Baaghi TV

Tag: ایف اے ٹی ایف

  • پاکستان کو گرے لسٹ سے ابھی نہیں نکالا جا رہا،ایف اے ٹی ایف

    پاکستان کو گرے لسٹ سے ابھی نہیں نکالا جا رہا،ایف اے ٹی ایف

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے صدر ڈاکٹر مارکس نے کہا ہے کہ فی الحال پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا جا رہا، اسلام آباد نے گرے لسٹ سے نکلنے کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف کا چار روزہ اجلاس جرمنی کے شہر برلن میں شروع ہوا، ایف اے ٹی ایف کے 206 ارکان اور مبصرین کی نمائندگی کرنے والے مندوبین مکمل اجلاس میں شرکت کی، مبصرین میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)، اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور ایگمونٹ گروپ آف فنانشل انٹیلی جنس یونٹس شامل تھے۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے برلن میں ہونے والے اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران صدر ایف اے ٹی ایف ڈاکٹر مارکس نے بتایا کہ پاکستان نے دیئے گئے اہداف مکمل حاصل کر لیے ہیں۔ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے تمام پوری شرائط پوری کر دی ہیں، ایف اے ٹی ایف کا وفد کورونا کی صورتحال دیکھ کر جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، ہماری ٹیم دورہ کے دوران تمام اقدامات کا جائزہ لے گی، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 نکال پرعملدرآمد کر لیا، رکن ممالک نے کارکردگی کو سراہا، گزشتہ دو سال میں ہم نے 5بار انسداد دہشت گردی کے اقدامات کا جائزہ لیا، پاکستان نے دونوں ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عملدرآمد کیا۔ اُسے مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ فی الحال پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا جارہا۔

    صدر ایف اے اٹی ایف کا کہنا تھا کہ چار روزہ اجلاس میں یوکرین پر روسی حملہ زیر بحث آیا، ایف اے ٹی ایف میں روس کا قائدانہ کردار واپس لیا جا رہا ہے، جبرالٹر کو گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے رکن ملکوں نے بہت محنت کی ہے، کورونا نے ایف اے ٹی ایف کے اہداف کو متاثر کیا، ایف اے ٹی ایف نے ڈیجیٹل مانیٹرنگ بہتر کی ہے، یہ ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس تھا۔

    دوسری طرف وزیر مملکت برائےخارجہ حناربانی کھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر لکھا کہ مبارک ہو پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے دونوں ایکشن پلان کو مکمل قرار دیا۔ بین الاقوامی برادری نے متفقہ طور پر ہماری کوششوں کو سراہا ہے۔ ہماری کامیابی 4 سال کے مشکل سفر کا نتیجہ ہے۔ پاکستان اس رفتار کو جاری رکھنے اور معیشت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس آن منی لانڈرنگ ایک عالمی ادارہ ہے جو جی 7 ممالک (امریکا، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی، جرمنی اور جاپان) کی ایما پر بنایا گیا، اس ادارے کا مقصد ان ممالک پر نظر رکھنا اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنا ہے جو دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں تعاون نہیں کرتے اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیے گئے دہشت گردوں کے ساتھ مالی تعاون کرتے ہیں۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ 1989ء میں تقریباً 33 سال قبل جی 7 ملکوں نے فرانس میں منعقدہ اجلاس میں کیا تھا، بعد ازاں جی سیون اتحاد کے ممبران کی تعداد 16 ہوئی جو اب بڑھ کر 39 ہوچکی ہے، ایف اے ٹی ایف میں 37 ممالک اور 2 علاقائی تعاون کی تنظمیں شامل ہیں۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف سے وابستہ ایشیا پیسیفک گروپ کا حصہ ہے، اس تنظیم کی براہِ راست اور بالواسطہ وسعت 180 ممالک تک ہے۔

  • ایف اے ٹی ایف، پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں،افواج پاکستان کا بھی رہا کلیدی کردار

    ایف اے ٹی ایف، پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں،افواج پاکستان کا بھی رہا کلیدی کردار

    ایف اے ٹی ایف، پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں،افواج پاکستان کا بھی رہا کلیدی کردار

    پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں پاکستان نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی روایت برقرار رکھی۔ ایف اے ٹی ایف میں دیئے گئے اہداف مکمل۔ پاکستان نے تمام نکات پر عمل درآمدکرکے ایک ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیا۔افواج پاکستان نے اس میں بھی کلیدی کردار ادا کیا اور حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ مل کر تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنایا۔

