Baaghi TV

Tag: ایمازون

  • مصنوعی ذہانت کے باعث  ایمازون کے 14 ہزار ملازمین فارغ

    مصنوعی ذہانت کے باعث ایمازون کے 14 ہزار ملازمین فارغ

    ایمازون نے تقریباً 14 ہزار ملازمین کی ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جو کمپنی کی تنظیمِ نو کے بڑے مرحلے کا حصہ ہے۔

    کمپنی کے مطابق یہ اقدام مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال اور انتظامی اخراجات میں کمی کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ برس مزید کٹوتیوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایمازون نے ملازمین کو بھیجے گئے پیغام میں کہا کہ یہ فیصلہ بیوروکریسی کم کرنے، غیر ضروری انتظامی سطحیں ختم کرنے اور وسائل کو اُن شعبوں میں منتقل کرنے کے لیے کیا گیا ہے جہاں کمپنی سب سے زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایمازون 30 ہزار کارپوریٹ نوکریوں میں کمی کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو کووِڈ-19 کے دوران ضرورت سے زیادہ بھرتیوں کے اثرات کو متوازن کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر ایمازون کے فل ٹائم اور پارٹ ٹائم ملازمین کی کل تعداد 15.6 لاکھ تھی، جن میں سے تقریباً 3.5 لاکھ کارپوریٹ عملہ تھا۔

    گزشتہ دو برسوں کے دوران کمپنی کتب، ڈیوائسز اور پوڈکاسٹ سمیت مختلف شعبوں میں ملازمین کی تعداد بتدریج کم کر چکی ہے

    پاکستان نے بھارت7 بالکل نئے،خوبصورت طیارے مار گرائے ،ڈونلڈ ٹرمپ

    کراچی یونیورسٹی کے قریب آگ، درجنوں جھگیاں جل گئیں

    کابل حکومت بے اختیار ،افغان مذاکرات بھارت کے دباؤ پر ناکام ہوئے، خواجہ آصف کا انکشاف

    اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی، غزہ پر فضائی حملے

    امریکا میں غیر ملکیوں کے لیے داخلے و خروج پر بایومیٹرک نظام لازمی قرار

  • ایمازون کے جنگلات میں طیارہ حادثہ،4 بچے معجزاتی طور پر 40 دنوں بعد زندہ مل گئے

    ایمازون کے جنگلات میں طیارہ حادثہ،4 بچے معجزاتی طور پر 40 دنوں بعد زندہ مل گئے

    کولمبیا: ایمازون کے جنگلات میں طیارے حادثے کے تقریباً 5 ہفتوں بعد چار بچے معجزاتی طور پر زندہ مل گئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یکم مئی کو کولمبیا اورایمازون کے علاقے میں سرحد کے قریب چھوٹا طیارہ سیسنا 206 طیارہ 7 افراد کو لے کر ایمازون میں پرواز کررہا تھا کہ اس کا انجن فیل ہونے سے جنگل میں گرکرتباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ اوربچوں کی ماں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن کی لاشیں جہاز کے اندر سے ملی تھیں۔
    https://twitter.com/nicksortor/status/1667314390444527616?s=20
    میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز میں سوار 4 بچے لاپتا ہوگئے تھے تاہم اب عسکری کولمبیا کے صدر نے معجزاتی طور پر بچوں کے زندہ سلامت ملنے کی تصدیق کردی ہے زندہ بچنے والے بچوں کی عمریں 13،9،4 سال ہیں جب کہ ان میں ایک 12 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    https://twitter.com/nicksortor/status/1667315023964782592?s=20
    https://twitter.com/nicksortor/status/1667321318734176257?s=20
    https://twitter.com/nicksortor/status/1667325393181786112?s=20
    https://twitter.com/nicksortor/status/1667388583869652994?s=20

  • خلیجی ممالک کی کمپنیاں ایمازون ، ٹویٹراورگوگل سےفارغ ہونیوالےباصلاحیت ماہرین کواپنےہاں لانےکیلئےکوشاں

    خلیجی ممالک کی کمپنیاں ایمازون ، ٹویٹراورگوگل سےفارغ ہونیوالےباصلاحیت ماہرین کواپنےہاں لانےکیلئےکوشاں

