Baaghi TV

Tag: ایف آئی اے سندھ

  • ایف آئی اے  چھاپہ، مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے چھاپہ، مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائی نجی بینک کی اسٹاک ایکسچینج میں واقع برانچ کی پارکنگ میں کی گئی، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد فیصل اور میسم رضا کے نام سے ہوئی۔ملزم محمد فیصل نجی بینک میں برانچ مینیجرہے،ملزم کو غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کرتے ہوئے پارکنگ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،چھاپے کے دوران ملزمان سے 45000 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے،برآمد ہونے والی کرنسی کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پرعمل میں لائی گئی،اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

    جلا ہوا پی ٹی آئی کا کنٹینر لوگ دیکھنے پہنچ گئے

    3 دن میں اسلام آباد آنے والے 3 منٹ میں بھاگ گئے، ناصر حسین شاہ

  • ایف آئی اے نے زائد المعیاد اورممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ تحویل میں لے لیا

    ایف آئی اے نے زائد المعیاد اورممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ تحویل میں لے لیا

    فیڈل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران زائد المعیاد اور ممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ تحویل میں لے لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر ممنوعہ ،غیر معیاری ،غیررجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات کی تیاری و خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔خفیہ اطلاع ملنے پر نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں واقع گودام پر ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ چھاپہ مارکارروائی عمل میں لائی گئی چھاپہ مارکارروائی میں زائد المعیاد اور ممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا جن میں برآمد شدہ ادویات میں ملٹی وٹامن سپلیمنٹ ،اسکن کنڈیشنر اور اینٹی بائیوٹک ادویات شامل تھیں۔ممنوعہ، غیرمعیاری اور زائدالمعیاد ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث ملزم شہزاد آفتاب کی گرفتاری عمل میں آئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم زائد المعیاد ادویات پر چسپاں تاریخ تبدیل کرکیان کو دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔برآمد شدہ ادویات کے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھجوا دیے گئے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

    جماعت اسلامی کے زیراہتمام یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ،ْ ہزاروں افراد شریک

    ہمارے دو سینیٹرز حکومتی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں،بیرسٹر گوہر

    صدرمملکت کی فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد متوقع

    شہر قائد میں پسند کی شادی کا انجام نئی نویلی دلہن کے افسوس ناک قتل پر ختم

  • ایف آئی اے کراچی زون میں تقرریاں و تبادلے

    ایف آئی اے کراچی زون میں تقرریاں و تبادلے

    ایف آئی اے کراچی زون میں تبادلے و تقرریاں کردی گئیں۔

    باغہی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینک سرکل سے انسپکٹرمحمد ثنااللہ تبادلے کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ سرکل تعینات کردیا گیا جبکہ سب انسپکٹرآصف رضا اینٹی کرپشن سرکل سے کمرشل بینک سرکل تعینات کردیاگیا ہے۔سب انسپکٹرسید علی مظفر کمرشل بینک سرکل سے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل جبکہ سب انسپکٹر نعمان اکبر اسٹیٹ بینک سرکل سے کمرشل بینک سرکل تعینات کردیاگیا۔احکامات ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نعمان صدیقی کے دستخط سے جاری کیے گئے.واضح رہے کہ یہ تقرر و تبادلہ معمول کا حصہ ہیں.

    کراچی دھماکہ، خودکش بمبار کی سہولت کاری میں ملوث خاتون سمیت دو افراد گرفتار

  • حریم شاہ منی لانڈرنگ معاملہ : سی اے اے حکام کا وضاحتی بیان

    حریم شاہ منی لانڈرنگ معاملہ : سی اے اے حکام کا وضاحتی بیان

    جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) حکام نے حریم شاہ کے غیر ملکی کرنسی لے جانے کے معاملے پر وضاحت دے دی ہے-

    باغی ٹی وی : معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے کراچی ایئرپورٹ سے غیر ملکی کرنسی لے جانے کے معاملے پر سی اے سے نے بیان جاری کیا ہے-

    سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ سی اے اے کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ حریم شاہ سے متعلق کوئی انکوائری نہیں کی جارہی ہے معاملہ کسٹمز سے متعلق ہے، کسٹمز حکام ہی کرنسی اور دیگر اسمگلنگ روکنے کے پابند ہیں۔

    کیسے منی کی لانڈرنگ کی؟ٹک ٹاکر حریم شاہ عرف پھجاں بی بی پھڑی گئی: تحقیقات شروع

    ادھر متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرنے کے فیصلے کے بعد رقم کی لندن منتقلی سے انکار کردیا۔

    واضح رہے کہ حریم شاہ کی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہزاروں پاؤنڈ لندن منتقلی کا اعتراف کررہی تھیں حریم شاہ نے کہا تھا میں پہلی بار پاکستان سے ایک بھاری رقم لے کر لندن آرہی تھی مجھے کسی نے کچھ نہیں کہا کیونکہ میں قانونی طریقے سے لندن آئی ہوں پاکستان میں قانون صرف غریب کے لیے ہے۔

    حریم شاہ کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اب منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے اعلان کے بعد حریم شاہ نے پیسوں کی لندن منتقلی سے ہی انکار کردیا حریم شاہ نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ میں نے نہ کبھی منی لانڈرنگ کی اور نہ ہی مجھے اس کے متعلق کچھ پتہ ہے۔

    پاسپورٹ کی سال 2022 کی رینکنگ جاری ،فہرست میں پاکستان کا نمبر کونسا؟

    حریم نے بتایا کہ میں نے وہ ویڈیو مذاق میں بنائی تھی دراصل میں اپنے بھائی کے آفس میں آئی تھی جہاں کچھ رقم پڑی ہوئی تھی لہذا میں نے ان کی اجازت سے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ اس کے علاوہ وہ رقم بھی غیر قانونی نہیں تھی اسلیے ہمیں ویڈیو بناتے وقت کوئی خوف نہیں تھا جو منی لانڈرنگ کرتے ہیں وہ بتاکر نہیں کرتےمیں امیگریشن کلیئر کرکے قانونی طریقے سے آئی ہوں لہذا میں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی۔

    نوازشریف پاکستان میں آئیں تو سیدھا جیل جائیں گے،بابر اعوان

    دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو بنانے اور پھر اس سے انکار کرنے پر نوٹس لیا ہےحریم شاہ کی جانب سے منی لانڈرنگ کا اعتراف کرنے اور پھر بعد میں اپنی ہی بات سے مکر جانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ نے ٹک ٹاکر کے خلاف ایک اور نوٹس لے لیا۔


    ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے حریم شاہ کی منی لانڈرنگ کے جرم کے اعتراف اور بعد میں اسے ’’تفریحی ویڈیو‘‘ قرار دیتے ہوئے انکار کرنے کی ویڈیوز کا نوٹس لے لیا ہے۔


    عمران ریاض نے کہا یہ سائبر اسپیس کا استعمال کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کی تضحیک کرنے، خلل ڈالنے اور انہیں بدنام کرنے کا عمل ہے۔ اور یہ سائبر اسپیس میں منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے حریم شاہ کے خلاف سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی میں انکوائری درج کرلی گئی ہے۔ اور حریم شاہ کے موقف کی وضاحت کے لیے انہیں باضابطہ نوٹس جاری کیا جارہا ہے۔


    واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو نے والی ویڈیو میں حریم شاہ نے بتایا تھا کہ وہ پہلی بار بھاری رقم لے کر لندن پہنچ گئیں ہیں اور انہیں پاکستان کے ایئرپورٹ پر کسی نے نہیں روکا اور نہ روک سکتا ہے کیونکہ پاکستان میں قانون صرف غریب کے لیے ہے-