Baaghi TV

Tag: ایتھنز

  • یونان میں عوام کا تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر احتجاج

    یونان میں عوام کا تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر احتجاج

    یونان کے دارالحکومت ایتھنز سمیت مختلف شہروں میں عوام کا تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں اور پناہ گزینوں کو بچانے کے ناکافی اقدامات پر حکام کے خلاف پر احتجاج اور شدید نعرے بازی کی گئی-

    باغی ٹی وی:برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق احتجاجی مظاہرین کی جانب سے مختلف مقامات پر پولیس پر پتھراؤ کے واقعات بھی رونما ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ یونانی حکام نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔


    قبل ازیں یونان میں تارکین وطن سے متعلق نسل پرستانہ تبصرے پردائیں بازو کی سیاسی جماعت سےتعلق رکھنے والے یونانی رکن پارلیمنٹ کریاکوس میسوٹاکیس کی رکنیت معطل کردی گئی یونانی رکن پارلیمنٹ نے اپنےایک انٹرویو میں تارکین وطن کو برداشت نہ کرنے اور ان پر چوریوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد اب انہیں جماعت سے نکال دیا گیا ہے۔

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    واضح رہے کہ یونان کے ساحلی علاقے میں 14 جون بروز بدھ کو کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھا۔ کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 104 کو بچا لیا گیا تھا، کشتی میں پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 750 تارکین وطن سوار تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس لیا تھا اورآج ایوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا یوم سوگ کے موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے اور جاں بحق ہونے والوں کےلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

  • یونان کا سرکاری نشریاتی ادارہ پیٹرول چوری کرنےکا طریقہ بتانے پرتنقید کی زد میں

    یونان کا سرکاری نشریاتی ادارہ پیٹرول چوری کرنےکا طریقہ بتانے پرتنقید کی زد میں

    ایتھنز: یونان کا سرکاری نشریاتی ادارہ پیٹرول چوری کرنے کا طریقہ بتانے پر عوام کی تنقید کی زد میں آگیا۔

    باغی ٹی وی :"عرب نیوز” کے مطابق دنیا بھرکی طرح یونان میں بھی پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سےاضافہ ہوا ہے جس کے باعث شہری پریشان ہےایسےحالات میں سرکاری نشریاتی ادارے پرپائپ کے ذریعے گاڑی سے پیٹرول چوری کرنے کا بتانے کی ویڈیو نشر کردی گئی۔


    اسٹیشن کے رپورٹر کوسٹاس سٹاماؤ نے 22 جون بدھ کے روز ERT کے مارننگ نیوز پروگرام سنڈیسیس کے دوران کہا، "یہ کوئی انتہائی پیچیدہ چیز نہیں ہے پروگرام میں رپورٹ نے بتایا کہ یہ بہت زیادہ مشکل کام نہیں، درحقیقت آپ کو تو کسی خصوصی ٹیوب کی بھی ضرورت نہیں، ایک عام پائپ سے بھی گاڑی سے پیٹرول نکالا جاسکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گاڑی سے پیٹرول کو نکالنے کے طریقہ کار کا مظاہرہ کرنے کے بعد ایک مکینک نے ان جگہوں کی نشاندہی بھی کی جہاں سے گاڑی کے پیٹرول ٹینک سے ایندھن کو ‘چرایا’ جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا آپ لوگ اپنے دماغ میں صحیح ہیں؟ لوگوں کو پٹرول چوری کرنے کی تجاویز دے رہے ہیں؟پٹرول کو آسانی سے چوری کرنے کے دو طریقوں سے متعلق سبق کے بعد، ERT اب تالے کھولنے اور بٹوے چوری کرنے کے طریقے کے بارے میں نئے طریقے تیار کر رہا ہے-

    خیال رہے کہ یونان میں حالیہ مہینوں میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت521.57 روپے ہے
    یونانی حکام نے ایندھن پر ٹیکس کم کرنے کے مطالبات کے خلاف مزاحمت کی ہے، اس کے بجائے کم مالدار کار اور موٹر سائیکل مالکان کو 30-50 یورو سبسڈی دینے کا انتخاب کیا ہے-

    یوکرینی افواج کو سیویروڈونٹسک سےانخلا کا حکم:روسی افواج فاتح بن کرشہرمیں داخل ہونے لگیں