    خلیجی ممالک میں بڑی تجارتی کمپنیوں کے لیے بین الاقوامی سطح کےانتہائی اہم اداروں میں کام کر چکے افراد فراہم کرنے کے لیے کوشاں ذمہ داروں نے انکشاف کیا ہے کہ کمپنیاں ایمازون ، ٹویٹر اور گوگل سے فارغ ہونے والے بہترین اور باصلاحیت ماہرین کو اپنے ہاں لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے بڑی بین الاقوامی کمپنیوں جن میں ایمازون ، گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ وغیرہ نے حالیہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران اپنے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اسپاٹی فائی کا دنیا بھرمیں 6 فیصد ملازمین کو نکالنے کا اعلان

    العربیہ کے مطابق بہترین تجربے کے ٹیلنٹ کو نئی کمپنیوں میں کھپانے کے لیے مارکیٹ میں کئی ریکروٹمنٹ کمپنیاں سرگرم ہو گئی ہیں۔ جو ان کارکنوں اور خلیجی اور سعودی کمپنیوں کے درمیان پل کا کام کر رہی ہیں۔

    ریکروٹمنٹ کمپنی کلاؤڈ سورس کےمینجنگ ڈائریکٹر جیمز ٹوفیری اس سلسلے میں خوب متحرک ہیں جیمز ٹوفیری کے مطابق اس صورت حال نے ٹیلنٹ کی ایک نئی مارکیٹ کا دروازہ کھول دیا ہے اس لیے یہ موقع ہے کہ مختلف کمپنیاں اس تجربہ کار ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھالیں۔

    واضح رہے کہ واشنگٹن میں مائیکرو سافٹ نے اپنے سٹاف میں کمی کا فیصلہ کیا ہے 2022 میں یہ ادارہ دو بار اپنے کارکنوں کی تعداد میں کمی کر چکا ہے ایمازون نے جنوری سے اپنے 18000 کارکناوں کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے اسی طرح گوگل کی ‘ پیرنٹ کمپنی الفا بیٹ ‘ نے 12000 کارکنوں کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا 6 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

  • ایمازون نے 18 ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا

    ایمازون نے 18 ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا

    امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمازون نے اٹھارہ ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے،ملازمین کو فارغ کرنے کے فیصلے کا اطلاق 18جنوری سے ہوگا۔

    باغی ٹی وی :کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے اثرات سے واقف ہے لیکن "غیر یقینی معیشت” کی وجہ سے یہ فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے کمپنی کے مطابق عالمی وبا کے دوران کافی بڑے پیمانے پر لوگوں کو ملازمت پر رکھ لیا گیا تھا۔

    ون ڈے ایشیا کپ:پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

    ایمازون کے سی ای او نے کمپنی ملازمین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ فارغ کرنے کی وجہ سے لوگوں کو پیش آنے والی پریشانیوں اور مشکلات سے کمپنی اچھی طرح واقف ہے اور اس کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔

    روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد کرتے رہیں گے،امریکا

    انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس فیصلے سے متاثر ہوں گے ان کی مدد کے لیے مختلف طریقوں پر غور کر رہے ہیں، انہیں اچھا پیکج فراہم کریں گے جس میں خصوصی ادائیگی، عبوری ہیلتھ انشورنس کے فوائد اور دیگر کمپنی میں ملازمت کے حصول میں تعاون وغیرہ شامل ہیں۔

    اس سے پہلے کمپنی نے نومبر میں دس ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا ستمبر کے آخر تک دنیا بھر میں ایمازون کے ملازمین کی تعداد 1.54 ملین تھی، ان میں وہ ملازمین شامل نہیں ہیں جنہیں خصوصی موسم اور بالخصوص چھٹیوں کے سیزن کے دوران ملازمت پر رکھا جاتا ہے۔

  • میٹا اور ٹوئٹر کے بعد ایمازون کا اپنے10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ

    میٹا اور ٹوئٹر کے بعد ایمازون کا اپنے10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ

    امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون تقریباً 10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    باغی ٹی وی : روئٹرز کے مطابق کمپنی یہ برطرفیاں ایمازون کے الیکسا جیسے آلات، ریٹیل اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں کی جائیں گی یہ ایمازون کی جانب سے ملازمتوں میں سب سے بڑی کٹوتی ہوگی۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد کمپنی کے دیوالیہ ہونے کا امکان ظاہر کر دیا

