Baaghi TV

Tag: ایف بی آر

  • آئی ایم ایف کا جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار

    آئی ایم ایف کا جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مکمل اطلاق کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے زیرانتظام ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کے تمام شعبوں پر مکمل اطلاق کا مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سگریٹ، چینی،کھاد اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے موثراقدامات نہیں کئے گئے، ایف بی آر 2 سال میں شعبہ کھاد کے علاوہ کہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا اطلاق نہیں کرسکا ، آئی ایم ایف نے مینوفیکچرنگ سیکٹرمیں بھی خودکار ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نظام میں شامل نہ ہونے والے یونٹس کو سیل کردیا جائے۔

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری ،پاکستان شامل نہیں

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ نئے پروگرام سے پہلے چاروں شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس کا اطلاق کیا جائے وزیراعظم نے ایف بی آرکی کارکردگی دیکھتے ہوئے معاملے کی ذاتی طورپر نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ شرائط پرمکمل عملدرآمد کیا جائے۔

    دوسری جانب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا، آئی ایم ایف ک ے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کا 3 اپریل تک کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہےایگزیکٹو بورڈ کے 3 اپریل تک کے کیلنڈر میں پاکستان کا کیس شامل نہیں، پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف اجلاس اپریل کے دوسرے ہفتے متوقع ہے۔

    پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسے کی درخواست،فریقین کو نوٹسز جاری

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے گزشتہ روز پیر کے اجلاس میں کولمبیا کا کیس شامل تھا ، جبکہ بورڈ آج منگل کو مراکو اور 27 مارچ کے اجلاس میں الجیریا کا ایجنڈا دیکھے گا، 3 اپریل کو آئی ایم ایف بورڈ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کا جائزہ لے گا پاکستان کا کیس 15 اپریل کے بعد بورڈ میں زیر غور آئے گا، آئی ایم ایف نے19مارچ کو دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل کیے، پاکستان اورآئی ایم ایف میں تکنیکی سطح معاہدہ طے پاچکا ہے،آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر جاری ہوں گے۔

    جے یو آئی رہنما طلحہٰ محمود پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

  • ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکےایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیاجائےگا،ایف بی آر

    ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکےایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیاجائےگا،ایف بی آر

    اسلام آباد: ملک بھر میں ڈیلرز، ریٹیلرز، مینوفیکچرر اور امپورٹر کم ریٹیلرز کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق تاجروں سے ٹیکس دکان کی سالانہ رینٹل ویلیو کے حساب سے وصول کیا جائےگا، ہر دکاندار کو سالانہ کم از کم 1200 روپے انکم ٹیکس دینا ہوگا، سال 2023 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والے تاجروں کو بھی رعایت ملےگی، اسکیم کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا تاہم پہلی ٹیکس وصولی 15جولائی سے ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں ڈیلرز، ریٹیلرز، مینوفیکچرر اور امپورٹر کم ریٹیلرز کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، اسٹورز، دکانیں، ویئر ہاؤسز اور کاروباری دفاتر رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے، ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکےایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیاجائےگا۔

    عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لےلی

    نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ماہ کی مقررہ 15 تاریخ سے پہلے ٹیکس دینے کی صورت میں تاجروں کو 25 فیصد رعایت ملےگی، قانون پر عمل نہ کرنےکی صورت میں نیشنل بزنس رجسٹری میں زبردستی رجسٹریشن کی جائےگی، تاجر دوست ایپ کے ذریعے تاجروں اور دکانداروں کا سینٹرل ڈیٹابیس تیار کیا جائےگا۔ایف بی آر نے اسپیشل پروسیجرز فار اسمال ٹریڈرز اینڈ شاپ کیپرز کے نام سے اسکیم پر اسٹیک ہولڈرز سے آرا بھی طلب کرلیں۔

    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب

    نوٹیفکیشن کے مطابق تاجروں سے ٹیکس دکان کی سالانہ رینٹل ویلیو کے حساب سے وصول کیا جائےگا، ہر دکاندار کو سالانہ کم از کم 1200 روپے انکم ٹیکس دینا ہوگا، سال 2023 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والے تاجروں کو بھی رعایت ملےگی، اسکیم کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا تاہم پہلی ٹیکس وصولی 15جولائی سے ہوگی۔

    سعودی وزیر دفاع کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

  • ایف بی آر کی تنظیم نو روکنے کیلئے الیکشن کمیشن  کا وفاقی حکومت کو خط

    ایف بی آر کی تنظیم نو روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کا وفاقی حکومت کو خط

