Baaghi TV

Tag: ایشیا کپ

  • ایشیا کپ:تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی، جےشاہ

    ایشیا کپ:تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی، جےشاہ

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی۔

    باغی ٹی وی: بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے منگل کو پی سی بی کے سابق صدر نجم سیٹھی کے حالیہ تبصروں کا جواب دیا جس میں انہوں نے ذکر کیا کہ انہوں نے اپنے دور میں 2023 کا ایشیا کپ سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کرانے کی تجویز دی تھی۔

    اے سی سی کے صدر جے شاہ نے بذریعہ ای میل تمام ممبران کو ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کے حوالے سے وضاحت دی انہوں نے کہا کہ اے سی سی صدر کی حیثیت سے وہ ٹورنامنٹ کروانے کیلئے پُرعزم تھے،ٹورنامنٹ کیلئے سری لنکا کو مشترکہ میزبان بنایا گیا اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں بھی میچز کروائے گئےتاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی قیادت میں ایشیا کپ سے قبل کئی تبدیلیاں ہوئیں-

    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

    انہوں نے مزید کہا کہ ان تبدیلیوں کے نتیجے میں کچھ مذاکرات آگے پیچھے ہوئے جس میں میچز کیلئے ٹیکس چھوٹ اور انشورنس جیسے اہم پہلو شامل تھے براڈ کاسٹرز، میڈیا رائنٹس ہولڈرز پاکستان میں ایشیاکپ کے تمام میچز کروانے سے ہچکچارہے تھے جبکہ سیکیورٹی مسائل اور معاشی حالات بھی ان کی بڑی وجہ تھی،مزید برآں، پاکستان میں جاری براعظمی ٹورنامنٹ کے تمام کھیلوں کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ وہ تھا جو اس میں شامل اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے ہوا تھا۔

    ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی

    انڈین ایکسپریس کے مطابق شاہ نے ایک بیان میں کہا، "ایشیا کپ 2022 کا ایڈیشن یو اے ای میں ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا۔ “اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ ٹی 20 ٹورنامنٹ کی حرکیات کا براہ راست 100 اوور کے ون ڈے فارمیٹ سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ اس تناظر میں، اے سی سی کے اراکین نے ستمبر کے مہینے میں یو اے ای میں ون ڈے میچز کھیلنے کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی متعلقہ اعلیٰ کارکردگی والی ٹیموں سے رائے حاصل کی اس طرح کا شیڈول ممکنہ طور پر کھلاڑیوں کی تھکاوٹ اور چوٹوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر سب سے اہم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے۔

    ایشیا کپ سپُر فور مرحلہ:پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

  • ایشیا کپ سپُر فور مرحلہ:بنگلا دیش  کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    ایشیا کپ سپُر فور مرحلہ:بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    لاہور: ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے گا، مقابلے کا آغاز آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگا گزشتہ روز ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف میچ کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا تھا پاکستان نے پلیئنگ 11 میں ایک تبدیلی کی ہے، محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


    ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، سلمان علی آغا، امام الحق، افتخار احمد، محمد رضوان ، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ پاکستان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے، قومی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے جن میں سے پہلے میں نیپال کو شکست دی جبکہ دوسرا میچ بھارت کے خلاف تھا جو بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

    ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی

  • ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی

    ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی

    کولمبو سے میچز ہمبنٹوٹا منتقل کرنے پر رضامندی کے بعد جے شاہ نے پھر انکار کردیاجس پر سابق چیئرمین پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ کے بقیہ میچز کولمبو میں کروانے کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟-

    باغی ٹی وی : ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جارہا ہے جس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور سری لنکا کررہے ہیں، بارش کے بعد متفقہ طورپر بقیہ میچز کی ہمبنٹوٹا منتقلی طے کیے جانے کے باوجود صدراے سی سی جے شاہ نے یکطرفہ طور پرتمام میچز کولمبو میں ہی کروانے کا فیصلہ کیا۔


