Baaghi TV

Tag: ایل پی جیGhani Mehmood Kasuri

  • ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانی،سرکاری ریٹ سے کئی گنا زیادہ پر فروخت

    ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانی،سرکاری ریٹ سے کئی گنا زیادہ پر فروخت

    قصور
    ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی، سرکاری نرخ سے کہیں زائد فروخت جاری

    مہنگائی کے ستائے عوام کو ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ریلیف نہ مل سکا
    قصور شہر اور گردونواح میں ایل پی جی 400 سے 440 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے
    جبکہ اوگرا کی جانب سے اگست 2026 کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے 32 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے

    سرکاری نرخ کے مقابلے میں قصور میں ایل پی جی تقریباً 146 سے 186 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں

    شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو متاثر کر رکھا ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانے اضافے نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں
    خاص طور پر وہ گھرانے جو کھانا پکانے کے لیے ایل پی جی استعمال کرتے ہیں اضافی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں

    شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر فروخت یقینی بنائی جائے اور مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے