Baaghi TV

Tag: ایف بی آر

  • وفاق اور صوبے باہمی ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی سے کام کریں،وزیراعظم

    وفاق اور صوبے باہمی ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی سے کام کریں،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر اصلاحات سے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ قابل اطمینان ہے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مجوزہ اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اصلاحاتی اقدامات کی مکمل حمایت اور تحفظ کروں گا، اصلاحات کی راہ میں سرخ فیتے اور ادارہ جاتی رکاوٹیں ختم کریں گے، انقلابی اصلاحات کی یکساں اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جائے، کسٹم کلیئرنس کے اصلاحاتی ایجنڈا میں ٹیکنالوجی سے وقت کی بچت ہوتی ہے، وفاق اور صوبے باہمی ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی سے کام کریں،ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافے کیلئے حکمت عملی بنائیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور کسٹم کلیئرنس کے اصلاحاتی نظام سے استعداد کار کو بڑھائیں۔

    بھارت کی کشمیر پالیسی پاکستان اور پاکستانی قوم کیلئے ناقابلِ قبول ہے،اسحاق ڈار

    کیل مہاسوں کے علاج کے طور پر اداکارہ تمنا بھاٹیا کی حیران کن بیوٹی ٹپ

    غیر قانونی آن لائن مواد سے خبردار رہیں، پی ٹی اے کا انتباہ جاری

  • ایف بی آر  نے اسلام آباد کےبڑے ہوٹل سیل کر دیے بھاری جرمانے عائد

    ایف بی آر نے اسلام آباد کےبڑے ہوٹل سیل کر دیے بھاری جرمانے عائد

    ایف بی آر نے شہر اقتدار کے تین بڑے ہوٹلوں کو پی او ایس رسیدیں جاری نہ کرنے پر سیل کر کے بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

    باغی ٹی وی کو موصول رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے اسٹنٹ کمشنر محمدعتیق اکبر نے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تینوں ہوٹلز کو پی او ایس رسیدیں جاری نہ کرنے پر سیل کیا ہے اسلام آباد میں سیل کیے جانے والے ہوٹلوں میں سپر مارکیٹ اور جناح سپر مارکیٹ کے ہوٹلز شامل ہیں۔ایف بی آر حکام کے مطابق سیل کیے جانے والے ہوٹلوں پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پی او ایس رسیدیں جاری نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کے معروف نجی ہوٹل، میریٹ، کو قانونی خلاف ورزیوں کی بناء پر سیل کر دیا ہے۔سی ڈی اے کے مطابق، ہوٹل نے تکمیل سرٹیفکیٹ کے بغیر عمارت کی تعمیر کی تھی، جس سے عوام کی زندگیوں کے لیے خطرات پیدا ہو گئے تھے۔سی ڈی اے کے حکام نے بتایا کہ میریٹ ہوٹل نے اپنے بیسمنٹ کو غیر قانونی طور پر اسٹوریج کے طور پر استعمال کیا جبکہ ہوٹل میں غیر قانونی مارکی بھی قائم کی گئی تھی۔

  • گلوکارہ آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس منجمد

    گلوکارہ آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس منجمد

    لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس مجمد کر دیئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ساڑھے 8 کروڑ روپے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے لیکن ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس سے ریکوری نہ ہو سکی کیونکہ گلوکارہ نے ایف بی آر کی کارروائی سے قبل ہی اپنے اکاؤنٹس سے رقم نکلوالی تھی۔

    آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ،گاڑی ضبط کرنے کا نوٹس جاری

    واضح رہے کہ ایف بی آر نے گلوکارہ کی گاڑیاں ضبط کرنے کے لیے کارروائی شروع کر رکھی ہے اور 5 روز قبل ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر علی رضا گیلانی نے گلوکارہ آئمہ بیگ کی گاڑی ضبط کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔

    میشا شفیع کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد، قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    جاری کردہ وارنٹ میں کہا گیا تھا کہ مس آئمہ نورالعین بیگ نے سال 2018، 2019، 2020 اور 2021 کا ٹیکس ادا نہیں کیا جس سے وہ ادارے کی ڈیفالٹ لسٹ میں آ گئی ہیں آئمہ بیگ کے ذمہ 8 کروڑ، 50 لاکھ، 4 ہزار 885 روپے ٹیکس کی مد میں واجب الادا ہیں۔گلوکارہ نے کئی نوٹسز کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا –

    آئمہ بیگ پرفارمنس کے دوران خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں

    وارنٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ گلوکارہ کے نادہندہ ہونے کی وجہ سے قانون کے مطابق ان کی جائیداد ضبط کرکےٹیکس کی ادائیگی کا اختیار ایف بی آرکوحاصل ہو چکا ہےلہذا ان کی گاڑی جو کہ انہوں نے 2021 کے گوشواروں میں ظاہر کی ہے اس کو فوری طور پر قبضے میں لینے کے احکامات جاری کیے جا رہےہیں۔

    کنسرٹ کے دوران لڑکوں کی آئمہ بیگ کے ساتھ بدتمیزی