Baaghi TV

Tag: ایشیا کپ

  • ایشیا کپ فائنل: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے

    ایشیا کپ فائنل: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے

    ایشیا میں کرکٹ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ اس کا فیصلہ آج ہوگا جب پاکستان اور بھارت ٹی20 ایشیا کپ کے فائنل میں دبئی کے میدان میں ٹکرائیں گے۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں دونوں روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے، جس نے شائقین کے جوش و خروش کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پری میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم دباؤ کے باوجود بہترین کارکردگی دکھائے گی اور ایشیا کپ جیت کر رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دباؤ دونوں ٹیموں پر برابر ہے لیکن پاکستان فتح کے لیے پرعزم ہے۔

    اب تک کے ریکارڈ کے مطابق دونوں ٹیمیں 5 بار فائنل میں آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں پاکستان نے 3 جبکہ بھارت نے 2 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے اگرچہ پاکستان کو روایتی حریف تسلیم کرنے سے انکار کیا، لیکن تاریخ پاکستان کے حق میں رہی ہے۔

    ایشیا کپ کے موجودہ ایڈیشن میں پاکستان بھارت کے خلاف دو میچ ہارا ہے مگر باقی ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے ہرایا جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے شائقین سے وعدہ کیا ہے کہ بھارت کے خلاف بدلہ لیا جائے گا۔بھارت نے سپر فور میں سری لنکا کے خلاف سنسنی خیز مقابلہ برابر ہونے کے بعد سپر اوور میں فتح حاصل کی تھی۔

    فائنل کے لیے دبئی اسٹیڈیم مکمل طور پر ہاؤس فل ہے، 28 ہزار سیٹوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ پاکستانی شائقین بھی پرجوش ہیں اور توقع ظاہر کر رہے ہیں کہ شاہین شاہی، حارث رؤف اور فرحان محمود ٹیم کو کامیابی دلائیں گے۔کپتان سلمان علی آغا کے مطابق فائنل میں پلینگ الیون کا فیصلہ پچ اور کنڈیشنز دیکھ کر کیا جائے گا، چاہے اسپنرز ہوں یا فاسٹ بولرز۔

    آج کا یہ فائنل نہ صرف ایشیا میں کرکٹ کے سب سے بڑے روایتی مقابلے کا گواہ بنے گا بلکہ دونوں ٹیموں کے لیے وقار اور اعزاز کا بھی سوال ہے۔

  • ایشیا کپ: پاکستان اور یو اے ای میچ کا تنازع حل، نئے ریفری مقرر

    ایشیا کپ: پاکستان اور یو اے ای میچ کا تنازع حل، نئے ریفری مقرر

    ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ سے قبل پیدا ہونے والا تنازع حل ہو گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان نے میچ ریفری کی تبدیلی کا مطالبہ منوانے کے بعد بدھ کو یو اے ای کے خلاف کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کے مطالبے پر اینڈی پائی کرافٹ کی جگہ اب رچی رچرڈسن میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پائی کرافٹ کو ہٹانے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے حکومت سے مشاورت کے بعد ایونٹ سے دستبرداری پر غور کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے خط کے ذریعے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے نہیں ہٹایا جائے گا۔یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب پاک بھارت میچ کے دوران پائی کرافٹ نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سلمان آغا کو ہدایت دی تھی کہ بھارتی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہ کیا جائے، اور پاکستانی میڈیا منیجر کو بھی کہا تھا کہ یہ سب ریکارڈ نہ ہو۔

    بعد ازاں پاکستانی میڈیا منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کو تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر بتایا گیا کہ یہ ہدایات بھارتی بورڈ اور حکومت کی جانب سے آئی تھیں۔

    آزاد کشمیرکے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، آل پارٹیز کانفرنس

    اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس، قطر پر حملے پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

    پاک-ایران اقتصادی کمیشن کا تجارت 10 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے پر اتفاق

    مسلم دنیا کو نیٹو طرز کا اتحاد ، قطر پر حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: خواجہ آصف

