Baaghi TV

Tag: ایف بی آر گوشوارے

  • نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا

    نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا

    ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل کرلی گئی، آئندہ نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے کراچی سمیت تمام بڑے شہروں میں آپریشن تیز کر دیا،ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل ہے، تمام متعلقہ کمشنرز ٹیکس بے ضابطگیوں پر نوٹسز جاری کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آر تاریخ میں پہلی بار ایف آئی آر درج ہوئیں اور گرفتاریاں ہوئیں، اب ٹیکس گوشوارے داخل نہ کروانا اور ٹیکس چھپانا ممکن نہیں رہے گا۔ذرائع نے کہا کہ سندھ میں لاکھوں افراد کا رہن سہن بتاتا ہے کہ ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس نہ دینے سے ہم ڈیفالٹ کے قریب پہنچے ہیں، حکام نے کہاکہ آئندہ نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی، گھر لینا ممکن نہیں ہوگا، ٹیکس درست ادائیگی میں قوم و ملک کی بقا ہے۔

    ایف آئی اے نے زائد المعیاد اورممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ تحویل میں لے لیا

    جماعت اسلامی کے زیراہتمام یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ،ْ ہزاروں افراد شریک

    کراچی میں 4 خواتین کا پراسرار قتل، گھر کا سربراہ بیٹوں سمیت زیرِ حراست

  • ایف بی آر کی آگاہی مہم ہوا میں اُڑا دی گئی ، کیسے ؟ جانیئے اس خبر میں‌

    ایف بی آر کی آگاہی مہم ہوا میں اُڑا دی گئی ، کیسے ؟ جانیئے اس خبر میں‌

    لاہور : ایف بی آر کی آگاہی مہم ناکام ہوتے ہوئے نظر آرہی ہے ، اس مہم کو ناکام بنانے میں گورنمنٹ کے اپنے ہی ملازم شامل ہیں ،اطلاعات کے مطابق پولیس، نیب، اینٹی کرپشن، ایف آئی اے سمیت مختلف محکموں کے 26 ہزار 500 افسروں اور ملازمین نے تاحال اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں سب سے زیادہ پولیس کے افسران و ملازمین شامل ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز کے 14 ہزار ، پنجاب کانسٹیبلری کے 11 سو افسران و اہلکار تاحال نان فائلر ہیں۔

    گوشوارے نہ جمع کروانے کے حوالے سے ایف بی آر نے جو تفصیلات بتائی ہیں‌ان کے مطابق ڈی آئی جی سکیورٹی آفس کے 1 ہزار افسران واہلکار، ڈی آئی جی سپیشل برانچ کے ایک ہزار 200 افسروں اور اہلکاروں نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کروائے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے 4580، ٹریفک پولیس کے 3 ہزار200 افسران و ملازمین نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

    اس مہم کو ناکام بنانے والوں میں اس ادارے کے لوگ بھی شامل ہیں‌جن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایف بی آرکے ساتھ تعاون کریں ، مثال کے طور پر ایف آئی اے کے 500 افسران و ملازمین نان فائلرز ہیں، اے جی پی آر کے 64، اے جی پنجاب کے 140 افسران و ملازمین تاحال نان فائلر ہیں، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے 450 افسران و ملازمین نان فائلرز ہیں-

    ایف بی آر نے جو حقائق جاری کیے ہیں ان کے مطابق آئی بی کے 1100 اور نیب کے 125 افسران و ملازمین نے بھی تاحال گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں۔یہ سرکاری افسران کب تک اپنے گوشوارے جمع کرواتے ہیں اس کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں‌کہا جاسکتا ،