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تنظیم نو روکنے کے لئے ایک اور خط لکھا ہے۔

    باغی ٹی وی : سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری ٹو وزیراعظم کو ایک اور خط لکھا ہے، خط کے مطابق ایف بی آر کی تنظیم نو ایک بڑا فیصلہ ہے، نگراں حکومت کو شق230 کےتحت پالیسی فیصلوں کا اختیار نہیں ہے، ایف بی آر کی تنظیم نو کو آئندہ حکومت تک زیرالتوا رکھا جائے۔

    واضح رہے کہ 30 جنوری کو وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تنظیمِ نو اور ڈیجیٹلائزیشن کی منظوری دی تھی، جب کہ اسی روز فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی تشکیل نو اور اصلاحات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی جانب سے ایف بی آر تشکیل نو اوراصلاحات کی خبروں کانوٹس لے لیا تھا۔

    لاہور میں مریم نواز کی حمایت میں شاندار موٹر سائیکل ریلی نکالی

    9 جنوری کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تنظیم نو کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے معاملے پر اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن (ایس آئی ایف سی) کونسل کی ہدایت پر ایف بی آر کی تنظیم نو کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور چیئرمین ایف بی آر شامل ہیں۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    ننکانہ :جونیئر کلرک انسپکٹر انکروچمنٹ اورڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن بن گیا

  • الیکشن کمیشن نے   نگران وزیر اعظم کو ایف بی آر میں بڑی اصلاحات سے روک دیا

    الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعظم کو ایف بی آر میں بڑی اصلاحات سے روک دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعظم کو ایف بی آر میں بڑی اصلاحات سے روک دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کی تنظیمِ نو اور ڈیجٹائزیشن کی منظوری دی، تاہم فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی تشکیل نو اوراصلاحات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی جانب سے ایف بی آر تشکیل نو اوراصلاحات کی خبروں کانوٹس لے لیا الیکشن کمیشن نے سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر خرم آغا کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے آئین اور الیکشن ایکٹ میں نگران حکومت کا دائرہ اختیار واضح ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 230 کے تحت نگران حکومت روزمرہ کے امور انجام دے سکتی ہے، ایف بی آر کی تشکیل نو اوراصلاحات ایک بڑا پالیسی فیصلہ ہے، الیکشن کمیشن نے تجویز دی نگران وزیراعظم یہ اہم پالیسی اقدام آئندہ منتخب حکومت پر چھوڑ دیں اور ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات سے گریز کریں نگران حکومت کی متعین کردہ ذمہ داریوں سے ہٹ کر اقدامات پر نظر رکھنا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔

    نئے ڈی جی ایف آئی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    ایف آئی اے کا مونس الٰہی کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹرپول سے رابطہ

    اردو کے ممتاز شاعر، فلم ساز اور ہدایت کار سرور بارہ بنکوی

  • وفاقی کابینہ نے ایف بی آر  کی تشکیل نو کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کی تشکیل نو کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: نگران وفاقی کابینہ نے فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : نگران وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے ایف بی آر کی تشکیل نو اور اصلاحات کی سمری منظور کرلی، ذرائع کے مطابق کابینہ نے ایف بی آر میں اسٹاف میں کمی اور ٹیکس وصولی بڑھانے کے حوالے سے اصلاحات کی منظوری بھی دی ہے جب کہ کابینہ کمیٹی برائے سی سی ایل سی کی 26 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نئے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے،احمد اسحاق جہانگیر نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد آمد پر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور افسران سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ اور سائبر کرائمز چیلنجز کو کنٹرول کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہوگی، سوشل میڈیا پر جعلی، قابل اعتراض اور نفرت آمیز مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، بدعنوانی کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کیساتھ فرائض کی ادائیگی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں ہوگی، بدعنوانی، لاپرواہی میں ملوث افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    اے این پی کے صوبائی اسمبلی کی امیدوار انتقال کر گئے

    نئے ڈی جی ایف آئی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    پاکستان میں کرپشن میں کمی،ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ جاری

  • سگریٹ کی ڈبیوں پر جعلی ٹیکس اسٹیمپس لگنے کا انکشاف

    سگریٹ کی ڈبیوں پر جعلی ٹیکس اسٹیمپس لگنے کا انکشاف

    اسلام آباد: سگریٹ کی ڈبیوں پر جعلی ٹیکس اسٹیمپس لگنے کا انکشاف ہوا ہے ،جبکہ پاکستان میں جعلی سگریٹس کی فروخت سے انسانی صحت کے ساتھ ساتھ خزانے کو بھی شدید نقصان ہورہا ہے-