    ہندوستان کی کوشش تھی کہ پاکستان کو ہر حال میں بلیک لسٹ کر دیا جائے لیکن پاک فوج نے اس سازش کو بھی ناکام بنایا۔ FATFکے تحت ٹیرر فنایسنگ کے 27میں سے27پوائنٹ اور منی لانڈرنگ کے 7 میں سے 7 پوائنٹس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔دونوں ایکشن پلانزکل ملا کر34 نکات پر مشتمل تھے۔اینٹی منی لانڈرنگ  اور کاونٹر ٹریرسٹ فائناسنگ  پر مبنی اس ایکشن پلان کو 4 سال کی مسلسل کوششوں کے بعد مکمل کیا اور پاکستان کو گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ کی طرف گامزن کیا۔

    اس حوالے سے حکومت سے مشاورت کے بعد چیف آف آرمی سٹاف کے احکامات پر 2019 میں جی ایچ کیو میں ڈی جی ایم او کی سربراہی میں اسپیشل سیل قائم کیا۔ جی ایچ کیو سیل نے جب اس کام کی ذمہ داری سنبھالی تو اس وقت صرف 5 نکات پر پیش رفت تھی۔ اس سیل نے 30 سے زائد محکموں، وزارتوں اور ایجنسیز کے درمیان کوارڈینیشن میکنزم بنایا اور ہر پوائنٹ پر ایک مکمل ایکشن پلان بنایا اور اس پر ان تمام محکموں، وزارتوں اور ایجنسیز سے عمل درآمد بھی کروایا۔

    جی ایچ کیو میں قائم سیل نے دن رات کام کرکے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فائننسنگ پر ایک مؤثر لائحہ عمل ترتیب دیا۔جس کی وجہ سےایف اے ٹی ایف میں کامیابی حاصل ہوئی۔ پاکستان نے اپنا 2021 کا ایکشن پلان ایف اے ٹی ایف کی طرف سے مقرر کردہ ٹائم لائنز یعنی جنوری 2023 سے پہلے مکمل کر لیا۔۔ ایف اے ٹی ایف ٹیمیں ستمبر 2022 تک پاکستان میں اینٹی منی لانڈرنگ ) اورکاونٹر ٹریرسٹ فائناسنگ ) سسٹمز کی پائیداری اور ناقابل واپسی کو چیک کرنے کے لیے جلد ہی ‘آن سائٹ وزٹ’ کریں گی، جس کے بعد 22 اکتوبر تک وائٹ لسٹنگ کی راہ ہموار ہوگی۔پاکستان میں منی لانڈرنگ کے 800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جنکی گزشتہ 13 مہینوں کے دوران تحقیقات مکمل کی گئیں۔

    ۔ ایف اے ٹی ایف پلان کے مطابق اس رپورٹنگ سائیکل میں ضبط کیے گئے اثاثوں کی تعداد اور مالیت میں خاطر خواہ اضافہ ظاہر کیا جس میں 71فیصد اثاثے ضبط کیے گئے 85فیصد اثاثوں کی مالیت میں اضافہ ہوا۔ جی ایچ کیو میں قائم سیل نے اپنی قومی رسک اسسمنٹ (2019 NRA)کے عمل کو اپنے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے خطرات اور اس کی بنیاد پرجامع پلان مرتب کیا ۔ گزشتہ 4 سالوں کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ میں کمی آئی ہے اس کی بنیادی وجہ اینٹی منی لانڈرنگ(AML) اور کاونٹر ٹریرسٹ فائناسنگ(CFT) قوانین میں مسلسل بہتری ہے جس میں مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات وضع کئے

    جی ایچ کیو میں قائم سیل نے نئے ایکشن پلان کے آغاز سے ہی TF رسک اسسمنٹ تیارکی کہ جس میں پاکستانی حکام کو مختلف شعبوں، مصنوعات اوررابطے کے ساتھ ساتھ زیادہ خطرے والے علاقوں کے بارے میں TF کے متعلق مکمل معلومات دی گئی۔

