Baaghi TV

Tag: ایتھوپیا

  • ایتھوپیا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں، پاکستان کا اظہار افسوس

    ایتھوپیا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں، پاکستان کا اظہار افسوس

    پاکستان نے ایتھوپیا میں شدید بارشوں اور زمین کھسکنے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہ کاریوں پر حکومت اور عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں متاثرہ کمیونٹیز کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ایتھوپیا کی حکومت کی کوششوں کو سراہا جو متاثرین کی مدد میں دن رات سرگرم عمل ہے،پاکستان نے متاثرہ عوام کے ساتھ مکمل تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے کہ ایتھوپیا میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں زمین کھسکنے کے نتیجے میں کم از کم 80 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ایتھوپیا ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق مزید 3,461 افراد اپنی رہائش گاہوں سے بے گھر ہو گئے ہیں۔

    اماراتی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

    ایران کا اسرائیل پر پہلی بار سجیل میزائل سے حملہ

    ہمت ہے تو ٹرمپ امریکی بحریہ کو خلیج فارس بھیجیں،پاسداران انقلاب

  • پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسر نوبحالی خوش آئند ہے،چیئرمین سینیٹ

    پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسر نوبحالی خوش آئند ہے،چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللّہ نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت تجارتی، پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صا دق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے تعلقات مشترکہ تاریخ، مفادات اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی حمایت پر مبنی ہیں۔ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط کومزید فروغ دینے کی ضرورت ہے اور دونوں ممالک کے کاروباری افراد کے مابین رابطوں کو آسان اور بہتر بنانا چاہئے۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

    محمد صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کا آغاز خوش آئند ہے۔ کراچی سے ایتھوپین ائیرلائن کی پروازیں شروع کرنا مثبت اقدام ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ایتھوپیا کی حکومت کا اس اقدام پر شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس فضائی سروس سے پورے افریقہ کے ساتھ رابطہ کاری میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی بحالی سے تجارت اور سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے ایتھوپیا کے ساتھ تعلیمی شعبے میں تعاون اور عوامی روابط کو مزید بڑھانے پر بھی زور دیا۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صا دق سنجرانی نے مزید کہا کہ دنیا میں اسلامو فوبیا کے تدارک، بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی احترام کو فروغ دینا چاہئے۔ایتھوپیا، پاکستان کی اینگیج افریقہ پالیسی کی تحت انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ایتھوپیا کے سفیر نے چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کو ایتھوپیا کی پارلیمنٹ کی قیادت کی جانب سے ایتھوپیا کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین سینیٹ نے ایتھوپیا کی پارلیمانی قیادت، حکومت اور سفیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

    ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے کہا کہ افریقی ممالک کا گیٹ وے ہونے کی وجہ سے پاکستانی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط مستحکم کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

    جوہرٹاؤن دھماکہ؛ بارود سے بھری گاڑی کا مالک کون؟بارود کہاں نصب کیا گیا اورگاڑی کیسے پہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات 

    لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

    جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

    جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات

    جوہر ٹاؤن دھماکہ، سب ملزمان گرفتار، ملک دشمن خفیہ ایجنسی ملوث، بزدار کی پریس کانفرنس

    جوہرٹاؤن دھماکہ ، گرفتار ملزمہ عدالت پہنچ گئی

  • ملک جو دنیا سے 7 سال پیچھے ہے،جہاں ایک سال میں 13 مہینے ہوتے ہیں

    ملک جو دنیا سے 7 سال پیچھے ہے،جہاں ایک سال میں 13 مہینے ہوتے ہیں

    دنیا بھر میں ہر جگہ 12 مہینوں کے حساب سے نظام چلتا ہے اور اسی طرح چلتا آرہا ہے لیکن اسی دنیا میں ایک ملک ایسا بھی جہاں 13 مہینوں کے حساب سے پورا سال چلتا ہے۔

    باغی ٹی وی: مشرقی افریقہ کے ایک ملک کے کیلنڈر کے حساب سے سال میں 13 مہینے ہوتے ہیں اس وقت دنیا میں سال 2023 ہے مگر وہ دنیا کا ایسا ملک ہے جہاں آپ "ٹائم ٹریول” کرکے پیچھے کی جانب چھلانگ لگا سکتے ہیں اس شہر کا نام ایتھوپیا ہے جس کو حبشہ بھی کہا جاتا ہے جہاں اس وقت 2015 چل رہا ہے ایتھوپیا کے لوگ باقی دنیا سے7 سال پیچھے ہیں-

    ایتھوپیا میں 12 گھنٹوں کے وقت کا نظام رائج ہے، اس کیلنڈر کا دن 6 بجے سے شروع ہوتا ہے جبکہ آدھی رات بھی 6 بجے ہی ہوتی ہے، لہذا اگر کوئی آپ سے ایک کپ کافی کے لئے صبح 10 بجے ملنے کا کہے تو وہ بین الاقوامی وقت کے مطابق دوپہر2 بجے آئے گا۔

