Baaghi TV

Tag: ایس بی سی اے

  • لیاری واقعہ: ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ، 6 افسران  زیر حراست

    لیاری واقعہ: ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ، 6 افسران زیر حراست

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نےچھاپہ مار کر 6 افسران کو حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق سادہ لباس اہلکاروں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے دفتر پر چھاپہ مارا جہاں سے ادارے کے 6 افسران کو حراست میں لیا گیا ہے جن افسران کو حراست میں لیا گیا ان میں 4 سینئرڈائریکٹرز، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شامل ہیں ایس بی سی اے کے 6 افسران کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق تمام افسران کو کانفرنس روم میں میٹنگ کے بہانے بلایا گیا تھا، جہاں انہیں ڈی جی کے سامنے ان کے ناموں کی شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا،کارروائی میں جن افسران کو حراست میں لیا گیا ان میں لیاری ڈویژن اور ساؤتھ زون سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افسران شامل ہیں-

    کوٹ رادھا کشن:خاتون کے ہاں ایمبولینس میں ہی بچے کی پیدائش

    ذرائع کے مطابق ان افسران کو لیاری میں غیر قانونی تعمیرات اور حالیہ دنوں میں پیش آنے والے بلڈنگ گرنے کے واقعے کے تناظر میں حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2021 سے 2025 کے دوران ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں اضافی تعمیرات اور غیر قانونی پورشنز سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جن میں مذکورہ افسران کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

    چھاپے کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مرکزی دفتر کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے تھے، اور کسی بھی شخص کو دفتر کے اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اس کارروائی میں پولیس کے ہمراہ ٹیکنیکل کمیٹی کے ارکان بھی شامل تھے گرفتار افسران کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے مزید بتایا کہ چھاپہ اعلیٰ سطح کے احکامات پر مارا گیا اور آئندہ دنوں میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع

    دوسری جانب 4 جولائی کو گرنے والی عمارت کا مقدمہ محکمہ بلدیات کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں ایس بی سی اے کے اعلیٰ افسران نامزد ہیں۔

    واضح رہے کہ لیاری کے علاقے بغدادی میں 4 جولائی جمعہ کی صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی، عمارت گرنے کے اس واقعے میں خواتین سمیت 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • کراچی میں مخدوش قرار دی گئی تمام عمارتوں کو خالی کروا کرمنہدم  کیا جائے،سعید غنی

    کراچی میں مخدوش قرار دی گئی تمام عمارتوں کو خالی کروا کرمنہدم کیا جائے،سعید غنی

    کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے شہر کی مخدوش عمارتوں کو خالی کرا کے فوری منہدم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے منگل کی دوپہر لیاقت آباد 10 نمبر پر ایک منزلہ عمارت کے گرنے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے،سعید غنی نے کہا کہ اس واقعہ کے پس پشت تمام عوامل کو رپورٹ میں واضح کیا جائے اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ اس حادثہ میں کوئی ہلاکت یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایس بی سی اے فوری طور پر کراچی میں مخدوش قرار دی گئی تمام عمارتوں کو خالی کروا کر ان کو منہدم کرے، سعید غنی نے مزید کہا ہے کہ ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر کسی قسم کی کوئی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر تمام افسران کو اس حوالے سے اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایات دیں۔

    اسرائیل مغربی کنارے میں جو کچھ کر رہا وہ بہت خطرناک ہے،یورپی یونین

    واضح ہے کہ کراچی میں 2 منزل عمارت متصل لاٹ پر کھدائی کے باعث اچانک زمیں بوس ہو گئی،لیاقت آباد کے علاقے میں عمارت گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عمارت میں اسکریپ کی دکان قائم تھی اور متصل پلاٹ پر کھدائی کا کام جاری تھا جس کے باعث عمارت پہلے ٹیڑھی ہوئی اوراچانک زمیں بوس ہوگئی۔

    آپریشن عزم استحکام پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے، بیرسٹر …

    لیاقت آباد6 نمبرکے قریب پیش آنے والے حادثے کی اطلاع پر پولیس، فائربریگیڈ، ریسکیو 1122 کی ٹیم اوردیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ 2 منزلہ عمارت میں اسکریپ کی دکان قائم تھی اوردکان میں کئی ملازم موجود تھے جو بروقت دکان سے باہر نکل آئے۔

  • سندھ حکومت نے ایس بی سی اے سے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف اختیارات واپس لے لئے

    سندھ حکومت نے ایس بی سی اے سے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف اختیارات واپس لے لئے

    کراچی: سندھ حکومت نے ایس بی سی اے سے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف اختیارات واپس لے لئے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآڑڈی نیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی ایک بار پھر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کردی گئی ہے جبکہ سپرویژن کمیٹی، ضلعی ڈیمولیشن کمیٹی اور سب لیول کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    سپرویژن کمیٹی کمشنر کراچی کی سربراہی میں کام کرے گی اور اس حوالے سے قائم کردہ کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی، ڈی جی ایس بی سی اے، چیئرمین آباد سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے شامل ہیں۔

    بحیثیت اپوزیشن لیڈرمیری 2018 میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز کو نظر انداز کیا گیا،شہباز شریف

    واضح رہے کہ قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نےلیاقت آباد نمبر 2 میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست پر ایس بی سی اے کے 6 افسران کےخلاف مقدمہ درج کرکے رپورٹ پیش کرنےکا حکم دیا تھاجسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لیاقت آباد نمبر 2 میں قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست کی سماعت کی تھی عدالت عالیہ نے درخواست پر بڑا حکم جاری کردیا اور ذمہ دار ایس بی سی اے افسران کو جاری کردہ شوکاز نوٹس ناکافی قرار دے دیا تھا-

    بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ،پولنگ کا عمل شروع

    عدالت نے تمام ذمہ دار افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئےایس بی سی اے نے 6 افسران کو غیر قانونی تعمیرات کا ذمہ دار قرار دیا تھاغیر قانونی تعمیرات کے ذمہ دار افسران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز شہاب، سینئر انسپکٹر زبیر مرتضی، انسپکٹر کلیم احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر شکیل جمالی، انسپکٹر فرقان یار خان اور ساجد علی بخاری شامل ہیں۔

    لانگ مارچ میں ناکامی،پی ٹی آئی کی ایڈوائزری کونسل نے رپورٹ جاری کر دی

    جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے تھے کہ عدالت نے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا، شوکاز نوٹس جیسی معمولی سی کارروائی ناکافی ہے عدالت نے حکام کو ایس بی سی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا-

    درخواست گزار مریم خاتون نے دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ پلاٹ نمبر 2/606 پر خلاف قانون گراؤنڈ پلس 6 منزلہ تعمیرات کر دی گئی ہیں۔

    عمران خان دوبارہ فساد کی کوشش کی تو جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دینگے: حمزہ شہبازکا…