Baaghi TV

Tag: ایف 16

  • امریکا کا  ایف 16 طیارے خلیج بھیجنے کا اعلان

    امریکا کا ایف 16 طیارے خلیج بھیجنے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکا نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے ایف 16 طیارے خلیج بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بحری جہازوں کو پکڑنے اور سفر سے روکنے کی کوششوں کے تناظر میں امریکہ اس علاقے میں گزشتہ ایک ہفتے سے ’’ اے 10 ‘‘ لڑاکا طیارہ اڑا رہا ہے تاہم امریکہ نے اعلان کردیا ہے کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں خطے میں ’’ ایف 16‘‘ طیاروں کا نیا بحری بیڑہ خلیج میں بھیجے گا یہ اقدام ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تیل کے بحری ٹینکرز پر قبضہ کی ایرانی کوششوں کے جواب میں کیا جارہا ہے۔

    پینٹا گون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تیل کے بحری ٹینکرز پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کے جواب میں ایف 16 طیارے بھیجے جا رہے ہیں۔

    سینئر امریکی فوجی اہلکار نے روس، ایران اور شام کے درمیان بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں ممالک امریکہ کو شام سے باہر دھکیلنا چاہتے ہیں فضا میں امریکہ کی موجودگی سے نگرانی کا موقع ملے گا کہ خطے میں کون سے بحری جہاز موجود ہیں اور وہ کیا لے کر جاتے ہیں اور ان کا مالک کون ہے جس سے امریکہ کو یہ بھی اندازہ ہو گا کہ کون سے بحری جہازوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں،24 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا

    سینئر امریکی عہددیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکہ کے لڑاکا طیارے ’’ اے 10‘‘ ڈیڑھ ہفتہ سے آبنائے ہرمز اور وسیع تر خلیجی علاقوں پر پرواز کر رہے ہیں۔ اس موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہم اس ہفتے کے آخر میں ایف 16اڑانا شروع کر رہے ہیں۔

    امریکی بحریہ کے مطابق ابھی گزشتہ ہفتے ہی ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب تیل کے دو ٹینکوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور ان میں سے ایک پر گولیاں چلائی تھیں امریکی فوجی عہدیدار نے کہا کہ جیٹ طیاروں کو گولہ بارود سے لیس کیا گیا ہے۔ ان طیاروں میں لیزر گائیڈڈ بم بھی ہیں جو تیز کشتیوں کے خلاف جانے کے لیے کارآمد ہوں گے ’’ اے 10 ‘‘ طیارہ نے اپنی قابلیت ثابت کی ہے۔ یہ مخصوص طیارہ اس ماحول میں کارگر ہے جہاں فضائی خطرات یا سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے خطرے سے متعلق کوئی تشویش نہ ہو۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    واضح رہے گزشتہ ہفتے کے دوران روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں داعش مخالف مشن کے دوران تین الگ الگ مرتبہ امریکی ڈرونز کو ہراساں کیا اور بعض صورتوں میں ان کے سامنے شعلے گرائے۔ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے اعلیٰ فوجی جنرل نے خبردار کیا ہے کہ روس کی بار بار خلاف ورزیاں خطے میں ایک اہم حفاظتی مسئلہ بن رہی ہیں۔ روس گزشتہ کئی مہینوں میں درجنوں بار ایسی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

  • امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ

    امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ

    امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جس میں امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جو جنوبی کوریا میں ایک بڑے امریکی فوجی اڈے کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔

    شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

    امریکی فوج کی جانب سے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ طیارہ آٹھویں فائٹر ونگ کے لیے تھا جو ہفتے کی صبح تقریباً 9:45 بجے اوسان ائیربیس کے قریب کھیتوں میں گرکر تباہ ہوگیا۔

    امریکی عسکری حکام نے بتایا کہ پائلٹ کو بحفاظت باہر نکالا گیا اور اسے قریبی طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا۔ فوج کے مطابق اس واقعے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا پائلٹ معمول کی تربیتی پرواز میں حصہ لے رہا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    کانگو میں بارشوں کے باعث سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور 130 کے …

    جنوبی کوریا کے صوبہ گیونگگی کے گورنر کم ڈونگ یون نے ٹویٹر پر لکھا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور فائر حکام نے طیارے میں لگی آگ کو بجھایا۔