    گزشتہ 2 سالوں میں پاکستان کی مجموعی پیشرفت

    پاکستان نے غیر رسمی / باضابطہ قانونی معاونت کرتے ہوئے اسٹینڈ ایلون منی لانڈرنگ ایکٹ (2020 (کونافذ کیا اور 26,630 شکایات پر کارروائی کی گئی۔ FBR نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور جیولرز کی طرف سے AML اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر ٹریف فائناسنگ (CFT کی تعمیل کی نگرانی کے حوالے سے غیر مالیاتی کاروبارکے لئے ایک سپیشنل ڈاریریکٹ قائم کیا (DNFBP) ڈائریکٹوریٹ قائم کیا۔ FBR نے بڑے پیمانے پر22000 سے زائد کیسز 351 ملین کے مالی جرمانے عائد کیے۔ FBR نے 1,700 سے زائدمختلف غیر قانونی کاروبار کی آف سائٹ نگرانی مکمل کی، اورساتھ ہی ساتھ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بھی قانون کے دائرے میں لایا ۔

    سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے بھی انفورسمنٹ ایکشن مکمل کرلئے ہیں۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے 146,697 کیسز کا جائزہ لیا اور 2,388 ملین روپے کے جرمانے عائد کیے۔ منی لانڈرنگ (ML) کی تحقیقا ت میں گزشتہ 1 سال کے دوران 123%فیصداضافہ ہوا ۔ و فاقی اور صوبائی حکام کی جانب سے دہشت گردی کی مالی معاونت (TF) اور ٹارگٹڈ فنانشل سینکشنز (TFS) کے لئے جامع لائحہ عمل دیا۔

    کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

    ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

  • ایف اے ٹی ایف، پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلیے پرامید،اعلان ہو گا آج شام

    ایف اے ٹی ایف، پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلیے پرامید،اعلان ہو گا آج شام

    ایف اے ٹی ایف، پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلیے پرامید،اعلان ہو گا آج شام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو چار برس بعد ایف اے ٹی ایف آج گرے لسٹ سے نکال سکتا ہے،

    ایف اے ٹی ایف کا برلن میں اجلاس جاری ہے، آج اجلاس کا آخری روز ہے اور آج شام پریس کانفرنس میں ایف اے ٹی ایف حکام پاکستان کے بارے میں اعلان کریں گے، حکومت پاکستان کو امید ہے کہ ایف اے ٹی ایف آج کے اجلاس کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کرے گا،

    حکومت سے منسک ایک ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے حق میں فیصلہ جائے گا ،پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالے گا اسکے بعد بھی معاملات حل ہونے میں سات آٹھ ماہ لگ جائیں گے، ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور خود جائزہ لے گی کہ پاکستان نے تمام سفارشات پر کام مکمل کیا ہے

    ایف اے ٹی ایف حکام کی جانب سے آج شام پریس کانفرنس ہو گی تا ہم پاکستان کی سابق حکمران جماعت کے رہنماؤں نے اعلان کرنا شروع کر دیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے، حالانکہ ابھی تک ایف اے ٹی ایف کی جانب سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا،شہباز گل کہتے ہیں کہ مبارک پاکستان۔ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔سابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی توجہ سے ان کی ٹیم نے وہ کام کر دکھایا جو پہلے کسی نے نہیں کیا۔ میں نے چند دن پہلے ہی کہا تھا کہ اب ارسطو اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرے گا۔ان چوروں نے ہی ہمیں گرے لسٹ میں ڈلوایا تھا

    شہباز گل حقیقت میں ابھی جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اعلان ہونا باقی ہے، شہباز گل کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالہ سے تمام سفارشات پر کام پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر نگرانی ہوا،

    وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس برلن میں جاری ہے،ایف اے ٹی ایف آج رات اجلاس ختم ہونے کے بعد بیان جاری کرے گا،نتائج یا قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جانا چاہیے، معاملے پر کل صبح دفتر خارجہ میں میڈیا بریفنگ دی جائے گی

    کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

    ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

  • کے ایس ای 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی :گرے لسٹ سے اخراج کی امید بہتری کا سبب بننے لگی ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے اخراج کی امیدوں پرمبنی خبروں نے جہاں ملک میں ایک امید کی کرن پیدا کردی ہے وہاں آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس کا آغاز مثبت ہوا اور کاروبار کے ابتدا میں 400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس ہفتے کے آغاز پر کاروبار کے دوران مارکیٹ میں 11 سو پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

    اسٹاک مارکیٹ 590پوائنٹس مندی کے بعد اضافے پر بند

    اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسیچینج کی ویب سائٹ کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے انڈیکس 461 پوائنٹس یا 1.12 فیصد اضافے کے ساتھ 41 ہزار 516.49 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ روز کاروبار 41 ہزار 054.68 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    ڈالر بے قابو، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

