Baaghi TV

Tag: ایدھی

  • شہر قائد،   تین روز میں 300 لاشیں سردخانے پہنچائی گئیں

    شہر قائد، تین روز میں 300 لاشیں سردخانے پہنچائی گئیں

    کراچی میں جاری شدید گرمی کےدوران شہریوں کی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے،شہر قائد کراچی میں موسم سخت ہوا تو سردخانوں میں لاشوں میں بھی اضافہ ہونے لگ گیا

    کراچی میں تین دنوں میں 300 لاشیں سردخانوں میں لائی گئی ہیں، فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے کراچی میں تین سردخانے موجود ہیں، ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ تین روز میں 300 لاشیں ایدھی سرد خانوں میں لائی گئی ہیں،ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے لاشوں کو رکھنے کے لئے کورنگی، میٹھادر اور سہراب گوٹھ میں سرد خانے قائم کئے گئے ہیں،فیصل ایدھی نے انکشاف کیا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں 423 افراد کی لاشیں غسل اور کفن کے لئے ہمارے پاس لائی گئی تھیں،عام دنوں کے مقابلے میں حالیہ دنوں میں میتوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔

    ایدھی فاونٔڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے یہ بھی بتایا ہے کہ زیادہ تر لائی جانے والی میتیں ورثاء کے ساتھ تھیں، نامعلوم میتیں کم تھیں،صرف گزشتہ روز 86 لاشیں ایدھی سردخانے منتقل کی گئی ہیں، 23 جون کو 140، 22 جون کو 90، 21 جون کو 79، 20 جون کو 61 اور 19 جون کو 70 لاشیں منتقل کی گئی ہیں.

    ریسکیو حکام کا کہنا ہےچند افراد نشے کے عادی و دیگر شدید گرمی سے فوت ہوئے، مرنے والوں کی عمریں 35 سے 60 سے درمیان ہیں

    لاوارث نعشوں کی تدفین سنگین مسئلہ بن گئی ، خدارا اِس دیرینہ مسئلے کو حل کریں،رمضان چھیپا
    دوسری جانب چھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ مختص جگہ اور قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے لاوارث نعشوں کی تدفین سنگین مسئلہ بن گئی ، خدارا اِس دیرینہ مسئلے کو حل کریں ، لاوارث نعشوں کی تدفین کیلئے ملک کی مقتدر اور بااثر شخصیات آگے آئیں، روڈ ایکسیڈنٹ اور دیگر حادثات میں جاں بحق لاوارث افراد کی تدفین کیلئے زمین کی فراہمی اور چھیپا قبرستان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں،سربراہ چھیپا فاؤنڈیشن نے صدرمملکت ، وزیراعظم ،وزیراعلیٰ سندھ ، آرمی چیف ، کورکمانڈر کراچی ، پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت ، میڈیا مالکان اور صحافی برادری سے التجاکی اور کہا کہ اس دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے کئی برسوں سے فریاد کر رہا ہوں ،ہر دروازہ کھٹکھٹا چکا لیکن افسوس میری فریاد نہیں سنی گئی، میں بہت پریشان ہوں سمجھ نہیں آتا کیا کروں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے لاوارث نعشیں اُٹھانا نہیں چھوڑ سکتا،مخصو ص قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے تدفین کے کچھ عرصے بعد ورثا آجائیں اور قبر نہ ملے تو قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے،ارباب اقتدار و اختیارکراچی میں چھیپا قبرستان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے ،

    شدید گرمی، کراچی میں متعدد جانور ہلاک،تھر پارکر میں 25 مور چل بسے
    شہر قائد کراچی اور اندرون سندھ میں شدید گرمی سے جانور بھی متاثر ہوئے ہیں، کراچی میں متعدد جانور گرمی کی شدت کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تو تھر پارکر میں مور چل بسے،سیکرٹری اطلاعات ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شہر قائد کراچی میں شدید گرمی کی وجہ سے بھینس کالونی میں متعدد جانور مرگئے ہیں،گرمی اتنی زیادہ ہے کہ جانوروں کی ہلاکت میں اضافے کا امکان ہے،انکا کہنا تھاکہ جانوروں کو گرمی کی شدت سےبچانے کے لئے وٹامن سی اور گلو کوز دیا جا رہا ہے.

    دوسری جانب شدید گرمی کے وجہ سے سندھ کے علاقے تھر پارکر میں 25 مور ہلاک ہو گئے ہیں، ڈپٹی کنزرویٹر محکمۂ وائلڈ لائف میر اعجاز تالپور کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ سے موروں کی ہلاکتیں مٹھی، اسلام کوٹ اور چھاچھرو کے دیہی علاقوں میں ہوئی ہیں،گرمی کی وجہ سے متاثرہ موروں کو پولٹری سینٹر لایا گیا ،جن میں سے صرف دس کو بچایا گیا ہے،موروں کی حالت گرمی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے، جن علاقوں میں موروں کی حالت خراب ہے وہاں ٹیمیں بھیجی جا رہی ہیں،

    کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں میں اضافہ
    علاوہ ازیں شہر قائد کراچی میں گرمی کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دو دنوں میں 150 مریض صرف سول ہسپتال لائے گئے،آج ایک دن میں ابھی تک 40 مریض ہسپتال لائے گئے ہیں،ایڈیشنل ایم ایس سول اسپتال کے مطابق گرمی سے متاثرہ افراد میں نمکیات کی کمی پائی گئی جنہیں طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ہے،ہسپتال انتظامیہ نے شدید گرمی کی وجہ سے شہریوں کو زیادہ پانی پینے اور سخت گرمی میں غیر ضروری نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے

    شہر کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ہے, گرمی کی شدت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔دوسری طرف شہر قائد میں شدید حبس و گرمی میں بجلی کی گھنٹوں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہری شدید پریشانی اور اذیت سے دوچار ہیں۔

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

  • نوری آباد: انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

    نوری آباد: انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

    نوری آباد،باغی ٹی وی (اللہ وسایاپالاری) انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق
    جامشورو میں انڈس ہائی وے پر کھانوٹ کے قریب کوریجا موڑ پر کار، مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ جامشورو پولیس کے مطابق مانجھند جانے والی کار مسافر وین اور ٹرک سے ٹکرائی، کار اور مسافر وین مکمل تباہ ہوگئی، جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں خاتون کی شناخت مقدس کے نام سے ہوئی، ایدھی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی شناخت بھی ہوگئی ہے، جن میں نیاز علی اور اکرام شامل ہیں اور پولیس دیگر جاں بحق افراد کی شناخت کی کوششں کررہی ہے۔

    زخمیوں میں سید کرم علی، منیر لغاری، نیاز جونیجو اور اللہ ڈنو کوریجو سمیت دیگر شامل ہیں، حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 5 افراد کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • تین نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے

    تین نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے

    کراچی کے علاقے گڈاپ میں تین نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ہیں جبکہ گڈاپ کے تین نوجوان تالاب میں نہانے کیلئے گئے تھے مگر پھر زندہ واپس نہ آسکے ہیں اور ڈوبنے کے بعد مقامی لوگوں نے تینوں افراد کی لاشیں تالاب سے نکال لیں تھیں جس کے بعد تینوں لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں یوسف، وقاص اور اللہ بخش نامی نوجوان شامل ہیں ادھر نوجوانوں کے گھروں میں ان کی موت کی خبر پہنچنے کے بعد کہرام مچ گیا ہے اور ان کے اہل خانہ انتہائی رنجیدہ ہیں، تاہم خیال رہے کہ نوجوانوں کی لاشوں کے پوسٹمارٹم کے بعد ہی ان کی میتیں ان کے گھر پہنچائی جائیں گی.

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی دریائےسندھ خورہ خیل کے مقام پر ایک ہی گھر کے 4 افراد ڈوب گئے تھے جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن کیا گیا تھا جبکہ اٹک میں دریائے سندھ خورہ خیل کے مقام پر ایک ہی خاندان کے4 افراد نہاتے ہوئے ڈوبے تھے، ڈوبنے والوں میں 3 سگی بہنیں اورایک بھائی شامل تھے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف

    جبکہ ریسکیوحکام نے بتایا تھا کہ ڈوبنے والوں میں 22 سالہ، 20 سالہ اور 18 سالہ دختر شہزادہ خان اور 15 سالہ عامر خان شامل تھے اور تینوں سگے بہن بھائی ہیں، جو دریا پر سیر و تفریح کے لیے گئے تھے۔ جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ پانی گہرا ہونے کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات ہورہی ہیں، تاہم کل صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا۔

  • ایدھی صاحب نے انسانیت کی خدمت کا راستہ چُنا،وزیراعظم کا پیغام

    ایدھی صاحب نے انسانیت کی خدمت کا راستہ چُنا،وزیراعظم کا پیغام

    عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما اور بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی آج ساتویں برسی منائی جارہی ہے

    عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزاری ملک کے مختلف شہروں میں عبد الستار ایدھی کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جارہی ہے.ایدھی ہومز میں رہنے والے بچوں کا کہنا کہ رنگ ونسل،عقیدے اور مذہب سے بالاتر، انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد جیسے ان کے سروں سے باپ کا سایہ ہی اٹھ گیا ہو

    عبدالستار ایدھی کی ایمبولینس سروس آج نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروسز میں سے ایک ہے جو فلاحی کاموں کے لئے استعمال ہوتی ہے، ایدھی نے ہمیشہ یتیموں کی پرورش اور لاوارثوں کی کفالت کی،ایدھی کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا

    ایدھی صاحب نے انسانیت کی خدمت کا راستہ چُنا،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو اپنے مقصد کیلئے ایسی لگن اور سچائی سے کام کرتے ہیں کہ وہ اسکا مکمل استعارہ بن جاتے ہیں۔ عبدالستار ایدھی بھی ایسی ہی ایک عظیم شخصیت تھے جنہوں نے دنیا کے باقی تمام کاموں کو چھوڑ کر انسانیت کی خدمت کا راستہ چُنا اور اپنی تمام زندگی محنت، لگن اور فرض شناسی سے اس میں صرف کر دی۔ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ ہی ہیں جو کسی بھی معاشرے کی اخلاقی قدروں کی صحیح طور پر نمائندگی کرتے ہیں اور انسانیت کی خوبصورتی میں ہمارے اعتماد کو بحال کرتے ہیں۔ ایدھی صاحب کی ساتویں برسی پر ان کی بلندی درجات کیلئے دل سے دعا گو ہوں۔

