Baaghi TV

Tag: ایف ائی اے

  • جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 نوجوانوں کو جاپان بھجوانے کا انکشاف، اسمگلر گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 نوجوانوں کو جعلی فٹبال ٹیم کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے گوجرانوالہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ملزم وقاص علی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کا جعلی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور وزارتِ خارجہ کا جعلی نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) تیار کر کے ویزوں کے حصول کی کوشش کی۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے نوجوانوں کو جاپان بھجوانے کے لیے فی کس 40 سے 45 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

    تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم 2024 میں بھی 17 نوجوانوں کو وزٹ ویزے پر جاپان بھجوا چکا ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ: پاکستان کی پریس کانفرنس منسوخ، ریفری تنازع برقرار

    امریکی ناظم الامور کا قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    غزہ امدادی فلوٹیلا کی سیکیورٹی پر 16 ممالک کی تشویش

    مالیاتی تعلیم: خوشحال معاشرے کی بنیاد،تحریر:عمر افضل

  • عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم  گرفتار

    عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

    کراچی:انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے ملزم اعظم کو کراچی میں چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا گیا، ملزم عمر ے کی آڑ میں سعودی عرب میں گداگری میں ملوث پایا گیاملزم کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم کو اس سے قبل بھی بیرون ملک گداگری کے جرم میں سزا ہو چکی ہے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

    رواں سال کے دوران اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف 144 مقدمات درج کئے، گداگری میں ملوث 410 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں خواتین بھی شامل ہیں، ملزمان کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کردیے گئے ہیں، بیرون ملک گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

    مون سون کا موجودہ دباؤ 10 ستمبر تک رہے گا، این ڈی ایم اے

    جبکہ،ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے کارروائی کرتے ہوئے دو انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان زبیر احمد اور ارشاد معصوم شہریوں کو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران بھجوانے میں ملوث تھےملزمان کو گوادر کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان شہریوں سے فی کس دس ہزار روپے وصول کرکے انہیں غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران بھجوانے کی کوشش کررہے تھے، ملزمان کو متاثرین کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے سنگین جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    سی ڈی اے کا اسلام آباد کو فری وائی فائی سٹی بنانے کا اعلان

  • مزید ریمانڈ سے انکار،صحافی فرحان ملک  کو جیل بھیج دیا گیا

    مزید ریمانڈ سے انکار،صحافی فرحان ملک کو جیل بھیج دیا گیا

    کراچی کے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے صحافی فرحان ملک کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صحافی فرحان ملک اور دیگر کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انہیں اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پیشی کے موقع پر ایف آئی اے کی جانب سے کال سینٹر کیس میں فرحان ملک اور محمد اطیر کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔تاہم عدالت نے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فرحان ملک اور محمد اطیر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا جس کے بعد انہیں ملیر جیل روانہ کر دیا گیا۔

    دوسری جانب ملیر جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان ملک کے وکیل نے کہا کہ فرحان ملک کو جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، تاہم عدالت نے ان کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو مقدمہ بنایا گیا اس کے ملزم نے کہا کہ وہ فرحان ملک سے پہلی بار ایف آئی اے آفس میں ملا ہے۔ ان کے موکل نے جو جرم کیا ہے، ایف آئی اے وہ بتانے سے قاصر ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے 20 مارچ کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں صحافی فرحان ملک کو گرفتار کیا تھا بعد ازاں ان کی کال سینٹر کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی تھی۔

    ایلون مسک امریکی ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی سے دستبردار

