Baaghi TV

Tag: ایشین کرکٹ کونسل

  • ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی تاریخی کامیابی

    ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی تاریخی کامیابی

    ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈائریکٹرزکی تینوں نشستیں جیت لیں۔

    ذرائع کے مطابق سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت اےسی سی چیئرمین محسن نقوی نےکی،اجلاس میں بھارت کی نمائندگی راجیوشکلانےکی،بینکاک میں ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں ڈائریکٹرزکےانتخاب کیلئے سخت مقابلہ ہوا،پاکستانی حمایت یافتہ پینل نےتینوں نشستوں پربھارتی حمایت یافتہ امیدواروں کوشکست دیدی۔

    اے سی سی کےقیام کےبعد پہلی بارپاکستان کے حمایت یافتہ پینل نےتینوں نشستیں جیتیں،ذرائع کے مطابق اے سی سی اجلاس میں قطرکرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عبدالعزیز کو بطور ڈائریکٹر پاکستان کی حمایت حاصل تھی،اجلاس میں اےسی سی مینزایشیا کپ 2027کی وینیوزپرتبادلہ خیال ہوا ،ریجن میں کرکٹ کےفروغ کےاقدامات بھی زیر غور آئے،ڈائریکٹرز کی تینوں نشستوں پر کامیابی اے سی سی میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مظہر ہے۔

  • محسن نقوی نے اے سی سی کےنئے ٹورنامنٹس کا پلان طلب کرلیا

    محسن نقوی نے اے سی سی کےنئے ٹورنامنٹس کا پلان طلب کرلیا

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹ کو ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں اے سی سی کے نئے ٹورنامنٹس کا حتمی پلان طلب کرلیا گیا ہے۔

    دبئی میں محسن نقوی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں قطر کے دارالحکومت دوحا میں 14 سے 23 نومبر تک شیڈول رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں انڈر 19 پریمیئر ایشیا کپ کی تیاریوں اور مینز ٹی20 ایشیا کپ کے ویورز شپ پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں اے سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبران کے درمیان لیگ کرانے اور نئے ایونٹس جیسے ’لیجنڈ آف ایشیا کپ‘ پر غور کیا گیا، جب کہ وویمنز کرکٹ کے زیادہ میچز کرانے پر بھی اتفاق ہوا

    نیو یارک اور لندن کے میئر کو مذہبی عقیدے کی بنیاد پر تنقید کا سامنا

    حکومت 27ویں آئینی ترمیم پاس کروانے میں جلدی میں نہیں، خواجہ آصف

    ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کو 21 لاکھ روپے کا چالان

    27ویں آئینی ترمیم،شہباز شریف نے سینیٹرز کو اعشائیے پر مدعو کرلیا

  • ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع: محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک جواب

    ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع: محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک جواب

    دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس کے دوران پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان ٹرافی کے معاملے پر سخت تلخ کلامی ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا مسلسل ایشیا کپ ٹرافی دینے پر اصرار کرتے رہے، جس پر چیئرمین پی سی بی اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے واضح کیا کہ یہ ایجنڈے میں شامل نہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ فائنل کے بعد اے سی سی صدر اسٹیج پر موجود تھے لیکن ٹرافی لینے سے بھارتی ٹیم نے خود انکار کیا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا: "اب اگر بھارت کو ٹرافی چاہیے تو سوریا کمار یادیو اے سی سی دفتر آکر مجھ سے لے لیں یا تقریب منعقد کرکے وصول کرلیں۔”

    اجلاس میں گرما گرمی بڑھنے پر معاملہ حل کرنے کے لیے اے سی سی، پی سی بی، بی سی سی آئی، سری لنکن بورڈ اور افغان بورڈ کو مشترکہ ذمہ داری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی ٹیم کی جانب سے نو ہینڈ شیک رویے اور کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیانات کی مذمت بھی کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ایشیا کپ 2027 میں بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف میچ کے بعد کپتان اور قومی ٹیم سے ہاتھ نہ ملاکر اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔

    امریکا نے درجنوں ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا

    غزہ امن منصوبہ: پاکستان فوج بھیجنے سے متعلق فیصلہ اعلیٰ قیادت کرے گی، اسحٰق ڈار

    جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ بارڈر دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحال

    کراچی میں بارش،علاقے زیرآب، فلائٹ آپریشن متاثر

  • ایشیا کپ 2025: بھارتی کپتان محسن نقوی سےمصافحہ کرنے پر غدار قرار

    ایشیا کپ 2025: بھارتی کپتان محسن نقوی سےمصافحہ کرنے پر غدار قرار

    بھارتی ٹی20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو ایشیا کپ 2025 کے آغاز سے قبل مشکل میں پھنس گئے اور اپنے ہی ہم وطنوں کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔

    دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹرافی کی رونمائی کی جس کے بعد تمام کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر پروٹوکول کے تحت کپتانوں نے محسن نقوی سے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے سے بھی ہاتھ ملایا۔سوریا کمار یادیو نے بھی محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے مصافحہ کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی بھارتی شدت پسندوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ’’غدار‘‘ قرار دے دیا۔

