Baaghi TV

Tag: ایمبولینس

  • کوٹ رادھا کشن:خاتون کے ہاں ایمبولینس میں ہی بچے کی پیدائش

    کوٹ رادھا کشن:خاتون کے ہاں ایمبولینس میں ہی بچے کی پیدائش

    قصور : کوٹ رادھا کشن میں خاتون کی حالت بگڑنے پر ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کروا کر زچہ و چہ دونوں کی جان بچا لی گئی-

    ریسکیو حکام کے مطابق حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ اس دوران خاتون کی حالت بگڑگئی،خاتون کی حالت زیادہ خراب ہونے پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کروائی گئی، خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد ماں اور بچے دونوں کی جان بچالی گئی،بروقت اور بحفاظت ڈیلیوری ممکن بنانے پر خاتون کے لواحقین نے ریسکیو عملے کا شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں ہی ایمبولینس میں جڑواں بچوں کی ڈیلیوری کرواکر خاتون اور بچوں کی جان بچالی گئی تھی، نواحی علاقے خانپور بگاشیر سے حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا ، کہ راستے میں ہی خاتون کی حالت بگڑگئی ، تو ریسکیو عملے کو ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کروانا پڑی ،خاتون نے ڈیلیوری کے دوران 2 جڑواں بچوں کو جنم دیا-

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع

    ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے بروقت رسپانس کے باعث خاتون اور دونوں بچوں کی جان بچ گئی، زچہ و بچہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا،بروقت اور بحفاظت ڈیلیوری ممکن بنانے پر خاتون کے لواحقین نے ریسکیو عملے کا شکریہ ادا کیا۔

    حمیرا اصغر کی تدفین کے لئے کئی شخصیات سامنے آ گئیں

  • احتجاج،رستے بند،میت لے جانے والی ایمبولینس بھی پھنس گئی

    احتجاج،رستے بند،میت لے جانے والی ایمبولینس بھی پھنس گئی

    پی ٹی آئی احتجاج، حکومت نے لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں اہم شاہراہیں بند کر دیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،

    پنجاب کے شہر گوجوانوالہ میں ایمبولینس بھی راستے بند ہونے کی وجہ سے پھنس گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،ایمبولینس میں میت کو منتقل کیا جا رہا ہے،چناب ٹول پلازا پر میت کے ساتھ جانے والی ایمبولینس بھی پھنس گئی،ایمبولینس ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں سے راستہ کھولنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی میں میت ہے مہربانی کر دیں،لیکن راستہ نہ ملا جس پر شہریوں نے میت کو اسٹریچر پر خود ہی ایمبولینس سے اتار کر لے جانے کی کوشش کی، اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، بعد ازاں ڈرائیور کی اپیل پر پولیس اہلکاروں نے ایمبولینس گزرنے کے لیے راستہ کھول دیا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے موٹر ویز سمیت کئی اہم شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے، سڑکیں بلاک کرنے کے لیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے،لاہور میں جلسے، جلوسوں اور احتجاج کے باعث رنگ روڈ کو 2 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

    بشریٰ پر مقدمہ کروانےوالا خود بھی مجرم نکلا

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے” جن” تو آ جائیں گے،دیو اور پریاں کہاں سے آئیں گی؟کیپٹن ر صفدر

    عمران خان اِس وقت لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں،عظمیٰ بخاری

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

  • اٹک،ٹینکر اور ایمبولینس میں تصادم،پانچ افراد کی موت

    اٹک،ٹینکر اور ایمبولینس میں تصادم،پانچ افراد کی موت

    پنجاب کے شہر اٹک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، اٹک میں ایمبولینس اور آئل ٹینکر کی ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے

    اٹک میں ڈی آئی خان موٹر وے پر ہکلا انٹرچینج کے قریب حادثہ پیش آیا، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو 1122 حکام کے مطابق ہکلا انٹرچینج کے قریب آئل ٹینکر اور ایمبولینس میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،مرنیوالوں میں ریسکیو اہلکار بھی شامل ہے جبکہ ایک ریسکیو اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جس کاعلاج جاری ہے،

    ریسکیو 1122 حکام کے مطابق ایمبولینس میں مریض کو بےنظیر اسپتال راولپنڈی شفٹ کیا جا رہا تھا، حادثے میں مریض اور اس کی 3 رشتہ دار خواتین بھی جاں بحق ہو گئی ہیں،

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

    امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش

    امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

    قراردار پر پاکستان نے امریکا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

  • چترال،فنڈز کی کمی،مریضوں‌کی منتقلی ،ایمبولینس میں تیل ڈالنے کیلیے چندہ جمع کیا گیا

    چترال،فنڈز کی کمی،مریضوں‌کی منتقلی ،ایمبولینس میں تیل ڈالنے کیلیے چندہ جمع کیا گیا

