Baaghi TV

Tag: ایل این جی

  • ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

    ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

    اسلام آباد: ملک میں لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 16.17 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے نظام پر ایل این جی کی قیمت میں 2.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد نئی قیمت 19.52 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے نظام پر ایل این جی کی قیمت میں 2.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا اضافے کے بعد سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 18.64 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

    واضح رہے کہ سوئی سدرن کے لیے مئی میں قیمت 16.04 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔ جبکہ سوئی ناردرن کے لیے مئی میں قیمت 16.98 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

    دوسری جانب مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے حکومت کی اولین ترجیح سرمایہ کاری کو فروغ دینا، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور ٹیکس نیٹ میں مزید توسیع کرنا ہے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے اور پاکستان کی معیشت مستحکم سمت میں گامزن ہے اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں فائیو اسٹار ہوٹلز کی تعمیر بھی جاری ہے۔

  • پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو اسپاٹ کارگوز کیلئے بولیاں موصول

    پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو اسپاٹ کارگوز کیلئے بولیاں موصول

    پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کو ایل این جی اسپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئے مختلف کمپنیوں کی جانب سے بولیاں موصول ہوگئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی ایل ایل کو 16.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کی کم ترین بولی موصول ہوئی، جو ٹوٹل انرجیز گیس اینڈ پاور کی جانب سے 24 سے 26 مئی کی ڈیلیوری کیلئے جمع کرائی گئی مجموعی طور پر 6 کمپنیوں نے اسپاٹ کارگوز کیلئے بولیاں جمع کرائیں اس کے علاوہ 12 سے 14 مئی کے عرصے کیلئے بھی پی ایل ایل کو 17.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی ہے اور ٹوٹل انرجیزگیس اینڈ پاور نے 24 سے 26 مئی کے لیے سب سے کم بولی جمع کرائی ہے موصول ہونے والی بولیوں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ پی ایل ایل بورڈ کی جا نب سے کیا جا ئے گا۔

    قبل ازیں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ بورڈ نے اسپاٹ ایل این جی کارگو خریدنے کی منظوری دی تھی اور 27 اپریل سے 14 مئی کے دوران تین ایل این جی کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی تھی جبکہ یکم سے 7 مئی اور 8 سے 14 مئی کے لیے آنے والی بولیوں کو منظور نہیں کیا گیا تھا پی ایل این جی کو یکم تا 7 مئی کے لیے کارگو کی بولی 18.5 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو اور 8 تا 14 مئی کے لیے 17.99 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو کی پیش کش کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد لغاری نے کہا تھا کہ ہمیں ایل این جی گیس موصول ہو چکی جس کے بعد اب بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ ہو چکا ہے کچھ روز سے عوام کو لوڈ مینجمنٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا،ہمیں ایل این جی گیس موصول ہو چکی ہے، گیس موصول ہوتے ہی اب بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

  • ترکی کا امریکہ سے 20 سالہ ایل این جی معاہدہ

    ترکی کا امریکہ سے 20 سالہ ایل این جی معاہدہ

    ترکی نے امریکی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) خریدنے کے لیے سوئس ٹریڈنگ کمپنی مرکیوریا کے ساتھ 20 سالہ معاہدہ کر لیا ہے۔

    معاہدہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یورپ پر روسی توانائی کی خریداری روکنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔یہ ڈیل ترک صدر رجب طیب ایردوان اور صدر ٹرمپ کی جمعرات کو متوقع ملاقات سے قبل طے پائی۔ اس وقت روس ترکی کا سب سے بڑا گیس سپلائر ہے، تاہم انقرہ نے حالیہ برسوں میں توانائی کے ذرائع میں تنوع لانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ رواں برس روس کے ساتھ گیس درآمدی معاہدوں کے تحت کم از کم 16 ارب مکعب میٹر کے سودے ختم ہو رہے ہیں، جن کی تجدید ابھی نہیں ہوئی۔

    ترک سرکاری کمپنی بوتاش (BOTAS) نے یہ معاہدہ نیویارک میں ایردوان کے دورے کے دوران کیا۔ معاہدے کے مطابق 2026 سے ترکی کو سالانہ 4 ارب مکعب میٹر ایل این جی فراہم کی جائے گی۔مجموعی طور پر تقریباً 70 ارب مکعب میٹر گیس کی فراہمی ممکن ہوگی۔ترسیل امریکی لوڈنگ ٹرمینلز سے ہوگی اور گیس ترکی، یورپ اور شمالی افریقہ کے ریگیسیفیکیشن پلانٹس پر اتاری جائے گی۔

    وزیر توانائی الپارسلان بائرقدار نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکہ کے ساتھ 100 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا اور توانائی کے شعبے میں سپلائی سکیورٹی و تنوع کو مزید بڑھائے گا۔

    ایران کا پاک–سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

    بھارتی علاقے لداخ احتجاجات میں تشدد،4 ہلاک، درجنوں زخمی

    ایشیا کپ ٹی20: بھارت نے بنگلادیش کو 169 رنز کا ہدف دے دیا

    امریکہ،ڈلاس میں دفتر پر فائرنگ، ایک ہلاک متعدد زخمی

  • ایل این جی کی قیمتوں میں کمی

    ایل این جی کی قیمتوں میں کمی

    اوگرا نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 12.51 فیصد سستی کی گئی ہے ،سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 11.79 ڈالر مقررکی گئی ہے،اپریل کیلئے قیمت 13.47 ڈالر مقرر تھی۔

    اسی طرح سوئی سدرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 13.64 فیصد سستی کی گئی ہے ،سوئی سدرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی10.87ڈالرمقررکردی گئی ہے اپریل کے دوران سوئی سدرن کیلئے قیمت 12.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

    چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    مودی انتقام کے لیے دوبارہ کوئی حماقت کرے گا، عمران خان

    بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  • ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

    ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد: حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہےاسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ جنوری میں سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کےلیے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، اوگرا کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

    رانی پور فاطمہ قتل کیس: والد نے صلح کی تردید کردی

    پاکستان بینکنگ سمٹ 24 فروری کو کراچی میں ہو گی

    پانی کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا اعلان

  • فیصلے ذاتی نہیں ملکی مفاد میں کیے جائیں،شازیہ مری

    فیصلے ذاتی نہیں ملکی مفاد میں کیے جائیں،شازیہ مری

    کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو آئین سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے، آئین کے آرٹیکل 158 کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی: شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے، فیصلے ذاتی نہیں ملکی مفاد میں کیے جائیں، درآمدشدہ مہنگی ایل این جی کا بوجھ عوام پر ڈالنے نہیں دیں گے ،قدرتی گیس پاور پلانٹ کو دے کر عوام کو گیس سے محروم رکھا جا رہا ہے، وزیراعظم اپنے وفاقی وزیر توانائی سے پوچھیں کہ وہ کس کے ایماء اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، قومی اسمبلی کے فلور پر معاملہ اٹھایا گیا مگر وفاقی وزیر توانائی ایوان کو مطمئن نہ کر سکے۔

    شازیہ مری نے کہا کہ( ن) لیگ کی حکومت کے 10 ماہ میں سی سی آئی کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا آئینی طور پر حکومت 90 دن میں اجلاس بلانے کی پابند ہے وفاق مسلسل آئین شکنی کر رہا ہے، وفاق اجلاس نہ بلا کر صوبوں کو فیصلہ سازی میں ان کے آئینی حق سے محروم کر رہا ہے وفاقی حکومت کو آئین سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 158 کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے، آرٹیکل 158 کے تحت جس علاقے میں قدرتی گیس کا کنواں واقع ہے پہلے اس علاقے کی ضرورت کو پورا کرنا لازم ہےسی سی آئی کا اجلاس نہ بلانا شراکت داری کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے، وزیر موصوف بتائیں اضافی ایل این جی کیوں خریدی اور آج سرپلس کیوں ہے؟ –

  • ایل این جی ریفرنس،شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

    ایل این جی ریفرنس،شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

    احتساب عدالت : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این کی ریفرنس نیب کیس کی سماعت ہوئی

    شاہد خاقان عباسی وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،عدالت نے شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری کر دیئے،کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا ، ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے کہا کہ نیب شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے،عدالت نے نیب کی ریفرنس والپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 18 جولائی 2019 کو قومی احتساب بیورو نے مائع قدرتی گیس کیس میں گرفتار کیا تھا اور انہیں فروری 2020 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا گیا گیا تھا۔ان پر الزام ہےکہ انہوں نے اس وقت قوائد کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کے لیے 15 سال کا ٹھیکہ دیا، یہ ٹھیکہ اس وقت دیا گیا تھا جب سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں شاہد خاقان عباسی وزیر پیٹرولیم تھے،بعدازاں 3 دسمبر 2019 کو نیب نے احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس دائر کیا تھا، جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سابق چیئرمین سعید احمد خان سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھانیب نے ریفرنس میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    صحافی عامر سعید عباسی کہتے ہیں کہ نیب نے قطر کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر پاکستان لائی گئی ایل این جی پر انکوائری کی، کرپشن الزامات لگائے، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کیا، جیلوں میں بند کیا، سرمایہ کاروں کو بھگایا، سیاسی شخصیات کو کرپٹ قرار دیا اور آج خاموشی سے ریفرنس واپس لے لیا اور عدالت نے سب کو بری کردیا۔کیا کوئی نیب اور ان عدالتوں سے پوچھ سکتا ہے کہ ملک اور ان لوگوں پر جو ظلم کیا اس کا حساب کون دے گا ؟ کیا یہ عدالتیں انصاف کرتی ہیں یا جو ادارے فیصلہ کرتے ہیں یہ ان کی سہولت کار بن جاتی ہیں ؟