    پاکستان انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ رضا جعفری چین کی جانب سے مزید مالی معاونت کی یقین دہانی کو مارکیٹ کے لیے مثبت قراردے رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں اعلان کردہ بجٹ اقدامات کے ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں اور پروگرام جلد بحال ہوسکتا ہے۔معاشی تجزیہ نگار اپنے اپنے تجزیے پیش کررہے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ رواں ہفتے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے جائزے میں پاکستان گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے۔ایسے ہی پاکستان کی ایک بڑی عارف حبیب کارپوریشن کے ڈائریکٹر احسن محنتی نے بھی اس بات سے اتفاق کیا ، وہ کہتے ہیں کہ ’ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں گرے لسٹ سے اخراج کا فیصلہ ہونے سے قبل سرمایہ کاروں کی قیاس آرائیوں پر اسٹاک ایکسچینج نے بہتری دیکھی‘۔

    اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، 100 انڈیکس 1250 پوائنٹس گرگیا

    عارف حبیب کارپوریشن کے ڈائریکٹر احسن محنتی کہتے ہیں کہ ’جہاں تک تعلق ہے خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس (سی جی ٹی) میں کمی نے بھی کاروباری سرگرمیاں بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا‘۔ایسے ہی ایک اور معاشی ماہر ابا علی حبیب سیکیورٹیز کے سربراہ سلمان نقوی نے نشاندہی کی کہ مارکیٹ ’زائد فروخت‘ کے زون میں تھی اور اب ’تکنیکی بہتری‘ کے رخ پر ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سے قرضوں کی ری شیڈولنگ نے مارکیٹ کو واپس ابھرنے میں مدد دی اور سرمایہ کاروں کو ہمسایہ ملک سے مالی معاونت کی شمولیت کی امید ہے۔

    خیال رہے کہ پرسوں یعنی پیر کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی تھی اور کے ایس ای انڈیکس ایک ہزار 134.80 پوائنٹس گر گیا تھا۔لیکن جب سے پاکستان کی گرے لسٹ سے نکلنے کی خبریں گردش کررہی ہے ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کی امید پیدا ہوگئی ہے اور کاروباری برادری بھی مطمئن اورخوش دکھائی دے رہی ہے ،

  • ایف اے ٹی ایف اجلاس جاری،حنا ربانی کھر اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی

    ایف اے ٹی ایف اجلاس جاری،حنا ربانی کھر اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جرمنی میں جاری ہے جہاں پاکستان کی جانب سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس جرمنی کے شہر برلن میں 17جون تک جاری رہے گا۔ وزیر مملکت حنا ربانی کھر ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی، اجلاس میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت پاکستان کی پیشرفت پر گفتگو ہوگی-

    بڑی امید ہے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا:جرمن سفیر

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پلینری انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ آئی سی آر جی کی سفارشات کا جائزہ لے گی، وزیر مملکت ایف اے ٹی ایف کے نئےاور سبکدوش ہونے والے صدور سے ملاقاتیں کریں گی، ایگزیکٹو سیکریٹری اور رکن ممالک کے وفود کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہے۔

    وزیر مملکت جرمنی دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں جرمنی کے معززین سے ملاقاتیں بھی کریں گی، پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالے جانےکا امکان ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس:پاکستان کی کوششوں کوکامیابی ملنےکا امکان

    واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو دیئے گئے دو ایکشن پلان کے 34 نکات پر عملدرآ مد کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور ان نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلیے پاکستان کے آن سائٹ وزٹ کا فیصلہ کیا جائے گا اس کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے رواں برس اکتوبر میں ہونے والے پلینری اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ہوگا ایف اے ٹی ایف کا جوائنٹ اسسمنٹ گروپ جولائی یا اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور ایکشن پلان کے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 نکات پر مکمل عملدرآمد کرلیا ہے اور پاکستان نے کامیابی کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج سے شروع،پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان

  • ایف اے ٹی ایف، بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی سازش پاک فوج نے بنائی ناکام

    ایف اے ٹی ایف، بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی سازش پاک فوج نے بنائی ناکام

    ایف اے ٹی ایف، بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی سازش پاک فوج نے بنائی ناکام

    دو سال سے پاکستان کو لافیئر کا سامنا رہا، بھارتی لابی نے مشکلات پیدا کیں ،گرے لسٹ میں ڈالا گیا

    بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کر دیا جائے مگرپاک فوج نے سازش ناکام بنا دی فیٹف کے 27 میں سے 26 پوائنٹ پ عمل یقینی بناتے ہوئے وائٹ لسٹ کی طرف گامزن کیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے احکامات پر جی ایچ کیو میں میجر جنرل کی سربراہی میں اسپیشل سیل قائم کیا گیا سیل نے مختلف محکموں، وزارتوں اور ایجنسیزکے درمیان کوآرڈی نیشن میکنزم بنایا سیل نے ہر پوائنٹ پر مکمل ایکشن پلان بنایا اورمحکموں، وزارتوں اور ایجنسیزسے عمل کروایا، سیل نے منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ ، بھتہ خوری، اغوا برائےتاوان اورٹارگٹ کلنگ پ مؤثرلائحہ عمل سے قابو پایا ، دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق تحقیقات اور تمام متعلقہ تنظیموں کے خلاف قانونی کارروائی ہوئی

    اس ضمن میں FATFکے ایکشن پلان میں کافی پیش رفت ہوئی اور درج ذیل نکات پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

    دہشتگردوں کی مالی معاونت .اس ضمن میں 27میں سے26 پوائنٹ پر عمل درآمد مکمل ہو چکا ہے۔

    منی لانڈرنگ کے سدِ باب کیلئے 7میں سے 4پوائنٹس پر عمل درآمد ہوا جو کہ ایف اے ٹی ایف کی تاریخ میں بے مثال پیش رفت ہے۔ دہشتگردی کی روک تھا م کے لئے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی مالی معاونت، تحقیقات اور تمام متعلقہ تنظیموں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی،

    پاکستان کی ترقی کو پائیدار اور مستحکم بنانے کیلء درج ذیل قوانین کے نفاذ کے ذریعے مختلف قانونی، مالی اور دہشتگردی سے متعلق پہلوؤ ں کو حل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل قوانین بنائے گئے۔

    اینٹی منی لاندرنگ ایکٹ میں ترامیم
    پاکستان کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ(AML) اور کاؤنٹرفائننسنگ آف ٹیرا رزم(CFT) کی حوصلہ شکنی کی گئی۔

    فارن ایکسچینج ریگولیٹری ایکٹ میں ترامیم
    حوالہٰ اور ہنڈی نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر اور فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    باہمی قانونی معاونت کا ایکٹ
    اینٹی منی لانڈرنگ(AML) اور کاؤنٹر فائننسنگ آف ٹیرا رزم(CFT)کےخلاف بین الاقوامی سطح پر باہمی حمایت کی گئی۔

    کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

    ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    واضح رہے کہ جرمنی میں آج سے 17جون کے دوران ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس ہوگا اجلاس میں پاکستان کو دیئے گئے دو ایکشن پلان کے 34 نکات پر عملدرآ مد کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور ان نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلیے پاکستان کے آن سائٹ وزٹ کا فیصلہ کیا جائے گا

    رپورٹس کے مطابق اس کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے رواں برس اکتوبر میں ہونے والے پلینری اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ہوگا ایف اے ٹی ایف کا جوائنٹ اسسمنٹ گروپ جولائی یا اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور ایکشن پلان کے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 نکات پر مکمل عملدرآمد کرلیا ہے اور پاکستان نے کامیابی کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں

  • ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج سے شروع،پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان

    ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج سے شروع،پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان

    جرمنی میں آج سے 17جون کے دوران ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس ہوگا –

    باغی ٹی وی :اجلاس میں پاکستان کو دیئے گئے دو ایکشن پلان کے 34 نکات پر عملدرآ مد کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور ان نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلیے پاکستان کے آن سائٹ وزٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    بڑی امید ہے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا:جرمن سفیر

    رپورٹس کے مطابق اس کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے رواں برس اکتوبر میں ہونے والے پلینری اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ہوگا ایف اے ٹی ایف کا جوائنٹ اسسمنٹ گروپ جولائی یا اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور ایکشن پلان کے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 نکات پر مکمل عملدرآمد کرلیا ہے اور پاکستان نے کامیابی کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔

    قبل ازیں پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلاگیک نے اتوار کے روز کہا تھا کہ پاکستان کے اس سال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر ہونے کی توقع ہے اور جی ایس پی پلس معاعدہ کی تجدید کا امکان ہے ہمارا ملک بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی فکر مند ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس:پاکستان کی کوششوں کوکامیابی ملنےکا امکان

