مطابق نلوٹھہ صاحب کروالا سے کسالا 3 کلوميٹر روڈ کو جلد مکمل کرنے کی یعقین دھانی کرواٸی ھے یکم جولاٸی 2020 کو مشینری کام شروع کر دی جاۓ گی یاد رھے اس روڈ کا 3 بار پہلے بھی افتتاح ھو چکا ھے صوبائی سابقہ وزیر بلدیات سردار ادریس اور ممبر تحیصل سردار نیاز 2 بار افتتاح کرچکے ھیں کروالا کسالا کی عوام نے نلوٹھہ صاحب سے کہا ماضی میں ھمارے گاوں میں کوٸی ترقياتی کام نہیں ھوۓ ھمیں اس بار روڈ ضرور دیں کسالا گرلزھاٸی سکول کا بھی گزشتہ ماہ افتتاح کیا گیا جس میں علاقے کے عوام نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر مقامی کونسلر سردار ارشاد نے نلوٹھہ صاحب کا شکریہ ادا کیا