    پنجاب پولیس کا کچے میں سرچ آپریشن، ڈاکوؤں کے 2 سہولت کارگرفتار

    حماد اظہر نے پارٹی کے تمام عہدے چھوڑ دیے

    کراچی،حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

  • صحافی فرحان ملک کے دفترپر  چھاپہ، کمپیوٹر اور یو ایس بی ضبط

    صحافی فرحان ملک کے دفترپر چھاپہ، کمپیوٹر اور یو ایس بی ضبط

    کراچی میں کے دفتر پر ایف آئی اے نے اہم چھاپہ مارا اور کمپیوٹر اور یو ایس بی ڈرائیو ضبط کرلی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق رفتار دفتر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فرحان ملک کے دفتر پر چھاپہ معمول کی تحقیقات نہیں بلکہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔واجح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے ملک مخالف ویڈیوز بنانے کےکیس میں فرحان ملک کی جانب سے مقدمہ خارج کرنےکی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت عیدکی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔درخواست گزار کے وکیل کا کہناتھا کہ ایف آئی آر غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے، مقدمہ درخواست گزار کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے، وکیل کا موقف تھا کہ مقدمے پر حکم امتناع مانگا تھا جو نہیں ملا۔

    معیز جعفری ایڈووکیٹ نے کہا کہ انکوائری شروع ہوتے وقت پیکا ترمیمی ایکٹ موجود نہیں تھا اگر ایسے مقدمات کی اجازت دی گئی تو شہریوں کے خلاف مقدمات کا ایک نیا دروازہ کھل جائےگا،کوئی بھی سرکاری افسر کسی بھی شہری کے خلاف عناد مقدمےکی صورت میں نکال سکےگا۔درخواست میں سندھ حکومت، ایس ایس پی ایسٹ، ڈائریکٹر ایف آئی اے و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کاپاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    انسانی سمگلرز کے ریڈ نوٹس جاری، انٹرپول سے بھی رابطہ

    وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزارطلبہ کے لیےسکالرشپ دینے کا اعلان

  • انسانی سمگلرز کے ریڈ نوٹس جاری، انٹرپول سے بھی رابطہ

    انسانی سمگلرز کے ریڈ نوٹس جاری، انٹرپول سے بھی رابطہ

    ایف آئی اے کی جانب سے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرزکو واپس لانے کیلئے انٹرپول کوبھی لکھ دیا ہے۔31انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کے ریڈ نوٹس جاری کردیے گئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق پچاس انتہائی مطلوب انسانی سمگلرزکی واپسی کیلئے سات ممالک کو تین درجن باہمی ایم ایل اے ارسال کیے گئے ہیں،ایف آئی اے نے ایران، سعودی عرب، اٹلی، عمان، یواے ای، یونان اورسپین میں اپنے لنک دفاتربھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔انسانی سمگلنگ کیس میں 735 افراد کو گرفتارکیا جا چکا ہے،پچھلے دوسال کے کشتی واقعات میں اب تک کئی پاکستانی ہلاک ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ یونان کشتی واقعہ میں 262، گریک کوسٹ گارڈ میں 5، مراکش میں 10 اورلیبیا میں 16 پاکستانی ہلاک ہوئے،دودرجن کے قریب پاکستانی تارکین وطن مختلف ممالک میں بھی ہلاک ہوئے۔انسانی سمگلروں کی اکیاسی کروڑ روپے کی جائیدادیں بھی منجمد کردی گئی ہیں،ملزمان کے اکسٹھ کروڑ روپے کے بینک اکائونٹس بلاک کردیے گئے ہیں۔انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے 21 اضلاع میں ایک مہم بھی چلائی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزارطلبہ کے لیےسکالرشپ دینے کا اعلان

    کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون، شوہر اور نومولود جاں بحق

  • کراچی سےحوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، غیر ملکی کرنسی برآمد

    کراچی سےحوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، غیر ملکی کرنسی برآمد

    ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کے دوران غیرملکی کرنسی برآمد کرکے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت نورالحق سومرو اور عبد الرشید کے نام سے ہوئی، ملزمان کو کارروائی کے دوران ملیر کینٹ سے گرفتار کیا گیا۔چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سے 12000 امریکی ڈالر، 200 سعودی ریال اور 20 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    بحیرہ روم میں تارکیں وطن کی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد ہلاک ، 40 لاپتا

    شاہد آفریدی کی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید

    شہریوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز مزید بڑھ گئے

    شرم کی بات ہے پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی، شرجیل میمن

  • مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد اجمل، ذوالفقار احمد، عمران اللہ عرف الیاس مانی اور اسد رضا کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کو کوٹ مومن، کھاریاں، گجرات اور گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم عمران اللہ اشتہاری ہے جس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ملزم سال 2015 سے مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست میں شامل تھا جس نے شہری کو یونان بھجوانے کے عوض 41 لاکھ روپے وصول کیے لیکن یونان کے بجائے ترکی بھیج دیا۔

    ملزم اسد رضا کو گجرانوالہ سے حراست میں لیا گیا، جس نے اٹلی ملازمت کے لیے بھجوانے کے نام پر 10 لاکھ روپے اور 3 ہزار ڈالر وصول کیے، مگر شہری کو ایران بھیج دیا۔ملزم محمد اجمل انسانی اسمگلنگ فہدی گینگ کا کارندہ ہے جس نے عمران اقبال نامی شہری سے اسپین بھجوانے کے نام پر 20 لاکھ روپے بٹورے۔ سمندری راستے سے جاتے دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا جس میں متعدد پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے جبکہ عمران اقبال کو ریسکیو کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم ذوالفقار احمد 2015 سے مفرور تھا اور انسانی اسمگلرز کی مطلوب فہرست میں شامل تھا۔ وہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔

    وائی فائی انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے آسان طریقے

    سونا مہنگا ،قیمتیں پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

  • قائمہ کمیٹی داخلہ کامصطفیٰ قتل کیس کی ہائی پروفائل انویسٹی گیشن کا مطالبہ

    قائمہ کمیٹی داخلہ کامصطفیٰ قتل کیس کی ہائی پروفائل انویسٹی گیشن کا مطالبہ

    قائمہ کمیٹی داخلہ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی ہائی پروفائل انویسٹی گیشن کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ کیس میں اے این ایف، ایف آئی اے اور سائبر کرائم کو متحرک ہوجانا چاہیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس چئیرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران نے وزیر داخلہ اور سیکریٹری داخلہ کی عدم موجودگی پر اعتراض کر دیا۔ نبیل گبول نے کہا کہ کمیٹی میں پی ایس ڈی پی 2025-26 بجٹ کی منظوری ہونی ہے، کم از کم سیکریٹری داخلہ تو کمیٹی میں موجود ہوں۔ اس پر سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ہم دو ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ موجود ہیں۔کمیٹی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس پر آئی جی سندھ کی بریفنگ کا معاملہ اٹھا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پہلے مصطفی عامر قتل کیس پر بریفنگ دی جائے۔ ایڈشنل سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ کمیٹی نوٹس دیر سے موصول ہونے کی وجہ سے آج آئی جی سندھ نہیں آئے، آئندہ اجلاس تک بریفنگ کا وقت دیا جائے۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ یہ انتہائی سنجیدہ نوعیت کا مقدمہ ہے جس میں کم از کم آئی جی کو آنا چاہیے تھا۔

    رکن کمیٹی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ایک ڈی ایس پی کو دو گولیاں لگی ہیں۔ انہوں ںے انکشاف کیا کہ مصطفی عامر کیس میں ملزم کے خلاف تحقیقاتی ٹیم میں اس کا رشتہ دار موجود ہے، یہ انتہائی حساس مقدمہ ہے اس پر اب تو سنجیدہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔نبیل گبول نے کہا کہ مصطفی عامر کیس میں اے این ایف، ایف آئی اے سمیت اداروں کو متحرک ہو جانا چاہیے تھا۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مصطفی عامر کیس میں اغوا اور قتل کی حد تک سندھ پولیس کا معاملہ ہے، ایک کال سینٹر اور 62 لیپ ٹاپ برآمد ہوئے اور کرپٹو کرنسی کا معاملہ ہے، مصطفی عامر کیس میں جعل ساز بینک اکاؤنٹ کھولے گئے، مصطفی عامر کیس میں نشہ اسلام آباد سے کراچی کورئیر کے ذریعے جاتا رہا، ڈارک ویب سے خرید و فروخت اور اسلحہ کی خریداری کیسے ہوئی؟ مصطفی عامر کیس اگر کسی اور ملک میں ہوا ہوتا تو ساری ایجنسیاں متحرک ہوجاتیں۔ ہماری ایف آئی اے سمیت وفاقی ایجنسیاں کہاں ہیں؟

    ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے کہا کہ ابھی سندھ پولیس تحقیقات کر رہی ہے جب ہمارے پاس آئے گا تو تحقیقات کریں گے۔ اس بیان پر چڑ کر رکن کمیٹی ایم این اے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کیس آپ کے پاس چل کر آئے گا؟ آپ کو خود اس پر تحقیق کرنی ہے۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ نے مصطفیٰ عامر کیس میں آئندہ اجلاس میں آئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ نے وزارت داخلہ کو بذریعہ ایف آئی اے اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے ذریعے تحقیقات کی ہدایت کردی۔رکن کمیٹی جمشید دستی نے کہا کہ مجھ پر پیکا ایکٹ لگا دیا گیا، کمیٹی نے نوٹس کی یقین دہانی کروائی لیکن نوٹس نہ ہوا ایک ممبر پر اتنی زیادتی کی جا رہی ہے۔

    رکن کمیٹی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ چئیرمین صاحب آپ نے اس پر رپورٹ مانگی تھی، معزز ممبر پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ کیوں درج ہوا اگر آپ کا کوئی مطالبہ ہے وہ ویسے ہی مان لے گا۔دوسری جانب مصطفی عامر قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی پولیس کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ملزمان کے کرائم ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے گا اور ملزمان کے بیانات کی روشنی میں کیس سے جڑے تمام کرداروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مختلف کیسز میں ملزمان نامزد ہیں، ہر کیس کو الگ الگ دیکھا جا رہا ہے۔ جلد ہی حقائق سامنے لانے کی کوشش کی جائے گی۔‘

    شازیہ مری کی وزراء کی فوج بھرتی کرنے پرحکومت پر تنقید

    سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک

    صدر اور وزیر اعظم کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی مذمت

    کراچی پولیس چیف نے ارمغان کیس میں نااہلی تسلیم کرلی

    گوادر پورٹ کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ

  • ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، 10 افراد گرفتار

    ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، 10 افراد گرفتار

    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں شاہنواز، افسرعلی، مجتہدحسین، محمد عادل، راحب علی، ضمیر حسین، وصید، شیراز خان، مبین علی سولنگی، خدا بخش شامل ہیں۔
    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے، ملزمان کو گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق راجن پور،کشمور، نوشہروفیروز، لاہور، پشاور، مہمند اور لاڑکانہ سے ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان عمرہ ویزہ پر سعودی عرب گئے تھے۔ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سعودی عرب میں گزشتہ کئی ماہ سے گداگری میں ملوث رہے، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

    بشریٰ انصاری جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں

  • گداگری کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش، 2 غیر مسلم خواتین گرفتار

    گداگری کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش، 2 غیر مسلم خواتین گرفتار

    کراچی سے گداگری کے لیے وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے کی کوشش میں 2 ہندو خواتین کو امیگریشن نے آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ایشا دیوی اور نیشو کماری وزٹ ویزے پر بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جا رہی تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمہ عیشا دیوی کا نام امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ ایشا دیوی اس سے قبل بھی سعودی عرب بھیک مانگنے میں ملوث رہی ہیں، ملزمہ کو کچھ عرصہ قبل سعودی عرب پولیس نے بھیک مانگنے پر گرفتار کیا تھا۔ ملزمہ عیشا دیوی کو گرفتار کرکے پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ امیگریشن حکام کے مطابق اس کی ساتھی ملزمہ نیشو کماری سعودی عرب جانے کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکیں۔ملزمہ کے پاس سفری اخراجات کے حوالے سے بھی مطلوبہ چیزیں موجود نہ تھیں، گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے، جنہیں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

    پراپرٹی ٹیکس کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے ایک استعفیٰ مانگا، 31 استعفے آ گئے

    خیبرپختونخوا، اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع

    دھرنے ختم، ورنہ قاانونی کاروائی کریں گے، کراچی پولیس چیف