    اوسان ایئر بیس امریکی فضائیہ کا شمالی کوریا کا قریب ترین اڈہ ہے، جو اس کی سرحد سے تقریباً 40 میل (64 کلومیٹر) دور ہے۔

    انٹرنیٹ کا مسلسل استعمال اور ڈیمینشیا

  • پاکستان کےایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئےامریکی پیکج  میں اہم پیشرفت

    پاکستان کےایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئےامریکی پیکج میں اہم پیشرفت

    واشنگٹن: پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی مرمت کے لیے امریکی پیکج کی راہ ہموار ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس نے ایف 16 کے دیکھ بھال پیکج پر کوئی اعتراض نہیں کیا ہے، پرزوں کی خریداری اور طیاروں کی مرمت کا پیکیج گزشتہ ماہ منظور کیا گیا تھا۔

    امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی

    پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کے پرزے فروخت کرنے کی امریکی انتظامیہ سے منظوری کے بعد امریکی کانگریس سے توثیق لازم تھی۔

    واضح رہے کہ پرزوں کی خریداری اور طیاروں کی مرمت کا پیکج گزشتہ ماہ منظور کیا گیا تھا امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نےکہا تھا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان کے پاس پہلے سے موجود ایف 16طیاروں کی مرمت کی جائے گی اور اس سے متعلق ساز و سامان بھی دیا جائے گا تاہم اس میں ہتھیار شامل نہیں ہوں گے۔

    بیان کے مطابق اس سے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جاری مہم میں مدد ملے گی۔ تاہم امریکہ کا کہنا تھا کہ اس ڈیل سے خطے کا فوجی توازن متاثر نہیں ہو گا

    جس کے بعد بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے امریکی ہم منصب سے فون پر بھارت کے پاکستان کو F-16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امریکا سے احتجاج کیا تھا۔

    بعد ازاں واشنگٹن میں بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کو اسلحے کی فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراضات یکسر مسترد کردیئے تھے۔

    امریکہ اپنے ہی بنائے ہوئے ایف 35 میں چین کے بنے ہوئے پرزے سے خائف

    امریکی وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان کا دفاعی پروگرام ملک یا اس خطے سے ظاہر ہونے والی دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کومضبوط بناتا ہے، یہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں کہ ان خطرات کوبڑھنے دیا جائے۔

    یاد رہے کہ اس معاہدے کا اطلاق پہلے سے فروخت شدہ ایف 16 طیاروں کی مرمت یا دیکھ بھال پر ہو گا تاکہ طیارے پرواز کی حالت میں رہیں امریکہ کے مطابق پاکستان نے اس کے لیے امریکہ سے درخواست کی تھی۔

    معاہدے کے مطابق ایف 16 کے انجن میں ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر میں تبدیلیاں کی جائیں گی اور انجن کی مرمت اور ضرورت کے مطابق نئے پرزوں کی تبدیلی سے ہو گی لڑاکا طیاروں کے لیے امدادی سازو سامان فراہم کیا جائے گا۔

    بیان کے مطابق یہ معاہدہ تقریباً 450 ملین ڈالرز کا ہو گا اور لاک ہیڈ مارٹن نامی کمپنی اس معاہدے کو مکمل کرے گی 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے، پاکستان کو دی جانے والی تین ارب ڈالر کی دفاعی امداد منسوخ کر دی تھی انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک جیسے گروپوں کو لگام دینے میں ناکام رہا ہے۔

    امریکہ نے پاکستان کے علاوہ بحرین، بیلجیم، مصر، تائیوان، ہالینڈ، پولینڈ، پرتگال، تھائی لینڈ جیسے ممالک کو ایف 16 طیارے دیئے ہیں۔

    امریکہ نے پاکستان کو اسلحہ فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراض یکسر مسترد کر دیا

  • تائیوان کا جدید ترین ایف 16طیارہ لاپتا، تلاش جاری

    تائیوان کا جدید ترین ایف 16طیارہ لاپتا، تلاش جاری

    تیپائی: تائیوان کے تربیتی مشن کے دوران لاپتہ ہونے والے ایف-16 لڑاکا طیارے کے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ سمندر برد ہو گیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کا جیٹ طیارہ جنوبی شہر چیائی کے ایک فضائی اڈے سے معمول کی تربیتی پرواز بھرنے کے آدھے گھنٹے بعد لاپتہ ہو گیا۔ پائلٹ سے کنٹرول ٹاور کا آخری بار رابطہ اس وقت ہوا تھا جب وہ سمندر کے اوپر پرواز کر رہے تھے۔

    عینی شاہدین کا بھی کہنا ہے کہ انھوں نے ایک طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے سمندر برد ہوتے دیکھا ہے۔ تائیوان کی فوج نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس میں کوسٹ گارڈ کا جہاز، نیوی کے غوطہ خور اور 2 ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    آخری اطلاعات موصول ہونے تک طیارے کا ملبہ نہیں مل سکا ہے۔ صدر سائی انگ وین نے پائلٹ کے بچاؤ کی ہر ممکن کوشش کا حکم دیتے ہوئے حادثے کے بارے میں وضاحت طلب کر لی ہے۔

    واضح رہے کہ چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور دونوں نے سرحدوں پر فوجی مشقوں کا آغاز کر رکھا ہے۔حکام نے بتایا کہ طیارے اور پائلٹ کی تلاش کیلئے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹرز سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

    دوسری جانب تائیوان نے حادثے کے بعد ایف 16 طیاروں کا تربیتی مشن معطل کردیا ہے۔

  • امریکی جنگی جہاز  ایف 16 جرمنی میں گر کر تباہ ،

    امریکی جنگی جہاز ایف 16 جرمنی میں گر کر تباہ ،

    برلن: جرمنی کےمغربی علاقے میں امریکی فضائیہ کا ایف 16طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، حادثے میں خوش قسمتی سے پائلٹ محفوظ رہا، عالمی ذرائع ابلاغ نے کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ جرمن فضائیہ نے تصدیق کی کہ مغربی علاقے میں طیارے کو حادثہ پیش آیا، پائلٹ بروقت جہاز سے نکلنے میں کامیاب رہا جس کے باعث وہ زندہ بچ گیا۔

    مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، فقیر بادشاہ سرکار

    ترجمان جرمن ایئرفورس کے مطابق پائلٹ کو ریسکیو کے بعد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جرمن حکام نے علاقےکے بڑے حصے کو سیل کردیا جہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ادثے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی امریکا کی جانب سے کوئی بیان جاری کیا گیا۔ جرمن ایئرفورس نے پائلٹ کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی۔

    بزدار حکومت کے خلاف کنٹریکٹ ملازمین سراپا احتجاج

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں شمال مشرقی جرمنی میں ایئرفورس کے دو لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرانے سے تباہ ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ دوسرا محفوظ رہا تھا۔دوسری طرف امریکی حکام اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں‌کہ ایف 16 جنگی جہازوں کی اتنی بڑی تعداد کیوں‌ تباہ ہوگئی ہے، کیاان میں‌کوئی فنی نقص تو پیدا نہیں‌ہوگیا

  • ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ، کہاں ہوا اور کس ملک کا تھا یہ جنگی طیارہ

    ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ، کہاں ہوا اور کس ملک کا تھا یہ جنگی طیارہ

    پیرس : فرانس میں‌بیلجیئم کا ایف 16 طیارہ انجن میں فنی خرابی کے سبب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک گھر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے۔البتہ تباہ شدہ طیارے کے ملبے سے ایک گھر تقریباً تباہ ہو گیا۔

    ذرائع کے مطابق بیلجیئم کے تباہ ہونے والے اس جنگی طیارے کے پائلٹ طیارے سے بروقت نکلنے میں کامیاب ہو گئے لیکن ان میں سے ایک کا پیراشوٹ ایک بجلی کے تیز والٹیج کی حامل لائن میں پھنس گیا تاہم خوش قسمتی سے ریسکیو ورکرز نے 2 گھنٹے کی محنت کے بعد انہیں زندہ بچا لیا۔

    دوسری طرف بیلجیئم کی وزارت دفاع کی جان بسے جاری بیان کے مطابق یہ ایف 16 طیارہ بیلجیئم کی فلورینس ایئر بیس سے فرانسیسی شہر لوریئنٹ کے فوجی اڈے کی طرف اڑان بھر رہا تھا۔ ایف 16 کے ایک پر سے گھر کی چھت تباہ ہو گئی جبکہ طیارے کا ملبہ قریب ہی واقع کھیت میں جا گرا۔