  • ایشیاکپ:پاک-بھارت ٹاکرا،  گودی میڈیا سیخ پا، میچ کے بائیکاٹ پر زور

    ایشیاکپ:پاک-بھارت ٹاکرا، گودی میڈیا سیخ پا، میچ کے بائیکاٹ پر زور

    ایشیا کپ میں ہونے والا پاک-بھارت ٹاکرا بھارتی میڈیا سے برداشت نہیں ہورہا اور وہ مسلسل پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ پر زور دے رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے ایک مرتبہ پھر کھیل اور سیاست کو ایک کردیا، پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کرنے پر رونا دھونا شروع کردیا، براڈ کاسٹرز اور پلیئرز کو بھی برا بھلا کہنے لگے،بھارتی اینکر ارنب گواسمی نے اپنے پروگرام میں بھارت کے لیجنڈری کرکٹر پر کڑی تنقید کی اور اس دوران ان کے لیے غیر مہذب الفاظ بھی استعمال کیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سارو گنگولی، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اپنی خاموشی توڑو اور بات کرو اور اس میچ کے بائیکاٹ سے متعلق بولو، ملک نے آپ لوگوں کو اتنا کچھ دیا ہے تو پھر خاموش کیوں ہو، سارو گنگولی اتنے اشتہارات میں آتے ہو، بہت پیسے ملتے ہیں اور پھر بھارتی کرکٹ بورڈ سے ڈرتے کیوں ہو، بولتے کیوں نہیں، ملک نے اتنا کچھ دیا ہے تو پھر ڈرتے کیوں ہو، بولتے کیوں نہیں، پوری بھارت کی کرکٹنگ فوج خاموش ہوگئی ہے، سمجھوتہ کر رہی ہے، عوام کے جذبات سے یہ بڑا کھیل نہیں ہوسکتا،سب کو اس میچ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور سب سے کم ٹی آر پی اس میچ کی آنی چاہیے، کسی کو دیکھنا نہیں چاہیے، ہر اسپانسر اور ایڈوائٹرز کو پیچھے ہٹنا چاہیے جب کہ براڈ کاسٹرز اور بی سی سی آئی کو بھی چاہیے ہر چیز کا تماشہ نہ کریں۔

    https://x.com/imransiddique89/status/1966948144140398883

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار (14 ستمبر) کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا،شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ کا آغاز 12 ستمبر کو عمان کے خلاف شاندار 93 رنز کی فتح کے ساتھ کیا تھا۔

  • ایشیا کپ : پاک-بھارت ٹاکرا کل دبئی کے میدان میں ہوگا

    ایشیا کپ : پاک-بھارت ٹاکرا کل دبئی کے میدان میں ہوگا

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار (14 ستمبر) کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ کا آغاز 12 ستمبر کو عمان کے خلاف شاندار 93 رنز کی فتح کے ساتھ کیا،ایشیا کپ کے ایک روزہ فارمیٹ میں سال 2000 اور 2012 کی فاتح پاکستان ٹیم کی نظریں اس بار ٹی 20 فارمیٹ پر جمی ہوئی ہیں۔

    متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2025 میں 8 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ اور سری لنکا شامل ہیں،پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 17 ستمبر کو دبئی میں متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا۔

    وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلوں کی وصولی سے روک دیا

    ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق، ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 4 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، جہاں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت مدمقابل آئیں گی، سپر فور کے اختتام پر 2 سرفہرست ٹیمیں 28 ستمبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

    دبئی کی ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی نے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس موقع پر کھیل کے جذبے کو برقرار رکھیں اور اسٹیڈیم کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں تاکہ دبئی کی پہچان عالمی معیار کے کھیلوں کے انعقاد کی مرکز کے طور پر قائم رہے-

    لوئر دیر:یرغمال بنائے گئے شہریوں کو بچانے کے لیے آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

    دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف برائے آپریشنز اور ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف مہیر المزروعی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے تمام میچز کے لیے خصوصی پولیس یونٹس مکمل طور پر تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی میں خلل ڈالنے والی کسی بھی کارروائی سے سختی سے نمٹا جائے گا اور تماشائیوں اور سہولیات کے تحفظ کے لیے قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

    انہوں نے وفاقی قانون برائے اسپورٹس فیسلٹیز اینڈ ایونٹس کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا، پچ پر بغیر اجازت داخل ہونے یا آتش گیر اور ممنوعہ سامان ساتھ لانے پر ایک سے 3 ماہ قید اور 5 ہزار سے 30 ہزار درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہےاسی طرح تشدد، اشیا پھینکنے یا نسل پرستانہ اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے والے افراد کو بھی قید اور 10 ہزار سے 30 ہزار درہم تک جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔

    سپریم کورٹ کی ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق مراسلے پر وضاحت جاری

    ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی نے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ میچ سے کم از کم 3 گھنٹے قبل اسٹیڈیم پہنچیں، ہر ٹکٹ پر صرف ایک بار داخلہ ملے گا، درست اور اصلی ٹکٹ ساتھ رکھیں اور ممنوعہ اشیا لانے سے گریز کریں کمیٹی نے یہ بھی واضح کیا کہ غلط پارکنگ یا سڑکوں کو بلاک کرنے جیسے اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

    انتظامیہ کے مطابق ممنوعہ اشیا میں آتش بازی کا سامان، آتش گیر مواد، لیزر، چھتریاں، بڑی کیمرے لینز، سیلفی اسٹکس، نوکیلی اشیا، زہریلے مواد، پالتو جانور، جھنڈے، بینرز، ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز، سائیکلیں، اسکوٹرز، اسکیٹ بورڈز اور شیشے کی بنی اشیا شامل ہیں،میجر جنرل المزروعی نے کہا کہ یہ تمام پابندیاں تماشائیوں، کھلاڑیوں، آفیشلز اور دیگر شرکا کی حفاظت کے لیے عائد کی گئی ہیں تاکہ ایونٹ خوشگوار اور محفوظ ماحول میں مکمل ہوسکے۔

    سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ جاری

    17 رکنی پاکستانی اسکواڈ:

    سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم۔

  • بھارتی بورڈ  کی ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کی  تردید

    بھارتی بورڈ کی ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کی تردید

    لاہور:بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 اور ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے بھارت کے دستبردار ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیو جیت سائیکیا نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ نے ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ان ایونٹس سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی ہے، اس بارے میں کوئی بھی خبر یا رپورٹ محض قیاس آرائی اور خیالی ہے بی سی سی آئی کی توجہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور انگلینڈ کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اے سی سی کے تمام ایونٹس سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی: اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ

    آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا،بجٹ مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے پر پولیس افسر کی سزا کالعدم قرار

  • پاک بھارت کشیدگی: اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ

    پاک بھارت کشیدگی: اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ

    لاہور:بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے مینز ایشیا کپ ستمبر میں کھیلا جانا ہے جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔

    بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، بھارتی ٹیم ایک ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ پاکستان کے وزیر ہیں، ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا زبانی طور پر ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ اے سی سی کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کردیا ہے، ہم اس حوالے سے حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کو اپنی دستبرداری سے آگاہ نہیں کیا۔

    روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے پر پولیس افسر کی سزا کالعدم قرار

    شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گرفتار

    پنجاب میں سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی منظوری

  • پی سی بی اجلاس:  ایشیا کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

    پی سی بی اجلاس: ایشیا کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس : ایشیا کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، کوچز نے ایشیا کپ کی رپورٹ پیش کی، ٹیم کا اعلان جمعہ کے روز ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف نے بدھ کی شام مکی آرتھر کی سربراہی میں قائم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف ، کپتان بابراعظم نائب کپتان شاداب خان اور سابق کپتانوں مصباح الحق اور محمد حفیظ سے ملاقات کی جس میں سری لنکا میں منعقدہ ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    جبکہ اعلامیہ کے مطابق اس ملاقات میں پاکستانی ٹیم کے مکمل کوچنگ اسٹاف کو مدعو کیا گیا تھا جس میں ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن۔ بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک اور بولنگ کوچ مورنے مورکل شامل تھے تاکہ وہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرسکیں۔ اس جائزہ اجلاس میں ڈاکٹر سہیل سلیم بھی شریک تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کی انجریز اور ان کی ری ہبلیٹیشن کے بارے میں بریفنگ دی۔

    اجلاس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی کھلاڑیوں کی فٹنس اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور اس بات پر غور کیا گیا کہ ٹیم میں بہتری کیسے لائی جائے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کے ضمن میں بہتر حکمت عملی تیار کی جائے اس کے علاوہ بینچ کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی بات کی گئی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اس جائزے کا مقصد یہ تھا کہ ایسا ماحول پیدا کیا جائے جس میں کھل کر اظہار رائے ہو اور اتفاق رائے پر پہنچا جائے۔ اس جائزے کے پیچھے خیال یہ ہے کہ کارکردگی کے بارے میں ہر ایک کو اس میں شامل کیا جائے ۔ مسائل کی نشاندہی کی جاسکے اور ان کا حل تلاش کیا جاسکے۔

    ذکا اشرف نے کہا کہ ہم نے خوبیوں اور کمزوریوں پر بات کی ہے اور ہم اس بارے میں بالکل واضح ہیں کہ ٹیم کی بہتری کے لیے کہاں کیا کرنا ہے۔ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اس تمام بات چیت سے یہ بات سامنے آئی کہ سابقہ منیجمنٹ نے کئی کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے رکھی تھی جس کی وجہ سے وہ قومی ذمہ داری ادا کرنے سے قبل ہی تھکاوٹ کا شکار ہوگئے تاہم اب ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ سے نمٹنے اور قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینے کے لیے فعال حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

    ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ یہ جائزہ سیشن مثبت انداز میں رہا اور ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ ہمیں اعتماد ہے کہ ایشیا کپ میں ہمیں سیکھنے کو ملا ہے اور یہ ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگا۔ ذکا اشرف نے کہا کہ ہماری ٹیم میں صلاحیت موجود ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ٹیم اعلی سطح پر مقابلے کی اہلیت رکھتی ہے۔ہمارے پاس ورلڈ کلاس بیٹرز اور بولرز موجود ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو تمام ضروری سہولتیں اور وسائل فراہم کررہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ٹیم اس میگا ایونٹ میں ٹاپ فارم میں نظر آئے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق جو گزشتہ روز میڈیکل ایمرجنسی کی بنا پر اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے تھے جمعرات کے روز انہوں نے ذکا اشرف سے ملاقات کی اور اپنی آرا سے آگاہ کیا۔ اس جائزہ کی تکمیل کے بعد انضمام الحق نے پاکستانی ٹیم کے سلیکشن کو حتمی شکل دے دی ہے اور آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان جمعہ کی صبح سوا گیارہ بجے کردیا جائے گا۔

  • ایشیا کپ؛ فائنل میں بننے والے ریکارڈز کا احوال

    ایشیا کپ؛ فائنل میں بننے والے ریکارڈز کا احوال

    ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو جس بدترین شکست سے دوچار کیا ایسا کسی بھی ون ڈے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پہلے نہیں دیکھا گیا آج اتوار کو کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15.2 اوورز میں صرف 50 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں بھارت نے 6.1 اوورز میں 263 گیندوں قبل ہی بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کرلیا۔

    جبکہ اننگز میں باقی گیندوں کے لحاظ یہ بھارت کی سب سے بڑی فتح اور سری لنکا کی سب سے بدترین شکست ہے۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں بھارت کیخلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور تھا۔ اس سے پہلے 2014 میں سری لنکن ٹیم میرپور ون ڈے میں 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

    میچ کے دوران بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج اپنی تباہ کن بولنگ کی بدولت ون ڈے کی تاریخ میں ایک اوور میں 4 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے۔ محمد سراج نے اس میچ میں سات اوورز میں 21 رنز دیکر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ کسی بھی بھارتی بولر کی ابتک کی بہترین کارکردگی ہے۔ اس سے پہلے بھارتی بولر ارشد ایوب نے 1988 میں ڈھاکہ میں پاکستان کے خلاف 9 اوورز میں 21 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    پاکستان کے فاسٹ بولر عاقب جاوید بھی 1995 میں شارجہ میں بھارت کے خلاف 19 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیکر بہترین کارکردگی دکھا چکے ہیں، اس میچ میں محمد سراج نے ون ڈے کرکٹ میں سے تیزی سے ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا سابق سری لنکن فاسٹ بولر چمندا واس کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ محمد سراج نے محض 16 گیندوں پر پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ چمندا واس نے بھی 2003 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف 16 گیندوں پر ہی پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

    کولمبو:ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کا میچ روک دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے کے بڑے مقابلے میں بھارت کی پاکستان کے خلاف دوسری وکٹ 123 رنز پر گری ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے کے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنالیے ہیں۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان 56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بنے ، جب کہ شبمن گل کو 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ بھارت نے اس وقت 19 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنالیے ہیں کریز پر اس وقت ویرات کوہلی اور کے ایل راہول موجود ہیں۔

