Baaghi TV

Tag: ایرانی تیل

  • امریکا نے ایرانی تیل ، حزب اللہ کے مالیاتی ادارے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

    امریکا نے ایرانی تیل ، حزب اللہ کے مالیاتی ادارے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

    امریکا نے ایرانی تیل کی خفیہ تجارت میں ملوث ایک کاروباری نیٹ ورک اور حزب اللہ کے زیر کنٹرول مالیاتی ادارے پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکی محکمہ خزانہ نے ان اقدامات کو ایران کی معیشت اور حزب اللہ کے مالی ڈھانچے پر دباؤ بڑھانے کی ایک نئی کوشش قرار دیا ہے۔محکمہ خزانہ کے بیان میں بتایا گیا کہ عراقی بزنس مین سلیم احمد سعید کی زیر انتظام کمپنیوں کا ایک نیٹ ورک کم از کم 2020 سے ایرانی تیل کو عراقی تیل ظاہر کر کے یا اس میں ملا کر اربوں ڈالر مالیت کا تیل خرید و فروخت کر رہا تھا۔

    امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ امریکا تہران کے مالی ذرائع کو نشانہ بناتے ہوئے ایسے تمام مالی وسائل تک ایران اور حزب اللہ کی رسائی روکنے کے لیے اپنا دباؤ جاری رکھے گا۔بیان کے مطابق، متعدد بحری جہازوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں جو ایرانی تیل کی خفیہ ترسیل، یعنی ایران کے مبینہ ’شیڈو فلیٹ‘ کا حصہ تھے۔

    ساتھ ہی، امریکا نے حزب اللہ کے مالیاتی ادارے ’القرض الحسن‘ سے وابستہ کئی اعلیٰ عہدیداروں اور ایک ادارے پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان پر لاکھوں ڈالر کی مشکوک مالی لین دین کا الزام ہے جس کا فائدہ بالآخر حزب اللہ کو پہنچا جبکہ ان کا اصل مقصد چھپایا گیا۔

    یہ پابندیاں امریکا کی اس مہم کا تسلسل ہیں جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں ایرانی اثرورسوخ اور عسکری گروہوں کی مالی مدد کو محدود کرنا ہے۔

    جاسوسی کے الزامات، ایران سے ایک ماہ میں 2 لاکھ 30 ہزار افغان ملک بدر

    پاکستانی ہیکرز کا اسرائیلی نیوز چینل پر سائبر حملہ، قومی ترانہ نشر کر دیا

    کراچی سمیت سندھ میں 5 جولائی تک ہلکی سے معتدل بارش کا امکان

    پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، میری پہچان کمیٹی

    پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، میری پہچان کمیٹی

  • گندم، کھاد، چینی کی اسمگلنگ میں سرکاری اہلکارملوث،رپورٹ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں جمع

    گندم، کھاد، چینی کی اسمگلنگ میں سرکاری اہلکارملوث،رپورٹ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں جمع

    اسلام آباد: چینی،کھاد اورگندم اسمگلنگ کی رپورٹ بھی وزیراعظم سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق چینی،کھاد اورگندم کی پاکستان سے اسمگلنگ کے بارے میں تفصیلات رپورٹ کا حصہ ہیں جبکہ گندم، کھاد، چینی کے اسمگلرز اور سرکاری اہلکاروں کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل کی گئی ہیں رپورٹ میں گندم کی اسمگلنگ میں ملوث 592 ذخیرہ اندوزں کی نشاندہی کی گئی ہے جب کہ گندم کی اسمگلنگ میں 26 اسمگلرز شامل ہیں۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ سال آئی بی نے 417 رپورٹس متعلقہ محکموں کو بجھوائی، حساس ادارے کی نشاندہی پر90147 میٹرک ٹن ذخیرہ شدہ اور اسمگل ہونے والی گندم قبضےمیں لی گئی، رپورٹ میں اسمگلرزکی مدد کرنے والے 259 اہلکاروں کی نشاندہی کی گئی ہے، صوبائی حکومتوں میں تعینات اہلکار اسمگلرز، ذخیرہ اندوزں کی مدد فراہم کرتے ہیں پنجاب میں272، سندھ میں244 اورکے پی میں56 سرکاری اہلکار اسمگلرز کے مددگار ہیں جب کہ بلوچستان میں 15 اور اسلام آباد میں 5 اہلکار اسمگلرزکےساتھی ہیں۔

