Baaghi TV

Tag: ایرول مسک

  • ایرول مسک کا   بارک اوباما کی اہلیہ  سے متعلق حیران کن انکشاف

    ایرول مسک کا بارک اوباما کی اہلیہ سے متعلق حیران کن انکشاف

    نیویارک: معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی و امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما خاتون نہیں مرد ہیں-

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے حال ہی میں جوشوا روبن کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی گفتگو کے دوران امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی اہلیہ کی جنس کے حوالے سے عجیب و غریب دعویٰ کیا ہے ایرول مسک نے کہا کہ امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما خاتون نہیں مرد ہیں، بارک اوباما عجیب شخص ہیں جنہوں نے ایک آدمی سے شادی کی۔

    ایرول مسک نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ بارک اوباما ایک عجیب آدمی ہیں جس کی شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی ہے جو عورت کا لباس پہنتا ہے، ایرول مسک کی اس بات پر انٹرویو لینے والے میزبان نے بھی حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

    سیکورٹی فورسز کا آپریشن،15 خارجی جہنم واصل، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید

    علاوہ ازیں ایرول مسک نے انٹرویو کے دوران اپنے بیٹے ایلون مسک کے لیے کہا کہ وہ اچھا باپ نہیں ہےایلون مسک اپنے بچوں کی زندگیوں سے زیادہ تر غائب رہے ہیں، اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کا پہلا بچہ جو 10 ماہ کی عمر میں انتقال کر گیا تھا، اس نے بھی ایک آیا کی دیکھ بھال کے دوران ہی دم توڑا،جو میں کہہ رہا ہوں اگر ایلون مسک یہ سب سنے تو وہ مجھے گولی مار دے یا کچھ اور کرے لیکن بہرحال میرے خیال میں یہ ٹھیک نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت امیر تھے، ان کی بہت زیادہ نوکرانیاں تھیں، ایک ہی عورت سے اس کے پانچ بچے ہوئے، پانچ بیٹے سب نوکرانیوں کے دیکھ بھال میں بڑے ہوئے، ہر ایک کی اپنی الگ آیا تھی۔

    ٹرمپ کی روئٹرز، پولیٹیکو، نیویارک ٹائمز سمیت دیگر اداروں کو لاکھوں ڈالر واپس کرنے کا مطالبہ

    ایلون مسک کے تین مختلف خواتین سے 12 بچے ہیں، سابق بیوی کینیڈا کی لکھاری جسٹن ولسن کے ساتھ ان کا پہلا بچہ پیدا ہوا جو پیدائش کے 10 ماہ بعد انتقال کر گیا، اس کے بعد جوڑے کے ایک دفعہ جڑواں اور ایک بار ایک ساتھ تین بچے ہوئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرول مسک ایسے مضحکہ خیز دعوے کرنے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔

    ٹی ٹی پی کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کے مجرموں کو 5، 5 سال قید کی سزا

    واضح رہے کہ بارک اوباما اور مشیل اوباما کی ملاقات 1989ء میں ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں نے 1992ء میں شادی کر لی تھی بارک اوباما اور مشیل اوباما کی 2 بیٹیاں بھی ہیں جنکی عمر 23 اور 26 سال ہےبارک اوباما 2009 سے 2017 تک امریکا کے صدر رہے ہیں۔

  • میرے بیٹے ایلون مسک کو قتل کیا جا سکتا ہے،ایرول مسک

    میرے بیٹے ایلون مسک کو قتل کیا جا سکتا ہے،ایرول مسک

    معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو سیاسی شخصیات کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد والد ایرول مسک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو قتل کیا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے ایک رپورٹ کے بعد اپنے بیٹے کی حفاظت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں حکومتی فیصلوں پر ایلون مسک کے اثر و رسوخ کو اجاگر کیا گیا ہےدی یو ایس سن کی رپورٹ کے مطابق ایرول مسک نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے ارب پتی بیٹے کو قتل کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    77 سالہ ایرول مسک نے دی نیویارکر کے ایک حالیہ مضمون پر تنقید کرتے ہوئے اسے "ہٹ جاب” قرار دیا۔ اس مضمون میں حکومتی فیصلوں پر دنیا کے امیر ترین شخص کے اثر و رسوخ کا جائزہ لیا گیااس آرٹیکل میں روس یوکرین تنازعے میں اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سیٹلائٹس کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

    ایشیا کپ:تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی، …

    پینٹاگون کے حکام نےایلون مسک کو ایک "غیر منتخب اہلکار” سے تشبیہ دی اور ولادیمیر پیوٹن کے بارے میں ان کے موقف پر تشویش کا اظہار کیا۔ رپورٹ میں یوکرین کے تنازعے میں اسپیس ایکس کے سٹار لنک سیٹلائٹس کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

    ایرول مسک نے اپنے بیٹے کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو تسلیم کرتے ہوئے، ایلون کی حفاظت کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا، اس کے ارد گرد زیادہ توجہ اور جانچ پڑتال کے پیش نظر ایلون مسک اس سے قبل عوامی طور پر اپنے والد کو "خوفناک انسان” کہہ چکے ہیں۔

    جولائی 2023 میں پاکستان کا قرض 907 ارب روپے بڑھا،اسٹیٹ بینک

    امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایلون مسک کے گزشتہ سال ٹوئٹر خریدنے کے بعد غیر ملکی ممالک کے ساتھ روابط دیکھنے کے لائق ہیں جب ایرول مسک سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں خدشہ ہے کہ ایسے حالات میں حکومت ایلون کو قتل بھی کر سکتی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ’جی ہاں۔