Baaghi TV

Tag: ایشیا کپ

  • بابر اعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے اتنا ہی بڑا  کپتان بھی ہے،افتخار احمد

    بابر اعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے اتنا ہی بڑا کپتان بھی ہے،افتخار احمد

    قومی ٹیم کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی ہمارے لیے دعا کریں کہ ہم ایشیا کپ جیت جائیں اور یہ خوشی ہم اپنے پاکستانیوں کو دیں۔

    باغی ٹی وی: بیٹر افتخار احمد نے ایج انٹرویو میں کہا کہ بابر اعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے اتنا ہی بڑا کپتان بھی ہے، وہ خود جس طرح دلیری کے ساتھ کھیلتا ہے اسی طرح کھلاڑیوں کو بھی دلیری سے کھیلنے کی تلقین کرتا ہے،بابر اعظم ہمیشہ پوری ٹیم کو سپورٹ کرتا ہے اور تمام کھلاڑیوں سے کہتا ہے کہ اگر آپ کو بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ میں یا پھرکسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہے تو مجھے بتائیں میں اس کا کوئی حل نکال لوں گا لیکن بات کو دل میں مت رکھیں، ہمارا بہت اچھا ٹیم کمبی نیشن بنا ہوا ہے۔

    وسیم اکرم کا پی سی بی کو ویڈیو ڈیلیٹ کر کے معافی مانگنے کا مطالبہ

    علاوہ ازیں افتخار احمد نے خود سے منسوب جھوٹا بیان پھیلانے والے ایکس اکاؤنٹ صارف پر غصے کا اظہار کیا ہے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر نواز نامی صارف نے افتخاراحمد کےنام سےمنسوب ایک بیان جاری کیا جس میں لکھا تھا کہ جب بھی ہمارا بھارت کے خلاف میچ ہوتا ہے ، تو ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم گلی کے بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں-

    افتخار احمد نے اس ٹوئٹ کا لنک اور اسکرین شاٹ شیئر کیا اور اپنے اس بیان کی مکمل تردید کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہونے جا رہا ہے، ایشیا کپ کے چند میچز پاکستان میں ہوں گے جبکہ زیادہ تر میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

    وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  • ایشیا کپ  2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    کینڈی: سری لنکا میں شیڈول ایشیا کپ 2023 کے 9 میچز کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کا آغاز، ٹکٹس کی قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں-

    باغی ٹی وی : ایشیا کپ 2023 کے 9 میچز میں سری لنکا میں شیڈول ہیں جس کے لئے آن لائن ٹکٹس کا بکنگ کا آغاز آج ہو گا،سری لنکا میں شیڈول 9 میچز میں پاک مقابلہ بھارت بھی شامل ہے جس کے ٹکٹس کی قیمتیں 20 ڈالر سے شروع ہوں گی جب کہ وی وی آئی پیز ٹکٹس 500 ڈالر میں دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنی میزبانی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کردیا گیا تھا، پی سی بی ایونٹ میں 4 میچز کی میزبانی کرے گا پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ میچز کے لئے ٹکٹ 1500 روپے سے شروع ہوکر 8 ہزار روپے تک دستیاب ہوگا جب کہ میچ کا مہنگا ترین ٹکٹ وی وی آئی پیز کے لئے 10 ہزار روپے میں بُک ہوگا۔

    بابراعظم کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کرتا ہوں،ویرات کوہلی

    خیال رہے کہ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا،31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا،جبکہ ایشیا کپ 2023 کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا-

    بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

  • ایشیا کپ اورافغانستان سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    ایشیا کپ اورافغانستان سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    ایشیا کپ اور افغانستان سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکوڈ کا اعلان کر دیا گیا ،چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اے سی سی ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 18 رکنی پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔

    قومی سلیکشن کمیٹی میں انضمام الحق کے علاوہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن شامل ہیں نے کپتان بابراعظم کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم کو حتمی شکل دی

    ایشیا کپ کے لیے سترہ رکنی پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ اوپنرز عبداللہ شفیق ، فخرزمان اور امام الحق۔مڈل آرڈر میں بابراعظم ( کپتان ) ، سلمان علی آغا ، افتخار احمد ، طیب طاہر ، وکٹ کیپرز محمد رضوان اور محمد حارث ،اسپنرز شاداب خان ( نائب کپتان )،محمد نواز اور اسامہ میر۔پیس آل راؤنڈر فہیم اشرف اور پیسرز میں حارث رؤف ،محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