    ایمرجنسی سروس کے لیے ایمبولینس میں تیل ڈالنے کے لیے فنڈز ندارد ، لوگ چندہ کرکے سرکاری ایمبولینس میں تیل ڈالنے پر مجبور

    چترال ( فتح اللہ ) گولدور چترال میں آتشزدگی کا ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا جس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے چھ بچوں سمیت تین خواتین جھلس گئیں ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی تاہم مزید علاج کے لیے انھیں پشاور منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس میں تیل ڈالنا بھی ایک الگ معمہ بن گیا ، موقع پر بتایا گیا کہ صحت کارڈ کی سہولت بند ہونے اور ایمبولینس میں تیل ڈالنے کے لئے فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ادارہ مشکلات کا شکار ہے، جس کے باعث ڈپٹی کمشنر اور موقع پر موجود لوگوں کی طرف سے چندہ کرکے ایمبولینس میں تیل ڈالا گیا۔

    زیر نظر تصویر میں ڈپٹی کمشنر چترال محمد عمران تیل کی کوپن پر دستخط کر رہے ہیں ۔
    chitral

  • اسپتال میں زیر علاج مریض صحت یاب ہونے کے بعد ایمبولینس چرا کر فرار ہوگیا

    اسپتال میں زیر علاج مریض صحت یاب ہونے کے بعد ایمبولینس چرا کر فرار ہوگیا

    بحرین: اسپتال میں زیر علاج ایک مریض صحت یاب ہونے کے بعد ایمبولینس چرا کر فرار ہوگیا-

    باغی ٹی وی : یہ انوکھا واقعہ بحرین میں پیش آیا بدھ کے روز بحرینی کیپٹل پولیس نے ایک 23 سالہ شخص کو گرفتار کرنے کے اعلان کیا اور بتایا اس شخص نے نے اسپتال سے ایمبولینس چرا لی تھی،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-


    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو دکھایا گیا جو ایمبولینس لے کر فرار ہوگیا اس دوران ویڈیو بنانے والا قہقہ بھی لگا رہا ہے پولیس نے کہا کہ اس حوالے سے ضروری قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ایمبولینس چور کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    کیا دماغ چیزیں جان بوجھ کر بھولتا ہے؟نئی تحقیق میں ماہرین کے انکشاف

    قبل اس طرح کا واقعہ امریکا میں پیش آیا تھا جس میں پولیس کا کہنا تھا کہ شمالی ورجینیا میں متعدد شاہراہوں پرکو متاثر کیا ، پھر ایک ایمبولینس میں فرار ہو گیا اس نے ایمبولینس کو مدد کے لئے بلایا اور بعد اسے چوری کر کے فرار ہو گیا، وہ ورجینیا اور ڈی سی میں متعدد مجرمانہ مقدمات میں مطلوب تھا-

    سعودی تحائف فروخت کرنے پربرازیل کے سابق صدر کی گرفتاری کا امکان

    حکام نے بتایا تھا کہ ایک درجن سے زائد حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب 30 سالہ ڈیرل ٹی کالڈویل نے ہفتہ کو انٹر سٹیٹس 66 اور 395 پر گاڑیوں کو ٹکر ماری اور ورجینیا کے گریلی پوائنٹ پارک میں جان بوجھ کر لوگوں کو بھگانے کی کوشش کی پولیس نے ملزم کا پیچھا کیا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے گھنٹوں ٹریفک کو روکا رکھا اور نیشنلز پارک میں شام کے بیس بال کے لیے جانے والے شائقین کے لیے تاخیر کا باعث بنا۔

    بچوں سے جنسی جرائم پر پرنسپل کو 15 برس قید کی سزا

  • انتظار نہ ہو سکا،دولہا ایمبولینس میں دلہن لینے پہنچ گیا

    انتظار نہ ہو سکا،دولہا ایمبولینس میں دلہن لینے پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انتظار نہ ہو سکا،دولہا ایمبولینس میں سوار ہو کر دلہن لینے پہنچ گیا،

    واقعہ بھارت کا ہے جہاں جھار کھنڈ میں ایک نوجوان کی شادی تھی، تا ہم شادی سے چند دن قبل حادثے میں اسکی ٹانگ فریکچر ہو گئی اور ڈاکٹر نے اسے آرام کا مشورہ دیا، نوجوان کی شادی طے تھی،شادی کی تاریخ قریب آنے پر نوجوان نے اپنے دوستوں سے مشورہ کیا اور ایمبولینس پر سوار ہو کر دلہن کو لانے کا پروگرام بنا لیا،

