Baaghi TV

Tag: ایتھلیٹ

  • لیونل میسی اکیسویں صدی کے بہترین ایتھلیٹ قرار

    لیونل میسی اکیسویں صدی کے بہترین ایتھلیٹ قرار

    انٹر میامی کے اسٹار فٹبالر اور ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈین جریدے نے انٹر میامی کے اسٹار فٹبالر اور ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیونل میسی کو اکیسویں صدی کا بہترین ایتھلیٹ قرار دے دیا ہےرینکنگ کے مطابق لیونل میسی نے این ایف ایل کے عظیم کھلاڑی ٹام بریڈی سمیت دنیا بھر کے کئی بڑے اسپورٹس اسٹارز پر سبقت حاصل کی۔

    یہ فہرست مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے دنیا کے 25 بااثر ترین ایتھلیٹس پر مشتمل ہے۔ جنہیں ان کی غیر معمولی کامیابیوں، اعزازات اور عالمی اثر و رسوخ کی بنیاد پر منتخب کیا گیافہرست میں این ایف ایل کے 7 مرتبہ چیمپئن ٹام بریڈی دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ اولمپکس میں 28 میڈلز جیتنے والے تاریخ کے کامیاب ترین تیراک مائیکل فلپس تیسری پوزیشن پر رہے۔

    طارق رحمان کا جلاوطنی سے ملک واپسی پر سیاسی تحریکوں کیلئے پیغام

    اس فہرست میں ٹینس اسٹار سرینا ولیمز، دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ اور باسکٹ بال سپر اسٹار لیبرون جیمز جیسے نامور کھلاڑی بھی شامل ہیں،حیران کن طور پر فٹبال کے ایک اور عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اس فہرست میں دسویں نمبر پر رہے، جہاں وہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ، جمناسٹک آئیکون سمون بائلز اور باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ جیسے کھلاڑیوں سے پیچھے رہے۔

    ترکیہ میں کرسمس کے موقع پردہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی گئی

  • کیمرون میں ریس کے دوران ہونیوالےدھماکوں سے 19 ایتھلیٹ زخمی

    کیمرون میں ریس کے دوران ہونیوالےدھماکوں سے 19 ایتھلیٹ زخمی

    افریقی ملک کیمرون میں ریس کے دوران ہونے والے دھماکوں سے 19 ایتھلیٹ زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمرون کے علاقے بیو میں ہونے والی ماؤنٹ کیمرون ریس میں 529 ایتھلیٹ حصہ لے رہے تھے کہ مقابلے کے دوران ہی دو دھماکے ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-


    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیمرون کے علاقے بیو میں وسط مغربی افریقا کے سب سے اونچے پہاڑ پر جاری ’ماؤنٹ کیمرون ریس‘ کے مقابلے کے دوران دو دھماکوں کے بعد افراتفری پھیل جاتی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیو کے مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ 19 زخمی ایتھلیٹس کو اسپتال لایا گیا جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے تین افراد کو نازک حالت میں لایا گیا تھا جن کے آپریشن کردیئے گئے ہیں، اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    بیو میں ماؤنٹ کیمرون ریس پر حملوں کی ذمہ داری علیحدگی پسند تنظیم امبازونیا گورننگ کونسل کے شدت پسند ملیشیا ونگ نے قبول کر لی ہے۔