    افغانستان کے خلاف سیریز کا اٹھارہ رکنی اسکواڈ یہ ہے۔ اوپنرز عبداللہ شفیق ، فخرزمان اور امام الحق۔مڈل آرڈر میں بابراعظم ( کپتان ) ، سلمان علی آغا ، افتخار احمد ، طیب طاہر اورسعود شکیل، وکٹ کیپرز محمد رضوان اور محمد حارث ،اسپنرز شاداب خان ( نائب کپتان )،محمد نواز اور اسامہ میر۔پیس آل راؤنڈر فہیم اشرف اور پیسرز میں حارث رؤف ،محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

    سلیکٹرز نے اس سال اپریل مئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے والے اسکواڈ سے دو تبدیلیاں کی ہیں۔ طیب طاہر اور فہیم اشرف کو شان مسعود اور احسان اللہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ان کے علاوہ سعود شکیل کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،فہیم اشرف دو سال بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں ۔ فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کی حیثیت سے ان کی موجودگی سے ٹیم میں مزید توازن ہوگا۔ وہ آخری بار جولائی 2021ء میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کھیلے تھے

    طیب طاہر کو دوسری مرتبہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں اس سال جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ طیب طاہر پاکستان کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین تھے۔انہوں نے حال ہی میں اے سی سی ایمرجنگ کپ میں انڈیا کے خلاف128 رنز کی جیت میں سنچری کے ذریعے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

     

  • افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کے متوقع نام کیا کیا ہونگے؟

    افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کے متوقع نام کیا کیا ہونگے؟

    افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کے متوقع نام سامنے آگئے ہیں، اسکواڈ کا اعلان آج شام متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، اور افتخار احمد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق شان مسعود، آغا سلمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث روف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، اسامہ میر، اور احسان اللہ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔قومی اسکواڈ کا اعلان بعض وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہے۔اس حوالے سے پی سی بی نے کہا کہ آج شام تک قومی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاک افغان سیریز 22سے 26 تک سری لنکا میں ہوگی۔

  • ایشیا کپ : شیڈول کےاعلان میں شاید ملکوں میں وقت کا فرق ہونے کی وجہ سے غلط فہمی ہوگئی،ذکا اشرف

    ایشیا کپ : شیڈول کےاعلان میں شاید ملکوں میں وقت کا فرق ہونے کی وجہ سے غلط فہمی ہوگئی،ذکا اشرف

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ شیڈول کے اعلان میں شاید ملکوں میں وقت کا فرق ہونے کی وجہ سے غلط فہمی ہوگئی

    باغی ٹی وی :نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ کی جانب سے پہلے شیڈول کا اعلان کیا گیا جس پر ہم نے ایشو نہیں بنایا،پاکستان نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، چاہتے تو بہت کچھ کہہ سکتے تھے تاہم تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا ہوگا،ایشیاکپ شیڈول کے اعلان میں شاید ملکوں میں وقت کا فرق ہونے کی وجہ سے غلط فہمی ہوگئی، بہرحال ہم نے اس کو مسئلہ نہیں بنایا ہمیں کوئی فرق بھی نہیں پڑا البتہ ٹرافی کی رونمائی کی اچھی تقریب ہوئی، جس میں سابق کرکٹرز بھی شریک ہوئے اور قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    پاک بھارت ورلڈ کپ میچ ری شیڈول،نئی تاریخ سامنے آگئی

    واضح رہے کہ ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان جے شاہ نے تقریب کے آغاز سے کچھ دیر قبل ٹوئٹ کردیا تھا جس پر انہیں شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم بورڈ نے کوئی جواب باضابطہ نہیں دیا تھا ایشیاکپ کا آغاز رواں ماہ 30 اگست سے ہوگا، افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایشیاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔

    تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ سیریز؛ سری لنکا میں کھیلی جائے گی، افغانستان بورڈ کی …

    ایشین کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 50 اوورز فارمیٹ کا یہ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا،ایشیا کپ کے 13 میچوں کے لیے چار وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جن میں سے پاکستان چار میچوں کی میزبانی کرے گا۔ ملتان میں ایک جبکہ لاہور میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔

    سری لنکا میں نو میچز ہوں گے جن میں سے کینڈی میں تین اور کولمبو میں چھ میچز کھیلے جائیں گےسری لنکا میں کینڈی پہلے راؤنڈ کے تین میچوں کی میزبانی کرے گا جس کے بعد کولمبو میں سپر فور مرحلے کے پانچ میچوں کے علاوہ 17ستمبر کو ہونے والا فائنل بھی کھیلا جائے گا۔

    ورلڈ کپ 2023،ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کب سے شروع ہو گی؟