    یہاں کیلنڈر مختلف ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جب 500 عیسوی میں کیتھولک چرچ نے کیلنڈر میں تبدیلیاں کیں تو ایتھوپیا کے آرتھو ڈوکس چرچ نے اسے ماننے سے انکار کر دیا۔

    حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کی پیدائش کا سال عیسوی کیلنڈر کے آغاز کا سال تصور کیا جاتا ہے اور اسی میں کیتھولک چرچ نے تبدیلی کی تھی ایتھوپیا میں نیا سال کا آغاز بھی یکم جنوری کی بجائے 11 ستمبر کو ہوتا ہے، البتہ لیپ ائیر میں 12 ستمبر سے نیا سال شروع ہوتا ہے۔

    ایتھوپیا میں ہر مہینے کے دن بھی برابر ہیں یہاں 12 مہینے 30 کے ہوتے ہیں جبکہ 13 واں مہینہ (جو سال کا آخری مہینہ ہوتا ہے) 5 یا 6 دن کا ہوتا ہےجس کا انحصار لیپ ایئر پر ہوتا ہے یہاں وقت کا حساب بھی مختلف ہے اور دنیا کے دیگر ممالک کے معیاری وقت کے مطابق اگر دوپہر 12 بجے شروع ہوتی ہے تو ایتھوپیا میں ایسا 6 بجے ہوتا ہے اسی طرح نئے دن کا آغاز رات 12 بجے کی بجائے 6 بجے ہوتا ہے یہاں 21 ویں صدی کا آغاز بھی باقی دنیا کے 7 سال بعد یعنی 11 ستمبر 2007 میں ہوا تھا۔

    افریقی ملک کے بچوں کو نظموں اور ترانوں کی صورت مہینوں میں دنوں کی تعداد یاد کرائی جاتی ہے، اس کیلنڈر کے تحت وقت کو بھی ایک مختلف انداز سے شمارکیا جاتا ہے۔دنیا کے تمام ممالک میں یکم جنوری کو نیا سال شروع ہوتا ہے لیکن ایتھوپیا کے شہری 11 ستمبر کو نئے سال کا جشن مناتے ہیں، ایتھوپیا کے شہری پوری دنیا کے برعکس اپنے کیلنڈر کے حساب سے چلتے ہیں اور تہوار بھی اسی حساب سے مناتے ہیں۔

  • دوران پروازمسافر طیارے کے پائلٹس 37000 فٹ کی بلندی پر سوگئے

    دوران پروازمسافر طیارے کے پائلٹس 37000 فٹ کی بلندی پر سوگئے

    ادیس ابابا: افریقی ملک ایتھوپیا کے مسافر طیارے کے دونوں پائلٹس سوتے رہ گئے اور رن وے پیچھے چھوٹ گیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے ایتھوپیا کے جانے والے مسافر طیارے کے دونوں پائلٹس دوران پرواز 37000 فٹ کی بلندی پر سوگئے لینڈنگ سے قبل طیارے کی بلندی کم نہ ہونے پرادیس ابابا ائیرپورٹ کے ائیرٹریفک کنٹرول نے پائلٹوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔

    بھارت: ریاست بہار میں نوسربازگروہ جعلی پولیس اسٹیشن چلاتا رہا

    رپورٹ کے مطابق کاک پٹ میں آٹو پائلٹ الارم بجنے پر پائلٹس کی آنکھ کھلی اور انہوں نے طیارے کو لینڈ کروایا تاہم وہ طیارے کو پہلے سے طے شدہ رن وے پر لینڈ نہ کروا سکے۔

    بوئنگ 737 طیارے کوجس میں 154 سیٹوں کی گنجائش ہے دو گھنٹے سے کم وقت میں اپنی منزل پرپہنچنا تھا۔ طیارے کے پائلٹس کے خلاف کارروائی کے بارے میں ائیرلائن نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

    سرکاری خبر رساں ادارے فانا نے رپورٹ کیا کہ ایتھوپیا ایئر لائنز کے عملے کو تحقیقات کے لیے چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ہوا بازی کے ایک تجزیہ کار نے ٹویٹر پر اس واقعے کو "گہری تشویشناک” قرار دیا۔

    ایوی ایشن کے تجزیہ کار، ایلکس مچیرس نے کہا کہ پائلٹ کی تھکاوٹ کوئی نئی بات نہیں ہے، اور بین الاقوامی سطح پر ہوائی حفاظت کے لیے سب سے اہم خطرات میں سے ایک ہے-

    چین کی ہوا میں معلق "اسکائی ٹرین”جو بجلی کےبغیربھی سفرکرسکتی ہے