Baaghi TV

Tag: ایف 35

  • وینزویلا سے کشیدگی: امریکا نے ایف 35 طیارے پورٹو ریکو بھیج دیے

    وینزویلا سے کشیدگی: امریکا نے ایف 35 طیارے پورٹو ریکو بھیج دیے

    امریکا نے وینزویلا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر 10 جدید ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کیریبین جزیرے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق یہ طیارے ڈرگ کارٹلز کے خلاف امریکی بحری آپریشن کا حصہ ہوں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر خود منشیات کے ایک بڑے کارٹل کی قیادت کر رہے ہیں،دوسری جانب وینزویلا کے صدر نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دراصل وینزویلا کا تیل ہتھیانا چاہتا ہے۔

    کشیدگی اس وقت بڑھی جب امریکی فورسز نے وینزویلا کی ایک کشتی کو نشانہ بنایا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ کشتی میں اسمگلرز امریکا کے لیے منشیات لے جا رہے تھے، حملے میں کشتی پر سوار تمام 11 افراد ہلاک ہو گئے، تاہم وینزویلا نے اس کارروائی کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا ہے۔

  • امریکہ نے جرمنی کوساڑھے8 ارب ڈالرزکے جنگی ہتھیارفروخت کرنے کی منظوری دے دی

    امریکہ نے جرمنی کوساڑھے8 ارب ڈالرزکے جنگی ہتھیارفروخت کرنے کی منظوری دے دی

    واشنگٹن:امریکہ نے جرمنی کوساڑھے8 ارب ڈالرزکے جنگی ہتھیارفروخت کرنے کی منظوری دے دی ،اطلاعات کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ نے جرمنی کو F-35 لڑاکا طیاروں، جنگی ساز و سامان اور متعلقہ آلات کی فروخت کی منظوری دے دی جس کی مالیت 8.4 بلین ڈالر کی متوقع ہے۔

    جوبائیڈن سعودی ولی عہد سے براہ راست ملاقات نہیں چاہتے: حکام کا دعویٰ‌

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تقریباً تین درجن F-35 جوائنٹ اسٹرائیک فائٹر کنونشنل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (CTOL) طیاروں کے علاوہ ہے ، اس معاہدے میں 37 پراٹ اینڈ وٹنی F135-PW-100 انجن، سیکڑوں میزائل اور بم، سمیلیٹر اور کنٹریکٹر سپورٹ شامل ہیں۔

    ترک نیوز ایجنسی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کا خیال ہےکہ ، "یہ مجوزہ فروخت نیٹو کے اتحادی کی سلامتی کو بہتر بنا کر امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کو سپورٹ کرے گی جو کہ یورپ میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کے لیے ایک اہم قوت ہے۔”

     

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ "یہ نیٹو کے نیوکلیئر شیئرنگ مشن کی حمایت میں جرمنی کے ریٹائر ہونے والے ٹورنیڈو طیاروں کے بیڑے کے لیے مناسب متبادل فراہم کر کے موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے جرمنی کی صلاحیت کو بھی بہتر بنائے گا، جو یورپ میں ڈیٹرنس کا مرکز ہے”۔

    اس حوالے سے کانگریس کو جمعرات کو ممکنہ فروخت کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔

    امریکی صدرجوبائیڈن سائیکل سے گرگئے

    یاد رہے کہ امریکہ میں قانون سازوں کے لئے نوٹیفکیشن 30 دن کی قانون سازی کے جائزے کی مدت کا تعین کرتا ہے جس میں کانگریس فروخت کو نامنظور کرنے والی مشترکہ قرارداد پاس کرسکتی ہے، لیکن کانگریس کی ریسرچ سروس کے مطابق، وہ کبھی بھی کسی لین دین کو نہیں روک سکی

  • عرب امارات نےامریکاکوہتھیاروں کی خریداری کےمعاہدے سےالگ ہونےکی دھمکی دےدی۔:ٹائمزآف اسرائیل کادعویٰ

    عرب امارات نےامریکاکوہتھیاروں کی خریداری کےمعاہدے سےالگ ہونےکی دھمکی دےدی۔:ٹائمزآف اسرائیل کادعویٰ

    ابو ظہبی: عرب امارات نے امریکا کو ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی۔:ٹائمز آف اسرائیل کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ عرب امارات کے ایک دن بعد ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے بات چیت معطل کرتے ہوئے امریکا کو ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے امریکی ساختہ F-35 طیاروں، مسلح ڈرونز اور دیگر ساز و سامان کی خریداری کے لیے 23 بلین ڈالر کے معاہدے پر بات چیت معطل کر دی۔

     

    یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان ایف 35 طیارے، ڈرون اور دیگر ہتھیاروں کی خریداری کے لیے 23 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔

    اب یو اے ای نے ہتھیاروں کی خریداری کے لیے امریکی شرائط کو انتہائی مشکل قرار دیتے ہوئے معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دی ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق واشنگٹن میں اماراتی سفارت خانے نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ "بات چیت کو معطل” کر دے گا حالانکہ اس ہفتے پینٹاگون میں دیگر معاملات پر دونوں فریقوں کے درمیان ملاقاتیں منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھیں گی۔

    سفارت خانے نے بیان میں کہا کہ امریکہ جدید دفاعی ضروریات کے لیے متحدہ عرب امارات کا ترجیحی فراہم کنندہ ہے اور مستقبل میں F-35 کے لیے بات چیت دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔امریکا کی جانب سے ایف 35 طیاروں کی فراہمی کے وعدے پر یو اے ای اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر رضامند ہوگیا تھا۔