Baaghi TV

Tag: ایس آئی ایف سی

  • ریلوے نے مزید 620بوگیوں کی پاکستان  میں تیاری  شروع کر دی

    ریلوے نے مزید 620بوگیوں کی پاکستان میں تیاری شروع کر دی

    پاکستان ریلوے نے 200 بوگیوں کی کامیاب فراہمی کے بعد مزید 620 بوگیوں کی مقامی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے درآمدات پر انحصار کم کرنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافے کے لیے چینی کمپنی کے تعاون سے جدید مال بردار بوگیوں کی تیاری کا آغاز کیا گیا ہے۔ منصوبے کے ذریعے 450 نئی ملازمتوں کی فراہمی ہوگی، یہ نوجوان ٹیکنیشنز کی تربیت کے لیے اہم اقدام ہے۔چینی سرمایہ کاری کی بدولت لاہور میں 115 فلیٹ بوگیوں کی اسمبلنگ مکمل کر لی گئی جن کی اپریل میں تعیناتی متوقع ہے۔ رسالپور میں تیار شدہ 115 جدید بوگیوں کی کراچی پورٹ پر تعیناتی مال برداری کی صلاحیت میں اضافے کا باعث ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی سرمایہ کاری کے ذریعے ملکی معیشت اقتصادی خودمختاری کی جانب گامزن ہے۔

    سینئر وزیر پنجاب کو مریم اورنگزیب کو مزیدوزارتیں دے دی گئیں

  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سعودی وفد کا کامیاب دورہ پاکستان

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سعودی وفد کا کامیاب دورہ پاکستان

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سعودی وزارت سرمایہ کاری کے وفد کا تیسرا دورہ پاکستان ہوا ہے

    ایس آئی ایف سی کی مسلسل کوششوں کے باعث سعودی وزارت سرمایہ کاری کے وفد کا تیسرا دورہ پاکستان 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شروع ہوا،سعودی وزارت سرمایہ کاری کے وفود اپریل اور مئی کے مہینوں میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جن کے کافی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں،سعودی وزارت سرمایہ کاری کے گزشتہ دو دوروں میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کے بعد بہت سے منصوبوں پر کام کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کا اظہار کیا گیا،حالیہ وفد سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری عزت مآب خالدالفالح کی زیر قیادت اپنے تین روزہ دورے پر 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچا،10 اکتوبر کی صبح وفد کی ملاقاتیں حکومتی نمائندوں، اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ہوئیں جن میں پچھلے دورے کے دوران متفکہ منصوبوں پر معاہدوں کو حتمی شکل دی گئی اور نئے منصوبوں کی نشان دہی کی گئی ، موجودہ دورے میں متعدد ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے جن کے تحت آئی ٹی، زراعت، اور انجنئیرنگ کے ساٹھ ساتھ دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاۓ گی، دورے کے آخری روز دونوں ملکوں کے حکام کی وزارتی گول میز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں باہمی صلاحیات کو بروئے کار لا کر معیشت کو فروغ دینے کے لئے عزم کا اعادہ کیا گیا اور معاشی تعاون کو دیگر شعبوں تک پھیلانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا،سعودی عرب پاکستان کی معیشت کی بحالی میں اہم فریق کی حیثیت کا حامل ہے اور حالیہ دورہ سعودی عرب کے پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیات پر اعتماد کا مظہر ہے،گزشتہ دورے میں جن منصوبوں پر اتفاق قائم ہوا تھا انہیں اس دورے کے دوران حتمی شکل دی گئی اور نئے منصوبوں پر بھی بات کی گئی ،حال میں مشرق وسطیٰ سمیت ایشیائی اور یورپی ممالک کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا بڑھتا ہوا رجحان اس بات کی دلیل ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی معاشی صورتحال مستحکم ہو رہی ہے ،ایس آئی ایف سی کی ایک سال سے زائد کی مسلسل کوششیں رنگ لا رہی ہیں اور ملکی معیشت میں بتدریج استحکام آ رہا ہے

