Baaghi TV

Tag: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

  • امریکی حملوں کے باوجود افزودہ یورینیم کا ذخیرہ محفوظ ہے،ایرانی مشیر

    امریکی حملوں کے باوجود افزودہ یورینیم کا ذخیرہ محفوظ ہے،ایرانی مشیر

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے باوجود ایران کے پاس افزودہ یورینیم کا ذخیرہ برقرار ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق علی شمخانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر ایران کی جوہری تنصیبات تباہ بھی ہو جائیں، تب بھی کھیل ختم نہیں ہوتا، کیونکہ افزودہ مواد، مقامی معلومات اور سیاسی ارادہ باقی رہتا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’سیاسی اور عملی پہل اب اس فریق کے پاس ہے جو ہوشیاری سے کام لے گا اور اندھے حملوں سے گریز کرے گا۔‘‘

    واضح رہے کہ علی شمخانی کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی حملوں کے بعد ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے، تاہم ایران کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ جوہری صلاحیت محفوظ ہے۔

    روس، چین اور پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش

    برٹش ایئرویز کا قطر اور یو اے ای کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

    تہران میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج، صدر مسعود پزشکیان کی شرکت

    فردو جوہری مرکز، زیرزمین نقصان کا اندازہ ممکن نہیں: آئی اے ای اے

  • وزیراعظم  کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

    وزیراعظم کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دو روزہ دورۂ ایران کے دوران آج تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء محسن رضا نقوی اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے سپریم لیڈر کے لیے گہرے احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم دنیا کی ممتاز شخصیت ہیں اور امت مسلمہ ان کی رہنمائی کی طرف دیکھتی ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور بھارتی جارحانہ عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے ایران کی قیادت کی بروقت حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔وزیراعظم نے ایرانی قیادت کی امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات میں دور اندیشی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری معاہدہ طے پائے گا، جس سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔

    سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں پیش کیں۔وزیراعظم نے سپریم لیڈر کی علامہ اقبال سے عقیدت اور ان کے افکار سے وابستگی کو سراہتے ہوئے انہیں جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

    واضح رہے کہ یہ ملاقات پاک-ایران تعلقات کو ایک نئی جہت دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