Baaghi TV

Tag: ایف اے ٹی ایف

  • اگر پاکستان گرے لسٹ نہ نکل سکا تو! آئی ایم ایف نے پریشان کردینے والی خبر دے دی

    اگر پاکستان گرے لسٹ نہ نکل سکا تو! آئی ایم ایف نے پریشان کردینے والی خبر دے دی

    پشاور:پاکستانی اقدامات کے پر بین الاقوامی ادارے کیوں مطمئن نہیں ہورہے. ایک طرف پاکستان عالمی اداروں کی ہدایات کی روشنی میں اقدامات کررہا ہے تو دوسری طرف اس کے باوجود خطرات منڈلارہے ہیں. اسی سلسلے میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ اگر پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں سے نکلنے میں ناکام ہوگیا تو یہاں سرمائے کی آمد میں کمی واقع ہوجائے گی۔

    پشاور یونیورسٹی میں ’آئی ایم ایف پاکستان کیلئے فنڈز بڑھانے کے انتظامات‘ کے عنوان سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹیریسا ڈابن سانشیز کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے موزوں اقدامات نہ کرنے سے پروگرام پر اثر پڑ سکتا ہے۔

  • FATF کو لے کر جذباتی نہ ہوں …. رضی طاہر

    FATF کو لے کر جذباتی نہ ہوں …. رضی طاہر

    میں حافظ سعید صاحب کو دہشتگرد نہیں سمجھتا، نہ وہ ہیں، نہ ہی واویلا کرنے والے انڈیا کے پاس ان کے خلاف کوئی رتی برابر بھی ثبوت ہیں، وہ پاکستان سے محبت کرنے والے رہنما ہیں، ان کے فلاحی کام ان کی خدمات اور خصوصا کشمیر کاز کیلئے ان کی کاوشیں بے مثال ہیں، اس وقت میں اپنی ریاست کے ساتھ کھڑا ہوں اور ریاست کی بدلتی پالیسی کو گزشتہ کئی سالوں سے دیکھ اور سمجھ رہا ہوں، نہ صرف میں بلکہ انکی جماعت کی قیادت بھی احتجاج کی جانب نہیں جارہی اور وہ بھی ریاست کو مقدم رکھے ہوئے ہے۔ جیسے جیسے حالات بدل رہے ہیں پاکستان غیر ریاستی قوتوں/ فورسز کو قومی دھارے میں شامل کررہا ہے اور کچھ انتہاپسندی کی جانب مائل قوتوں کو ختم کیا جارہا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کے موقف کو پہلے کی نسبت پذیرائی مل رہی ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا پالا جس ناپاک دشمن سے ہے وہ طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے، کلبھوشن جیسے دہشتگرد بھیجتا ہے مگر اسے سبق سکھانے کیلئے اب حکمت عملی سفارتی محاذ پر طے ہے اور میدان جنگ میں پاک فوج ان کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ہے۔ داخلی، خارجی سیکیورٹی سے متعلق ریاست کے ادارے چلانے والی قیادت سمجھتی ہے کہ ہماری معیشت بلیک لسٹ ہونے کی متقاضی نہیں ہوسکتی۔ اسلئے ہم FATF کو لے کر جذباتی نہیں ہوسکتے، نہ ہی کوئی جذباتی فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارے ماضی کے حکمرانوں نے ہمیں تحفے میں قرضوں کی صورت میں غلامی دی ہے اس سے نکلنے میں وقت لگے گا۔ لہذا حافظ صاحب جیل کے باہر تھے تو بھی پاکستان کیلئے اور اگر اب جیل میں بھی ہیں تو بھی پاکستان کیلئے ہیں۔

    رضی طاہر

  • پاکستان نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بھارتی بیان بازی مسترد کر دی، کہا ہمیں‌ مشورے دینے کی ضرورت نہیں

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بھارتی بیان بازی مسترد کر دی، کہا ہمیں‌ مشورے دینے کی ضرورت نہیں

    امریکی ریاست فلوریڈا میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان سے متعلق ہونے والی بحث کو بھارت سیاسی رنگ دینے سے باز رہے . بھارت پہلے اپنے رویے دیکھے .پاکستان ایف اے ٹی ایف پر اپنی تجاویز اپنے پاس رکھے ہمیں ایسا مشورہ دینے کی ضرورت نہیں. نہ ہی پاکستان بھارتی تجاویز کا سننے کا پابند ہے. پاکستان پہلے ہی ایف اے ٹی ایف پر بھارتی تجاویز ،بیانات اور خیالات کونہ صرف اب مسترد کرتے ہیں بلکہ یہ تو پہلے ہی سے مسترد شدہ ہیں.

    ترجمان وزارت خارجہ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایف اے ٹی ایف فورم کی صدارت کو آڑ بنا کر پاکستان کو بدنام کرنے سے باز رہے.پاکستان اس بات کا یہ مطالبہ کرتا ہے اور آنے والے دنوں میں اس پر فوکس کرے گےکہ ایف اے ٹی ایف کے ممبران کی تعدادمیں اضافہ کیا جائے.ترجمان نے کہا کہ بھارت منفی بیانات سے پاکستان کو نیچا دکھانے سے باز رہے.

  • پاکستان ایکشن پلان پرسختی سے عمل کرے،ایف اے ٹی ایف کا ایک اور مطالبہ سامنے آگیا

    پاکستان ایکشن پلان پرسختی سے عمل کرے،ایف اے ٹی ایف کا ایک اور مطالبہ سامنے آگیا

    فلوریڈا:امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں 16 جون سے 21 جون تک جاری رہنے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پاکستان سے مزید مطالبات کیے گئے ہیں. اس اجلاس کے اختتام پر ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی طرف سے دیئے گئے ایکشن پلان پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے. اور یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان عمل درآمد کو یقینی بنائے.

    ایف اے ٹی ایف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کےتکنیکی بنیادوں پر کیےگئےاقدامات سے مطمئن ہے. حکام نے پاکستان کو یہ بھی باور کرایا کہ پاکستان اکتوبر2019تک گرے لسٹ میں شامل رہےگااورپاکستان کو اکتوبر 2019تک تمام نکات پر عمل درآمد کی آخری مہلت دی گئی ہے. یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی طرف سے پیش کی جانے والی قرار داد کو اس وقت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب ترکی،چین اور ملائشیا نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے موقف کی حمایت کی