    لڑکی والوں کی خواہش تھی کہ لڑکا صحیح ہو تو پھر شادی کر لیں گے لیکن دولہا میاں سے نہ ہو رہا تھا صبر، شادی مقررہ تاریخ کرنے کی ہی ٹھانی اور ایمبولینس میں سوار ہو کر بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچ گیا ، ایمبولینس پر سوار دولہا کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، یوں شادی کے دن چندریش نامی نوجوان ایمبولینس پر ہی اپنی دلہن کو لے آیا، چندریش خود اسٹریچر پر تھا، شادی کی تقریب ہوئی اور نوجوان خوشی خوشی واپس دولہن کے ساتھ گھر آ گیا،

    دوسری جانب بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا تھا، چند دن قبل لڑکی نہ ملنے پر نوجوان نے خود کشی کر لی تھی، شادی کا انتظار کرتے کرتے تھک گیا لیکن لڑکی نہ ملی، 36 سالہ منجوناتھ نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی جان کا خاتمہ کر لیا تھا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ منجوناتھ آٹھ برسوں سے شادی کے لئے لڑکی تلاش کر رہا تھا مگر کوئی لڑکی اسکے ساتھ شادی کرنے کو تیار ہی نہیں تھی، منجوناتھ نے خودکشی سے قبل مبینہ طور پر ایک نوٹ چھوڑا جس میں لکھا کہ دلہن نہ ملنے سے اس کے والدین پریشان ہیں ناامیدی اور مایوسی سے مغلوب ہو کر میں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا

    خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

  • بلوچستان کے ضلع چاغی کیلئے ایمبولینسز فراہم

    بلوچستان کے ضلع چاغی کیلئے ایمبولینسز فراہم

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی درخواست پر عالمی ادارہ صحت نے ضلع چاغی کیلئے ایمبولینسز فراہم کر دیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کچھ عرصہ قبل ضلع چاغی کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولتیں بہتر بنانے اور صحت کے مراکز تک مریضوں کی آسان رسائی کیلئے ضلع چاغی کو خصوصی طور پر ایمبولینسز فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس تناظر میں عالمی ادارہ صحت نے وسیع رقبہ پر پھیلے ضلع چاغی کیلئے ایمبولینسز، طبعی آلات، الٹراساؤنڈ اور ایکسرے مشینز فراہم کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کے اسلام آباد میں واقع دفتر میں ایک مختصر مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی تھے جس میں سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے پاکستان میں سربراہ ڈاکٹر پلیتھا گونراتھنا ماہیپالا نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت شدید قدرتی آفت کا سامنا ہے۔ متاثرہ اضلاع میں عارضی صحت کے مراکزاور طبی آلات سمیت دیگر ضروری سامان فراہم کئے جا رہے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں ملیریا، ڈینگی اور ڈائریا کی وبا پھیلی ہوئی ہے اور لوگوں کو غذائی قلت کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں اور اس مشکل وقت میں پاکستان کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کی بھرپور مدد پر سینیٹ اور پاکستانی عوام کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور سیلاب کی ابتدائی تباہ کاریوں کے بعد ابھی بھی متاثرین کی مکمل بحالی کا مشکل مرحلہ باقی ہے۔ تمام ادارے لوگوں کو صاف پانی اور غذا فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو وبائی امراض سے بچانے کیلئے ڈبلیو ایچ او کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈبلیو ایچ او نے بہترین کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں دور دراز علاقوں میں بہت سے اقدامات اٹھانا ابھی باقی ہے اور عوام تک بنیادی سہولیات کی فراہمی ایک بہت بڑامسئلہ ہے تاہم عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ان مسائل پر قابو پا کر پسماندہ علاقوں میں بھی صحت کی بنیادی سہولیات کی بہتری میں مدد ملے گی

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    اتنی تباہی کہ اللہ کی پناہ،آنکھوں دیکھا حال،دل خون کے آنسو روتا ہے

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    دھویں دار مخبریاں، عمران خان نے اپنا کباڑہ کر لیا، نواز شریف کیلیے بری خبر

    ٹیلی تھون میں اربوں جمع کرنے کا دعویٰ ،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کپتان لے کر گیا خالی ٹرک باغی ٹی وی سب حقائق سامنے لے آیا

  • ایمبولینس کو ٹول پلازہ پر خوفناک حادثہ، 4 افراد ہلاک ،ویڈیو وائرل

    ایمبولینس کو ٹول پلازہ پر خوفناک حادثہ، 4 افراد ہلاک ،ویڈیو وائرل

    بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک ایمبولینس کو ٹول پلازہ پر پیش آنے والے خوفناک حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ایمبولینس مریض اور 2 تیماداروں کو لے کر جا رہی تھی کہ ریاست کرناٹکا کے ضلع اودوپی میں بے قابو ہو کر ٹول پلازہ پر بنے بوتھ سے ٹکرا گئی۔

