ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی زیرِ قیادت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کی جس میں بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سرور ،اکبر عرف بلا نامی منشیات فروش گرفتار،1کلو800گرام منشیات برآمد،02 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،ملزمان میں مبشر اور احمد شامل ہیں۔
نیز ملزمان سے2موٹرسائیکل،مسروقہ سامان اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات ایس ایچ او فیصل ٹاؤن رانا قادر نے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے فیصل ٹاؤن پولیس کو شاباش دیتے ہویے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
Tag: ایس پی

اشتہاری ملزم منشیات فروشی کے سلسلے میں گرفتار، ایس-پی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا

آن لائن پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والا گینگ گرفتار
راولپنڈی: کینٹ پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی.سوشل میڈیا کا استعمال کر کے آن لائن پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والا گینگ گرفتار .پتنگ فروشوں سے 05 ہزار کے قریب پتنگیں اور 25 کیمیکل ڈوریں برآمد، مقدمات درج، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شاہ رخ جبکہ دیگر ملزمان میں عامر ، عاشر اور یاسر شامل ہیں. ملزمان نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے مختلف گروپس بنا رکھے تھے جہاں وہ پتنگوں اور ڈوروں کی آن لائن ڈیل کرتے تھے. پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او کینٹ کی زیرنگرانی ایس ایچ او کینٹ اور ان کی ٹیم نے کی ، پولیس
گینگ کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی ، ایس ڈی پی او کینٹ ، ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش ۔ ملزم جتنا بھی چالاک کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں ، سی پی او راولپنڈی.
ایس پی انویسٹی گیشن کیلئے الوداعی تقریب
مرزا قدوس بیگ ایس پی انویسٹی گیشن کی ضلع قصور سے ٹرانسفر کے موقع پرڈی پی اوآفس قصور میں الواداعی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت، ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر فہد احمد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اشفاق حسین کاظمی، ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید و دیگر پولیس افسران،انچارج برانچز دفتر ڈی پی او نے شرکت کی،الوداعی تقریب کے دوران ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے کہا کہ کسی بھی پولیس آفیسر کی پہلی خوبی دیانتداری ہے خوش اخلاقی پولیس افسر کا حسن اور بہادری اس کی شان ہے ہر ایک پولیس آفیسر میں یہ اوصاف پیدا ہونے چاہیے
سیاسی پریشر کو برداشت کرکے ہمیشہ میرٹ پر فیصلہ کرنے والا پولیس آفیسر ہی محا فظ کہلانے کا حقدار بن سکتا ہے انہوں نے کہا قدوس بیگ نے ضلع قصور میں قابل فخر کام کیا اور لوگوں کے دلوں میں گھر کر گئے
قدوس بیگ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ ضلع قصور میں میری بطور ایس پی انویسٹی گیشن تعیناتی کے دوران ضلعی پولیس میں ایمانداری اور نیک نیتی سے کام کیا اور اسکے ساتھ ساتھ انتظامی امور کو بھی احسن طریقہ سے سرانجام دینے کی کوشش کی انہوں نے کہا جس طرح انسان اس محکمہ میں رہ کرعوام کی خدمت کرسکتاہے کسی اور محکمہ میں نہیں کر سکتا اور میں قصور کی عوام کا تہہ دل سے شکر گزاز ہوںایس پی انویسٹی گیشن تبدیل
قصور
ایس پی انویسٹی گیشن قصور تبدیل
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نےایڈیشنل ایس پی اقبال ٹاؤن فیصل آباد ڈاکٹر فہد احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن قصور تعینات کردیا ہے
جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن قصور مرزا قدوس بیگ کو تبدیل کرکے ایس پی انویسٹی گیشن 1 انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر لگا دیا گیا ہےلاہور ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور محمد راشد کو ایڈیشنل ایس پی قصور کی خالی آسامی پر لگا دیا گیا