    ’ایکس‘ پر راجیو نامی صارف نے لکھا کہ سوریا کمار یادیو پاکستان کے وزیر داخلہ سے ہاتھ ملا رہے ہیں جو بھارت کو دھمکیاں دے چکے ہیں، انہیں دشمنوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ایک اور صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اصل تنقید بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت پر ہونی چاہیے جنہوں نے سوریا کمار یادیو کو اس پوزیشن پر کھڑا کیا جہاں پروٹوکول کے طور پر انہیں ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین سے ہاتھ ملانا پڑا۔

    سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کا سیلاب متاثرہ گاؤں کھرل کا دورہ،

  • ایشیا کپ 2025 ، بھارت میں ہنگامہ، بائیکاٹ کی صدائیں بلند

    ایشیا کپ 2025 ، بھارت میں ہنگامہ، بائیکاٹ کی صدائیں بلند

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارت میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں مودی حکومت پر ایوانوں اور میڈیا میں ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔

    اے سی سی کے حالیہ اجلاس میں ٹورنامنٹ کا فیصلہ ہونے کے بعد بھارتی میڈیا، سابق کرکٹرز اور سیاستدانوں نے اس فیصلے پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی مخالفت کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حلقوں کا مؤقف ہے کہ "پاکستان کو واک اوور نہیں دیا جائے گا کیونکہ اس کا مطلب پاکستان کی فتح ہے”۔بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ چونکہ بھارت کی میزبانی میں ہو رہا ہے، اس لیے پاکستان کا شرکت کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت شرکت نہ کرے تو ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن ہی نہیں۔اس معاملے پر بھارتی پارلیمان میں بھی گرما گرم بحث جاری ہے، جہاں اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "جب پاکستان کے ساتھ تجارت سمیت تمام تعلقات بند ہیں تو پھر کرکٹ میچز کیوں کھیلے جا رہے ہیں؟”

    یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا انعقاد بھارت کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کیا جائے گا، جہاں پاکستان اور بھارت 14 ستمبر کو ٹکرائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 9 ستمبر سے متوقع ہے۔

    روسی عدالت کا زوم پر قوانین کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ ڈالر کا جرمانہ

    فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کا امدادی پیکیج، 100 ٹن سامان روانہ ہوگا

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب ، معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ

    امریکا اس کیمپ میں نہیں ہے، ٹرمپ کا برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے پر ردعمل

  • اے سی سی اجلاس: بھارتی کرکٹ بورڈ  آن لائن شرکت پر راضی

    اے سی سی اجلاس: بھارتی کرکٹ بورڈ آن لائن شرکت پر راضی

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سالانہ اجلاس سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی نمائندگی نائب صدر راجیو شکلا کریں گے، جو اے سی سی کے سالانہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اے سی سی کا یہ اہم سالانہ اجلاس جمعرات کو ڈھاکا میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر محسن نقوی کریں گے، جو اس وقت بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔

    اجلاس میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے بھی شرکت کریں گے، جو آج رات ڈھاکا پہنچنے والے ہیں۔ اجلاس میں ایشیائی کرکٹ کی ترقی، ٹورنامنٹس کے شیڈول، اور باہمی تعاون کے امور پر گفتگو کی جائے گی۔یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کرکٹ سفارت کاری اور بین الاقوامی تعلقات نئی شکل اختیار کر رہے ہیں، اور بی سی سی آئی کی آن لائن شرکت کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

    پاکستان اور آذربائیجان کا ماحولیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    روس اور طالبان حکومت کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

     بھارت میں صدر، وزیراعظم، فوجی سربراہان، چیف جسٹس اور ارکان اسمبلی کی تنخواہیں منظر عام

  • پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

    پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

    پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی۔

    باغی ٹی و ی: ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی پاکستان کو صدارت ملنے کا فیصلہ اے سی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد اگلی مدت کے لیے اے سی سی کی صدارت پاکستان کے پاس رہے گی، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہوں گے اور ایشین کرکٹ کونسل باضابطہ اعلا ن کرے گی۔

    قبل ازیں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سربراہی عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس تھی تاہم جنرل کونسل اجلاس کے بعد صدارت محسن نقوی کے سپرد کی گئی۔

  • رواں ماہ محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا

    رواں ماہ محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو چیمپئینز ٹرافی کے بعد اہم اعزاز سے نوازا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رواں ماہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی فائنل کے بعد دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سنبھالیں گے۔اس وقت ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سربراہی عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس ہے تاہم جنرل کونسل اجلاس کے بعد صدارت محسن نقوی کے سپرد کردی جائے گی۔اجلاس میں رواں برس بھارت میں ہونیوالے ایشیا کپ کے مقامات کا بھی فیصلہ ہوگا، جس کیلئے پاکستان کے میچز دبئی یا سری لنکا میں کروانے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

    قبل ازیں گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے گزشتہ برس ایشیاکپ اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت پر ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر ہی کروایا جائے گا تاہم میزبانی بھارت کے ہی سپرد ہوگی۔اے سی سی کی جانب سے یہ اہم فیصلہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری رہنے والے تنازع سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    یوکرین کو بڑا جھٹکا، امریکی صدر سے ملاقات کے روز 200 فوجی ہلاک

    چوہنگ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی میں کسٹم چھاپہ، تین کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیا برآمد