Baaghi TV

Tag: ایف آئی اے سائبر کرائم

  • ایف آئی اے کا اداکارہ  نادیہ حسین کے گھر پر چھاپہ

    ایف آئی اے کا اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپہ

    ایف آئی اے سائبر کرائم نے اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپا مارا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی تین رکنی ٹیم نےچھاپا مارا ایف آئی اے کی ٹیم میں امیر کھوسو، ذیشان اعوان اور ارشد شامل ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر ایف آئی اے پر بےبنیاد الزامات لگائے، سائبر کرائم ونگ نے نادیہ حسین کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا، نجی بینک میں مبینہ خورد برد کیس میں عاطف محمد خان گرفتار ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی اہلیہ نادیہ حسین کو جعلساز نے رشوت کیلئے واٹس ایپ پر کال کی، کال میں جعلساز نے ایف آئی اے کے سینئر افسر کی تصویر بطور ڈی پی استعمال کی۔

    نادیہ حسین نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا جس پر انہیں جعلی کال سے آگاہ کیا گیا، نادیہ حسین کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں شکایت درج کروانے کی ہدایات کی، کسی بھی فرد کو بغیر ثبوت کے بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین کےالزامات ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں، یہ عمل ملکی قوانین کے تحت سنگین جرم ہے۔

    یاد رہے کہ نادیہ حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ مالی فراڈ کے الزام میں گرفتار ان کے شوہر کی ضمانت کیلئے ایف آئی اے افسر نے بھاری رشوت طلب کی، اداکارہ نے فراڈ فون کال کا سارا معاملہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا تھا۔

    سانحہ جعفر ایکسپریس،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،ایف آئی اے میں تین مقدمے

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اور کامیاب آپریشن

    کراچی پولیس کے ہاتھوں 2 گھنٹے میں 3 ملزمان ہلاک، 5 زخمی گرفتار

    گورنمنٹ کالج میں طالبات کا رقص،ویڈیو وائرل،پرنسپل کو ہٹا دیا گیا

  • مریم نواز کی فیک تصاویرمعاملہ:ملزمان کے فونز سے شہباز گل اور عمران ریاض خان کی پوسٹیں برآمد

    مریم نواز کی فیک تصاویرمعاملہ:ملزمان کے فونز سے شہباز گل اور عمران ریاض خان کی پوسٹیں برآمد

    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیک تصاویر شیئر کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ایڈ یشنل ڈائریکٹر سرفراز چودھری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زوار حسین نے وزیراعلی مریم نوازشریف کی تصاویر شیئر کرنے کے معاملے پر تحقیقات کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور متحدہ عرب امارات کے صدر کی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس بنائی، سوشل میڈیاپلیٹ فارمز پر امریکا اور دیگر ممالک سے مواد شیئر کیا گیا۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ اس حوالے سے 8 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان مقدمات میں نامزد ملزمان میں سے اب تک 8 کو گرفتار کیا گیا ہے ان ملزمان کے موبائل فونز سے شہباز گل اور عمران ریاض خان کی پوسٹس برآمد ہوئیں اور یہ ملزمان ان ہی کی پوسٹس شیئر کررہے تھے، ملزمان اپنے کیے پر نادم ہیں، سوشل میڈیا پر ہماری اقداراور خواتین کی عزت کا خیال نہیں رکھا گیا۔

    علی امین گنڈا پور ٹی وی پر جھوٹی بڑھکیں ماررہے ہیں، ترجمان جے یو آئی

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دیگر ممالک سے سرورز کی تفصیلات کے لیے لیٹر لکھے ہیں، اس میں جو بھی ملوث ہوا ہم انہیں معاف نہیں کریں گے ہم ان ملزمان کو بیرون ملک سے پکڑ کر لائیں گے، ان ملزمان کا ایک مخصوص سیاسی جماعت سے تعلق ہے، ان کے پروفائل سے معلوم ہوا ہے کہ یہ پولیٹیکل موٹیویٹد ہیں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ لاہورسرفرازچوہدری نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے معزز مہمان 5 جنوری کو پاکستان آئے تھے، بیرون ملک بیٹھ کر لوگ مہم چلاتے ہیں 3 ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا اور دیگر اضلاع سے بھی ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، شہباز گل کی جانب سے بھجوایا گیا مواد ملزمان کے موبائل سے برآمد ہوا، عمران ریاض بھی ملزمان کو استعمال کرتے ہوئے مواد بھجواتے تھے۔

    93 فیصد مقدمات کو یکسو کیا،صرف 7 فیصد مقدمات زیر تفتیش ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے پورے پاکستان کا ٹاسک دیا گیا ہے، تمام صوبوں میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کام کر رہی ہے، ملزمان نے فیس بک پر جعلی آئی ڈیز بنا رکھی ہیں ملزمان کا مزید ڈیٹا مل رہا ہے، پاکستان سے باہر سے بھی ملزمان کو لایا جائے گا، ملزمان کے پاسپورٹ اور آئی ڈی کارڈ بلاک کیے جائیں گے شہباز گل سمیت دیگر ملزمان کے اشتہاری ہونے کے بعد انٹرپول کو لکھیں گے، ملک دشمن سازش کو ناکام بنایا جائے گا، ایک مخصوص سیاسی جماعت کے لوگ باہر بیٹھ کر مہم چلا رہے تھے ۔

    میڈرڈ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،66 پاکستانیوں سمیت 86 غیرملکی سوار