    اس فیصلے پر سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل نے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر بھارت اور پاکستان کے درمیان اگلا میچ کولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایک گھنٹے کے اندر انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا اور کولمبو میں میچ کروانے کا اعلان کیایہ کيا ہو رہا ہے? کیا بھارت پاکستان سے کھیلنے اور ہارنے سے ڈرتا ہے؟،انہوں نے پوسٹ میں آئندہ دنوں میں کی جانے والی بارش کی پیش گوئی بھی شیئرکی۔

    پولیس میری گاڑی بھی ساتھ لے گئی،پرویز الہی کے وکیل کا دعویٰ

    دوسری جانب ایشیاکپ کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان سرد جنگ شروع ہوگئی ایشیاکپ ٹورنامنٹ کے دوران بارش سے متاثر ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں اور فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے دوسری جانب براڈ کاسٹررز کی جانب سے ہمبنٹوٹا میں میچز کرانے کیلئے لاجسٹک کے انتظامات شروع کر دیے گئے تھے،اب پھر نئے سرے سے انتظامات کرنا ہوں گے، کھلاڑی بھی صورت حال واضح نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

    برطانیہ نےروسی ملیشیا ویگنر گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

    ذرائع کے مطابق ای میل کے ذریعے سب کو ہیمبنٹوٹا کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا، دوبارہ ای میل کر کہ سب کو آگاہ کیا گیا میچز شیڈول کے مطابق کولمبو میں ہوں گے-

  • ایشیا کپ، سری لنکا کا افغانستان کو جیت کیلئے 292 رنز کا ہدف

    ایشیا کپ، سری لنکا کا افغانستان کو جیت کیلئے 292 رنز کا ہدف

    ایشیا کپ ون ڈے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ایشیا کپ ون ڈے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،افغانستان اور سری لنکا کے درمیان گروپ اسٹیج کا یہ آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے دونوں ٹیمیں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں سری لنکا کو فتح جب کہ اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو بنگلادیش سے شکست ہوئی تھی۔

    ایشیا کپ ون ڈے کے چھٹے میچ میں افغانستان کے بولر گلبدین نائب نے تنہا ہی سری لنکا کے تین کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا سری لنکا نے 17 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنالیے ہیں، گلبدین نائب نے پاتھوم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے اور سدیرا کو آؤٹ کیا کریز پر اس وقت کوشال مینڈس اور چریتھ اسالنکا موجود ہیں۔

    سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 291 رنز اسکور کیے، کوشل مینڈس 92 رنز بناکر نمایاں رہے،دونوں اوپنرز کے درمیان 63 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی،کوشل مینڈس اور آسالنکا کےدرمیان 102رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر آسالنکا 36 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد ڈی سلوا بھی 14 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، ایسے میں کوشل مینڈس نے ذمہ درانہ اننگز کھیلی لیکن وہ بھی 92 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

    اختتامی اوورز میں والیلاگے اور تھکشانا نے شاندار بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور291 رنز تک پہنچایا۔ والیلاگے نے 33 اور تھکشانا نے 28 رنز اسکور کیے افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 3، راشد خان نے 2 اور مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • ایشیا کپ میں نیپال نے بھارت کو جیت کیلئے 231 رنز کا ہدف دے دیا

    ایشیا کپ میں نیپال نے بھارت کو جیت کیلئے 231 رنز کا ہدف دے دیا

    ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نیپال کو ہرا کر سپر 4 مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ اور پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، نیپال کی ٹیم 48 اعشاریہ 2 اوور میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور بھارت کو 231 رنز کا ہدف ملا تاہم بعد ازاں بارش کے باعث ڈی ایل میتھڈ کے تحت بھارت کو 23 اوور میں 145 رنزکا ہدف ملا۔