    ٹول پلازہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے ایمبولینس کو پیش آنے والے خوفناک حادثے کے مناظر کو محفوظ کیا، ویڈیو میں ٹول پلازہ کے سکیورٹی گارڈز اور ملازمین کو رکاوٹیں ہٹاتے اور ایمبولینس کو ٹول بوتھ سے ٹکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس کے مطابق تیز رفتاری سے ٹول بوتھ سے ٹکرانے کے باعث ایمبولینس مکمل طور پر تباہ ہو گئی، حادثے میں مریض، دونوں تیمادار اور ٹول پلازہ کا ایک ملازم ہلاک ہوا جبکہ ایمبولینس ڈرائیور زخمی ہوا۔

    قبل ازیں مصر میں ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان منگل کی شام ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے تھے مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں منیا گورنری کے گاؤں برشا کے قریب سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا کرایک مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا تھا-

    گورنری کے حکام کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹرک "ٹائر تبدیل کرنے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑا تھا جو سوہاج گورنری سے قاہرہ کی گورنری کی طرف آنے والی بس سے ٹکرا گیازخمیوں کو علاج کے لیے ملوی اسپتال لے جایا گیا۔

  • وزیراعلیٰ سندھ  نے کراچی میں ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس پہنچے جہاں انہوں نے ایمبولینس سروس ریسکیو 1122 کا افتتاح کیا ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ سندھ کو ایمبولنس کی چابی پیش کی، ان کے ہمراہ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور دیگر بھی موجود تھے۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایمبولینس سروس ریسکیو 1122 کراچی کے علاوہ جلد ہی دیگر شہروں میں بھی مرحلہ وار شروع کریں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ آج سے 50 ایمبولینسز سڑکوں پر ہوں گی اور یہ تعداد 233 تک بڑھائی جائے گی پولیس، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سروس کو یکجا کیا جارہاہے۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ 1122 پر فون کرنے پر ہماری ٹیم مکمل مدد فراہم کرے گی، کسی بھی ایمرجنسی میں اس سروس کو استعمال کیا جاسکے گا۔

    مراد علی شاہ نے کہاکہ کراچی کی 2 کم عمر بچیوں نےپنجاب میں جاکر شادی کی، ایک کو کل کورٹ میں پیش کیا گیا دوسری بچی دعا زہرا کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا کہاہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن نامناسب فیصلہ تھاعدالت کو پتہ ہونا چاہیئے کہ آئی جی تقرری وفاق کی مشاورت سے ہوتی ہے، ہم نے سنئر ترین افسرکو قائمقام آئی جی سندھ لگایامستقل آئی جی لگانےکیلئے وفاق سے بات چل رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے صحت مند ہوں، مجھےکوئی تکلیف نہیں ، علاج کیلئے امریکا نہیں گیا تھا، ورلڈاکنامکس فورم میں شرکت کیلئے گیا تھا، پہلی مرتبہ ڈیوس کانفرنس میں کسی صوبے کو مدعو کیا گیا تھا، ایپکس کمیٹی قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے بنی تھی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ کےعوام کے حق کی بات کرتے رہیں گےہم نے کراچی میں جمہوری احتجاج پر اعتراض نہیں کیا تاہم اشتعال انگیزی کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جاسکتی، سندھ کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا۔

  • ایمبولینس کا بھاری کرایہ:باپ بیٹے کی میت بائیک پر لیجانے پر مجبور

    ایمبولینس کا بھاری کرایہ:باپ بیٹے کی میت بائیک پر لیجانے پر مجبور

    بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع ترپاٹی میں ایمبولینس ڈرائیور زکی جانب سے 10 ہزار روپے کرائے کے مطالبے پر ایک باپ بیٹے کی میت کو بائیک پر لے جانے پر مجبور ہوگیا۔

    دردناک واقعہ بھارت کے ایک سرکاری اسپتال میں پیش آیا جہاں اسپتال کے باہر کھڑے باپ کو 10 سالہ بیٹے کی میت اسٹریچر سے اٹھاتے اور بائیک پر لے جاتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈویژنل آفیسر کا بتانا ہے کہ 10سالہ بچے کو شدید گردے اور جگر کی خرابی کے باعث اسپتال لایا گیا تھا اور وہ پیر کی شب انتقال کرگیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں موجود ایمبولینسز نے والد سے بچے کی میت گاؤں منتقل کرنے کے لیے 10 ہزار کرایہ طلب کیا جس کے بعد بچے کے والد نے پرائیویٹ ایمبولینس کو بچے کی میت اپنے آبائی گاؤں منتقل کرنے کے لیے بلایا تاہم اسپتال میں موجود ایمبولینس انجمن نے والد کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپتال اور انجمن انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