Baaghi TV

Tag: ایل ڈبلیو ایم سی

  • لاہور: آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے،ایل ڈبلیو ایم سی

    لاہور: آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے،ایل ڈبلیو ایم سی

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کی جانب سے آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے۔

    ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق ابتدائی طور پرپوش علاقوں اور کمرشل مارکیٹس سے فی مرلہ کے حساب سے بل وصول کیے جائیں گے، 9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار سینی ٹیشن بل بھیجے جائیں گے، ریونیو اور آپریشنل فیلڈ سپروائزر کے ذریعے شہریوں کو بل بھیجیں جائیں گے، سینی ٹیشن بلوں کی پرنٹنگ جاری ہے، آئندہ ہفتے سے شہریوں کو بل ملنا شروع ہوجائیں گے، شہری بینک اور آن لائن کیش ایپلی کیشنز سے بل ادا کر سکیں گے

    لاہور میں 5 تا 40 مرلہ عمارتوں کو 300 سے 5000 روپے کا بل ملے گا، چھوٹی دکانوں سے اندسٹری تک کےکمرشل بل 500 سے 3 ہزار روپے تک ہوں گے،دیہات میں اس رقبے کی عمارت کا بل 200 سے 400 روپے ہو گاجبکہ دیہی علاقوں میں چھوٹی دکانوں سے انڈسٹری تک کےبل 300 سے 2ہزار روپے تک ہوں گے، سینی ٹیشن بل پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کیے گئے ہیں۔

    ورلڈ بینک نے پنجاب میں تعلیمی منصوبے کیلئے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ منظور کر لی

    ایل ڈبلیو ایم سی نے اس اقدام کو صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی طرف ایک عملی قدم قرار دیا ہے، تاہم شہری حلقوں کی جانب سے اس اقدام پر ملے جلے ردعمل کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 7 اگست کو حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ماہانہ صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، رہائشی علاقوں میں فیس 200، جب کہ کمرشل علاقوں میں زیادہ سے زیادہ 5 ہزار روپے تک رکھنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

    ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب نے بتایا تھا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں مختلف فیس ہوگی، رہائشی علاقوں میں فیس کم جب کہ کمرشل علاقوں میں فیس زیادہ ہوگی،بلنگ کا سلسلہ ڈیجٹائز ہوگا مگر ابتدائی طور پر 2 ماہ کا بل پرنٹ کرکے دیا جائے گا،شہری آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے فیس ادا کر سکیں گے۔

    دیر بالا :پولیس اور سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، 5 خوارج ہلاک، 8 پولیس اہلکار معمولی زخمی

  • لاہور:شہریوں کو سڑک پر کچرا پھینکنے پر گرفتار کیا جائے گا

    لاہور:شہریوں کو سڑک پر کچرا پھینکنے پر گرفتار کیا جائے گا

    لاہور میں شہریوں کو دکانوں اور گاڑیوں سے شاہراہوں پر کچرا پھینکنے پر مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے سی ای او عنان قمر کا کہنا ہے کہ سیف سٹی، اایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے زونل سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جبکہ ملتان چونگی ایک درجن سے زائد مقدمات درج کردیئے گئے ہیں۔

    800 پولیس اہلکاروں کے ساتھ پولیو مہم کا آغاز

    ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے اندر سے کوڑا پھینکنے والوں کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مانیٹر کیا جائے گا جبکہ ایکسائز ڈییارٹمنٹ سے گاڑی کا ریکارڈ لے کر مالکان کو جرمانے اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا تمام محکموں نے لاہور کو صاف رکھنے کیلئے مل کرکام کرنے کا عزم کرلیا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

  • ایل ڈبلیو ایم سی شہر میں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں

    ایل ڈبلیو ایم سی شہر میں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں

    شہر میں صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر جی ایم آپریشن معطل کر دیا گیا۔ یہ کمپنی کسی صورت بکیے جواری شرط باز نہیں چلائیں گے -چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد علی نون
    وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی شہر میں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ادارے کی جانب سے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر میں تین شفٹس میں صفائی آپریشن جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کیا۔ مزید براں وزیر اعلی پنجاب کو شہر میں صفائی کے موجودہ حالات اور ادارے کے انتظامی معاملات سے آگاہ کر نے کے لیے گزشتہ دو تین روز سے ملنے کی کوشش کر رہا ہوں مگر ان کے دفتر کا عملہ ان سے ملاقات نہیں ہونے دے رہا۔ اس ملاقات کامقصدوزیر اعلی پنجاب کو سی ایم سیکٹریٹ کے پرنسپل سیکٹری کی جانب سے 15فروری کو موصول ہونے والے خط پر تخفظات کا اظہار اور سی ایم سیکٹریٹ کا ایل ڈبلیو ایم سی صفائی مہم کی نگرانی کے لیے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کو مختص کرنے کے حوالے سے بریفنگ دینا تھا کہ یہ کمپنی کسی صورت بکیے/جواری/شرط باز نہیں چلائیں گے۔اس خط میں سی ایم سیکٹریٹ کے پرنسپل سیکٹری نے صفائی کے حوالے سے نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے جبکہ سچائی اسکے بر عکس ہے۔ چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق اصولی طور پر یہ خط صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کو دیا جانا چاہیے تھاجو کمپنی کے انتظامی امور میں مداخلت کر رہے ہیں اور ناجائز طور پر قابض ہیں۔
    چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق نہ صرف ایل ڈبلیو ایم سی میں موجود ہ کرپشن مافیا کو للکارااور نکالا بلکہ آئندہ کے لیے تیار ہونے والے مافیا کی کرپشن کو بھی جرات مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے ناکام بنایا اور خاتمہ کیامزید براں بین الااقوامی کنٹریکٹرز کی اجارا داری کو بھی ختم کیا۔ایل ڈبلیو ایم کی جانب سے شہر کا صفائی آپریشن سنبھالنے کے بعد ریکارڈ ویسٹ کولیکشن کی گئی ہے۔ ترک کنٹریکٹر کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ایک شفٹ میں شہر سے کوڑا اٹھایا جاتا تھا جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی نے ذمہ داری سنبھالتے ہی ہنگامی بنیادوں پر تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تین شفٹس میں کام کرنا شروع کیااور ترک کنٹریکٹر کے مقابلے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور روزانہ کے آپریشن کے ساتھ 50ہزار ٹن سے زائد کوڑے کے بیک لاگ کو بھی کلئیر کیا۔
    چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب کے دورے اور دیگر وی آئی پی روٹس پر صفائی کے غیر تسلی بحش انتظامات پر 9سے زائد افسران معطل کیے جا چکے ہیں۔وزیر اعلی سیکٹریٹ کی جا نب سے موصول ہونے والے خط میں کسی بھی مخصوص علاقے کی نشاندہی نہیں کی گئی جسکی وجہ سے اس خط کا نوٹس لیتے ہوئے جی ایم آپریشن کو معطل کر دیا گیا ہے جو اس سے قبل میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اس کو غیر قانونی طور پر 13جنوری 2021کو ایل ڈبلیو ایم سی میں بطور جی ایم آپریشن تعینات کیا گیا جو کہ میٹرک پاس تھا۔اس غیر قانونی تعیناتی پر بورڈآف ڈائریکٹرز کے 109ویں اجلاس میں تفتیش کی گئی اور ان احکامات کو واپس کرنے کا حکم دیا گیا۔ چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی نے ا س عزم کا اظہار کیا کہ تمام امور قانون کے مطابق حل کیے جائینگے اور مجھ سمیت کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