    روئٹرز نے ایمازون ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 10 ہزار ملازمتوں کے خاتمے کا مطلب ہے ایمازون کے 3 فیصد کارپوریٹ ملازمین اور ایک فیصد سے کم عالمی ورک فورس کی نوکریاں ختم ہو جائیں گی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ درست تعداد مختلف ہو سکتی ہے کیونکہ ایمیزون کے اندر کاروبار اپنی ترجیحات کا جائزہ لیتے ہیں۔

    دنیا بھر میں ایمازون کے ملازمین کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہے کرسمس سے پہلے کا وقت ایمازون کے لیے انتہائی منافع بخش ہوتا ہے۔

    ذرائع نے اس کمی کی وجہ ایمیزون اور دیگر کمپنیوں کو درپیش غیر یقینی معاشی ماحول کو قرار دیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کرسمس سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر نوکریوں کے خاتمے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی معیشت کی سست رفتاری کی وجہ سے کامیاب کاروباری ادارے بھی دباؤ کا شکار ہیں۔

    دوسری جانب ایمازون نے ملازمین کو برطرف کرنے کے حوالے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔

    میٹا کا 11 ہزار ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

    یہ خبر ٹیکنالوجی کے شعبے میں برطرفی کی لہر کے بعد ہے، جو برسوں کی تیزی سے بھرتی کے بعد کساد بازاری سے محتاط ہے۔ ابھی پچھلے ہفتے ہی، فیس بک کی پیرنٹ میٹا پلیٹ فارمز انک (META.O) نے کہا کہ وہ اخراجات کو متوازن کرنے کیلئے11,000 سے زیادہ ملازمتیں، یا اس کی افرادی قوت کا 13 فیصد کم کرے گا جسے کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ نے مشکل ترین فیصلہ قرار دیا تھا۔

    یاد رہے کہ ٹوئٹر نے بھی مزید ہزاروں ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا ہے۔سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے 4400 سے 5500 کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔

    ان ملازمین کو ملازمت سے نکالنے سے قبل آگاہ بھی نہیں کیا گیا بلکہ انہیں اس کا علم اس وقت ہوا جب ٹوئٹر ورک سسٹمز تک رسائی ختم کردی گئی۔

    خیال رہے کہ اکتوبر کے آخر میں ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا تھا اس کے بعد سے ایلون مسک کی جانب سے کافی اقدامات کیے گئے ہیں اور 50 فیصد ملازمین کو بغیر نوٹس کے فارغ کیا گیا۔

    ٹوئٹر نے بھارت میں 90 فیصد سے زائد عملے کو نوکری سے فارغ کر دیا

  • ایمازون جنگلوں کی صورتحال بدترسےبدترین ہوگئی:عالمی درجہ حرارت میں مزید اضافہ

    ایمازون جنگلوں کی صورتحال بدترسےبدترین ہوگئی:عالمی درجہ حرارت میں مزید اضافہ

    برازیل :ایمازون جنگلوں میں گذشتہ نو مہینے کے دوران بہتر ہزار بار آگ لگ چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق آتش زدگی کے جتنے واقعات گذشتہ نو مہینے میں دیکھے گئے ہیں اتنے حادثات گذشتہ سال کے پورے بارہ مہینے میں پیش نہیں آئے تھے۔

     

     

    ماحولیاتی کارکنوں نے موجودہ ریکارڈ کو ایک غمناک صورتحال قرار دیا ہے۔ برازیل کی خلائی ایجنسی نے بتایا ہے کہ سن دو ہزار بائیس کی ابتدا سے اب تک سیٹلائٹ سے لی جانے والی معلومات کے مطابق پچھتر ہزار پانچ سو بانوے آتش زدگی کے واقعات پیش آئے ہیں ۔ سن دو ہزار اکیس میں مجموعی طور پر پچھتر ہزار نوے واقعات دیکھے گئے تھے۔

     

     

    بتایا جارہا ہے کہ گذشتہ دس سال کے دوران، ایمازون جنگلوں کی تباہی کی رفتار میں پچھتر فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ سال پورٹوریکو جتنے بڑے ملک یعنی نو ہزار اسکوائر کلومیٹر پر مشتمل جنگلات تباہ ہوچکے ہیں ۔

     

     