    چوری کے پیسوں پر 2 نوجوانوں کے قتل کیس کا ڈراپ سین

    مسلم ‏ن لیگ کے سینیٹر رانا مقبول احمد انتقال کرگئے

    سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد وفاقی کابینہ میں شامل

    واضح رہے کہ اس سے قبل حساس ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ایرانی تیل کے کاروبار میں 29 سیاستدان بھی ملوث ہیں۔

    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    چوری کے پیسوں پر 2 نوجوانوں کے قتل کیس کا ڈراپ سین

    سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد وفاقی کابینہ میں شامل

  • ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    حساس ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایرانی تیل کے کاروبار میں 29 سیاستدان بھی ملوث ہیں،حساس ادارے نے اسمگلنگ پر رپورٹ وزیر اعظم ہاؤس میں جمع کروا دی ہے

    باغی ٹی وی : سول حساس ادارے کی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ تیل کی اسمگلنگ سے ہونے والی آمدنی دہشتگرد بھی استعمال کرتے ہیں ایران سے پاکستان کو سالانہ 2 ارب 81 کروڑ لیٹر سے زیادہ تیل اسمگل ہوتا ہے، ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے باعث پاکستان کو سالانہ 60 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو رہا ہے۔

    سول حساس ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 995 پمپ ایرانی تیل کی فروخت کا کاروبار کرتے ہیں، ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں 90 سرکاری حکام بھی ملوث ہیں اور 29 سیاستدان ایرانی تیل کی اسمگلنگ کا کاروبار کر رہے ہیں۔

    منشیات کے خلاف پاک فوج و دیگر اداروں کا مشترکہ آپریشن

    رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حوالہ ہنڈی ڈیلر 205 پنجاب میں ہیں، کے پی میں 183 اور سندھ میں 176 ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں، بلوچستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 37 ڈیلر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہیں، جب کہ وفاقی دارالحکومت میں 17 ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں۔

    رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ پکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی گاڑیاں بھی ایرانی تیل کی ٹرانسپورٹیشن میں ملوث ہوتی ہیں، ایران سے تیل ایرانی گاڑیوں میں اسمگل ہو کر پاکستان آتا ہے، تیل اسمگل کرنے والی ایرانی گاڑیوں کو زم یاد کہا جاتا ہے۔

    حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ممالک میں مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    خیال رہے کہ نگران وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ڈالرز اور دیگر اشیا کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔

  • امریکا کا ایرانی تیل سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان

    امریکا کا ایرانی تیل سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان

    امریکا نے ایرانی تیل سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بائیڈن انتظامیہ نے تہران کے ساتھ یہ اقدام 2015 میں طے شدہ مگر اب متروک جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے دوحہ میں دونوں ملکوں کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے حالیہ دور کے بعد کیا ہے۔ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی رابرٹ میلی نے اس بات چیت کو’’ضائع شدہ موقع‘‘قراردیا ہے۔

    ایران چند ہفتوں میں جوہری بم بنا سکتا ہے،امریکی ایلچی

    بدھ کے روز سامنے آنے والے نئے اقدامات میں "افراد اور اداروں کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک” نے خلیج میں قائم فرنٹ کمپنیوں کا استعمال کیا ہے اورایرانی کمپنیوں کی ایران سے کروڑوں ڈالرمالیت کی پِٹرولیم اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی مشرقی ایشیا کوترسیل اور فروخت کو آسان بنایا ہے۔

    یہ پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب امریکی اور ایرانی سفارت کاروں نے قطر میں جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن (JCPOA) کو بحال کرنے کی کوشش کرنے کے لیے بالواسطہ بات چیت کا ایک دور کیا تھا، یہ کثیر جہتی معاہدہ تھا جس میں ایران کے خلاف پابندیاں ہٹانے کے بدلے میں اپنے جوہری پروگرام کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    محکمہ خزانہ کے انڈرسیکریٹری برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس برائن نیلسن نے کہا کہ امریکا پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے پُرعزم ہے جو مشترکہ جامع ایکشن پلان کی تعمیل میں باہمی واپسی کا خواہاں ہے، ہم ایرانی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکلز کی فروخت پر پابندیوں کے نفاذ کے لیے اپنے تمام حکام کا استعمال جاری رکھیں گے-