    بھارت نے 145 رنز کا ہدف 21 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔ جبکہ اس سے قبل نیپال کی ٹیم 48 اعشاریہ 2 اوور میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، نیپالی اوپنر کوشال بھورٹیل کو شاردل ٹھاکر نے 38 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ بھیم شرکی 7 رنز پر رویندرا جڈیجا کا شکار بنے، آصف شیخ 58،گلسان جھا 23، روہت پوڈیل 5 اور کوشل مَلا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے روینڈرا جڈیجا نے 3، محمد سراج نے 2 اور شردُل ٹھاکر نے ایک وکٹ حاصل کی۔


    جبکہ اوپنر کوشال بھورٹیل کو شاردل ٹھاکر نے 38 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ بھیم شرکی 7 رنز پر رویندرا جڈیجا کا شکار بنے، آصف شیخ 58،گلسان جھا 23، روہت پوڈیل 5 اور کوشل مَلا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور بھارت کی جانب سے روینڈرا جڈیجا نے 3، محمد سراج نے 2 اور شردُل ٹھاکر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    علاوہ ازیں اس سے قبل ٹاس کے موقع پر نیپال کےکپتان روہت پوڈیل نے کہا کہ ‘اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، آج نیپال کی کرکٹ کے لیے بہت بڑا دن ہے، ہمیں آج دنیا کے سامنے اپنی مہارت دکھانے کا موقع ملا ہے، نیپال کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جگہ ٹیم میں محمد شامی کو شامل کیا گیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق بمراہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے باعث وہ واپس بھارت چلے گئے ہیں، بمراہ اگلے میچز سے قبل واپس سری لنکا آجائیں گے تاہن واضح رہے کہ نیپال اور بھارت کے درمیان یہ پہلا میچ ہے، یہ میچ سری لنکا کے پالیکیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

  • ذکا اشرف کا جے شاہ سے رابطہ،ایشیا کپ میچز پاکستان یا دبئی میں کرانے کی تجویز

    ذکا اشرف کا جے شاہ سے رابطہ،ایشیا کپ میچز پاکستان یا دبئی میں کرانے کی تجویز

    لاہور: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں شخصیات نے سری لنکا میں پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے پر بات چیت کی۔

    باغی ٹی وی: ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ سے سری لنکا میں بارش سے متاثر ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ پر بات چیت کی کہا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے ذکا اشرف نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں موسم کی آئندہ دنوں میں اسٹڈی کی جائے اور میچز پاکستان اور دبئی میں کروائیں جائیں ایشا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے بارش کی وجہ سے اس کومتاثر نہ کیا جائے، ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،جس پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے جواب میں صورتحال پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی-

    بنگلہ دیش نے افغانستان کو 335 رنز کا ہدف دے دیا

    واضح رہے کہ سری لنکا ان دنوں مون سون بارشوں کی زد میں ہے اور دارالحکومت کولمبو میں گزشتہ 5 دنوں سے جاری بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا ہےکولمبو کے حوالے سے موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق شہر میں 20 ستمبر تک موسلادھار بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ سری لنکا کے مختلف شہروں بھی بارشیں جاری ہیں ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ نظام کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں جاری ہے، گزشتہ روز پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا تھا جس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کولمبو کا وینیو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور یہاں ہونے والے میچز دمبولا منتقل کیے جاسکتے ہیں جہاں ان دنوں بارشیں نہیں ہو رہیں اے سی سی نے اس حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے ممبر بورڈز کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اے سی سی آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اہم فیصلہ کرے گی۔

    اسلام آباد میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان

    سپر 4 مرحلے کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا، بارش کے باعث گزشتہ روز پالی کیلے میں ہونے والا پاک بھارت میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ پر شدید تنقید کی جارہی کہ ان کی ضد کی وجہ سے ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان یا یو اے ای میں نہ ہوسکا-

  • ایشیا کپ 2023: افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

    ایشیا کپ 2023: افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

    لاہور:ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں آج اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