    ایڈیشنل ڈائریکٹر سابئر کرائم سرکل نے بتایا کہ ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے، عادل راجا کے خلاف بھی انٹرپول کو لکھ رکھا ہے، مہم چلانے والے گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہے، یوٹیوبرز کے زیادہ فالوورز انڈیا سے ہیں جس کسی کی بھی جعلی ویڈیو بنا کر وائرل کی جائیں گی، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، جنہوں نے ڈیپ فیک بنایا وہ جرم ہے، شیئر کرنے والے بھی ملزم ہیں اوراسی طرح لائیک اور ری شیئر کرنے والے بھی سائبر کرائم کے ملزمان ہیں جبکہ فنانشل فراڈ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، 2024 میں کروڑوں روپے کی ریکوری کرائی ہے، انٹرنیشنل فیک نمبرز بھی فروخت ہو رہے ہیں، 2021 کا ایک مدعی تھا اس کو 2024 میں رقم واپس کر دی ہے۔

    پی ٹی آئی کا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، رانا ثنا اللہ

  • مبینہ نفرت پھیلانے پرلطیف کھوسہ کیخلاف مقدمہ درج

    مبینہ نفرت پھیلانے پرلطیف کھوسہ کیخلاف مقدمہ درج

    ممبر قومی اسمبلی لطیف کھوسہ کیخلاف ریاستی اداروں کیخلاف مبینہ نفرت پھیلانے، غلط بیانی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم میں درج ہوا،ذرائع کا کہنا ہے لطیف کھوسہ کے وارنٹ گرفتاری کیلئے جج عباس شاہ کی عدالت میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ایف ائی آر کے متن کے مطابق لطیف کھوسہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں بلوچستان اور کے پی کے کے ٹوٹنے کی بات کرکے ملک میں ایک فساد پھیلانے کی کوشش کی۔ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول ہوگئی جس کے مطابق مقدمہ پیکا قانون کے مختلف سیکشن کے تحت درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں لطیف کھوسہ پر جان بوجھ کر ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیان بازی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    چیٹ جی پی ٹی بھی واٹس ایپ پر آگیا، نمبر جاری

    بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

    اوچ شریف :طاہر والی پرٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

  • اداکارہ نادیہ خان ،شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانے کے کیس میں بری

    اداکارہ نادیہ خان ،شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانے کے کیس میں بری

    کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم نے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے دائر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوے میں نادیہ خان کو بری کردیا۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ رواں سال کی ابتدا میں اداکارہ صبور علی کی شادی سے نادیہ خان کی ویڈیو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہواتھا جس میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہیں کہ انیسہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے اتنا حسین۔

    سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور صارفین نے نادیہ خان کے لہجے کو ہتک آمیز اور ان کے انداز کو تمسخرانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ نادیہ خان انیسہ فاروقی کے میک اپ کی تعریف نہیں کررہی تھیں بلکہ ان کا انداز مذاق اڑانے والا تھا۔

    قندیل بلوچ میرے خواب میں آکر کہتی تھی مجھے انصاف دلاؤ،صبا قمر

    اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نادیہ خان کو ’بے شرم عورت‘ قرار دیا تھا اور ان کے خلاف سائبر کرائم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے نادیہ خان کو5 کروڑ کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا تھا۔

    شرمیلا فاروقی کی جانب سے دائر کیے جانے والے 5 کروڑ کے ہتک عزت کے دعوے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب اس کیس کے حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے کیس میں نادیہ خان کو بری کردیا گیا ہے۔

    سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض نے ویڈیو میں کہا میں بات کرنا چاہوں گا کہ میڈم شرمیلا فاروقی کی جانب سے اداکارہ نادیہ خان کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس کے بارے میں جس دعویٰ کیا گیا تھا کہ نادیہ خان نے میڈم شرمیلا فاروقی کی والدہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے یہ 40 منٹ لمبی ویڈیو ہے جو کہ نادیہ خان نے اداکارہ صبور علی کی شادی پر بنائی تھی اور اسے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا تھا۔

    کارتک آریان کو خاتون مداح نے شادی کیلئے 20 کروڑ کی پیشکش کردی

    سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے کہا میری ٹیم نے اس ویڈیو کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اس میں ہمیں ایسا کوئی مواد نظر نہیں آیا ہے جس سے یہ ثابت ہورہا ہو کہ میڈم نادیہ خان نے جان بوجھ کر شرمیلا فاروقی صاحبہ کی والدہ کو بدنام کرنے کی نیت سے اس ویڈیو کو بنایا ہو اور اپ لوڈ کیا ہو اور نہ ہی ہمیں اس ویڈیو میں کوئی ایسے توہین آمیز الفاظ نظر آئے۔

    عمران ریاض نے مزید کہا جہاں تک بات ہے طنزیہ انداز کی یا چہرے کے تاثرات کی تو اس کے حوالے سے قانون خاموش ہے لہذا نادیہ خان کو اس انکوائری میں کلیئر کردیا گیا ہے اور اس کیس کی تحقیقات کو بند کردیا گیا ہے۔

    ویڈیو کے کیپشن نے عمران ریاض نے کیس کے بارے میں مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کسی کی ویڈیو اور تصویر بنانا اور اسے وائرل کرنا صرف اسی صورت میں جرم بن جاتا ہے جب ایسی ویڈیو بنانے کا مقصد کسی کو ہراساں کرنا اور بدنام کرنا ہو۔

    سربراہ ایف آئی اے نے کہا نادیہ خان ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر آئیں اور ایف آئی اے کے نوٹس میں لگائے گئے الزامات کا جواب دیا۔

    دوسری جانب اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے ہتک عزت کے دعوے میں بری ہونے کے بعد عمران ریاض کا ویڈیو پیغام اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر اداکیا اور کہا کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے انہوں نے اپنے پیغام میں سربراہ ایف آئی اے عمران ریاض کو مینشن کرتے ہوئے کہا منصفانہ اور ایماندار ہونے کے لیے آپ کا شکریہ۔

    حقیقی زندگی میں ایک اچھی بیٹی اور اچھا کپل بننے کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے،صبا قمر