    انہوں نے کہا تھا کہ یورپ اور جرمنی بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بلاامتیاز موقف رکھتے ہیں ، جرمنی بھارت کو بھی انسانی حقوق پر عملدرآمد کی یاددھانی کراتا رہتا ہے جرمنی کی سابق چانسلر انجیلا میکرل نے ہندوستانی وزیر اعظم مودی کو بتایا تھا کہ کشمیر کی صورتحال پائیدار اور انسانی نہیں ہے۔ کسی امتیاز کے بغیر انسانی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیےجرمن سفیر اسلام آباد کی تیسری پبلک سٹریٹ لائبریری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

    جرمن سفیر نے پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کی شرائط کو پورا کرنے میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا تھا کہ ملک اس سال گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

    ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں گرے لسٹ سے نکل جائیں گے،وزیر خزانہ

  • ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس:پاکستان کی کوششوں کوکامیابی ملنےکا امکان

    ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس:پاکستان کی کوششوں کوکامیابی ملنےکا امکان

    اسلام آباد:ایف اے ٹی ایف کے اجلاس سے پاکستان کو خوشخبری ملنے کا امکان، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تمام اہداف پورے کرلیے ، پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، دفتر خارجہ . دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں، جس کے بعد پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں .

     

     

    دنیا میں ہرسال مہاجرین دس ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ کررہےہیں :ایف اے ٹی ایف کا…

    نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس کیلئے متعلقہ امور کی نگرانی وزارت خارجہ کے سپرد کردی گئی ہے، جس کے بعد وزارت خارجہ نے اس حوالے سے محتاط حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے . ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس سے پاکستان کیلئے اچھی خبر سامنے آنے کا امکان ہے، پاکستان نے گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں واپسی کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں .

     

    ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں گرے لسٹ سے نکل جائیں گے،وزیر خزانہ

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیٹف کا 4 روزہ اجلاس 13 سے 17 جون تک برلن میں ہوگا، جس میں پاکستان سے متعلقہ امور 15 اور 16 جون کو پلینری سیشن میں زیر غور آئینگے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے حنا ربانی کھر وفد کے ہمراہ برلن جائیں گی . خیال رہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے گزشتہ اجلاس میں پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، اجلاس میں پاکستان کو جون تک اہداف حاصل کرنے کا وقت دیا گیا ہے . ایف اے ٹی ایف کے مطابق 27 میں سے 26 نکات پر پاکستان نے کام کر لیا ہے .

    بھار ت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے شاہ محمود قریشی

  • امریکہ کےسامنےڈٹ جانا:پاکستانی قوم کا امتحان:FATF    کاپاکستان کوجون تک گرےلسٹ میں ہی رکھنے کا اعلان

    امریکہ کےسامنےڈٹ جانا:پاکستانی قوم کا امتحان:FATF کاپاکستان کوجون تک گرےلسٹ میں ہی رکھنے کا اعلان

    پیرس:امریکہ کےسامنےڈٹ جانا:پاکستانی قوم کا امتحان:FATF کاپاکستان کوجون تک گرےلسٹ میں ہی رکھنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق اضافی معیار کے تحت کچھ اہداف کی تعمیل کے لیے پاکستان کے مزید 4 ماہ یعنی جون تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں رکھنے کا اعلان کردیا ہے

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کا ورچوئل اجلاس یکم مارچ سے 4مارچ تک پیرس میں جاری رہا جس میں پاکستان کے بارے میں ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف نےجمعے کے روز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل رہے گا جب کہ پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلا ن کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے ۔ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”469782″ /]

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

    عالمی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے اسے عالمی امداد، قرضوں اور سرمایہ کاری کی سخت نگرانی سے گزرنا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوگی اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

    ادھر دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ جب سے پاکستان میں عمران خان کی حکومت آئی ہے امریکہ پاکستان سے مرضی کے فیصلے نہ کروا سکا بلکہ امریکہ کو ایک مضوط اور دلیر پاکستان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،ان مبصرین کا خیال ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جس طرح قوم کی امنگوں‌ پر امریکہ کے دوٹوک موقف رکھا ہے اس کی سزا پاکستان کی دی جائے گی جو کہ پاکستانی قوم کی غیرت کا امتحان ہوگا ، قوم عارضی فائدے کےلیے پالیسی پرنظرثآنی کرے گی یا ہمیشہ اور دیرپا فیصلوں کےلیے عمران خان کے پیچھے کھڑی ہوگی یہ قوم کی اجتماعی سوچ پر منحصرہے

    لیکن اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گرد گروپوں کی اعلیٰ قیادت کے خلاف دہشت گردی کی مالی معاونت کی تحقیقات اور ان کے خلاف قانونی کارروائیاں دکھانے کے لیے ملک کو ’اضافی نگرانی کی فہرست‘ میں برقرار رکھا گیا تھا۔

    ایشیا پیسیفک گروپ نے بھی پاکستان کے مالیاتی نظام میں کئی خامیوں کی نشاندہی کی ہے جس کی وجہ سے پاکستان فی الحال مانیٹرنگ لسٹ میں رہے گا اور ذرائع کے مطابق اسے آخری ہدف کے حصول تک گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت اور اس کی روک تھام جیسے معاملات میں پاکستان میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔

    بعد ازں اس پیشرفت کی بنیاد پر ہی پاکستان کو آئندہ گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

     

     

    دوسری طرف وفاقی وزیرحماد اظہر ایف اے ٹی ایف کے اس فیصلے سے متعلق کہتےہیں کہ پاکستان اب اپنے دونوں FATF ایکشن پلان کو مکمل کرنے سے صرف 2 آئٹمز دور ہے۔ ، ان کا کہنا تھاکہ ایم ایل ایکشن پلان: 7 میں سے 6 آئٹمز کو ایک بے مثال ٹائم فریم کے اندر حل کیا گیا۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ TF ایکشن پلان: 27 میں سے 26 آئٹمز پر توجہ دی گئی۔ کئی ممالک کا خیال ہے کہ ہم نے یہ منصوبہ پہلے ہی مکمل کر لیا ہے۔

     

    حماد اظہر کہتے ہیں کہ چیلنجوں کے باوجود پاکستان کی جانب سے FATF تکنیکی پیرامیٹرز کی تکمیل کو جلد تسلیم کیا جائے گا۔ایم ایل اور ٹی ایف کے خلاف ہماری جنگ ایک غیر متزلزل قومی عزم کے ساتھ جاری ہے۔ ہم ان سرگرمیوں کے خلاف جنگ صرف عالمی تعمیل کے لیے نہیں بلکہ سب سے پہلے اپنے مفاد کے لیے کرتے ہیں۔

  • ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں گرے لسٹ سے نکل جائیں گے،وزیر خزانہ

    ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں گرے لسٹ سے نکل جائیں گے،وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وِزیر خزانہ شوکت ترین نے امید ظاہر کی ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے آئندہ جائزہ اجلاس میں پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سینٹ میں ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی موجودہ صورتحال بارے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے 28 میں سے 27 شرائط پوری کردی ہیں، ہمارے خلاف جن ملکوں نے پوزیشن لی ہوئی ہے وہ ہمارے دوست نہیں ہیں،تاہم یہ کوئی بٹن نہیں جسے فوراً آن یا آف کرلیا جائے۔

    ایف اے ٹی ایف نے جعلی شناختی کارڈز سے کاروبار کرنیوالوں کی فہرست طلب کرلی

    سینیٹر پیر صابر شاہ نے کہا کہ یہ اچھا بٹن ہے جوساڑھے تین سال سے آن ہی نہیں ہورہا۔

    (ن) لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اب تک حکومتی وزیر اور ترجمان اپنی ناقص کارکردگی کا ملبہ نوازشریف حکومت پر ڈالتے رہے لیکن آج خود حکومت نے تسلیم کرلیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان کو فیٹف کی گرے سے وائٹ لسٹ میں لے آئی جو حکومت ختم ہونے تک وائٹ میں رہا۔

    ایف اے ٹی ایف کیا ہے اور کس طرح کام کرتی ہے؟

    ایف اے ٹی ایف کے دیے گئے اہداف ، حکومت کیوں مطمئن

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ 30 سال قبل جی سیون (G-7) ملکوں نے 1989ء میں فرانس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا تھا۔ بعد ازاں جی سیون اتحاد کے ممبران کی تعداد 16 ہوئی جو اب بڑھ کر 39 ہوگئی ہے ایف اے ٹی ایف کے اراکین کی تعداد 39 ہے جس میں 37 ممالک اور 2 علاقائی تعاون کی تنظمیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایف اے ٹی ایف سے 8 علاقائی تنظیمیں بھی منسلک ہیں۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف سے وابستہ ایشیا پیسفک گروپ کا حصہ ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی براہِ راست اور بالواسطہ وسعت 180 ملکوں تک موجود ہے جرمنی کے مارکس پلیئر فیٹف کے موجودہ صدر ہیں جنہوں نے جولائی 2020 میں یہ عہدہ سنبھالا تھا۔

