Baaghi TV

Tag: ایف سی اہلکار

  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،ریٹائرڈ ایف سی اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،ریٹائرڈ ایف سی اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی نےغیر قانونی اسلحہ کی سپلائی میں ملوث ریٹائرڈ ایف سی اہلکار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن بنارس کے علاقے میں کارروائی کرکے ایف سی کے ریٹائرڈ اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیاملزمان زردار خان اور سلیم خان غیر قانونی اسلحہ کراچی میں سپلائی کرنے میں ملوث ہیں ملزمان نے دوران تفتیش غیر قانونی اسلحہ درہ آدم خیل سے کراچی لانے کا انکشاف کیا ہے۔

    ملزمان کے مطابق گروہ کا سرغنہ مختیار درہ آدم خیل میں غیر قانونی طریقے سے اسلحہ تیار کرتا ہے اور گرفتار ملزمان زردارخان، سلیم خان سے غیر قانونی اسلحہ سپلائی کرواتا ہے،کراچی میں گینگ کا اہم کارندہ اقبال جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ فراہم کرتا ہےگروہ کے سرغنہ مختیار نے اسلحہ اسمگلنگ کے لیے زیادہ تر ایف سی کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو شامل کیا ہوا ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    گھریلو تشدد کے الزامات، اینکر پرسن اشفاق اسحق ستی معطل

    پی ٹی آئی نے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں

    کراچی میں صبح سویرے بارش سے سردی بڑھ گئی

  • پشاور خودکش حملے کا مقدمہ  نامعلوم ملزمان  کے خلاف درج

    پشاور خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج

    پشاور حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ ایس ایچ او تاتارہ کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا، جس میں نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی ار میں 7 اے ٹی اے،5 ای ایس اے اور 324 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایف سی اہلکار سرکاری گاڑی میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ حیات آباد فیز 6 میں حملہ آور نے اپنی گاڑی ایف سی کی گاڑی سےٹکرائی، جس کے بعد خودکش حملہ آور کی گاڑی میں زوردار دھماکا ہوا۔
    ایف آئی آر کے مطابق دھماکے سے ایف سی گاڑی میں بیٹھے اہلکار شدید زخمی ہوئے، دھماکے سے اطراف کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور ساتھ ہی ایف سی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ حملہ آور موقع پر ہلاک اور اُس کے زیر استعمال گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
    مدعی مقدمہ کے مطابق خودکش حملہ آور کا چہرہ کافی حد تک محفوظ رہا اور اُس کے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کے نشانات بھی سلامت ہیں۔ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ واقعہ مختلف سی سی ٹی کیمروں میں محفوظ ہوچکا ہے، ہلاک دہشت گرد کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے حملہ آور کے جسم کے نمونےحاصل کرلئے ہیں۔
    واضح رہے کہ گزشتہ روز حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی پر خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں 8 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

  • سبی میں بم دھماکا: 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 شدید زخمی

    سبی میں بم دھماکا: 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 شدید زخمی

    بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : سیکورٹی ذرائع کے مطابق سبی کی تحصیل سانگان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ آئی ای ڈی بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

    وزیراعظم کا ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

    شہید اور زخمی ہونے والے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) سبی منتقل کر دیا گیا زخمی ہونے والے تمام 6 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    بلوچستان میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، لیویز اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ،ہائی الرٹ جاری

    لیویز کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایف سی بلوچستان 150 ونگ کا قافلہ سانگان میں ٹی 6 چیک پوسٹ سے ٹی 5 چیک پوسٹ کی جانب جا رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بم کی زد میں آ گیا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کا تعین بھی کیا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ 8 مارچ کو بھی سبی میں جیل روڈ پر بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔

    جائیداد تنازعہ: دیور نے بھابھی اور تین بچوں کو قتل کر دیا