Baaghi TV

Tag: ایس ایچ او اسلم بھٹی

  • جعلی ایڈووکیٹ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا

    جعلی ایڈووکیٹ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا

    قصور
    جعلی ایڈووکیٹ بن کر سرکاری دفاتر کے چکر لگانے والا شخص گرفتار

    قصور کے تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خود کو ایڈووکیٹ ظاہر کرنے والے جعلی وکیل کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم تھانے میں آکر خود کو ایڈووکیٹ ظاہر کر رہا تھا جس پر پولیس کو شک ہوا اور اس کے وکالت کارڈ کی تصدیق کروائی گئی تو ویریفیکیشن کے عمل کے دوران ملزم کی جانب سے پیش کیا گیا کارڈ پنجاب بار میں رجسٹرڈ نہ ہونے کا انکشاف ہوا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا

    ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد عدنان ولد رحمت علی، قوم آرائیں، سکنہ اولکھ کے نام سے ہوئی ہے
    ملزم مبینہ طور پر قصور کے مختلف سرکاری محکموں کے دفاتر میں خود کو ایڈووکیٹ ظاہر کرکے کام کے سلسلے میں جاتا تھا

    پولیس نے ملزم کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور جعل سازی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ واقعے کی مذید تفتیش جاری ہے

    ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کا کہنا ہے کہ جعلی وکالت کا لبادہ اوڑھ کر شہریوں یا سرکاری اداروں کو دھوکہ دینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی