Baaghi TV

Tag: ایل پی جی

  • پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

    پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

    پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے کے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے-

    عمران خان کابینہ نے جعلی فراڈ مردم شماری کی منظوری دی،حافظ نعیم الرحمان

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 310 روپے فی کلو اور پہاڑی اوردوردرازعلاقوں میں 330 روپے میں فروخت کی جارہی ہےقیمتوں میں اضافے کےبعد گھریلو سیلنڈر 120 روپے اورکمرشل سلنڈر 450 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

    میکسیکو نامعلوم شخص کی فائرنگ سےایک بچےسمیت 7 افراد ہلاک

    چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی میں اضافہ بلا جوازہےایل پی جی کی سرکاری قیمت 229 روپے کلوہے، جبکہ گلگت بلتستان میں 360 میں فروخت کیا جارہا ہے کہ گیس مافیا نے قیمت میں خود ساختہ اضافہ کیا ہے۔

    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

  • نوٹیفیکیشن کے باجود ایل پی جی کی قیمتیں کم نا ہو سکیں

    نوٹیفیکیشن کے باجود ایل پی جی کی قیمتیں کم نا ہو سکیں

    قصور
    سرکاری نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے باوجود
    لیکوڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمتیں کم نا ہو سکیں،300 روپیہ فی کلو تک فروخت جاری،غریب سفید پوش طبقہ سخت پریشان،دیہات تو دور کی بات قصور شہر کے کئی محلے سوئی گیس کی سہولت سے تاحال محروم ہیں,انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق تمام اشیاء ضرورت زندگی کی طرح لیکوڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی ) کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں
    جس سے غریب سفید پوش طبقہ سخت متاثر ہوا ہے
    ایل پی جی کی قیمت میں سرکاری طور پہ قیمت کم کی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا تاہم ابھی بھی فی کلو 300 روپیہ تک فروخت کی جا رہی ہے
    ہر کوئی اپنی من مانی کے نرخ لے رہا ہے اس سے غریب طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے
    کیونکہ زیادہ تر غریب گھرانے ایک دو کلو گیس بھروا کر اپنا وقت گزارتے ہیں
    دیگر اشیاء ضروریات زندگی مہنگی ہونے سے لوگ پہلے ہی پریشان ہیں اور اب رہتی کسر مہنگی ایل پی جی نے نکال دی ہے جس سے لوگوں کے مسائل مذید بڑھ گئے ہیں جو کہ گورنمنٹ کے دعوے کا پول کھول کر اس کی ناکامی کو وضع کرتے ہیں
    واضع رہے کہ قصور کے دیہات تو دور کی بات قصور شہر کے بیشتر محلے ابھی تک سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث لوگوں کو سوئی گیس کے نعم البدل ایل پی جی کا استعمال کرنا پڑتا ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار سے فریاد چیز کو مذید مہنگا کروانا ہے لہذہ ہماری فریاد حاکم وقت کی بجائے خالق وقت بارگاہ الہی کی عدالت میں ہے کہ ہمارا جینا دو بھر ہو گیا ہے اور حاکم وقت و حکومتی مشینری محض تسلیاں دینے میں مصروف ہیں اور اپوزیشن اپنی ذاتی کاروائیوں میں مصروف ہے کسی ہو عوام کا خیال نہیں

  • ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافہ،سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافہ،سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    حکومت نے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہےنوٹیفکیشن کےمطابق 11.8کلو ایل پی جی کاگھریلو سلنڈر 703 روپے 24 پیسےمہنگا کر دیا گیاہےایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافےکا اطلاق یکم فروی سے ہوگا۔

    ایل پی جی کی فی کلو قیمت 263 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے، اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 3 ہزار 114 روپے67 پیسے مقررکی گئی ہے۔

    جنوری کےلیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 204 روپے 35 پیسے تھی، رواں ماہ ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت 2 ہزار 411 روپے 43 پیسے تھی ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہے اور من مانی قیمت پر ایل پی جی کی فروخت جاری ہے۔

    چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری بحرانی حالات میں سرکاری گیس کمپنی مافیا بن گئی ہے، ملک میں یومیہ 5000 ٹن ایل پی جی فروخت ہورہی ہے اگر عوام کو سستی گیس فراہم کرنی ہے تو لوکل پلانٹ JJVL چلانا ہوگا، JJVL آپریشنل کرنے سے یومیہ 550 تا 750 میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار ہوگی جس سے مافیا کا خاتمہ اور صارفین کے لیے ایل پی جی کو مقررہ سرکاری قیمت پر لایا جاسکتا ہے۔

    سانحہ پشاور کے بعد ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے،خواجہ آصف

    عرفان کھوکھر نے کہا کہ جے جے وی ایل کی 31ماہ سے بندش کے باعث 157 ارب روپے ریونیو خسارہ ہوچکا ہے، سرکاری گیس کمپنی نے جے جے وی ایل کی مستقل بندش کے لیے لابنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

    دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار روپے کی بڑی کمی ہو گئی ہے،سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق اس بڑی کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہے،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7716 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 72 ہزار 754 روپے ہوگئی۔

    ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 40 ہزار 673 پر رہا، بازار میں 15 کروڑ شیئرز کا کاروبار 7 ارب 44 کروڑ روپے میں طے ہوا، اس کے علاوہ مارکیٹ کیپپٹلائزیشن 101 ارب روپے بڑھ کر 6394 ارب روپے ہے۔

    ڈیرہ غازیخان: ڈپٹی کمشنر کے حکم پر یوسی لاڈن میں 100 تھیلے آٹا تقسیم

  • ایل پی جی عوام کی پہنچ سے دور،حکمران تسلیاں دینے میں مصروف

    ایل پی جی عوام کی پہنچ سے دور،حکمران تسلیاں دینے میں مصروف

    قصور
    لیکوڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمتیں کم نا ہو سکیں،250 روپیہ فی کلو تک فروخت جاری،غریب سفید پوش طبقہ سخت پریشان،دیہات تو دور کی بات قصور شہر کے کئی محلے سوئی گیس کی سہولت سے تاحال محروم ہیں

    تفصیلات کے مطابق تمام اشیاء ضرورت زندگی کی طرح لیکوڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی ) کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں
    گزشتہ ادوار میں زیادہ سے زیادہ 140 روپیہ فی کلو والی ایل پی جی اب 250 روپیہ فی کلو ہو گئی ہے جس سے غریب سفید پوش طبقہ سخت متاثر ہوا ہے کیونکہ زیادہ تر غریب گھرانے ایک دو کلو گیس بھروا کر اپنا وقت گزارتے ہیں
    دیگر اشیاء ضروریات زندگی مہنگی ہونے سے لوگ پہلے ہی پریشان ہیں اور اب رہتی کسر مہنگی ایل پی جی نے نکال دی ہے جس سے لوگوں کے مسائل مذید بڑھ گئے ہیں اور لوگ کھلے عام حاکم وقت کو بدعائیں دے رہے ہیں
    واضع رہے کہ قصور کے دیہات تو دور کی بات قصور شہر کے بیشتر محلے ابھی تک سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث لوگوں کو سوئی گیس کے نعم البدل ایل پی جی کا استعمال کرنا پڑتا ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ حاکم وقت سے فریاد چیز کو مذید مہنگا کروانا ہے لہذہ ہماری فریاد حاکم وقت کی بجائے خالق وقت بارگاہ الہی کی عدالت میں ہے کہ ہمارا جینا دو بھر ہو گیا ہے اور حاکم وقت و حکومتی مشینری محض تسلیاں دینے میں مصروف ہیں جبکہ غریب غریب تر ہو رہا ہے اور امیر اور امیر ہوتا جا رہا ہے

  • ملک میں ایل پی جی کے بحران :حکومت نے ایکشن نہ لیا تو ایل پی جی نایاب ہو جائے گی

    ملک میں ایل پی جی کے بحران :حکومت نے ایکشن نہ لیا تو ایل پی جی نایاب ہو جائے گی

    لاہور:ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی کال دے دی۔چیئرمین عرفان کھوکھرنے کہا ہے کہ اگرحکومت نے ایکشن نہیں لیا تو ایل پی جی نایاب ہو جائے گی۔

    چیئرمین ایل پی جی ایسویسی ایشن عرفان کھوکھرنےبتایا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ نے تمام ریکارڈ توڑدئیے،قیمت کنٹرول نہ کی گئی تو 10 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

    عرفان کھوکھرکا کہنا تھا کہ تمام چیف سیکرٹری بے بس ہیں اورایل پی جی مافیا جیت گیا ہے، اگر حکومت نے ایکشن نہ لیا تو ایل پی جی نایاب ہو جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گیس کی قیمت 400 روپے کلو وصول کی جا رہی ہے۔ اوگرا نے ستمبر میں 212 روپے قیمت مقرر کی جبکہ مارکیٹ میں 300 سے360 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2ہزار 496 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 3 ہزار500 میں فروخت جاری ہے۔

    دوسری جانب ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ صوبائی ضلعی انتظامیہ کو ایل پی جی قیمتوں پر نظررکھنے کی ہدایات کردیں۔ یکم ستمبر2022 سے پروڈیوسرز کے لیے گیارہ اعشاریہ آٹھ کلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار13 روپے مقرر ہے۔

    عام صارف کے لیے یہ قیمت 2ہزار496 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن کرے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • قیمتوں میں اضافہ: ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دیدی

    قیمتوں میں اضافہ: ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دیدی

    اسلام آباد:بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ 10 ستمبر تک قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

    ایل پی جی کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس پر ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے حکومت کو 10 ستمبر تک قیمتیں کنٹرول کرنے کا الٹی میٹم دیدیا۔

    چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ 10 ستمبر تک قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک گیر ہڑتال کریں گے، اوگرا نے قیمت 212 روپے مقرر کی لیکن فروخت 280 روپے میں ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2496 مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 3300 میں فروخت ہو رہا ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں گیس کی قیمت 270 سے 300 روپے فی کلو وصول کی جارہی ہے۔

