Baaghi TV

Tag: ایف 15

  • کویت میں امریکی ایف 15 طیارہ تباہ

    کویت میں امریکی ایف 15 طیارہ تباہ

    امریکی فضائیہ کا ایک ایف 15 لڑاکا طیارہ مبینہ طور پر کویت میں گر کر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ طیارہ گرنے سے قبل بحفاظت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔

    واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں اور حکام کی جانب سے تفتیش جاری ہے تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں طیارے کو آگ کے شعلوں میں گھرا ہوا زمین کی طرف گرتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم سرکاری سطح پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

    ایف 15 ایگل لڑاکا طیارہ F-15 Eagle امریکی فضائیہ کے لیے فضائی برتری حاصل کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا تھا۔ یہ طیارہ 1976 میں متعارف کرایا گیا اور 2026 تک فضائی لڑائیوں میں 104-0 کا ریکارڈ رکھتا ہے،یہ طیارہ ابتدائی طور پر کمپنی McDonnell Douglas نے تیار کیا تھا جو اب Boeing کا حصہ ہے اس کی رفتار میخ 2.5 تک پہنچ سکتی ہے اور یہ طویل فاصلے تک پرواز اور بھاری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے بعد ازاں اس پلیٹ فارم کو ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل اور جدید ایف 15 ای ایکس ایگل ٹو جیسے ماڈلز میں بھی اپ گریڈ کیا گیا۔

  • سعودی فضائیہ کا فائٹر طیارہ ایف 15 مشق کے دوران گر کر تباہ،پائلٹس محفوظ

    سعودی فضائیہ کا فائٹر طیارہ ایف 15 مشق کے دوران گر کر تباہ،پائلٹس محفوظ

    ریاض: سعودی عرب کی فضائیہ کا فائٹر طیارہ ایف 15 مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا –

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ پیر کے روزرائل سعودی ایئر فورس کا ایف 15 ایس لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا ۔ تاہم طیارے میں سوار عملہ کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    بغیر پائلٹ کے عسکری ہیلی کاپٹر نے دو مشن مکمل کرلیے

    طیارہ مشرقی صوبے میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں معمول کی تربیت پر محو پرواز تھا کہ اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ طیارے کے گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اُٹھی اور طیارہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

    اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے بتایا کہ دونوں پائلٹس جدید انخلا کرسیوں کی مدد سے طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے پائلٹس زمین پر بحفاظت اتر آئے۔ طیارہ جس جگہ گرا وہاں بھی کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    تنزانیہ:وکٹوریہ جھیل میں مسافر طیارہ گرکرتباہ

    جس علاقے میں طیارہ گرنے کا واقعہ پیش آیا وہاں حوثی باغیوں نے ماضی میں حملے کیے تھے تاہم ترکی المالکی نے اس واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث تباہ ہوا۔

    ترجمان سعودی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف 15 ایس طیارہ میں پیدا ہونے والی فنی خرابی سے متعلق جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی "گلوبل فائر پاور” ویب سائٹ کے مطابق 2022 میں سعودی فضائیہ کو دنیا کے 142 ممالک میں سے دس طاقتور ترین فضائی افواج میں شامل کیا گیا تھا۔

    مصنوعی سیاروں کو خلا میں لے جانے والے ایرانی راکٹ کی کامیاب آزمائشی پرواز