    ایف اے ٹی ایف ایک ٹاسک فورس ہے جو حکومتوں نے باہمی اشتراک سے تشکیل دی ہے ٹاسک فورس کے قیام کا مقصد منی لانڈرنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات تھا امریکا میں 11 ستمبر کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ ضرورت محسوس کی گئی کہ دہشت گردی کے لیے فنڈز کی فراہمی کی بھی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے جس کے بعد اکتوبر 2001ء میں ایف اے ٹی ایف کے مقاصد میں منی لانڈرنگ کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی فنانسنگ کو بھی شامل کرلیا گیا اپریل 2012ء میں بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی فنانسنگ پر نظر رکھنے اور اس کی روک تھام کے اقدامات پر عمل درآمد کروانے کی ذمہ داری اسی ٹاسک فورس کے سپرد کی گئی۔

    فیٹف کے فیصلے پر پاکستان کا رد عمل

    ٹاسک فورس اپنے کھلے ایجنڈے پر خالصتاً ٹیکنکل بنیادوں پر کام کرتی ہے، اسی لیے اس ٹاسک فورس میں مختلف ملکوں کے ماہرین برائے انسدادِ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ شریک ہوتے ہیں ٹاسک فورس کے موجودہ صدر شیالگمن لو کا تعلق چین سے ہے۔ وہ ایف اے ٹی ایف کے صدر بننے سے قبل چین کےمرکزی بینک میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنانسنگ کی روک تھام سے متعلق شعبے کے سربراہ تھے۔ شیالگمن چین میں سرمائے کی غیر قانونی نقل و حرکت کے حوالے سے متعدد اقدامات کرچکے ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کے حوالے سے دنیا بھر میں یکساں قوانین لاگو کروانے اور ان پر عمل کی نگرانی کرنے کا فریضہ سرانجام دیتی ہے اس کی کوشش ہے کہ اس کے ہر رکن ملک میں مالیاتی قوانین کی یکساں تعریف پر عملدرآمد کیا جائے اور ان پر یکساں طور پر عمل بھی کیا جائے تاکہ دنیا میں لوٹ کھسوٹ سے حاصل ہونے والی دولت کی نقل و حرکت کو مشکل ترین بنا دیا جائے اور لوگوں کے لیے اس قسم کی دولت رکھنا ناممکن بن جائے گرے لسٹ میں موجود ممالک پر عالمی سطح پر مختلف نوعیت کی معاشی پابندیاں لگ سکتی ہیں جبکہ عالمی اداروں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ بھی اسی بنیاد پر روکا جا سکتا ہے۔

    فیٹف کا تین روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ…

    ایف اے ٹی ایف نے اپنے قیام کے پہلے 2 برسوں میں تیزی سے کام کیا اور 1990ء تک تجاویز کا پہلا مسودہ تیار کیا۔ بعدازاں 1996ء، 2001ء، 2003ء اور 2012ء میں یہ اپنی دیگر تجاویز بھی پیش کرچکی ہے۔

    پاکستان گرے لسٹ میں کیسے آیا؟

    منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جو 40 سفارشات مرتب کی گئی ہیں ان کے نفاذ کو انٹرنیشنل کارپوریشن ریویو گروپ نامی ایک ذیلی تنظیم دیکھتی ہے نومبر 2017 میں انٹرنیشنل کارپوریشن ریوویو گروپ کا اجلاس ارجنٹینا میں ہوا جس میں پاکستان سے متعلق ایک قرارداد پاس کی گئی جس میں پاکستان کی جانب سے لشکر طیبہ، جیش محمد اور جماعت الدعوۃ جیسی تنظیموں کو دی جانے والی مبینہ حمایت کی طرف توجہ دلائی گئی۔

    پی ایس ایل 7: شاہین شاہ آفریدی کا غصہ،محمد رضوان کا محبت بھرا جواب،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    اس کے بعد امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی جس کے بعد فرانس اور جرمنی نے بھی اس کی حمایت کی پاکستان کے اس وقت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکہ اور دیگر تین ممالک سے پاکستان کا نام واپس لینے کی درخواست کی لیکن سب سفارتی کوششیں رائیگاں گئیں اور جون 2018 میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔ اس سے پہلے بھی پاکستان سنہ 2013 سے سنہ 2016 تک گرے لسٹ کا حصہ رہ چکا ہے-

    سعودی عرب سے کن شرائط پر قرض ملا اور کتنے عرصے کیلئے؟ سینیٹ میں تفصیلات پیش