Baaghi TV

Tag: ایف بی آر ٹیکس سسٹم

  • ایف بی آر نے آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے

    ایف بی آر نے آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے

    ایف بی آر نے ملکی ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کا مسودہ جاری کر دیا۔

    ایس آر او کے مطابق آن لائن کاروبار کرنے والے اداروں کو ہر ماہ مالیاتی رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔ اس مقصد کے لیے فارم اے 1 اور فارم اے 2 پر مالی تفصیلات بمعہ این ٹی این اور ماہانہ بینک اکاؤنٹ کھاتوں کے ساتھ جمع کروانا لازمی ہوگا۔آن لائن کاروباری اداروں کو فروخت کنندہ کا نام، پتہ اور انوائس نمبر فراہم کرنا ہوگا۔ ملک بھر کی کوریئر سروس کمپنیوں کو بھی ہر سہ ماہی پر مالی تفصیلات ایف بی آر کو دینا ہوں گی جس کے لیے فارم ون جاری کیا گیا ہے۔

    ایس آر او کے مطابق آن لائن مالی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو علیحدہ فارم میں سروسز پر ٹیکس کی تفصیلات دینا ہوں گی جبکہ آن لائن کاروبار کرنے والے اداروں کو ٹیکس تفصیلات جمع کراتے وقت حلفیہ بیان بھی دینا ہوگا۔اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس ترمیم شدہ ڈرافٹ پر سات روز میں اپنی آرا جمع کرا سکیں۔

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، افتتاحی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

  • بجلی، گیس موبائل سمز کی بندش سے بچنے کیلئے فائلرز تیزی سے بڑھنے لگے

    بجلی، گیس موبائل سمز کی بندش سے بچنے کیلئے فائلرز تیزی سے بڑھنے لگے

    ایف بی آر کی جانب سے بجلی، گیس کنکشن اور موبائل سمز کی بندش کی دھمکی کام کر گئی۔قانونی چارہ جوئی سے بچنے کیلئے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائلرز کی تعداد 100 فیصد اضافے کے ساتھ ا48 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق اب تک گوشواروں کے ساتھ 123 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس بھی جمع کرایا گیا ہے جو پچھلے سال سے 66 ارب روپے زیادہ ہے۔ٹیکس گوشوارے کی توسیع شدہ دوسری ڈیڈلائن ختم ہونے میں پانچ روز باقی ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس گوشواروں میں 24 لاکھ 13 ہزار کا اضافہ ہوگیا، ان میں سے 18 لاکھ 20 ہزار 484 افراد نے قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی، مجموعی ٹیکس گوشواروں میں سے 38 فیصد نے قابل ٹیکس انکم صفر ظاہر کی۔انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ اس سال 123 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا، پچھلے سال اسی مدت کے دوران گوشواروں کے ساتھ 56 ارب 55 کروڑ ٹیکس ملا۔ گوشواورں کے ساتھ ٹیکس وصولی میں 66 ارب یعنی 17.60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جولائی 2023 سے اب تک 16 لاکھ 90 ہزار 303 نئے افراد ٹیکس فائلر بنے، ان میں سے 10 لاکھ 70 ہزار 732 نئے افراد نے قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی۔

    ٴْداؤد یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف درخواست دائر

    برطانیہ میں پاکستانی ملازمین کی شدید ضرورت، ویزوں کا اعلان

    اسرائیل کا لبنان میں زمینی حملے کے خاتمے کا عندیہ

  • نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا

    نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا

    ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل کرلی گئی، آئندہ نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے کراچی سمیت تمام بڑے شہروں میں آپریشن تیز کر دیا،ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل ہے، تمام متعلقہ کمشنرز ٹیکس بے ضابطگیوں پر نوٹسز جاری کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آر تاریخ میں پہلی بار ایف آئی آر درج ہوئیں اور گرفتاریاں ہوئیں، اب ٹیکس گوشوارے داخل نہ کروانا اور ٹیکس چھپانا ممکن نہیں رہے گا۔ذرائع نے کہا کہ سندھ میں لاکھوں افراد کا رہن سہن بتاتا ہے کہ ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس نہ دینے سے ہم ڈیفالٹ کے قریب پہنچے ہیں، حکام نے کہاکہ آئندہ نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی، گھر لینا ممکن نہیں ہوگا، ٹیکس درست ادائیگی میں قوم و ملک کی بقا ہے۔

    ایف آئی اے نے زائد المعیاد اورممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ تحویل میں لے لیا

    جماعت اسلامی کے زیراہتمام یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ،ْ ہزاروں افراد شریک

    کراچی میں 4 خواتین کا پراسرار قتل، گھر کا سربراہ بیٹوں سمیت زیرِ حراست

  • عید کے بعد کوٹھیوں اور کاروں والوں کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، پریشان کردینے والی خبرآگئی

    عید کے بعد کوٹھیوں اور کاروں والوں کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، پریشان کردینے والی خبرآگئی

    اسلام آباد: معیشت سنبھلنے لگی اور عوام الناس نے ملکی سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں 10 لاکھ 20 ہزار 37 افراد کے ٹیکس نظام میں آنے سے ٹیکس دہندگان کی تعداد 25 لاکھ 13 ہزار 57 ہو گئی۔ایف بی آر نے عید کے بعد کوٹھیوں اور گاڑیوں کے مالکان کو بھی ٹیکس سسٹم میں‌لانے کا اعلان کردیا ہے.

    2017 میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 14 لاکھ 93 ہزار 20 تھی اور ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی۔دوسری طرف ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ کے بعد ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی تیاری مکمل کر لی ہے اور پہلے مرحلے میں ایک کنال گھروں اور ایک ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کے مالکان کو نوٹس بھیجے جائیں گے

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئندہ 5 برسوں میں ٹیکس دہندگان کی تعداد کو 40 لاکھ سے 50 لاکھ تک لانے کا ہدف مقررکیا ہوا ہے۔یاد رہے کہ عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ ان لوگوں کوبھی ٹیکس سسٹم میں شامل کریں گے جو اس سے پہلے شامل نہیں‌تھے .