    دورے کو زیادہ سے زیادہ سود مند بنائیں گے،سعودی وزیر سرمایہ کاری

    سعودی حکومت کا تعاون تاریخی، ملکی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے: عبدالعلیم خان

    سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری کا پاکستان کے ساتھ 27 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سعودی وزارت سرمایہ کاری کے وفد کا تیسرا دورہ پاکستان

    سرمایہ کاروں کے لیے ریڈ کارپٹ بچھائیں گے۔مصدق ملک

    پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کےلیے پرعزم ہیں،سعودی وزیر سرمایہ کاری

    آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات

    سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا: 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کی توقعات

    سعودی عرب کا قومی دن،پاکستانی قیادت کی مبارکباد،پیغامات

  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سعودی وزارت سرمایہ کاری کے وفد کا تیسرا دورہ پاکستان

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سعودی وزارت سرمایہ کاری کے وفد کا تیسرا دورہ پاکستان

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سعودی وزارت سرمایہ کاری کے وفد کا تیسرا دورہ پاکستان

    ایس آئی ایف سی کی مسلسل کوششوں کے باعث سعودی وزارت سرمایہ کاری کے وفد کا تیسرا دورہ پاکستان آج سے اسلام آباد میں شروع ہو چکا ہے،یہ وفد سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری عزت مآب خالدالفالح کی زیر قیادت اپنے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچا،سعودی وزارت سرمایہ کاری کے وفود اپریل اور مئی کے مہینوں میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جن کے کافی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ، سعودی وزارت سرمایہ کاری کے گزشتہ دو دوروں میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کے بعد بہت سے منصوبوں پر کام کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کا اظہار کیا گیا،سعودی عرب پاکستان کی معیشت کی بحالی میں اہم فریق کی حیثیت کا حامل ہے اور حالیہ دورہ سعودی عرب کے پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیات پر اعتماد کا مظہر ہے،توقع ہے کہ جن منصوبوں پر گزشتہ دورے میں اتفاق قائم ہوا تھا انہیں اس دورے کے دوران حتمی شکل دی جائے گی اور نئے منصوبوں پر بھی بات کی جائے گی ،حال میں مشرق وسطیٰ سمیت ایشیائی اور یورپی ممالک کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا بڑھتا ہوا رجحان اس بات کی دلیل ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی معاشی صورتحال مستحکم ہو رہی ہے ،ایس آئی ایف سی کی ایک سال سے زائد کی مسلسل کوششیں رنگ لا رہی ہیں اور ملکی معیشت میں بتدریج استحکام آ رہا

    سرمایہ کاروں کے لیے ریڈ کارپٹ بچھائیں گے۔مصدق ملک

    پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کےلیے پرعزم ہیں،سعودی وزیر سرمایہ کاری

    آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات

    سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا: 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کی توقعات

    سعودی عرب کا قومی دن،پاکستانی قیادت کی مبارکباد،پیغامات

  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے ایس آئی ایف سی سے متعلق یقین دہانی کرائی،عطا اللہ

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی سے متعلق یقین دہانی کرائی،عطا اللہ

    اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی نے ریاستی اداروں کی نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ساڑھے چھ گھنٹے جاری رہا، جس میں آرمی چیف، وفاقی کابینہ، صوبا ئی وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام نے شرکت کی وزراء نے ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر جامع پیشرفت حاصل کی اور مستقبل میں طے شدہ سنگ میلوں کو پورا کرنے کے منصوبے پیش کیے۔

    کمیٹی نے اب تک کی مجموعی پیشرفت پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کے کردار کو سراہا،کمیٹی نے ملک کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے فراہم کی جانے والی سہو لیا ت کو بھی سراہا۔