    باغی ٹی وی: غیر قانونی سگریٹس کی تجارت کا حجم ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ 10 سالوں میں پہلی بار غیر قانونی سیکٹر کا حجم قانونی سیکٹر سے بڑھ گیا ہے،جبکہ پاکستان میں جعلی سگریٹس کی فروخت سے انسانی صحت کے ساتھ ساتھ خزانے کو بھی شدید نقصان ہورہا ہے۔

    پی ٹی سی کے مطابق مارکیٹ میں 51 ارب 40 کروڑ کی غیر قانونی سگریٹس فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے غیر قانونی سگریٹس کی فروخت کی وجہ سے قانونی سگریٹ انڈسٹری کا حجم کم ہو کر 29.6 ارب سگریٹ تک گر چکا ہے غیر قانونی سیکٹرسگریٹ پیکٹوں پرجعلی ٹیکس سٹیمپ لگا کرفروخت کر رہے ہیں، جعلی ٹیکس اسٹیمپ کی تیاری اور سپلائی کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن شروع ہونا چاہیئے۔

    ایف بی آر کی غیر قانونی،نان ڈیوٹی پیڈ،جعلی سگریٹس کیخلاف کاروائیاں،13.77 ملین سگریٹس …

    پی ٹی سی نے کہا کہ مقامی سگریٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس ابھی تک نافذ نہیں ہوسکا، 42.5 ملین سے زائد جعلی ٹیکس اسٹیمپ والے سگریٹ پیکٹ مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں، غیرمتوازن حکومتی پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی غیر قانونی تجارت سے قانونی انڈسٹری کو نقصان ہو رہا ہے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر غیر قانونی سگریٹ تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔

    دوسری جانب نجی ٹوبیکو کمپنی کے نمائندوں نےمیڈیا بریفنگ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں جعلی سگریٹ کی فروخت سے قومی خزانے کو 5 ارب ستر کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے حکومت غیرقانونی سگریٹس کی فروخت پر قابو پانے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر موثر عمل درآمد کروائے، ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت مانیٹرنگ یقینی بنائے،بریفنگ میں بتایا گیا کہ پانچ ماہ میں قانونی سگریٹس سیکٹر کی پیداوار چالیس فیصد تک گر گئی ہے جبکہ غیر قانونی، اسمگل شدہ اور جعلی سگریٹس کی فروخت کرنے والوں کا مارکیٹ شیئر بڑھتا جارہا ہے۔

    عمران خان کے ساتھ تعلقات کیوں خراب ہوئے؟جہانگیر ترین نے خاموشی توڑ دی

    علاوہ ازیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کی خصوصی ٹیموں نے اس ماہ کی تیرہ تاریخ کو ملک بھر میں غیرقانونی سگریٹس کے خلاف کامیاب کاروائیاں کیں،ان کاروائیوں کے دوران ملکی اور غیرملکی ساخت کے 1377 پیکرائیٹس ضبط کر لئے گئے جن میں 13.77 ملین سگریٹس تھے۔

    ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر نے ان کاروائیوں کی خود نگرانی کی،ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سرکاری محصولات ادا کرنے سے بچنے کی کسی بھی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اس میں ملوث افراد کو فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    جنوری کے آخری ہفتے میں بارش کی پیشگوئی

  • ایف بی آر کی غیر قانونی،نان ڈیوٹی پیڈ،جعلی سگریٹس کیخلاف کاروائیاں،13.77 ملین سگریٹس ضبط

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی غیر قانونی،نان ڈیوٹی پیڈ،جعلی سگریٹس کے خلاف ملک گیر کاروائیاں جاری ہیں-

    باغی ٹی وی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کی خصوصی ٹیموں نے اس ماہ کی تیرہ تاریخ کو ملک بھر میں غیرقانونی سگریٹس کے خلاف کامیاب کاروائیاں کیں،ان کاروائیوں کے دوران ملکی اور غیرملکی ساخت کے 1377 پیکرائیٹس ضبط کر لئے گئے جن میں 13.77 ملین سگریٹس تھے۔

    ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر نے ان کاروائیوں کی خود نگرانی کی،ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سرکاری محصولات ادا کرنے سے بچنے کی کسی بھی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اس میں ملوث افراد کو فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • ٹیکس چوروں کے بجلی وگیس کنکشن منقطع  اور موبائل سمز بلاک کرنیکا فیصلہ مؤخر