    ایشیا کپ 2023ء کا شیڈول

    گروپ اے ۔ پاکستان ( اے ون ) انڈیا ( اے ٹو ) اور نیپال۔

    نیپال اس ٹیم کی سیڈنگ میں جگہ لے گی جو سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کرپائے گی۔

    گروپ بی ۔ سری لنکا ( بی ون ) بنگلہ دیش ( بی ٹو ) اور افغانستان۔

    افغانستان اس ٹیم کی سیڈنگ میں جگہ لے گی جو سپر فور مرحلے میں جگہ نہیں بناسکے گی۔

    30 اگست۔ پاکستان بمقابلہ نیپال ۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ۔ملتان

    31 اگست۔ بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا ۔ پالیکلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کینڈی

    2 ستمبر ۔ پاکستان بمقابلہ انڈیا۔ پالیکلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم۔کینڈی۔

    3 ستمبر۔بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور۔

    4 ستمبر۔انڈیا بمقابلہ نیپال ۔ پالیکلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم۔ کینڈی ۔

    5 ستمبر۔ افغانستان بمقابلہ سری لنکا ۔ قذافی اسٹیڈیم ۔ لاہور۔

    6 ستمبر۔ اے ون بمقابلہ بی ٹو ( سپر فور مرحلہ ) قذافی اسٹیڈیم لاہور

    9 ستمبر۔ بی ون بمقابلہ بی ٹو ( سپر فور مرحلہ ) آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو ۔

    10 ستمبر۔ اے ون بمقابلہ اے ٹو ( سپر فور مرحلہ ) آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو

    12 ستمبر۔ اے ٹو بمقابلہ بی ون ( سپر فور مرحلہ ) آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو ۔

    14 ستمبر ۔اے ون بمقابلہ بی ون ( سپر فور مرحلہ ) آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو

    15 ستمبر۔اے ٹو بمقابلہ بی ٹو ( سپر فور مرحلہ ) آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو۔

    17ستمبر۔ ون بمقابلہ ٹو ( فائنل) آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو

    18 ستمبر ۔ فائنل کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

  • آئی سی سی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے ری شیڈول ہونے کا امکان

    آئی سی سی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے ری شیڈول ہونے کا امکان

    اکتوبر میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے ری شیڈول ہونے کا امکان ہے جبکہ میچ اصل میں 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونا تھا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو تہوار نوراتری کی وجہ سے بھارتی سکیورٹی اداروں نے احمد آباد کے میچ کی تاریخ بدلنے کا مشورہ دیا ہے، اسی لیے 15 اکتوبر کا میچ ری شیڈول ہوسکتا ہے احمد آباد میں روایتی انداز میں ہندو برادری اپنی رسومات ادا کرتی ہیں، سکیورٹی اداروں نے مذہبی تہوار کی وجہ سے ہائی پروفائل میچ کی سکیورٹی مشکل قرار دی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 15 اکتوبر کو نوراتری کا پہلا دن ہوگا اور اس روز گجرات بھر میں گربا کھیلا جاتا ہے جس کی وجہ سے بہت ہجوم ہوتا ہے، اور یہ ہی وجہ ہے کہ سکیورٹی اداروں نے میچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    کولمبو،تیسرے روز ٹیسٹ میچ کا آغاز ،عبد اللہ شفیق نے سنچری مکمل کر لی

    بی سی سی آئی آفیشل کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کے مشورے کے بعد اب ہم مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں،اور حتمی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا ، ہمیں سکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت جیسی ہائی پروفائل گیم، جس کے لیے ہزاروں شائقین سفر کرکے احمد آباد پہنچیں گےنوراتری کی وجہ سےمتاثر ہوسکتا ہے،گیم کی تاریخ میں تبدیلی ان شائقین کےلیےایک مشکل ترین صورتحال پیدا کر سکتی ہے جنہوں نے پہلے ہی سفری منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور ٹکٹیں بک کر رکھی ہیں،کسی بھی میچ کے پیچھے بہت سی چیزیں ہوتی ہیں اس لیے ہر چیز کا خیال رکھنا پڑتا ہے-

    اس کے علاوہ بھارتی صحافی اور چند میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ اتوار کی بجائے 14 اکتوبر یعنی بروز ہفتے کو ہوسکتا ہے لیکن میچ ایک روز پہلے کرنے کی صورت میں پاکستان کو لاجسٹک مسائل ہوسکتے ہیں۔