    برٹش ایئرویز نے اکتوبر تک کی اپنی مزید 10,300 پروازیں منسوخ کر دیں

    امریکا کی ان نئی پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد اور اداروں میں ایران میں قائم جَم پیٹروکیمیکل کمپنی بھی شامل ہے اس پرمحکمہ خزانہ نے پورے مشرقی ایشیا ایران، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ میں مقیم متعدد افراد اور کام کرنے والی کمپنیوں کو کروڑوں ڈالرمالیت کی پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کرنے کا الزام عاید کیا ہے نیزان مصنو عات کو چین بھیجنے کے لیے ایران کی پیٹروکیمیکل کمرشل کمپنی کو پہلے فروخت کیا گیا تھا-

    پابندیوں سے امریکہ میں کمپنیوں کے اثاثے منجمد ہو جائیں گے، انہیں امریکی مالیاتی نظام سے کاٹ دیا جائے گا اور امریکیوں کو ان کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک دیا جائے گا۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کے روز ایران، ویتنام اور سنگاپور میں مقیم اداروں کے خلاف اپنی ایران سے متعلق پابندیاں بھی جاری کیں۔

    یوگنڈا میں 120 کھرب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت:سونا نکالنے کا ٹھیکہ چین…

    سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ "امریکہ بامقصد سفارت کاری کے راستے پر گامزن رہا ہے تاکہ مشترکہ جامع منصوبہ بندی (JCPOA) کے مکمل نفاذ کی طرف باہمی واپسی حاصل کی جا سکے۔”

    بلنکن نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کی کوشش میں ’’مخلص اورثابت قدم‘‘رہا ہے مگر اس کا اسی انداز میں جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔اس (مفاہمتی)کوشش کے نتیجے میں دونوں فریق 2015 کے جوہری معاہدے کی مکمل تعمیل میں واپس آئیں گے۔

    انہوں نے ایران پریہ بھی الزام عاید کیا کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا ہےایران کے طرزِعمل میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے ہم ایران سے پِٹرولیم اور اس کی مصنوعات اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات کوپابندیوں کے ذریعے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

    چین کا افغانستان کے لیے سرمایہ کاری اور تجارت کے منصوبوں کا باضابطہ اعلان

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں معاہدے سے دستبرداری اختیار کی اور ایران کے خلاف پابندیوں کی "زیادہ سے زیادہ دباؤ” مہم کا آغاز کیا۔ بدلے میں، ایرانی حکومت نے اپنے جوہری پروگرام کو JCPOA کی مقرر کردہ حدود سے آگے بڑھانا شروع کر دیا۔

    صدر جو بائیڈن اور ان کے اعلیٰ معاونین کا کہنا ہے کہ وہ باہمی تعمیل کے ذریعے معاہدے کو بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں، لیکن انھوں نے ٹرمپ کی پابندیوں کو نافذ کرنا جاری رکھا ہے اور اپنی درجنوں پابندیاں شامل کی ہیں۔

    جیسا کہ بائیڈن اگلے ہفتے اسرائیل اور سعودی عرب کا دورہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، ایران کے معاہدے کو بحال کرنے کے امکانات معدوم ہو رہے ہیں، امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ معاہدے کو بچانے کا راستہ بند ہو رہا ہے کیونکہ تہران ناقابل واپسی ایٹمی مہارت حاصل کر رہا ہے۔

    گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو عالمی تعاون اور ترقی کا نیا دروازہ کھولےگا:چین

    اپریل 2021 میں شروع ہونے والے ویانا میں مذاکرات کے کئی دور JCPOA میں واپسی کو محفوظ بنانے میں ناکام رہے۔ گزشتہ ہفتے قطر میں دوبارہ شروع ہونے تک مذاکرات مہینوں سے جاری تھے تہران نے اب تک کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کے لیے واشنگٹن کی جانب سے پابندیاں ہٹانے سے انکار کا الزام لگایا ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے منگل کے روز یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کے ساتھ فون کال کے بعد ٹویٹر پر لکھا کہ معاہدہ صرف باہمی افہام و تفہیم اور مفادات کی بنیاد پر ممکن ہے،ہم ایک مضبوط اور پائیدار معاہدے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ امریکہ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ معاہدہ چاہتا ہے یا اپنے یکطرفہ مطالبات پر قائم رہنے پر اصرار کرتا ہے۔

    امریکی گلوکارہ ریحانہ دنیا کی پہلی ارب پتی امیر ترین خاتون