    باغی ٹی وی:ایشیا کپ کا لاہور میں پہلا مقابلہ اتوار کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ہوگا، مقابلے کیلیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سخت حفاظتی حصار قائم ہے، دونوں ٹیموں نے گذشتہ روز اچھی پریکٹس کی، بنگلہ دیش کو پہلے میچ میں سری لنکا نے پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی افغانستان کی ٹیم پہلا میچ کھیلے گی-

    افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں موجود افغان باشندے ہمیں سپورٹ کرنے آئیں گے باؤلنگ ہماری طاقت ہے، اب ہم نے بیٹنگ پر بھی خاصی توجہ دی ہے جو ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی جیت اس کی ہو گی پچھلی کچھ سیریز میں ہمارا مڈل آرڈر بہتر نہیں تھا لیکن ہم نے اب اس پر کام کیا ہے سکیورٹی بہت زیادہ ہے، پاکستان میں بہت اچھی میزبانی ملی۔

    سی ٹی ڈی کے اہلکار بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلے

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حشمت اللہ شہیدی نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں بڑی زبردست سکیورٹی دی جارہی ہے،پاکستان میں موجود افغان شائقین سپورٹ کرنے آئیں گےہماری ٹیم گزشتہ سالوں کی نسبت کافی مضبوط ہے،ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کرتے ہیں.اپنی خامیوں کی نشاندہی کی، قابو پانے کی کوشش کریں گے،بنگلہ دیش بھی اچھی ٹیم ہے، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،ہمارا مڈل آرڈر اس طرح سے پرفارم نہیں کر سکا جس طرح ہم چاہتے تھے۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے کوچ چندیکا ہتھورو سنگھے نے کہا کہ افغانستان کا بولنگ اٹیک دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک ہے موسم ہماری پرفارمنس پر اتنا اثر انداز نہیں ہو گا۔

    ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم ہونے پرنجم سیٹھی کا سخت …

  • ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ  بے نتیجہ ختم ہونے پرنجم سیٹھی کا سخت مایوسی کا اظہار

    ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم ہونے پرنجم سیٹھی کا سخت مایوسی کا اظہار

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم ہونے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہاکہ کرکٹ کا سب سے بڑا میچ بارش سے متاثر ہونا مایوس کن ہے، سری لنکا میں ان دنوں بارشوں کا ہمیشہ خدشہ رہتا ہےبطور پی سی بی سربراہ اے سی سی کو کہا تھا کہ میچز یو اے ای میں کر لیں لیکن سری لنکا کو ایونٹ دینے کے لیے مختلف بہانے بنائےگئے تھے اور کہا گیا کہ یو اے ای میں گرمی ہوگی، یو اے ای میں ویسا ہی موسم ہوتا جیسا آئی پی ایل یا پچھلے ایشیاکپ میں تھا کھیلوں پر سیاست کو ترجیح دینا ناقابل معافی عمل ہے۔

    ایشیا کپ 2023 :بارش کے باعث پاک بھارت میچ ختم، دونوں ٹیموں کو پوائنٹ مل …


    واضح رہے کہ ایشیاکپ 2023 میں بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیاسری لنکا کے شہر کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں جاری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 266 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی،بارش کے باعث تیسری بار پاک بھارت میچ روک دیا گیا-

    ایشیا کپ 2023: شاہین شاہ کی عمدہ بولنگ پر شعیب اختر کا دلچسپ تبصرہ

  • ایشیا کپ 2023: شاہین شاہ کی عمدہ بولنگ پر شعیب اختر کا دلچسپ تبصرہ

    ایشیا کپ 2023: شاہین شاہ کی عمدہ بولنگ پر شعیب اختر کا دلچسپ تبصرہ

    کینڈی: پاکستان اور بھارت کے میچ میں فاسٹ بولرز کی عمدہ بولنگ پر شعیب اختر کا ردعمل آگیا۔

    باغی ٹی وی : سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2023 کے میچ میں بھارت کے تین کھلاڑی آؤٹ ہونے پرسابق ٔاکستانی کرکٹر شعیب اخترنے پیغام جاری کیا سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ کتنے لوگ تھے بھائی؟ تین؟ تین میں سے دو تو شاہین شاہ کھا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے تاریخ رقم کر دی، بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے تاریخ رقم کردی ہے، شاہین آفریدی ایک ہی میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما اور سابق کپتان ویرات کوہلی کو بولڈ کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، شاہین آفریدی نے بھارتی روہت شرما کو 11 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ویرات کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا ہے۔

    ایشیا کپ 2023 :بارش کے باعث پاک بھارت میچ ختم، دونوں ٹیموں کو پوائنٹ مل …

    دوسری جانب پالی کیلے، ایک بار پھر بارش سے پاک بھارت میچ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے ، کور سے گراونڈ کو ڈھانپ دیا گیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان اننگز کا آغاز نہ ہو سکا ایشیا کپ 2023 کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔

    ایشیا کپ 2023،شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور تاریخ رقم کر دی

  • ایشیا کپ ، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا آج آمنا سامنا

    ایشیا کپ ، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا آج آمنا سامنا

    ایشیا کپ ، پاکستان اور بھارت کا آج آمنا سامنا، شائقین کرکٹ پرجوش، انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں

    ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین آج دن کو ڈھائی بجے کھیلا جائے گا،کل تک یہ خبریں تھیں کہ میچ کے دوران بارش ہو سکتی ہے تا ہم آج کی اپڈیٹ کے مطابق بارش کا امکان نہیں ہے، موسم کی پیشگوئی کرنیوالی ویب سائٹس کے مطابق کینڈی کا موسم بہتر ہے،

    ایشیا کپ میں پاکستان نیپال کے خلاف پہلا میچ جیت چکا ہے، آج پاکستانی قوم کا انتظار ہے کہ بھارت سے بھی پاکستان جیتے، اور خوشیاں سمیٹے،

    پاکستان نے ایشیا کپ 2023 میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا کل اعلان کیا تھا، بھارت کے خلاف میچ میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں ،ہ فخر زمان ، امام الحق ، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں

    پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف بھارت سے نہیں بلکہ ایشیا کپ بھی جیتنا ہے بھارت کے خلاف کھیلنا مشکل ہوتا ہے لیکن کوشش ہوتی ہے کہ ہر ٹیم کےخلاف پرفارم کروں ،

    کینڈی میں ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا آخری پریکٹس سیشن ہوا جس کے دوران بھارتی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اورسابق کپتان ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں میں گھل مل گئے

    بھارتی کپتان روہت شرما پاکستانی ٹیم کے قدردان ہیں انہوں نے اس میچ کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا کھیلتی ہوئی آرہی ہے ایسی ٹیم کے خلاف کھیلنا ایک چیلنج ہے

    پاکستانی کپتان بابر اعظم میچ اپنے نام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں انہوں نے کہا ہم پر دباؤ نہیں جیت کا مومنٹم بنا ہوا ہے، کوشش کریں گے کہ مومنٹم کو برقرار رکھیں تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں سب جانتے ہیں پاکستان اور بھارت کا میچ زبردست ہوتا ہے ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے اور ہم کوشش کریں گے، نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ، سب لڑکے فارم میں ہیں اور انشاء اللہ اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی

     بھارت کے خلاف میچ کا ٹیم پر کوئی پریشر نہیں ہے

    پاکستان کر کٹ ٹیم کے پاس تین فاسٹ بالرز ہے جو ہندوستان کو خوف میں مبتلا کر سکتے ہے،میتھیو ہیڈن

    پاکستان کے پاس ہمیشہ بہترین بالرز رہے ہے،جنکے مقابلے کے لئے ہمیں خاصی محنت کرنی پڑتی ہے،روہیت شرما