    باخبر ذرائع کے مطابق، برازیل کے موجودہ صدر بولسونارو نے جب سے عہدہ سنبھالا ہے، تب سے لیکر اب تک غیرقانونی زراعت اور زمین ہڑپ کرنے والے افراد کی جانب سے جنگلوں کی کٹائی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔ بولسونارو کے انکار کے باوجود، برازیل میں ماحولیاتی تحفظ کی سرگرمیوں کے لئے مقررہ بجٹ کم کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایمازون جنگلوں کی حفاظت مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • دھوکا دہی کا الزام: ایمازون  نے پاکستان کے 13000 اکاؤنٹس معطل کردیئے

    دھوکا دہی کا الزام: ایمازون نے پاکستان کے 13000 اکاؤنٹس معطل کردیئے

    لاہور:آن لائن مارکیٹنگ کے عالمی پلیٹ فارم ایمازون کی جانب سے پاکستان کے 13000 اکاؤنٹس معطل کردیئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایمازون نے 13000 سے زیادہ پاکستانی سیلر اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے، ایمازون نے پنجاب کے شہروں میاں چنوں اور ساہیوال کو فراڈ ریڈ زون قرار دیا ہےان علاقوں سے کام کرنے والے سیلرز دھوکا دہی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    پاکستان ایمازون پرتیزی سے ابھرتی مارکیٹوں کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگیا

    ایمازون نے میاں چنوں کے آئی پی ایڈریسز بھی بلاک کردیئے ہیں اب ان علاقوں کے لوگ دبئی سے یا دوسرے کلائنٹس کے کمپیوٹرز کے ذریعے اکاؤنٹس چلا رہے ہیں۔

    قبل ازیں جون میں جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایمازون کی جانب سے سیلرز لسٹ میں شامل ہونے کے بعد ایک سال کے اندر اندر پاکستان ایمازون کی تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرچکا ہے 2022 کے آغاز میں ایمازون کی مارکیٹ پلیس میں شامل ہونےکے بعد سے ہزاروں پاکستانی کاروباریوں نے ایمازون جوائن کیا-

    واضح رہے کہ 2019 میں پاکستان کی ای کامرس پالیسی کا اعلان کیا 2020 میں، وفاقی وزارت تجارت نے، SAPM عبدالرزاق داؤد کی سربراہی میں، Amazon کے ساتھ بات چیت شروع کی تھی اس کے نتیجے میں ایمازون نے 2021 میں پاکستان کو فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کیا۔

    پاکستان میں ایمازون کی سہولت کا آغاز کس شہر سے ہونے جارہا ہے؟تفصیلات آگئیں‌

    پاکستان دنیا کے سب سے بڑے ایمیزون بیچنے والے گروپوں کا گھر بھی ہے، ای کامرس از اینبلرز، ایکسٹریم کامرس از سنی علی، اور ای کامرس کامیابی پاکستان۔ یہ گروہ پاکستان کو فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل ہونے کی اجازت سے بہت پہلے شروع ہوئے تھے۔

    اس پیشرفت کے ساتھ، ملک بھر کے کاروباری افراد اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیاں اس پلیٹ فارم کی جانب سے پیش کردہ فوائد سے فائدہ اٹھائیں گی، جس سے پاکستان کی برآمدات میں تنوع آئے گا۔ اس سے آمدنی میں اضافہ ہوگا اور میکرو اکنامک آؤٹ لک بہتر ہوگا۔

    مارکیٹ پلیس پَلس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایمازون کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی رینکنگ میں پاکستان کا شمار امریکا اور چین کے بعد تیسرے نمبر پر ہوتا ہے۔

    خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان

  • ایمازون اور ایم جی ایم اسٹوڈیو ملکر تفریح کی دنیا میں تہلکہ مچانے کو تیار

    ایمازون اور ایم جی ایم اسٹوڈیو ملکر تفریح کی دنیا میں تہلکہ مچانے کو تیار

    واشنگٹن: مقبول ترین کارٹون ٹام اینڈ جیری اور پنک پینتھر کے پروڈیوسر میٹرو گولڈ وین مائر (ایم جی ایم) کوایمازون نے 8.45 ارب ڈالر میں خرید لیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمازون نے ایم جی ایم اسٹوڈیو اور اس کی گزشتہ 35 سال میں بنائی گئی 4 ہزار فلموں اور 7 ہزار سے زائد شوز کو ساڑھے 8ارب ڈالر خرید رہا ہے، جس میں مشہور فلمیں جیمز بانڈ اور دی ہیبٹ بھی شامل ہیں۔

