Baaghi TV

Tag: ایس جے شنکر

  • جے شنکر نے دورہ پاکستان کے دوران بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا

    جے شنکر نے دورہ پاکستان کے دوران بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا

    بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ رواں ماہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران وہ پاک بھارت دو طرفہ تعلقات پر کوئی بات نہیں کریں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے کسی بھی وزیر خارجہ کا تقریباً ایک دہائی کے بعد اس طرح کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا جب کہ سبرامنیم جے شنکر رواں ماہ جو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں کرنے کے لیے آئیں گے جے شنکر نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے توقع ہے کہ تعلقات کی نوعیت کی وجہ سے میڈیا کی کافی دلچسپی ہوگی۔لیکن میں یہ ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ایک کثیر الجہتی تقریب کے لیے ہوگا، میں وہاں بھارت اور پاکستان کے تعلقات پر بات کرنے نہیں جا رہا ہوں۔’بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں وہاں شنگھائی تعاون تنظیم کا بطور ایک اچھے رکن کے جا رہا ہوں لیکن کیونکہ میں ایک شائستہ اور مہذب شخص ہوں، اس لیے میں وہاں اس کے مطابق ہی برتاؤ کروں گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔سبرامنیم جے شنکر دورہ اسلام آباد میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے، 9 سال میں بھارت کی کسی اعلیٰ شخصیت کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ترجمان بھارتی دفتر خارجہ رندھیر جیسوال نے اس بات کا اعلان صحافیوں کو دی گئی ہفتہ وار بریفنگ میں کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کی قیادت میں وفد کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان بھیجا جائے گا۔شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاسی 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

    29 اگست کو ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ ’کچھ ممالک نے اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامے کو قبول کرلیا ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔‘گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پاکستان میں منعقد کرنے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی تھی۔

    انہوں نے اجلاس میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج، رینجرز، ایف سی اور پنجاب پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کے منظوری دی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی تھی، وہ 12 سال میں بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر خارجہ تھے۔بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اس دورے میں شرکت کو نتیجہ خیز اور مثبت قرار دیا تھا۔

    بھارت میں سیاحتی مقام پر لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    ہنگامی صورتحال، وفاق کی درخواست پر سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ

  • بھارت کا پاکستان اور چین  کے ساتھ دیرینہ تنازعات ختم کرنے  کا عندیہ

    بھارت کا پاکستان اور چین کے ساتھ دیرینہ تنازعات ختم کرنے کا عندیہ

    نئی دہلی: بھارت نے پاکستان اور چین کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے سرحدی تنازعات ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق دوسری مدت کے لیے وزیرِ خارجہ مقرر کیے جانے کے موقع پر سُبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ پاکستان اور چین سے سرحدی تنازعات نے دو طرفہ تعلقات کو ایک مدت سے کشیدہ کر رکھا ہے، شنکر نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ دیرینہ تنازعات ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

    ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ دیرینہ تنازعات کا حل چاہتے ہیں ان میں سرحد پار سے مبینہ دہشت گردی نمایاں ہے ،سرحد پار دہشت گردی کسی اچھے پڑوسی کی پالیسی نہیں ہوسکتی، چین کے ساتھ بھی متعدد معاملات حل طلب ہیں اس حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے اور بھارت اس کے لیے تیار ہے۔

    یمن کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ 2019 مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں بھارتی قابض فوج کے ایک قافلے پر حملے کا الزام بھارت نے پاکستان میں سکونت اختیار کیے ہوئے مجاہدین پر عائد کیا تھا۔ تب سے دو طرفہ تعلقات مکمل کشیدگی کا شکار ہیں، اس واقعے کے بعد بھارت نے ایبٹ آباد میں فضائی حملہ کیا تھا جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کا طیارہ اپنی حدود میں مار گرایا تھا اور بھارتی پائلٹ ابھینندن گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    نریندر مودی نے مسلسل تیسری مدت کے لیے اتوار کو وزیرِ اعظم کا منصب سنبھالا تو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اورسابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے بھارتی وزیرِ اعظم کو مبارک باد دی –

    عدالت کا خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کیلئے قواعد میں ترمیم کا …

    دوسری جانب چین اور بھارت کے درمیان 3800 کلومیٹر کی سرحد ہے اس کا بڑا حصہ غیر نشان زد ہےسرحدی تنازع پر دونوں ملک 1962 میں جنگ لڑچکے ہیں، جولائی 2020 میں بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی نقطہ عروج کو پہنچی اور جھڑپوں میں 20 بھارتی اور 4 چینی فوجی مارے گئے، یہ ہلاکتیں دو بہ دو لڑائی میں ہوئیں کیونکہ ہتھیاروں کا استعمال ممنوع ہے-

    صحافی عمران ریاض خان لاہور ایئر پورٹ سےاحرام کی حالت میں گرفتار