    ٹیکس چوروں کے بجلی وگیس کنکشن منقطع اور موبائل سمز بلاک کرنیکا فیصلہ مؤخر

    اسلام آباد: ٹیکس چوروں کے بجلی وگیس کنکشن منقطع اور موبائل سمز بلاک کرنےکا فیصلہ فی الحال مؤخر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع ایف بی آر کے مطابق نان فائلرز کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 114B کے تحت کارروائی کی جانی تھی، نان فائلرز کے خلاف ایکشن لینے سے قبل انکم ٹیکس جنرل آرڈر تیار نہیں کیا جاسکا، نان فائلرز کے خلاف اقدامات سے ایف بی آر کو عدالتوں سے قانونی معاملات کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا، یکم مارچ تک فعال ٹیکس دہندہ لسٹ جاری کرنےکے بعد نان فائلرز کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے، نان فائلرز کے خلاف سمز بند،کنکشن منقطع کےعلاوہ جرمانہ لگانے کے اقدامات ہوں گے ایف بی آر لیگل ایشوز کے مسائل اور ڈیٹا مکمل نہ ہونے کے باعث نان فائلرز کے خلاف ایکشن نہیں لے سکا، اقدامات کے تحت جون 2024 تک 20 لاکھ تک نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانےکا ہدف تھا۔

    بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کی تشخیص

    مقامی انتظامیہ الیکشن کمیشن اور انتخابی عملے کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی یقینی بنائے،نگران …

    ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

  • ایف بی آر کا نان فائلرز کو بجلی، گیس اور موبائل فون کنکشن منقطع کرنے کا حتمی انتباہ جاری

    ایف بی آر کا نان فائلرز کو بجلی، گیس اور موبائل فون کنکشن منقطع کرنے کا حتمی انتباہ جاری

    اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے لاکھوں نان فائلرز کو حتمی نوٹس جاری کردئیے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ سال کے آخری دن ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں بات کرتے ہوئے چئیرمین امجد زبیر ٹوانہ نے بزنس ریکارڈر کو بتایا تھا کہ کنیکشن کاٹنے اور موبائل سمیں بلاک کرنے کی مشق جنوری 2024 میں نافذ ہو جائے گی تاہم اب ایف بی آر نے نان فائلرز کو بجلی، گیس اور موبائل فون کنکشن منقطع کرنے کا حتمی انتباہ جاری کردیا ہے۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس گوشوارے فائل نہ کرنے کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا اور ٹیکس قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والے نان فائلرز کے بجلی، گیس اور موبائل کنکشن منقطع کردیے جائیں گے۔

    فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی اور بھتہ وصول کرنے کاالزام،پولیس ملازمین گرفتار،مقدمہ درج

    ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

    شدید دھند کے باعث مزید پروازیں منسوخ، کئی مقامات سے موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

  • ایف بی آر نے ایف آئی اے  کے ہدف سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا

    ایف بی آر نے ایف آئی اے کے ہدف سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک ماہ میں ایک کھرب روپے سے زائد کے ٹیکس جمع کرنےکا ریکارڈ بنالیا۔

    باغی ٹی وی :فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا ہدف حاصل کرلیا ہے، ایف بی آر کے مطابق دسمبر 2023 کے دوران 1021 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے، دسمبر میں جاری 38 ارب روپےکے ریفنڈز ایڈجسٹ کرنے کے بعد خالص محصولات کی وصولی984 ارب روپےرہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےرواں مالی سال2023-24 کی پہلی ششماہی میں 4468 ارب روپےکی ریکارڈ ٹیکس وصولیاں کرلیں، دسمبر میں ریکارڈ 1021 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔

    جولائی تا دسمبر کےلیے ٹیکس وصولیوں کاہدف 4425 ارب روپے رکھا گیا تھاپہلی ششماہی میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 4468 ارب روپے رہی ہیں جو ہدف سے 43 ارب روپے زائد ہیں ایف بی آر کا کہنا ہےکہ براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کے تناسب میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آئی، مالی سال کی پہلی ششماہی میں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ بڑھ کر 49 فیصد ہوچکا ہے، صرف دسمبر کے مہینے میں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ 59 فیصد ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال پہلی ششماہی کے دوران براہ راست ٹیکسز کی مد میں 41 فیصد اضافہ ہوا ٹیکس دہندگان کے مسلسل تعاون اور درست ڈیکلیریشنز کے بغیر یہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا تھا۔