    رواں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

    آرمی چیف نے ملک کی معاشی خوشحالی اور عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود کے لیے حکومتی اقدامات میں قدم سے قدم ملانے کے لیے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی کرائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج ایس آئی ایف سی کے اجلاس سے اتحاد کا پیغام گیا ہے، ایس آئی ایف سی پر سب کو اعتماد ہےایس آئی ایف سی کے فورم پر سب متحد ہیں،اجلاس میں شرکت پر تمام وزرائے اعلیٰ کے مشکو ر ہیں، ایس آئی ایف سی فورم کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم 6 گھنٹے ساتھ بیٹھے، علی امین گنڈا پور سے بہت خوش گوار ماحول میں گپ شپ ہوئی، آج کا اجلاس اچھے ماحول میں ہوا، آج کی میٹنگ سے پیغام گیا کہ وفاق اور اکائیوں میں اتحاد ہے۔

    ایس آئی ایف سی پر سب کو اعتماد ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی سے متعلق یقین دہانی کرائی اور ایس آئی ایف سی کی اہمیت کو مانا، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ ایس آئی ایف سی سے باہر نہیں، ایس آئی ایف سی کے اندر سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے چھ ڈیسک بنائے جائیں گے، وزیر ایس آئی ایف سی ملکی معیشت کی لائف لائن ہے۔

    صحافیوں کی انٹرنیشنل تنظیم نے بھی پنجاب ہتک عزت قانون کی مخالفت کردی

    ان کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ میں یو اے ای سے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری سے متعلق بات ہوئی، معیشت کے اشارے مثبت سے مثبت ترین ہوتے جا رہےہیں، وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ ہماری توجہ امداد پر نہیں سرمایہ کاری پر ہوگی، یو اے ای سے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں آرمی چیف کی بڑی کاوش ہے۔

    ایس آئی ایف سی اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیزوں کو بہتر کرکے پیش کیا گیا ہم تو پہلے ہی کہتے صوبے کی وسائل پاکستان کیلئےخرچ ہورہے ہیں ہمارے وسائل استعمال ہورہےلیکن ہمیں ہمارا حق ملنا چاہیےاجلاس میں صوبے کی نمائندگی کرنے کیلئے شرکت کی، فاٹا میں ٹیکس کا معاملہ بھی تھا اس ٹیکس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے واجبات ہیں صوبے کی عوام کو ریلیف دینا ہے اگر ہمارے واجبات ادا نہیں کئے گئے تو پھر زیادتی ہوگی آئین میں بجٹ پیش کرنے میں منع نہیں کیا گیامیری عوام میرے ٹیکسز سے میں اپنے طریقے سے ٹیکس لگائیں گے نوجوانوں کو روزگار دیں گے بجٹ بہترین پیش کیا ہے عوام کا حق بنتا تھا ہم نے ریلیف دیا ہے مجھے پہلے نہیں بلایا گیا تھا وہ زیادتی تھی مائننگ کمپنی بنا لی ہے۔

    خان صاحب کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں نہیں …

    اُن کا کہنا تھا کہ اگر ایس آئی ایف سی میں نہ بلاتے تو مجھے فرق نہیں پڑنا تھا ہمارے پاس ویژن بھی اور کام کرنا بھی جانتے ہیں سابق فاٹا میں کافی مسائل آرہے ہیں افغانستان سے تجارت بند ہونے سے پاکستان کی معیشت کو نقصان ہورہا بانی پی ٹی آئی کا معاملہ نمبر ون پر ہے اس معاملے پر بات چیت الگ سے شروع ہے ایس آئی ایف سی کا ایجنڈا الگ تھا،پنجاب حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں ہے، اس کے لوگ اپنی حکومت کو بدنام کر رہے ہیں، پنجاب حکومت ایسے کام نہ کرے جو اس کے دائرہ اختیار میں نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے دو بار علیک سلیک ہوئی ہے عمران خان کا معاملہ پہلے نمبر پر ہے، اس معاملے پر بات چیت الگ سے شروع ہے، جب ویسے ہی بات کرنے کا موقع مل رہا ہے تو ایسی جگہ پر بات کرنے کی ضرورت نہیں جہاں نہ ماحول نہ تھا، نہ موقع تھا اور دیگر لوگ بھی موجود تھے بانی چیئرمین پاکستان کیلئے بات چیت کرنے تو تیار ہیں علی امین گنڈا پور بہت جلد بہتر رزلٹ ملیں گے پنجاب حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں یہ کام ہم بھی کرسکتے ہیں۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت نے ملکی سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا، وقت کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی اہمیت نے ناقدین کے منہ پر تالا لگادیا اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے بارے میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی اور غیر ملکی سرمایہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ

    انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، یو اے ای قیادت نے دس ارب ڈالر پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مختص کیے ہیں ہم نے کشکول توڑ دیا، اب تجارتی و معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایس آئی ایف سی کو لے کر چل رہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ چاروں صوبے ایس آئی ایف سی پر اعتماد کرتے ہیں سعودی عرب اور یو اے ای یکسو ہیں کہ تمام سرمایہ کاری ایف آئی سی ایف کے ذریعے ہی ہوگی، ایف بی آر کی ڈیجیٹیلائزیشن کے لیے غیر ملکی فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں، ایس آئی ایف سی کے حوالے سے فوجی اور سول افسران مل کر کام کررہے ہیں، جرمن سرمایہ کاروں نے بھی ایس آئی ایف سی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم بہت جلد اپنے اہداف کو حاصل کرلیں گے ہمارا دورہ سعودی عرب اور یو اے ای کامیاب رہا ہے، عسکری قیادت نے ملکی سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا، وقت کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی اہمیت نے ناقدین کے منہ پر تالا لگادیا، تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں۔

    سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار …

    وزیراعظم نے کہا کہ امارات اور سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، اب ہماری طرف سے تیاری ہونی ہے، وقت قریب ہے پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔ انہوں نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی میں کہہ دیا کہ ہم کشکول توڑ رہے ہیں، جس کے بعد انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ بتائیں ہم کتنی سرمایہ کاری کریں اور پھر دس بلین کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی، سب سے درخواست ہے کہ ایک قوم بن جائیں، دن رات محنت کر کے خون پسینہ بہائیں، صوبوں اور وفاق کو ملکر چلنا اور روکھی سوکھی اکھٹے کھانی ہے، متحد ہونے کے علاوہ کوئی جادو ٹونہ کام نہیں دے سکتا،اجلاس میں دوست ممالک کی سرمایہ کاری پر رپورٹ پیش کی گئی اور داخلی سیکیورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اینٹی اسمگلنگ کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

  • ترقی کیلیے کوئی جادوٹونہ نہیں، وفاق،صوبوں کو ملکر چلنا ہو گا، وزیراعظم

    ترقی کیلیے کوئی جادوٹونہ نہیں، وفاق،صوبوں کو ملکر چلنا ہو گا، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا.

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر توانائی اویس لغاری،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں وزراء اعلیٰ نے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری فروغ کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا، شرکاء نے ایپکس کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عمل درآمد پر اظہار اطمینان کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ صر ف برادر ممالک بلکہ بین الاقوامی طور پر بھی ایس آئی ایف سی پر بھی اعتماد کیا جا رہا ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ نہیں،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار اہم ہے،متحدہ عرب امارت کا دورہ کامیاب رہا، تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں،عسکری قیادت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا، ایس آئی ایف سی میں سب ملکر متحد ٹیم کی طرح محنت کر رہے ہیں،خوشی ہوئی کہ دوست ممالک نے ایس آئی ایف سی پر اعتماد کا اظہار کیا، 2022-23میں ایس آئی ایف سی بنی تو خدشات کا اظہار کیا جاتا تھا،وقت کیساتھ ایس آئی ایف سی کی افادیت نے ناقدین کی زبانوں پر تالہ لگا دیا،آج ایس آئی ایف سی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کر رہا ہے،کے پی سمیت تمام صوبے ایس آئی ایف سی پر اعتماد کرتے ہیں،جرمن وفد نے پاکستان میں ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کا کہا،آج عہد کریں ہم اپنے اہداف حاصل کر لیں گے، ایف بی آر کی100فیصد ڈیجیٹائزیشن کیلئے ٹیم ہائر کر لی ہے،سعودی عرب ہر طرح سے پاکستانی کی مدد کیلئے تیار ہے. حقیقت یہ ہے کروڑوں نہیں اربوں کے خزانے پاکستان میں دفن ہیں،