  • صارفین پر بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تیاری

    صارفین پر بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تیاری

    اسلام آباد: سرکاری ڈسکوزکےصارفین پر33 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری کرلی گئی-

    باغی ٹی وی:اس ضمن میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کردی۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست ماہ اگست کےلئے دائر کی گئی جس پر نیپرا اتھارٹی 27 ستمبر کو سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

    درخواست میں کہا گیاکہ اگست میں 15 ارب 47 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی کمپنیوں کو فراہم کیےگئے اگست میں مہنگےفرنس آئل سے 4.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی جس سے بجلی کی لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی۔

    دنیا کے5 ممالک کا نجرقتل کیس میں کینیڈا کیجانب سے بھارت کیخلاف تحقیقات کامطالبہ

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 7.60 فیصد درآمدی ایل این جی سے 17.17 فیصد اور 10.26 درآمدی کوئلے سے 4.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی اگست میں جوہری ایندھن سے 12.79 فیصد بجلی پیدا کی، بجلی کی پیداواری لاگت 8 روپے47 پیسے فی یونٹ رہی۔

    خیال رہے کہ اگست کے لئے نیپرا سے بجلی کی ریفرنس لاگت 6 روپے 64 پیسے مقرر تھی۔

    نگران وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سےملاقات

  • ایل این جی کیس میں نامزد ملزم کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کی درخواست

    ایل این جی کیس میں نامزد ملزم کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کی درخواست

    اسلام آباد ہائیکورٹ: ایل این جی کیس میں نامزد ملزم شیخ عمران الحق کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے وکیل عثمان جیلانی عدالت پیش ہوئے ،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا گیا تھا ؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نیب ریفرنس کی وجہ سے میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا تھا،میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گیا ہے مگر بلیک لسٹ میں ابھی بھی ہے، 2017 میں میرے خلاف دائر نیب ریفرنس کی وجہ سے پہلے نام ای سی ایل اور اب بلیک لسٹ میں ڈالا گیا، نیب ترمیمی بل کے بعد احتساب عدالت نے ریفرنس بھی واپس بجھوا دیا ہے،بلیک لسٹ میں نام ڈالنے کا اس حوالے سے کوئی واضح قانون موجود نہیں، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے کیس کی سماعت ملتوی کردی

    منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

  • شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل

    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل

    احتساب عدالت اسلام آباد ،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کر دیا گیا،

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی منتقلی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ قانون کے مطابق احتساب عدالت کے پاس ایل این جی ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں بنتا،پراسیکیوٹر کے مطابق بھی احتساب عدالت کا اس ریفرنس پر دائرہ اختیار نہیں، ایل این جی ریفرنس کو اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کیا جاتا ہے، تفتیشی افسر مقدمے کا تمام ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں جمع کرائیں،اس کیس میں 5 ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں، دیگر ملزمان کے وکلاء کی جانب سے بھی عدالتی دائرہ اختیار پر قانونی سوالات اٹھائے گئے، شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بریت کی درخواست دائر نہیں کی گئی،تاہم شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دلائل دیئے،

    کندھ کوٹ: ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی تینوں لڑکیاں ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

    مسلم لیگ ن آفس اور عسکری ٹاور حملہ کیس: یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں …

    اگرایس ایچ اوکی شان میں گستاخی نہ ہوتواسےعدالت میں طلب کرکے وضاحت طلب کریں،وکیل شیخ …

    ریفرنس میں تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی،شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور وزیر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے دیگر ملزمان کو فائدہ پہنچایا، ریفرنس میں نیب ترمیمی آرڈیننس کی سیکشن 9 کے تحت غیر قانونی طور پر رقم وصول کرنے کے شواہد موجود نہیں، ریفرنس انسدادِ کرپشن ایکٹ 1947 کے سیکشن 5 کے زمرے میں آتا ہے، احتساب عدالت اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت مقدمات کی بھی سماعت نہیں کر سکتی،اسپیشل جج سینٹرل ہی انسدادِ کرپشن اور انسدادِ منی لانڈرنگ قوانین کے تحت مقدمات کی سماعت کر سکتے ہیں،

    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 18 جولائی 2019 کو قومی احتساب بیورو نے مائع قدرتی گیس کیس میں گرفتار کیا تھا اور انہیں فروری 2020 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا گیا گیا تھا۔ان پر الزام ہےکہ انہوں نے اس وقت قوائد کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کے لیے 15 سال کا ٹھیکہ دیا، یہ ٹھیکہ اس وقت دیا گیا تھا جب سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں شاہد خاقان عباسی وزیر پیٹرولیم تھے۔

    بعدازاں 3 دسمبر 2019 کو نیب نے احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس دائر کیا تھا، جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سابق چیئرمین سعید احمد خان سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