Baaghi TV

Tag: ایس ڈی او

  • ایس ڈی او بہادر پورہ قصور سے صارفین مایوس،انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئے

    ایس ڈی او بہادر پورہ قصور سے صارفین مایوس،انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئے

    قصور
    ایس ڈی او سب ڈویژن بہادر پورہ لیسکو قصور لوگوں کے فون سننے سے قاصر،لوگوں کے دفتر پہنچنے پر ذاتی جان پہچان والے لوگوں سے گپ شپ میں مصروف،لوگ مجبور ہو کر واپڈا سب ڈویژن بہادر پورہ کی بجائے عدالت سے رجوع کرنے لگے،ایس ایکسئین بہادر پورہ،ایس ای قصور و ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو کی سب ڈویژن بہادر پورہ نے اپنے صارفین کو اپنے ناروا رویہ کی وجہ سے ذلیل کرنا شروع کر دیا ہے جس کے بجائے لوگ واپڈا دفتر کے عدالت سے رجوع کرنے لگے ہیں
    ایس ڈی او سب ڈویژن بہادر پورہ اس قدر مصروف رہتے ہیں کہ صارفین کی نا تو کال سنتے ہیں نا ہی واٹس ایپ میسجز و کال صارفین تھک ہار کر واپڈا دفتر پہنچتے ہیں تو ایس ڈی او صاحب ذاتی لوگوں سے گپ شپ میں مصروف ہوتے ہیں اور لوگوں کی درخواستیں تک پڑھ نہیں پاتے اور بیٹھے ہی حکم صادر فرما دیتے ہیں کہ فلاں کمرے میں چلے جائیں وہاں پہنچنے پر مذید کسی اور کمرے میں بیجھا جاتا ہے اور پھر وہاں سے کبھی کسٹمر کئیر کاؤنٹر تو کبھی آر او آفس تو کبھی کہیں تو کبھی کہیں جس پر تھک ہار کر سب ڈویژن بہادر پورہ کے صارفین نے انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے
    صارفین نے ایس ڈی او و دیگر عملہ سب ڈویژن بہادر پورہ کے خلاف احتجاج کیا ہے اور ایکسئین سب ڈویژن بہادر پورہ،ایس ای لیسکو واپڈا قصور اور ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لے کر کسی ذمہ دار ایس ڈی او و دیگر عملہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے
    صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے عدالت سے ہی کام کروانا ہے تو پھر ایس ڈی او و دیگر عملہ کس بات کی کروڑوں روپیہ ماہانہ کی تنخواہیں لے رہے ہیں
    لہذہ ان کی جگہ کسی اور کو تعینات کیا جائے

  • بجلی چوری،چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا، لیسکو ایس ڈی او پر شدید تشدد

    بجلی چوری،چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا، لیسکو ایس ڈی او پر شدید تشدد

    بجلی چوری، چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا، لیسکو ایس ڈی او پر شدید تشدد، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    واقعہ لاہور میں پیش آیا،بجلی چوروں نےایس ڈی او محمود بوٹی حبیب بلوچ پر تشدد کیا، جس کے بعد ایس ڈی او کوطبی امداد کے لئے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ایس ڈی او نے ٹیم کے ہمراہ ترکی روڈ پر واقع سٹیل فرنس پر چھاپہ مارا تھا،لیسکو ذرائع کے مطابق فرنس مالکان کو بااثر صوبائی وزیر کی پشت پناہی حاصل ہے۔

    لیسکو کا ایس ڈی او حبیب بلوچ فیکٹری پہنچا تو فیکٹری ورکر نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، میڈیا رپورٹس کے مطابق فیکٹری میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری کی جا رہی تھی،بجلی کاٹنے پر فیکٹری مالک نے درجنوں ساتھیوں کے ساتھ حملہ کرکے ایس ڈی او کو یرغمال بنا کر تشدد کیا ،فیکٹری مالک کو مبینہ طور پر بااثر صوبائی وزیر کی پشت پناہی ہے، ایس ڈی او نے پولیس کو بلایا تاہم پولیس وقت پر نہ آئی،

    قاتلانہ حملے میں زخمی سابق اداکارہ زینب جمیل گھر منتقل

    سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر عائد کردیا

  • ایس ڈی او نے ٹھپڑ دے مارا،عملہ کا احتجاج

    ایس ڈی او نے ٹھپڑ دے مارا،عملہ کا احتجاج

    قصور
    ایس ڈی او واپڈا نے LS کو تھپڑ دے مارا،عملہ واپڈا کا احتجاج

    تفصیلات کے مطابق قصور میں ایس ڈی او نثار احمد خان (نیاز نگر Lesco) کی بد معاشیاں عروج پر ہیں متکبر
    ایس ڈی او نثار احمد خان نے اپنے ہی عملہ کے LS حافظ علی کو تھپڑ مار دیا باوثوق زرائع کے مطابق ایس ڈی او اپنے ساتھ ایک عدد پسٹل بھی رکھتا ہے
    ایس ڈی او کے خلاف واپڈا عملہ نے احتجاج کیا ہے اور عملہ کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او کے خلاف ایکشن لیا جائے اور عملہ کو انصاف دلایا جائے
    جبکہ احتجاج کے باعث دفتری نظام دھرم بھرم ہو کر رہ گیا اور سائلین خوار ہو کر رہ گئے

  • نئے ایس ڈی او کا اعلان بجلی چور پریشان

    نئے ایس ڈی او کا اعلان بجلی چور پریشان

    چونیاں
    چونیاں کے نواحی شہر الہ آباد میں واپڈا سب ڈویژن الہ آباد ویسٹ کے نئے ایس ڈی او عبد الرشید غازی نے چارج سنبھال لیا تمام اسٹاف کے ساتھ میٹنگ کی بل ڈیفالٹرز ،چوری و دیگر محکمانہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور تفصیلات حاصل کرنے کے بعد عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ فوری داد رسی کی ہدایت کی ۔اور ملازمین کو بجلی چوری کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنی سب ڈویژن میں بجلی چوری کی بالکل اجازت نہیں دونگا اور بجلی چوروں کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس موقع پر واپڈا یونین کے عہدیداران ۔رائے مشتاق کھرل ۔ملک حمید چیئرمین۔رانا امتیاز ۔اور چوہدری ارشد نے ایس ڈی او واپڈا عبدالرشید غازی کو یقین دھانی کرواتے ہوئے کہنا تھا کہ ھم واپڈا کے تمام ملازمین کے ساتھ مل کر آپ کو واپڈا کی بہترین کار کردگی اور بجلی چوری کے خلاف بھرپور سپورٹ اور کردار ادا کریں گے