    تمام صوبوں اور وفاق کو مل چلنا ہے جو روکھی سوکھی ہے وہ مل کرکھانی ہے،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ممالک کے وفود سے ملاقاتیں بھی ہوئیں ،ایس آئی ایف سی کا نام ان کو زبانی یاد تھا،ایس آئی ایف سی صرف افواج پاکستان کے افسران کا نام نہیں ، صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا بھی شامل ہیں، ترقی کا راستہ کانٹوں سے گزر کر جاتا ہے اسکے لیے کوئی جادو ٹونہ کام نہیں دیگا۔ تمام صوبوں اور وفاق کو مل چلنا ہے جو روکھی سوکھی ہے وہ مل کرکھانی ہے۔ اگر ایک روٹی ہے تو چاروں بھائیوں نے مل بانٹ کر کھانی ہے جب چار روٹیاں ہوجائینگی تو سب ایک ایک کھاسکیں گے،جب میں نے ابوظہبی میں کہا کہ آج ہم کشکول توڑ رہےہیں تو یقینا اسکی گونج انکےمحل میں پہنچی ہوگی۔جب میں صدر متحدہ عرب امارات سے ملنے پہنچا تو انہوں نے فوری کہا وزیراعظم بتائیں ہم کتنی سرمایہ کاری پاکستان میں کریں اور فوری دس ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

    ہمارے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، بشکیک میں پھنسے طلبا کے والدین کی دہائی

    اسلام آباد میں کرغزستان سفارتخانے کے باہر احتجاج،طلبا کو تحفظ کا مطالبہ

    طلبا ہمارے بچے،وزیراعظم کو مصروفیات ترک کر کے بشکیک جانا چاہئے،مبشر لقمان

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

  • اپیکس کمیٹی  اجلاس  میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا کو ومدعونہ کرنے پر پی ٹی آئی  کی شدید مذمت

    اپیکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا کو ومدعونہ کرنے پر پی ٹی آئی کی شدید مذمت

    ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کے 10واں اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکومدعونہ کرنے پر پی ٹی آئی نے مذمت کی ہے-

    پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نہ بلان ے پر شدید الفاظ میں مذمت کی، مشیرخزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکومدعونہیں کیاگیا لیکن باقی تمام وزرائےاعلیٰ کودعوت دی گئی ہے ، اپیکس کمیٹی میں وزیراعلیٰ کونہ بلانافیڈریشن اصولوں کے خلاف ہے.

    دوسری جانب بیرسٹرسیف نے کہا کہ شہبازشریف کی حکومت کاکےپی سےتعصب انتہا کوپہنچ گیا ہے، ایس آئی ایف سی اجلاس میں کےپی کےسواتمام وزرائےاعلیٰ مدعوہیں 25مئی کواجلاس میں وزیراعلیٰ کےپی کومدعو ہی نہیں کیاگیاوزیراعلیٰ کی غیرموجودگی میں خیبر پختو نخواصوبےکافیصلہ قبول نہیں ہے، خیبرپختونخواحکومت متعصبانہ اقدام کی شدیدمذمت کرتی ہے ،صوبے کے وسائل پر پہلا حق کے پی کےعوام کاہے لیکن موجودحکومت ملک کوصوبائیت کی طرف دھکیل رہےہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ایس آئی ایف سی کا اجلاس طلب کیا ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کیلئے تمام متعلقہ وزرا، وزرااعلیٰ اور اعلیٰ افسران کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے اجلاس میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت پر غور ہوگا نائب وزیر اعظم اسحق ڈار بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کا اجلاس ہفتہ کو منعقد ہو گا۔

    عمران خان کیخلاف سنگین غداری کے مقدمہ کی درخواست خارج