    عبدالستار ایدھی ایک سوچ اور ایک راستہ ہیں،بلاول
    پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی برسی پر پیغام جاری کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے عبدالستار ایدھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت ہیش کیا ہے اور کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا استعارہ ہیں عبدالستار ایدھی ایک سوچ اور ایک راستہ ہیں ایدھی صاحب نے ثابت کیا، خلوص و خدمت سب سے زیادہ طاقتور اور لازوال ہوتے ہیں ایدھی صاحب نے ہمیں سکھایا کہ بہترین زندگی اپنے آپ کو ایک کاز کے لیے وقف کرنے کا نام ہے

    دوسروں کے بے لوث کام آنا ہمیشہ عبدالستار ایدھی سے سیکھا جائے گا ، عبدالعلیم خان
    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے عبدالستار ایدھی کی ساتویں برسی پر ٹوئٹ کی اور کہا کہ عبدالستار ایدھی انسانیت کے مسیحا اور خدمت کی زندہ اور روشن مثال ہیں دکھی اور بے سہارا لوگوں کی بلا تفریق خدمت نے ایدھی کو مستقل تحریک بنادیا لازوال خدمات اورمسلسل جدوجہد سے ایدھی آج بھی دلوں میں زندہ ہیں ایدھی خود چلے گئے لیکن اُن کے ادارے سے انسانیت کی خدمت جاری ہے دوسروں کے بے لوث کام آنا ہمیشہ عبدالستار ایدھی سے سیکھا جائے گا ہم سب کو ایدھی صاحب کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرنا چاہیے صرف پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں ایدھی کی خدمات نا قابل فراموش ہیں عبدالستار ایدھی کو ساتویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

    فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

  • کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، اورنج لائن بس سروس کا آغاز آج سے ہوگا

    کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، اورنج لائن بس سروس کا آغاز آج سے ہوگا

    کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، عبدالستار ایدھی بی آر ٹی اورنج لائن کا آغاز آج سے ہوگا۔اورنج لائن بس سروس بورڈ آفس ناظم آباد سے اورنگی ٹاؤن تک چلائی جائے گی۔ ابتدائی طور پر 12 بسوں سےآغازکیا جائے گا جبکہ بسوں کی مجموعی تعداد 40 ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق اورنج لائن بس کا کرایہ ابتدائی طور پر 20 سے 25 روپے رکھا جائے گا، سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے افتتاحی تقریب سادگی سے منعقد ہوگی۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کے مطابق کراچی والے آج سے جدید سفری سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ روزانہ ہزاروں شہری جدید پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرسکیں گے، سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹوکے ویژن پرعمل پیراہے۔

  • بلقیس ایدھی کی بسترِعلالت سے تصویرمنظرِعام پراورخاتون اول کے چرچے

    بلقیس ایدھی کی بسترِعلالت سے تصویرمنظرِعام پراورخاتون اول کے چرچے

    کراچی :بلقیس ایدھی کی بسترِعلالت سے تصویرمنظرِعام پراورخاتون اول کے چرچے:میڈیا کا نظرکرم اورمیڈیا کا بھرپورانداز سے اس انداز کو وائرل کرنا اہمیت اختیارکرگیا،اطلاعات کے مطابق خدمت خلق کے شعبہ میں پاکستان اور دنیا کی جانی مانی شخصیت عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کی بسترِ علالت سے تصویر پر احسن اقبال نے جلد صحتیابی کا پیغام جاری کیا ہے۔

    دوسری طرف اسی منظر کے حوالے سے ن لیگ کے احسن اقبال نے خاتون اول تہمینہ درانی کے ٹوئٹ کو شیئر کیا جس میں بلقیس ایدھی کو بیمار حالت میں بیڈ پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    تہمینہ درانی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج بلقیس اور میں اُن کے اسپتال کے کمرے میں زار و قطار رو رہے تھے، وہ ایدھی صاحب کے لیے رو رہی تھیں اور میں ان کے لیے رو رہی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ بہت بیمار ہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جب بلقیس ایدھی نے انہیں ‘خاتون اول‘ کہا تو وہ ایک دم سے ہڑ بڑا گئیں۔خاتونِ اول تہمینہ درانی نے شہباز شریف کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کیوں نہیں کی؟

    تہمینہ درانی نے کہا کہ درحقیقت کوئی ’خاتون اول‘ ’ایدھی کی بلقیس‘ کی عظمت کے برابر نہیں ہو سکتیں۔خاتون اول کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے بلقیس ایدھی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

    یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ خاتونِ اول کی انسان دوست عبدالستار ایدھی سے خاص رغبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے ایدھی کی خودنوشت اور سوانح حیات بھی تحریر کر رکھی ہے۔گزشتہ روز انہوں نے ایدھی کی قبر پر فاتحہ بھی پڑھی تھی۔