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کو نیا سمجھ کر کھیلتے ہیں بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے ہم نے بھارت کو ہرانے کے لیے بھرپور محنت کی ہے اور محنت کر رہے ہیں جو ہمارے ہاتھ میں ہے موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن تیاری سے فرق پڑتا ہے، ہمارے ہاتھ میں تیاری ہے، وہ زیادہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،ہم بھی اور فینز بھی بھارت کو ہرانا چاہتے ہیں اسی طرح بھارت والے بھی جیتنا چاہتے ہیں، ہمارا بینچ بھی بہت مضبوط ہے، بھارت کے خلاف ٹارگٹ اتنا آسان بھی نہیں تھا کنڈیشنز پر بڑا انحصار ہوتا ہے۔

    پاکستانی ٹیم:

    پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلا دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا، پاکستان ٹیم میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، فہیم اشرف، نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد، فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم،محمد رضوان اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

    ایشیا کپ : پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے

    بھارتی ٹیم:

    پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما سمیت شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج شامل ہیں۔

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان عالمی نمبر ون نہ رہا

  • ورلڈکپ کے لئے اسکواڈ تقریبا فائنل کر لیا ہے،بابراعظم

    ورلڈکپ کے لئے اسکواڈ تقریبا فائنل کر لیا ہے،بابراعظم

    ایشیا کپ ،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم کی وجہ سے فرسٹریشن نہیں ہے، جوچیزیں ہمارے کنٹرول میں ہیں ان پر فوکس کر رہے ہیں،

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے،کولمبو میں جس طرح سورج نکلا ہے لگتا نہیں ہے کہ بارش ہوگی،کوشش کرتے ہیں کہ ٹریننگ کے لئے جتنا وقت ملے اس کا فائد ہ اٹھائیں،کھلاڑیوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کیونکہ لگاتار میچز ہیں،زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں ، کوشش ہے کہ کھلاڑیو ں کو زیادہ سے زیادہ آرام بھی دیں،جب آپ کھیل رہے ہوتے ہیں ، ٹریولنگ کرتے ہیں تو اتنا محسوس نہیں ہوتا،ہمیں سری لنکا اور پاکستان میں مسلسل کرکٹ کھیلنے کا فائدہ بھی ہوسکتا ہے،ہماری بولنگ کا اسٹارٹ اچھا ہوتا ہے کوشش ہوتی ہے مڈل میں بھی اچھا کرنے کی کوشش کریں،مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں اسی لیے ہم فاسٹ بولر آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلایا،مڈل اوور میں ہمیں وکٹیں ملنے کی ضرورت ہے لیکن ہم فنش اچھا کر رہے ہیں ،

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ افتخار احمد نے بھی گزشتہ میچ میں اچھی بولنگ کی ،ہمارے آپشن کھلےہیں جو کھلاڑی منتخب کیے ہیں وہ بہترین ہیں،ہم سلیکشن کے معاملے پر مشکل کا شکار نہیں ہوتے ،ٹیم مینجمنٹ اور مجھے پتہ ہوتا ہے کہ ہم نے کس کو کھلانا ہے ،ہمارا فوکس میچز جیتنے، ٹورنامنٹ جیتنے اور اکٹھے رہنے پر ہوتا ہے،ورلڈکپ کے لئے اسکواڈ تقریبا فائنل کر لیا ہے،ورلڈ کپ کے لیے ہم ایشیا کپ کو دیکھ رہے ہیں تاکہ اور مزید کیا بہتر ہو سکتا ہے ٹیم کی بہتری کے لیے سب کرتے ہیں پلیئرز کے دل ٹوٹنے والی بات نہیں ہے جو بھی منتخب ہوں گے وہ بہترین ہی ہوں گے،کافی فخر محسوس ہوتا ہے جس طرح کے فاسٹ بولرز ہیں ہمارے پاس ،وہ دنیا کے بہترین باؤلرز ہیں ،میچز اور ٹورنامنٹ فاسٹ بولرز جتواتے ہیں مجھے ان پر یقین ہے ،ان کی کامیابی کا رازیہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کو اعتماد دیتے ہیں اور انہیں خود پر یقین ہے ہر میچ میں ہر کوئی پرفارم نہیں کر سکتا،

    شاہین شاہ اور انشا کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

    آئی سی سی رینکنگ بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

    ایشیا کپ 2023 ،نسیم شاہ زخمی ہو گئے

    بابراعظم کی شادی کب تک؟