    ایمازون کمپنی کی جانب سے یہ دوسری بڑی خریداری ہے جبکہ سال 2017 میں ایمازون نے امریکا کا ایک ہول فوڈ گروسری اسٹور 14 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔


    ایمازون کی جانب سے ایم جی ایم اسٹوڈیوزکی خریداری کا مقصد نیٹ فلکس اورڈزنی پلس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مقابلہ کرنا ارو نا ظرین کے لیے زیادہ سے زیادہ نیا تفریح مواد پیش کرنا ہے ہے تاہم کمپنی کی جانب سے اب تک یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ ویڈیو اسٹریمنگ دیکھنے والو کی تعداد کتنی ہے تاہم ایک اندازے کے مطابق 20 کروڑ ہوسکتی ہے۔

    پرائم ویڈیو اور ایمیزون اسٹوڈیوز کے سینئر نائب صدر مائیک ہاپکنز نے کہا کہ وہ ایم جی ایم کی وسیع لائبریری کا استعمال کرے گا، جس میں ہالی ووڈ کی مشہور فلمیں راکی، رابو کوپ، ٹام اینڈ جیری اور پنک پینتھر شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایمازون کو ماضی میں بنائی گئی ان فلموں اور شوز کی مدد سے دیگر فلمیں بنانے میں مدد ملے گی۔

    ایم جی ایم کے چیف آپریٹنگ آفیسر کرس بریارٹن نے کہا، "ہم ایم جی ایم اور اس کے مشہور برانڈز، افسانوی فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز، اور پرائم ویڈیو فیملی میں شامل ہونے کے لیے اپنی ناقابل یقین ٹیم اور تخلیقی شراکت داروں کے لیے پرجوش ہیں۔” ایم جی ایم نے پچھلی صدی کی کچھ سب سے زیادہ معروف اور تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز کی تخلیق سے صارفین کو تفریح مہیا کی ہے اور اب بھی اپنے صارفین کو بہترین مواد فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے-

    یاد رہے کہ میٹرو گولڈ وین مائر (ایم جی ایم) کا آغاز اپریل 1924 میں تھیٹر میگنیٹ مارکس لو نے کیا تھا۔ ایم جی ایم اسٹوڈیوز 1930 اور40 کی دہائی میں اپنے عروج کو پہنچا تھا۔ اسی عرصے کے دوران ایم جی ایم کے ساتھ ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کام کر رہی تھیں جن میں گریٹا گاربو، جان گلبرٹ اور نورما شیئر سمیت دیگر شامل ہیں۔

  • ایک کھرب دس ارب ڈالر کا مالک ،بیوی کو خوش نہ کرسکا

    واشنگٹن:ایک کھرب دس ارب ڈالر کا مالک ،بیوی کو خوش نہ کرسکا اطلاعات کے مطابق دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی نئی فہرست سامنے آگئی جس کے مطابق ایما زون کے مالک اہلیہ سے علیحدگی اور کمپنی کے نقصانات کے باوجود سرفہرست ہیں۔ ایمازون کے بانی کی مہنگی ترین طلاق میں اہلیہ کو 35ارب ڈالرکی خطیر رقم بھی دی گئی

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مشہور شخصیات کی دولت اور اثاثوں پر نظر رکھنے والے میگزین بلوم برگ کی جانب سے امیر ترین شخصیات کی نئی فہرست جاری کی گئی۔فہرست کے مطابق مجموعی طور پر ایما زون کے مالک کے اثاثے کم ہوئے البتہ وہ ابھی بھی ایک کھرب دس ارب ڈالر کے مالک ہیں، فہرست میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 1 ارب 80 کروڑ ڈالر کی مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمازون کے مالک کے اثاثوں کی مالیت میں ایک ارب 120 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جبکہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے اثاثے 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بڑھ گئے۔یاد رہے کہ ایمازون کمپنی کے مالک کو رواں برس اہلیہ سے علیحدگی کے بعد انہیں 35ارب ڈالر کی خطیر رقم بشمول کمپنی حصص وغیرہ دینا پڑے تھے۔ برطانوی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جیف بیزوس کی اہلیہ طلاق کے بعد ایمازون میں 4 فیصد حصحص (شیئرز) کی مالک بن گئیں جبکہ انہیں واشنگٹن پوسٹ اور جیف کی خلائی فرم بلیو اوریجن میں کوئی حصہ نہیں دیا گیا۔