    کولمبو،بارش وجہ سے موخر کرنے والا میچ آج شروع کرنے کا امکان

    نریندر مودی اسٹیڈیم، جس کی گنجائش تقریباً 1 لاکھ ہے، ورلڈ کپ کے چار شاندار کھیلوں کی میزبانی کرے گا، جس میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ، بھارت بمقابلہ پاکستان، انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا، اور فائنل شامل ہیں۔ ورلڈ کپ 10 شہروں میں پھیلے گا، جس کے سیمی فائنل ممبئی اور کولکتہ میں شیڈول ہیں۔

    احمد آباد کو پہلے ہی اکتوبر کے وسط میں ہوٹل میں رہائش کی کمی کا سامنا ہے، ہوم اسٹےکے اختیارات بھی ختم ہو چکےہیں اس کے نتیجے میں، ہوائی کرایوں میں اضافےکی توقع ہےاگر انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ کےلیے نئی تاریخ کا اعلان کیا جاتا ہے،تو اس تاریخی تصادم کا حصہ بننے کے لیے شائقین کی طرف سے بڑے پیمانے پر منسوخیاں اور دوبارہ بکنگ کا جنون ہو سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہورہا ہے اور پاکستان ٹیم کو 12 اکتوبر کو بھی حیدرآباد میں میچ کھیلنا ہے۔

    ویمینز فٹبال ورلڈ کپ میں فلپائن کی بڑی کامیابی

  • میرا خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے،عطا تارڑ

    میرا خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے،عطا تارڑ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رہنما مسلم لیگ ن عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان کو بھارت میں ضرور جانا چاہیئے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سےورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے تاحال بات نہیں ہوئی، وزیراعظم کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں، جب تک مسلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے پاک بھارت کا قریب آنا نظر نہیں آتا۔

    تاہم انہوں نے کہا کہ اگر دشمن کو مات دینی ہے تو اس کے ہوم گراؤنڈ پر مات دیں، پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھارت سے بہتر ٹیم ہے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا موازنہ ہوتاتو لوگ کہتےہیں کہ بابر بہتر کھلاڑی ہے، بھارت کے پاس شاہین آفریدی جیسا کوئی فاسٹ بولر نہیں،میں چاہتاہوں بابراعظم سنچری بنائے اور شاہین آفریدی ویرات کوہلی کو بھارت میں آؤٹ کرے-

    بھارت کو پاکستان آ کر کھیلنا چاہیے ورنہ ہم بھی ورلڈکپ ہائبرڈ ماڈل پر کھیلیں …

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھیں، بھارت آئے نہ آئے ان کی اپنی مرضی ہے لیکن پاکستان کو سو فیصد ورلڈکپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے سیاست اور کرکٹ جب بھی مکس ہوئے تو ملک کی تباہی ہوئی ہے، پاکستان کو آئی سی سی کے فورم پر بھارت پر پریشر رکھنا چاہیے کھیل کا میدان کھیل کا میدان رہنا چاہیے، جنگ کا میدان نہیں بننا چاہیے-

    گال ٹیسٹ،پہلا میچ، پاکستان فاتح،سری لنکا کو شکست

    عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر احسان مزاری کا خیال ہےکہ پاکستان کو بھارت نہیں جانا چاہیے، لیکن یہ ان کا اپنا خیال ہے، بھارت اور پاکستان کے فاسٹ بولرز کا کوئی مقابلہ نہیں رہا، ماضی میں نیوٹرل وینیو پر جب بھی مقابلہ ہوا تو پاکستان نے بھارت کو شکست دی، میرا تو خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے، کسی اور ملک کی نسبت پاکستان کی بھارت میں ورلڈکپ جیتنے کی اہمیت الگ ہوتی ہے-

    واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 رواں برس اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔

    ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان , پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟

  • پاکستان ایشیا کپ 2023  کے میچز کی میزبانی لاہور اور ملتان میں متوقع

    پاکستان ایشیا کپ 2023 کے میچز کی میزبانی لاہور اور ملتان میں متوقع

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع نے کہ پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کے 4 میچز کی میزبانی کے لیے 2 مقامات لاہور اور ملتان کو منتخب کیا گیا ہے تاکہ سفری اور لاجسٹک مسائل سے بچا جا سکے۔ذرائع نے بتایا کہ ملتان کو لاہور سے کچھ حصّہ ملے گا جوکہ پاکستان میں ایونٹ کی میزبانی کا مرکزی مقام ہوگا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ہم ایک ایسی پالیسی تیار کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں جس کے تحت شائقین سری لنکا میں ڈالرز میں ٹکٹ خریدیں گے کیونکہ برصغیر اور دنیا کے دیگر حصّوں سے کرکٹ کے شائقین کی ایک اچھی تعداد کے میچز دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کی توقع ہے اور وہاں پاکستان کا بھارت سے کم از کم 2 بار مقابلہ متوقع ہے،واضح رہے کہ ایشیا کپ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے۔ایونٹ پاکستان میں 31 اگست سے شروع ہوگا جو 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا، ایونٹ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا جس میں ایونٹ کے چار میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے

  • ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟

    ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟

    ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان رواں ہفتے جب کہ میگا ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان سے ہوگا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 15 جولائی کو ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے شیڈول ، انتظامی معاملات اور مارکیٹنگ امور پر بات چیت ہوئی ہے پی سی بی دنیا بھر کے کرکٹ کے شائقین کو خوش آمدید کہتا ہے، امید ہے فینز پاکستان کی روایتی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشین کرکٹ کونسل کا دبئی میں غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں براڈکاسٹرز، پاکستان، سری لنکا اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے نمائندوں سمیت اے سی سی عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کو سری لنکا سے دبئی منتقل کرنے کی بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے میچز 2 وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔
    اے سی سی کی ہنگامی میٹنگ میں ایشیا کپ سے متعلق تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ رواں سال ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کھیلا جائے گا ایونٹ کے چار میچز پاکستان میں جبکہ سیمی فائنل اور فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شیڈول میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔ لاہور اور ملتان کو ایشیا کپ کے مقابلوں کے لیے چنا گیا ہے۔

  • ایشیا کپ:چیئرمین آئی پی ایل ارون دھومال نے بھارتی ٹیم اور جے شاہ کے پاکستان آنے سے انکار کردیا

    ایشیا کپ:چیئرمین آئی پی ایل ارون دھومال نے بھارتی ٹیم اور جے شاہ کے پاکستان آنے سے انکار کردیا

    ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی جب کہ شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا-

    باغی ٹی وی :آئی سی سی میٹنگز کے لیے جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف اور بورڈ آف کنٹرول فار ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ کے درمیان آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی بھارتی بورڈ کے خزانچی اور آئی پی ایل کے سربراہ ارون دھومال بھی ڈربن میں موجوف ہیں-

    اس موقع پر ارون دھومال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی، جب کہ ذکا اشرف اور جے شاہ کی ملاقات میں صرف ایشیا کپ کے شیڈول کو فائنل کیا گیا ہے لیگ کے مرحلے کے چار میچز ہی پاکستان میں کھیلے جائیں گے،پاک بھارت میچ سمیت باقی 9 میچز سری لنکا میں ہی ہوں گے، پاک بھارت ٹیمیں اگر فائنل میں پہنچتی ہیں تو یہ بھی سری لنکا میں ہو گا سری لنکا میں میچز دمبولا میں ہونے کا امکان ہے، پاک بھارت میچ بھی دمبولا میں کھیلا جائے گا تاہم پاکستان میں میچز لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر محکموں کو ہائی الرٹ …

    ارون دھومال نے جے شاہ کے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرنے کی خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ ذکا اشرف اور جے شاہ کی ملاقات میں صرف ایشیا کپ کے شیڈول پر بات ہوئی ہے، بھارتی ٹیم یا بھارتی بورڈ سیکرٹری کے پاکستان جانے کے معاملے پر بات نہیں ہوئی، پاکستان ایشیا کپ میں صرف نیپال کے خلاف میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گا،جبکہ باقی تین میچز بنگلا دیش سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوں گے۔

    اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کی ڈربن میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں نے مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔ دونوں سربراہان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کرکٹ پر مل بیٹھنا چاہیے، ملاقات میں ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت کے علاوہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    قومی ہاکی ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

    ذرائع نے بتایاکہ ذکا اشرف نے جے شاہ کو ایشیا کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا،دوسری جانب جے شاہ نے ذکا اشرف کو بھارت میں ورلڈکپ میں دیکھنے کی دعوت دی اور انہوں نے ورلڈکپ کے دوران دورہ بھارت کی دعوت قبول کر لی۔

    دونوں بورڈ عہدیداران نے کرکٹ روابط میں بہتری لانے پر اتفاق کیا۔ ذکا اشرف نے جے شاہ سے گفتگو میں کہا کہ آپ ہماری مہمان نوازی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے، پاکستانی عوام اپنے مہمانوں کی قدر کرنا جانتی ہےیہ ایک اچھی شروعات ہے، مستقبل میں مزید ملاقاتیں ہوں گی۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اے سی سی پاکستان کی جانب سے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کھیلے جانے کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے۔

    بھارت پاکستان میچز کھیلنے نہیں آتا تو قومی ٹیم کو وہاں نہیں جانا چاہیے. احسان …