    دوسری طرف ملک بھر میں مہنگائی کی شرح انتہائی بلند سطح 44 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی،ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 83 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 23 اشیائے ضروریہ قیمتیں بڑھیں۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 47 روپے 42 پیسے بڑھ گئی، فی کلو ٹماٹر 110 رو پے کی اوسط قیمت سے 157 روپے تک پہنچ گئے، پیاز کی فی کلو قیمت میں 35 روپے 6 پیسے کا اضافہ ہوا، آلو کی فی کلو قیمت 3 روپے 88 پیسے بڑھ گئی، انڈوں کی قیمتوں میں فی درجن 7 روپے 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 51 روپے 2 پیسے مہنگا ہوا، بچوں کے خشک دودھ کا 390 ملی گرام کا پیکٹ 8 روپے 57 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 48 پیسے کا اضافہ ہوا، گندم کا 20 کلو آٹے کا تھیلا 7 روپے تک مہنگا ہوا، دال مونگ، ماش، جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی، ایک ہفتے کے دوران صرف 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے دال مسور کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 91 پیسے کی کمی ہوئی، ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں 5 روپے 52 پیسے، چینی، کیلے، ڈالڈہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے تازہ دودھ اور دہی سمیت 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • بجلی کے بعد ایل پی جی بھی عوام کی پہنچ سے دور

    بجلی کے بعد ایل پی جی بھی عوام کی پہنچ سے دور

    قصور
    مہنگائی کا نیا طوفان،بجلی کے بعد اب ایل پی جی ( لیکوئیڈ پیٹرولیم گیس) بھی مہنگی،عوام سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ گیا ہے جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں
    کچھ بعید نہیں کہ گورنمنٹ کی نااہلی کے باعث لوگ بھوکے مرنے کیساتھ خودکشیاں کرنے پہ بھی مجبور ہو جائیں
    بار بار بجلی مہنگی کرنے کے بعد اب بہت زیادہ ضروری اور گھر کی بنیادی ضرورت ایل پی جی کو بھی مہنگا کر دیا گیا ہے
    ایل پی جی کی قیمت 230 روپیہ فی کلو سے بڑھا کر اچانک 280 روپیہ فی کلو کر دی گئی ہے جس سے لوگ چیخنے پر مجبور ہو گئے ہیں
    شہریوں نے گورنمنٹ سے رحم کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ خداراہ غربت میں ہی سہی میں جینے تو دیجئے خودکشیوں پر مجبور نا کیجئے

  • ایل پی جی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی سے نڈھال ایل پی جی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد اوگرا نےمنگل کی شام سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی یل پی جی گیس کی قیمت میں کمی کے فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے-

    ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورکوکنگ آئل مزید مہنگا

    اوگرا کی جانب سے قیمت میں کمی کا فیصلہ سامنے آتے ہی فی کلوگرام ایل پی جی گیس کی قیمت میں 13 روپے کمی کردی گئی ہےاس طرح سے فی کلو ایل پی جی کی قیمت گھٹ کر 219 روپے کی ہوگئی ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155 روپے کی کمی کے ساتھ 2581.35 ہوگئی ہے جب کہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9931.65 روپے مقرر کی گئی۔

    دوسری جانب حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیاوزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے پر برقرار رہیں گی۔

    شہباز گِل حکومت کےخلاف نفرت کی فصل بونےلگے،مرنےمارنےکی دھمکیوں پر اتر آئے

    وزارتِ خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہیں گی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں یک دم 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

    عوامی نمائندوں کو تمباکو کے انسداد بارے آگاہی پیدا کرنی چاہیے، یوسف رضا گیلانی

  • اوگرا کا مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    اوگرا کا مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد :اوگرا کا مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان،اطلاعات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔

    اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے 27 پیسے فی کلو گرام کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 231 روپے 85 پیسے ہو گئی،

    نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 180 روپے 28 پیسے سستا ہوگیا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2735 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے،اپریل میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2916 روپے 11 پیسے کا تھا۔

    ادھر وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 دن کے لئے پیڑولیم منصوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگلے 15 روز کے لئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 149 روپے 86 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 125.56 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے پر برقرار رہے گی۔ قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی تھی۔

     

    وفاقی حکومت کا عید پر عوام کو تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔

    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    وفاقی حکومت کا عید پر عوام کو تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

    وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری مسترد کر دی۔

    وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے ، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے  اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

    قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

  • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے ایک پیسے کا اضافہ

    ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے ایک پیسے کا اضافہ

    اسلام آباد: اوگرا نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 318 روپے مزید مہنگا کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا-

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 233 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے-

    نئی قیمتوں کے بعد گھریلو سلنڈر 318 روپے 76 پیسے مہنگا ہوگیا قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2758 روپے 69 پیسے ہوگئی۔

    غریب عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرنے کا امکان

    واضح رہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10، 10 روپے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مستقبل میں قیمتوں میں اضافہ بھی نہیں کریں گے۔

    خیال رہے کہ فروری میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2439 روپے 93 پیسے تھی۔

    غریب عوام کیلئے ایک اور جھٹکا،بجلی کی قیمت میں اضافہ