Baaghi TV

Tag: ایشیاء کپ

  • ایشیا کپ: پاک، سری لنکا میچ میں بھی بارش؟

    ایشیا کپ: پاک، سری لنکا میچ میں بھی بارش؟

    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل ہونے والے اہم میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل کولمبو میں ایشیا کپ کا اہم میچ کھیلا جانا ہے، یہ میچ اس لیے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے، اس میچ میں جیتنے والی ٹیم فائنل میں کوالیفائی کرے گی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

    لیکن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے اہم میچ میں وقفے، وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔متعدد موسمیات کی ویب سائٹس اور محکمہ موسمیات سری لنکا نے 14 ستمبر کو بارش کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات نے پاکستان کے میچ کے دوران تین مرتبہ بارش کی پیش گوئی کی ہے، دوپہر شام اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے بارش کے سلسلے کا امکان ہے۔

    جبکہ عمران سہیل کے مطابق واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کل 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران بارش ہوگئی اور میچ نہ ہوسکا تو کون سی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرے گی؟ تاہم اس سوال کا جواب جاننے سے پہلے ایک نظر پوائنٹس ٹیبل پر ڈال لیتے ہیں۔ 4 پوائنٹس کے ساتھ بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ بنگلادیش اس ریس سے باہر ہوچکا ہے، سری لنکا اور پاکستان کے دو دو پوائنٹس ہیں۔

    اور اگر بارش کی وجہ سے میچ نہ ہوا تو کیا ہوگا؟ فرض کرلیا جائے کہ اگر اس سیمی فائنل کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ نہ ہوسکا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس طرح دونوں کے تین تین پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔ تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ صارفین یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ سیمی فائنل کی حیثیت کے باوجود سری لنکا اور پاکستان کے میچ کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا۔

  • ایشیا کپ؛ سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی

    ایشیا کپ؛ سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی

    پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 کے اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو کل سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف سری لنکا کے خلاف میچ میں آرام کریں گے۔

    جبکہ سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، شاہین آفریدی، امام الحق، محمد رضوان،افتخار احمد، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔ صحافی عمران سہیل کے مطابق نسیم شاہ انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ زمان خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ،زمان خان کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ شدید تنقید کے زد میں
    مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
    شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا/

    علاوہ ازیں سلمان علی آغا اور حارث رؤف انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں، پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں کل سری لنکا کا مقابلہ کرنا ہے، اگر پاکستان ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تو وہ 17 ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی لیکن شکست کی صورت میں سری لنکا فائنل میں پہنچ جائے گا۔

  • ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان , پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟

    ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان , پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟

    ایشین کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ 50 اوورز فارمیٹ کا یہ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔شیڈول کے اعلامیے کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو ہو گا، پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد اگلے ہی روز ٹیمیں کولمبو کے لیے روانہ ہو جائیں گی، 31 اگست کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کینڈی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ایشیا کپ کے 13 میچوں کے لیے چار وینیوز کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ میزبان پاکستان 4 میچوں کاانعقاد کرے گا۔ ملتان میں ایک جبکہ لاہور میں 3 میچ کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا میں 9 میچز ہوں گے جن میں سے کینڈی میں 3 اور کولمبو میں 6 میچز کھیلے جائیں گے۔اے سی سی کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو گروپ میچ کھیلیں گی، پاکستان اور بھارت کا میچ سری لنکا کے شہر کینڈی میں ہو گا جبکہ 3 ستمبر کو بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔پاکستان اور انڈیا دونوں نے سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی تو پھر یہ دونوں ایک بار پھر 10 ستمبر کو کولمبو میں مدمقابل ہوں گے۔ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ٹوئیٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایشیا کپ 2023 کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں جو ایک ایسا ایونٹ ہے جو ایشیائی ممالک کو مقابلے کے جذبے اور دوستی کے ذریعے متحد رکھتا ہے۔جے شاہ نے کہا کہ وہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کی حیثیت سے تمام شریک ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
    ان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ اس براعظم میں کرکٹ سے پیار کرنے والوں کے دلوں میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ یہ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں ہے بلکہ یہ ثقافتوں، روایات کی زبردست علامت بھی ہے اور تمام قوموں کو کھیل کے لیے موجود جذبے کے ذریعے ساتھ رکھتا ہے۔

  • چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کل ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کریں گے

    چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کل ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کریں گے

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کل ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان اور ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے مطابق ہائیبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے شیڈول کے اعلان اور ٹرافی کی رونمائی بدھ کی شب مقامی ہوٹل میں ہوگی۔
    اس حوالے سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں شام سوا 7 بجے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
    ایشیا کپ31 اگست سے 15 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ہائیبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں ہوں گے جبکہ فائنل سمیت 9 میچز کی میزبانی سری لنکا کرے گا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پی سی بی کو دی گئی تھی مگر بھارتی ٹیم نے شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا، جس پر پی سی بی نے درمیانی راستہ نکالتے ہوئے ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر کروانے کی تجویز پیش کی جس کو ایشین کرکٹ کونسل نے منظور کرلیا۔